ٹنڈوآدم ،تنظیم اساتذہ کی نومنتخب صدربار کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع سانگھڑ کے وفد نے نو منتخب صدر ٹنڈوآدم بار عبداللہ خان ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری شیخ جاوید علی ایڈووکیٹ ، ثنااللہ جونیجو ایڈووکیٹ، جان علی جونیجو ایڈووکیٹ کو مبارک باد دی اور پھولوں کے ہار ، اجرک و گلدستہ پیش کیے۔ وفد میں شامل صدر تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ پروفیسر احمد بلال غوری ، جنرل سیکرٹری مظفر علی بہلم ، صوبائی سیکرٹری نشرواشاعت تنظیم اساتذہ صوبہ سندھ مشرف کریم، سیکرٹری مالیات ضلع سانگھڑ اعجاز احمد انصاری ، نگراں کالجز تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ پروفیسر احمد جبران غوری، معروف سماجی شخصیت عمران عزیز غوری شامل تھے۔ وفد نے نو منتخب صدر ٹنڈوآدم بار عبداللہ خان خٹک کو ٹنڈوآدم کے تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی خستہ حالت، ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے آر او پلانٹ ، سائنس لیب ، کمپیوٹر لیب، آڈیٹوریم ، فرنیچر و واش رومز کی کمی سمیت دیگر مسائل خصوصاً سرسید بوائز ہائی اسکول ٹنڈوآدم ، نیو علیگڑھ گورنمنٹ ڈگری کالج ٹنڈوآدم کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔ نو منتخب صدر عبداللہ خٹک اور جنرل سیکرٹری شیخ جاوید علی نے تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹنڈوآدم بار کی طرف سے تعلیمی اداروں میں سہولیات کے فقدان پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اپنے وکل کے فورم سے ہر سطح پر تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے اپنی ہرممکن کوشش کی یقین دہانی کروائی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ
پڑھیں:
وزیرِاعظم شہباز شریف کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد
وزیرِ اعظم شہباز شریف---فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور دنیا بھر میں سکھ برادری کو بیساکھی کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں سکھ برادری سے اظہارِ تہنیت کیا ہے۔
بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے 3 ہزار سکھ یاتری کل 10 اپریل بروز جمعرات پاکستان پہنچیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ کسانوں کے لیے بڑی خوشی کا وقت ہے جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ یہ دن ہماری برادریوں کو متحد کرتا ہے اور ہماری قوم کی تشکیل کرتا ہے۔
انہوں نے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ آئیے! ایک روشن، جامع اور مضبوط کل کی تعمیر کے لیے مل کر ساتھ آگے بڑھیں۔