Jasarat News:
2025-01-22@07:07:48 GMT

حکومت سندھ کو بنجر بنانا چاہتی ہے،جماعت اسلامی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ سمیت پاکستان کے عوام کے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے ، حکومت سندھ کو بنجر بنانا چاہتی ہے ، سندھ کی تباہی میں پی پی حکومت کا مرکزی کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے امیر محمد رفیق منصوری نے فنکشنل لیگ کے مرکزی رہنما سابق ایم پی اے خلیفہ فقیر وریام سے (فقیر وریامانی ) ہاؤس سنجھورو میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ وسیم احمد منصوری ، جے آئی یوتھ ضلع سانگھڑ کے سابق صدر ڈاکٹر محمد سہیل ہنجراہ جبکہ خلیفہ وریام فقیر وریامانی کے ساتھ ٹاؤن کمیٹی کھڈرو کے چیئرمین نیاز حسین جونیجو بھی موجود تھے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ نے کہا کہ حکومت نے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا، حکومت میں شامل لوگوں کی مال کی حرص کی وجہ سے قوم کا سرمایہ نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے چور اور ڈاکو شہر اور مضافات میں دندناتے پھر رہے ہیں، لوگوں کا چین و سکون برباد ہوچکا ہے ، ان تمام مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ مشکلات اور مسائل کے لیے مل جل کر جدوجہد کی جائے منشیات، گٹکے کی فروانی، ظلم، ناانصافی، لاقانونیت کے خلاف آواز اُٹھائی جائے، جماعت اسلامی دریائے سندھ پر 6 نئے کینال بنانے اور سندھ کی ہزاروں ایکڑ زمین مختلف اداروں کو تحفتاً دینے اور سندھ کی سرسبز لہلہاتے کھیتوں کو بنجر کرنے کی سازش کے خلاف 26 جنوری کو لوئر سندھ کے مرکز حیدرآباد میں اس حوالے سے سیمینار منعقد کررہی ہے جس میں سندھ کا درد رکھنے والے سیاسی ، سماجی، زراعت، پانی سمیت مختلف شعبہ جات میں ماہرین کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے ان شاء اللہ یہ سیمینار شعبہ زراعت کے حوالے سے سے بہترین رہنمائی کا سبب بنے گا جماعت اسلامی سندھ کے خلاف وفاقی حکومت کی کسی ناقص پالیسی کو برداشت نہیں کرے گی، ہر فورم پر سندھ کے حقوق کے لیے احتجاج کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ

پڑھیں:

جماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد حسین محنتی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں

جماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد حسین محنتی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد حسین محنتی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
  • سردارعبدالرحیم سے حسین محنتی کی ملاقات،پانی کانفرنس کی دعوت
  • طلباء یونین کے انتخابات سے متعلق محمد فاروق کی قرارداد اکثریت رائے سے مسترد
  • پی پی دور حکومت میں سندھ کے عوام غیر محفوظ ہیں‘محمد یوسف
  • سندھودریا پر نہریں بننے کے بعد سندھ کی معیشت تباہ ہو جائے گی ،قادر مگسی
  • سندھ میں بدامنی اور جماعت اسلامی کی اے پی سی
  • سکھر ،جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا آصف ظہیرلودھی سے ملاقات کررہے ہیں
  • میرپورخاص،شراب خانہ کھلنے کیخلاف جماعت اسلامی کے تحت احتجاج
  • اسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان پالیسی تبدیل اور عوام کو حقوق دینے ہونگے، حافظ نعیم الرحمان