میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ کے بعض شہروں میں بارش
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کراچی(نمائندہ جسارت)میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ کے بعض شہروں میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ گزشتہ رات میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، قصور،
سیالکوٹ، ناروال،بہاولپور میں آج بارش کا امکان ہے۔پاکپتن،بہاولنگر،شیخوپورہ،ساہیوال اور اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے،غیر معمولی شدت یا تاریخی سردی کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن, 10 دہشتگرد گرفتار
پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور جہلم میں کی گئی۔راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔اس کے علاوہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 16 ڈیٹونیٹر، نقدی، پرائمہ کارڈز برآمد کیے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ رواں ہفتے میں 2053 کو مبنگ آپریشنز میں 263 مشتبہ افراد گرفتار کیے جن میں 82473 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔