حیدرآباد: سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شاکر نواز شاہ سانگھڑ واقعے کیخلاف احتجاجی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جماعت اسلامی کی جانب سے سانگھڑ واقعے کی شدید مذمت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سانگھڑ واقعے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ واقعے کی شفاف تحقیقات، ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزا دیکر متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ سانگھڑ کے افسوس ناک واقعے نے سندھ حکومت اور پولیس کے مجرمانہ کردار کو بے نقاب کردیا ہے، بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے پر بے حسی اور پی پی ایم این اے کی سہولت کاری افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔2دن سے ورثا لاشوں سمیت دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں مگر ابھی تک ان کی مرضی کے مطابق قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جارہی ہے ۔جماعت اسلامی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ میں ڈاکو راج اور ظالم وڈیروں کی سہولت کاری ختم کی جائے۔ کاشف سعید شیخ نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی، مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • سانگھڑ میں 3 افراد کا قتل، وکلا برادری کا دھرنا
  • ٹیکس بار ایسوسی ایشن حیدرآبادکی تقریب حلف برداری
  • سانگھڑ، تین افراد کے قتل کا مقدمہ درج، لواحقین نے دھرنا ختم کردیا
  • سانگھڑ واقعے کے خلاف جماعت اسلامی کی قرار داد
  • حیدرآباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نائب صدر اسد اقبال انتقال کرگئے
  • حیدرآباد: انسانی حقوق کی تنظیم کے رہنما سانگھڑ واقعے کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کر رہے ہیں
  • فرانس: ڈسٹرکٹ ہال کی قدیم عمارت میں آتشزدگی
  • جماعت اسلامی کی جانب سے سانگھڑ واقعے کی شدید مذمت
  • ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس