Jasarat News:
2025-04-16@06:30:11 GMT

سانگھڑ واقعے کے خلاف جماعت اسلامی کی قرار داد

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

سانگھڑ (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے مقامی و ضلعی امراء کا اجلاس امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ رفیق منصوری کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں قرار داد کے ذریعے گزشتہ روز چوٹیاری تھانے کی حد میں ہونے والے 3 افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کی حمایت کرکے کوئی بھی حکومت زیادہ عرصہ اقتدار میں نہیں رہ سکتی، کوئی چاہے کتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو لیکن ظلم خالق کائنات کو بالکل پسند نہیں، اس لیے حکومت ہوش کے ناخن لے، قاتلوں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کر کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سانگھڑ شہر کی حالت دیکھ کر لگ رہا ہے کہ حکومت قاتلوں کے سامنے بالکل بے بس ہو چکی ہے، پورا شہر سراپا احتجاج ہے، کاروباری مراکز، شہر روڈ راستے ٹریفک بند ہونے کے باجود حکومت اور پولیس فورس ٹس سے مس ہونے کے لیے تیار نہیں، آئی جی سندھ، وزیر اعلیٰ و اعلیٰ اختیاراتی ادارے مذکورہ واقعے کا نوٹس لیں اور سانگھڑ کے مظلوم عوام کو انصاف فراہم کریں، جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے اجلاس میں مقامی جماعتوں کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ اور فیصلہ کیا گیا کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا، کارکن سازی میں اضافہ ہو گا اور قوم کو ظلم کے خلاف اور اسلامی نظام کے غلبے کے لیے منظم اور بیدار کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شارع فیصل پر عزہ یکجہتی مارچ

— فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شارع فیصل پر عزہ یکجہتی مارچ میں شرکاء کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

عزہ یکجہتی مارچ سے شام کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن خطاب کریں گے۔

اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ جلسے کا مقصد غزہ کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی ہے۔

منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ مارچ سے مسلم ممالک کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ مظلوموں کے لیے آواز اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر خورشید احمد بھی ہم سے جدا ہو گے
  • جماعت اسلامی کا اسرائیل کیخلاف 20اپریل کو ملک گیر مارچ کرنے کا اعلان
  • حکومت خیبرپختونخوا کا مائنز اینڈ منرل ایکٹ صوبے کے عوام کے ساتھ ظلم ہے
  • 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • پی پی کا عدم تعاون کا فیصلہ،قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ
  • اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف غیر انسانی اور بزدلانہ مسلح واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سفیر رضا امیری مقدم۔
  • فلسطینیوں سے یکجہتی: کراچی میں جماعت اسلامی، جے یو آئی کے غزہ مارچ
  • پروفیسر خورشید 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شارع فیصل پر عزہ یکجہتی مارچ
  • ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دے، وزیراعظم کا مطالبہ