حیدرآباد: انسانی حقوق کی تنظیم کے رہنما سانگھڑ واقعے کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کر رہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کووڈ ڈیلی ویجز ملازمین کا برطرفی کے خلاف احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کووڈ ڈیلی ویجز ملازمین نے نوکریوں سے برطرف کیے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے گل محمد، نواز ملاح، اسلم قریشی اور دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد کے آفس کے راشی کلرک نے کووڈ ڈیلی ویجز کے قانونی ملازمین کو نوکریوں سے نکال کر ان کی جگہ من پسند ملازمین کو مقرر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2021 سے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی کرپشن کی جا رہی ہے اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کی جانب سے کی گئی فزیکل تصدیق میں بھی ڈی ایچ او کے کلرک امتیاز شیخ نے کمیٹی ممبران کے سامنے جعلی لسٹ پیش کرکے پرانے ملازمین کو نکال دیا اور اپنے من پسند ملازمین کو مقرر کر کے کرپشن کر رہا ہے، جعلی لسٹ کے تحت نکالے گئے 60 ملازمین بے روزگار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اربابِ اختیار سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر نکالے گئے ملازمین کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شاکر نواز شاہ سانگھڑ واقعے کیخلاف احتجاجی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں
  • سانگھڑ واقعے کے خلاف جماعت اسلامی کی قرار داد
  • بدین/ میرپورخاص/ ٹنڈو جام: پیکا قانون کی منظوری کے خلاف احتجاج
  • مقبوضہ کشمیر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے اعداد و شمار سے صورتحال میں بہتری کے بھارت کے دعوے بے نقاب
  • شامی حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں ،کئی اہلکار گرفتار
  • حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے
  • حیدرآباد: کووڈ ڈیلی ویجز ملازمین برطرفی کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کر رہے ہیں
  • کووڈ ڈیلی ویجز ملازمین کا برطرفی کے خلاف احتجاج
  • کھپرو: سروری اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا چوٹیاریوں سانحے کے خلاف احتجاج