2025-04-16@21:01:27 GMT
تلاش کی گنتی: 45
«صوفی کونسل»:
لاہور (نیوز ڈیسک) 12 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، تمام سرکاری دفاتر اور ادارے اس روز بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 16ویں صدی کے صوفی بزرگ حضرت شاہ حسین کے عرس کی مناسبت سے سالانہ تہوار میلہ چراغاں کے موقع پر 12 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئر ونگ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تعطیل صرف لاہور ضلع میں لاگو ہو گی اور تمام ذیلی دفاتر بھی اس میں شامل ہوں گے، تاہم پنجاب سول سیکرٹریٹ، اس سے منسلک محکمے اور علاقائی دفاتر تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔میلہ چراغاں، جسے روشنیوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، لاہور کی سب سے اہم...
پاکستان میں خواتین جم ٹرینرز کو مختلف مسائل در پیش ہیں۔ اس شعبے سے وابستہ جم ٹرینر ہانیہ ناصر کہتی ہیں کہ معاشرہ اس پروفیشن کو قبول ہی نہیں کرتا۔ ان کے نزدیک ٹیچنگ، نرسنگ اور انجینئرنگ وغیرہ ہی پروفیشن ہیں۔ جبکہ جم ٹرینر ہونا پروفیشن نہیں بلکہ کوئی گھناؤنا کام ہے۔ ہانیہ ناصر کہتی ہیں کہ انہیں معاشرہ منفی نگاہوں سے دیکھتا ہے۔ اور ان کے کریکٹر کو لے کر لوگ اچھی سوچ نہیں رکھتے۔ میری دوستوں کے گھر والے انہیں ہم سے دوستی نہیں رکھنے دیتے، انہیں کہا جاتا ہے کہ یہ جم ٹرینر ہے، یہ اچھی لڑکی نہیں ہے۔ اس سے دور رہا جائے۔ ہانیہ ناصر نے وزن کم کرنے کے لیے خود جم جوائن کیا۔ انہوں...
پروفیسر اینڈریو کا یہ سوال سن کر کہ ’’اگر خدا ہوتا تو وہ ایک perfect world بناتا جو جرائم، مصائب اور تکلیفوں سے پاک ہوتی‘‘ عائشہ کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ نمودار ہوئی، اور پھر اس نے پوچھا ’’پروفیسر صاحب آپ کتابیں پڑھتے ہیں؟‘‘ پروفیسر نے کہا ’’ہاں میں انسانی زندگی کے بارے میں کہانیاں اور ناول دلچسپی کے ساتھ پڑھتا ہوں‘‘۔ عائشہ نے یہ سن کر سوال کیا ’’پروفیسر صاحب! کیا آپ کو انسانی زندگی کی ایسی کہانیاں پسند ہیں جن میں کوئی موڑ، کوئی مشکل اور کوئی چیلنج نہ ہو۔ ہیرو صاف اور اسپاٹ سڑک پر سفر کرتا ہوا اپنے طے شدہ وقت پر منزل پر پہنچ جائے یا آپ کو ایسے ناول پسند ہیں جس میں...
سندھ کے تمام آٹھوں تعلیمی بورڈز میں تلاش کمیٹی کی جانب سے مقرر کیے گئے چیئرمین حضرات کو فوری اپنے عہدوں کا چارج لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں نئے چیئرمین حضرات کی تعیناتی کے خلاف آئینی درخواست مسترد کردی گئی جس کے بعد محکمہ بورڈز و جامعات نے فوری طور پر نئے چیئرمین حضرات کو جمعرات ہی کو چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی تاکہ موجودہ چیئرمین عدالت سے مزید حکم امتناعی نہ لے سکیں۔یاد رہے کہ ریٹائرڈ بیوروکریٹ محمد مصباح تنہیو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کا چیئرمین مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اسی طرح ایک صوبائی سیکریٹری کے بھائی غلام حسین سہو کو میٹرک بورڈ کراچی کا چیئرمین مقرر...
ماہرِ نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد — فائل فوٹو پاکستان کے معروف ماہرِ نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد آج کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ کل 4 اپریل 2025ء بروز جمعہ بعد نمازِ جمعہ مسجدِ ابوبکر صدیق، بلاول چورنگی نزدیک شیل پیٹرول پمپ، بلاک 2 کلفٹن، کراچی میں ادا کی جائے گی۔مرحوم پروفیسر سید ہارون احمد کی تدفین کورنگی کریک کے قریب واقع کورنگی نمبر 1.5 قبرستان، چکرا گوٹھ میں کی جائے گی۔ ملک میں 8 کروڑ سے زائد لوگ نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئےاسلام آ باد پاکستان میں ذہنی امراض میں تشویش ناک... پروفیسر ہارون نے پسماندگان میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 1 بیٹی چھوڑی ہے۔پروفیسر سید ہارون احمد نے ملک میں ذہنی صحت...

چینی فنکار لیو وانمنگ کی پینٹنگ “دی چارم آف انک پینٹنگ البم” نے امریکی اسکالر مارٹن جوزف پاورز کو متاثر کیا
بیجنگ:چینی فنکار لیو وانمنگ کی پینٹنگ سے امریکی اسکالر متاثر مشی گن یونیورسٹی کے ایمریٹس پروفیسر اور پیکنگ یونیورسٹی میں وزٹنگ پروفیسر مارٹن جوزف پاورز نے چائنا نیشنل اکیڈمی آف پینٹنگ کا دورہ کیا۔ اپنے قیام کے دوران وہ چینی فنکار لیو وانمنگ کے اسٹوڈیو بھی گئے اور ان کی پینٹنگ ” دی چارم آف انک پینٹنگ البم ” سے بہت متاثر ہوئے۔ Post Views: 1
پارلیمنٹیرینز اور کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کے تحت تعینات پروفیشنلز کو اب 4920 روپے تک ڈیلی الاؤنس ملے گا۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون سے فور تک ڈیلی الاؤنس ریٹ مقرر کر دیا ہے، اس سلسلے میں ایک مراسلہ عمل درآمد کے لیے وزارتوں، ڈویژنز اور متعلقہ اداروں کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اسپیشل اسٹیشنز کے لیے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون، ٹو کا ڈیلی الاؤنس ریٹ 4920 روپے ہوگا، جب کہ آرڈنری اسٹیشنز کے لیے ڈیلی الاؤنس ریٹ 3720 روپے ہوگا۔ اسپیشل اسٹیشنز کے لیے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل تھری، فور کا ڈیلی الاؤنس ریٹ 3840 روپے ہوگا، جب کہ آرڈنری...
وقاص عظیم :وفاقی حکومت کےتحت تعینات پروفشنلز کو 4920روپے تک ڈیلی الاونس ملے گا وزارت خزانہ نےاسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون سےلیکرفورتک ڈیلی الاونس ریٹ مقررکردیا،وزارت خزانہ نےمراسلہ عمل درآمد کے لیےتمام وزارتوں،ڈویژنزاورمتعلقہ اداروں کو بھجوادیا،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون،ٹو کا اسپیشل اسٹیشنزکے لیےڈیلی الاونس ریٹ 4920روپے ہوگا،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون،ٹوکا آرڈنری اسٹیشنز کےلیےڈیلی الاونس ریٹ3720 روپے ہوگا،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل تھری،فورکااسپیشل اسٹیشنزکے لیے ڈیلی الاونس ریٹ3840روپے ہوگا،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل تھری،فورکاآرڈنری اسٹیشنزکے لیےڈیلی الاونس ریٹ3ہزارروپے ہوگا،کراچی،حیدر آباد،سکھرکو ڈیلی الاونس کےاسپیشل ریٹس کے لیے اسٹیشنزڈکلیرڈکردیاگیا ،بہاولپور،راولپنڈی،ملتان کوڈیلی الاونس کےاسپیشل ریٹس کے لیےاسٹیشنزڈکلیرڈکیاگیا ہے سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ڈی جی خان، کوئٹہ،سرگودھا،سیالکوٹ،لاہور،گوجرانوالہ،اسلام آباد، فیصل آباد کواسٹیشنزڈکلیرڈکیاگیا ہے ،پشاور،گوادر،شمالی علاقہ جات، مظفرآباد، میرپورڈیلی الاونس کے اسپیشل ریٹس کےلیے...
NEW DELH: بھارت کی ریاست آسام کے شہر سلچار میں واقع مشہور یونیورسٹی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو مبینہ طور پر ایک طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاچار کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) نومال مہتہ نے بتایا کہ ڈاکٹر کوٹیسوارا راجو دھینوکونڈا کو متاثرہ طالبہ اور ان کے اہل خانہ کی ایک اور شکایت پر انسٹیٹیوٹ کے کیمپس سے گرفتار کرلیا ہے جبکہ مذکورہ اسسٹنٹ پروفیسر کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس افسر نے کہا کہ ابتدائی طور پر انہوں نے چھپنے کی کوشش کی اور اپنے کمرے کو باہر سے لاک کر دیا لیکن ہم نے ان...
تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سینئر رہنما پروفیسر اجمل حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات قریب آتے ہی پی ٹی آئی حکومت کو گرانے والے سہولت کار اپنی ہی لانچ کردہ گلبر حکومت پر برسے جا رہے ہیں۔ مخالفین، عوام کی حقیقی ترجمانی کرنے کے بجائے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سینئر رہنما پروفیسر اجمل حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات قریب آتے ہی پی ٹی آئی حکومت کو گرانے والے سہولت کار اپنی ہی لانچ کردہ گلبر حکومت پر برسے جا رہے ہیں۔ مخالفین، عوام کی حقیقی ترجمانی کرنے کے بجائے بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے...
NAUSHERO FEROZ: نوشہروفیروز کے علاقے کلہوڑا کالونی بہریا کے وارڈ نمبر 5 میں ایک آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے گھروں، دکانوں اور ایک شادی ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں موجود پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر سے پیٹرول منتقلی کے دوران آگ بھڑک اُٹھی، جس کے بعد آگ نے تیزی سے پھیلنا شروع کر دیا۔ فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، تاہم اس حادثے میں ٹینکر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ آگ کے باعث تین دکانیں، چار گھر اور ایک شادی ہال کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، آگ...

حکومت اڑان پاکستان منصوبے کے تحت صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لارہی ہے، پروفیسر احسن اقبال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقداما ت پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اڑان پاکستان منصوبے کے تحت صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ٹھوس عملی اقدامات بروئے کار لارہی ہے، کسی ادارے کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ اچھی لیڈرشپ اور ٹیلنٹ ہے،ہمارے پاس ذہانت، محنت اور وسائل کی کمی نہیں،بطور قوم مسائل کے حل کیلئے خود اعتمادی کی اشد ضرورت ہے، زیرو ہیپاٹائٹس اورزیابیطس کے علاج کے لیے 67 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،پاکستان میں کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح پریشان کن ہے،دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت میں پاکستانیوں کاکردار بہت اہم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت اطلاعات و نشریات نے پنجاب پیمرا کونسل آف کمپلینٹس تشکیل دے دی ہے۔ گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو کونسل کی چیئرپرسن تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات میں بطور پروفیسر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ وہ ڈیپارٹمنٹ آف فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ پنجاب یونیورسٹی کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر 2015ء سے 2019ء تک، چار برس کمپلینٹ کونسل کی ممبر رہیں۔ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر بطور کالمسٹ، ابلاغیات کے شعبے پہ دسترس، سیاسی مبصر، تعلیم و تدریس اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ وہ ابلاغیات کے حوالے سے متعدد بین الاقوامی کانفرنسوں میں پاکستان کی نمائندگی...
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے تحت کونسل آف کمپلینٹس، پنجاب کا چیئرپرسن مقرر کر دیا۔ ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر، ایک ممتاز میڈیا ماہر، سیاسی تجزیہ کار، اور سینئر ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ ساتھ صحافت، میڈیا گورننس، اور ریگولیٹری امور میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ان کی تقرری میڈیا کے اصول و ضوابط اور ضابطۂ اخلاق کے تحت نشریات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم اور نشریات کے سربراہ کی حیثیت سے ڈاکٹر ظہیر لبنٰی نے میڈیا کی تعلیم اور پالیسی کی ترقی...
خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں سرکاری درسگاہ مالاکنڈ یونیورسٹیکی انتظامیہ نے ایک پروفیسر کو یونیورسٹی کی ایک طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔ یونیورسٹی ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کو ہراساں کیے جانے کے واقعہ کی تحقیقات مکمل کرنے کی بعد ذمہ دار پروفیسر کو برطرف کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیےتعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کے بڑھتے واقعات کی وجہ کیا ہے؟ ملاکنڈ یونیورسٹی کی ایک ملازم نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ یونیورسٹی نے ابتدا میں ہراسانی کے اس واقعے کو دبانے کی کوشش کی تھی، شکایت موصول ہونے کے باوجود انکوائری نہیں کر رہی تھی۔ دوسری طرف...
پنے ایکس اکاونٹ پر اس بارے میں پروفیسر ڈیوڈ ملر نے لکھا کہ مجھے پیر کی رات ہیتھرو ایئرپورٹ پر پوچھ گچھ کے بعد دہشت گردی ایکٹ کے باب 7 کے تحت گرفتار کیا گیا، برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس نے صہیونیوں کے ساتھ مل کر میرے بیروت کے سفر کے بعد مجھے گرفتار کرنے کی سازش کی۔ اسلام ٹائمز۔ معروف انگریز ماہر سماجیات پروفیسر ڈیوڈ ملر نے شہید سید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں شرکت سے واپسی کے بعد اس ملک کی پولیس کے ہاتھوں اپنی گرفتاری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاونٹ پر اس بارے میں لکھا کہ مجھے پیر کی رات ہیتھرو ایئرپورٹ پر پوچھ گچھ کے بعد دہشت گردی ایکٹ کے باب...
پشاور کے علی احمد کاروباری شخصیت ہیں، لیکن صوفیزم اور لیٹچر سے لگاؤ رکھتے ہیں۔ انہوں اپنے ادبی شوق کو کاربار میں تبدیل کر کے مشہور صوفی شاعر محمد جلال الدین رومی کے نام سے کیفے کھولا ہے، جو کسی لائبریری سے کم نہیں۔ پشاور کے بورڈ بازار کے قریب یہ کیفے ’رومی اسپاٹ‘ کے نام سے واقع ہے۔ جہاں داخل ہوتے ہی ایسا لگتا ہے کہ کسی لائبریری میں داخل ہو گئے ہوں۔ کیفے کے مالک علی احمد معروف کاروباری شخصیت ہیں۔ لیکن رومی کیفے منافع کے لیے نہیں بلکہ شوق کے طور پر کھولا ہے۔ ان کے مطابق ان کو ادب سے خصوصی دلچسپی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ نوجوان نسل کتاب بینی کا شوق پیدا...
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2025ء)پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کا 74واں یوم پیدائش 19 فروری بدھ کو منایا جائے گاا س سلسلے میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اورپروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ،دعائیہ تقریبات،محافل ،شکرانے کے نوافل اور صدقات دیے جائیں گے۔(جاری ہے) علامہ طاہر القادری 19فروری 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔وہ عرصہ بیس برس سے اسلام کی روایتی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں پروفیسر طاہر القادری قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیںان کی مختلف زبانوں میںسینکڑوں کتب شائع ہو چکی ہیں۔
شازیہ سنگھار نے ایوان میں قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے اس قرارداد کا منظور ہونا ایک واضح پیغام ہے کہ صوفی ازم کی روایات کو نہ صرف محفوظ رکھا جائے گا بلکہ ان کی روشنی میں معاشرتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کی 777ویں عرس مبارک کے موقع پر ان کی امن، بھائی چارے، رواداری اور صوفی ازم کی تعلیمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک اہم قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کرلی گئی۔ یہ قرارداد پارلیمانی سیکریٹری برائے اوقاف و مذہبی امور، شازیہ کریم سنگھار نے پیش کی، جس میں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی صدیوں...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر 19 فروری (بدھ) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس موقع پر صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس سہون شریف میں صوفی بزرگ کے احترام میں منایا جاتا ہے۔ یہ اسلامی کیلنڈر کا آٹھواں مہینہ 18 سے 20 شعبان تک ہوتا ہے۔تقریبات کا آغاز 18 شعبان کو اولیاء کے مزار پر پرچم کشائی سے ہوتا ہے۔ اس سے مختلف رسومات کا آغاز ہوتا ہے، جن میں قرآنی تلاوت، خصوصی دعائیں، اور عقیدت مندوں میں...
نوشہروفیروز (نمائندہ جسارت) شہید صحافی عزیز میمن کی پانچویں برسی سادگی سے منائی گئی، صحافی برادری نے شہید عزیز میمن کی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی اور پھول نچھاور کئے۔ نوشہروفیروز یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر منور حسین منور، محمود الحسن جلالی، سینئر صحافیوں عابد علی ساحل طْور، قاضی ذوالفقار اور بچل ہنگورو کی قیادت میں صحافی برادری قبرستان پہنچی شہیدِ صحافت عزیز میمن کے فرزند فائق عزیز میمن بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ پانچویں برسی پر شہیدِ صحافت عزیز میمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت وقت سے وعدے وفا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں شہید عزیز میمن ایک بہادر صحافی تھے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں سندھ حکومت...
خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں لیویز فورس نے سرکاری درسگاہ یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے ایک پروفیسر کو یونیورسٹی کی ایک طالبہ کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ہے۔ مالاکنڈیونیورسٹی میں جنسی حراسانی سکینڈل سامنے آیا ہے جس سے رپورٹ کے باجود بھی انتظامیہ چھپانے کی کوشش کری رہی تھی۔ تاہم متاثرہ طالبہ کی شکایت پر لیویز نے رپورٹ درج کرکے پروفیسر کو گرفتار کیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطانق تھانہ بائزئی نے شعبہ اردو کی طالبہ کی شکایر پر رپورٹ پر مطالعہ پاکستان کے پروفیسر کو گرفتارکیا۔ ان کے خلاف درج مقدمے میں 365b.511.452.354.506 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ہراساں کرنے کا واقعہ ہے کیا؟ ذرائع کے مطابق یہ ایشو...
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی یونیورسٹی آف مالا کنڈ کے پروفیسر کو طالبہ کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کی شکایت کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔یونیورسٹی آف مالاکنڈ نے پروفیسر کی گرفتاری کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ 15 دن کے اندر جمع کروائے گی۔اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمنسٹریشن کو شامل کرلیا گیا، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ، سی پی او کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لوئر دیر کمیٹی کو معاونت فراہم کریں گے، وائس چانسلر یونیورسٹی آف مالاکنڈ کو کمیٹی سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
برطانوی پروفیسر پال ورک مین نے کینسر ریسرچ ٹارگٹنگ کورڈوما میں اہم پیش رفت حاصل کرلی ہے۔ پروفیسر پال ورک مین نے کئی سال ناقابل علاج کورڈوما کے مطالعہ کے لیے وقف کیے ہیں، جو ہڈیوں کا ایک منفرد کینسر ہے جس نے ان کی والدہ اینا کی بھی جان لے لی تھی۔ رپورٹس کے مطابق تقریباً ایک ملین میں سے ایک فرد اس حالت سے متاثر ہوتا ہے جو کہ علاج کے موجودہ اختیارات کے خلاف مزاحم رہتا ہے۔ ورک مین جو کہ اپنی والدہ کے انتقال کے وقت 37 سال کے تھے، نہوں نے چھتیس سال قبل کورڈوما کے علاج معالجے کی کمی کی وجہ سے شدید مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ...
قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی اداروں کے چیئرمین نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں انکے ادارے نے اقلیتوں کے تعلیمی حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی اداروں کے صدر پروفیسر شاہد اختر نے کہا کہ اقلیتوں کے تعلیمی حقوق کے تحفظ کے لئے بھارتی آئین کا دفعہ 30 (1) اقلیتوں کو اپنی پسند کے تعلیمی ادارے قائم کرنے اور ان کا انتظام کرنے کا حق دیتا ہے۔ قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی اداروں کے چیئرمین پروفیسر شاہد اختر نے سرکٹ ہاؤس بوکارو میں ضلعی عہدیداروں اور اقلیتی تعلیمی اداروں کے ساتھ آج ایک جائزہ میٹنگ لی۔ اس میٹنگ میں آئین کے دفعہ 30 (1) میں درج اقلیتوں کے حقوق...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کا 74واں یوم پیدائش 19 فروری کو منایا جائے گاا س سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اورپروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی،دعائیہ تقریبات،محافل،شکرانے کے نوافل اور صدقات دیے جائیں گے۔(جاری ہے) علامہ طاہر القادری 19فروری 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔وہ عرصہ بیس برس سے اسلام کی روایتی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں پروفیسر طاہر القادری قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیںان کی مختلف زبانوں میںسینکڑوں کتب شائع ہو چکی ہیں۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ لغاری، سیکرٹری پروفیسر عبدالحفیظ احمدانی، سیکرٹری نشر واشاعت سندھ مشرف کریم و دیگر نے کہا ہے کہ اساتذہ جو قوم کے معمار ہوتے ہیں جو کہ اپنے بنیادی جائز حقوق کیلئے گذشتہ کئی روز سے پریس کلب کراچی پر سراپا احتجاج ہیں۔ تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ پرائمری اساتذہ کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ پرائمری اساتذہ کو فوری طور پر سروس اسٹرکچر دیا جائے۔ پرائمری اساتذہ کا سب سے بڑا مسئلہ ان کا سروس اسٹرکچر ہے۔ ایک استاد پوری زندگی بچوں کو تعلیم دینے میں گزار دیتا ہے مگر ترقی اور استحکام سے...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ پیپرز لینے اور چیکنگ کا سسٹم تبدیل کرنے کیلئے تمام یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ خواتین یونیورسٹیوں میں مرد پروفیسرز ٹیچرز کو ہٹانے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وائس چانسلرز اور پروفیسرز کی کارکردگی کیلئے پرفارما تقسیم کیے جائیں گے۔ کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی خواتین کی یونیورسٹیوں سے مرد ٹیچرز اور پروفیسرز کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یونیورسٹیوں میں طالبات کو ہراساں کرنیوالوں کو سخت سزائیں ہوں گی۔ خواتین کو بلیک میلنگ سے بچانے کیلئے پیپرز بنانے اور ان کی چیکنگ کا...
پنجاب کی خواتین کی یونیورسٹیوں سے مرد ٹیچرز اور پروفیسرز کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یونیورسٹیوں میں ہراساں کرنے والوں کوسخت سزائیں ہوں گی۔ خواتین کو بلیک میلنگ سے بچانے کے لیے پیپرز بنانے اور ان کی چیکنگ کا نظام تبدیل کررہے ہیں۔ سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ پیپرز لینے اور چیکنگ کا سسٹم تبدیل کرنے کیلئے تمام یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ خواتین یونیورسٹیوں میں مرد پروفیسرز ٹیچرز کوہٹانے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وائس چانسلرز اور پروفیسرز کی کارکردگی کے لیے پرفارما تقسیم کیے جائیں گے۔ کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مزاحمت ہی کشمیریوں کے لیے آزادی کی واحد راہ ہے۔ پروفیسر انیس زیدیکراچی(سماجی رپورٹر)مزاحمت ہی کشمیریوں کے لیے آزادی کی واحد راہ ہے۔ فلسطینی مسلمانوں کی جہادی تنظیم حماس نے ثابت کر دیا کہ ظلم و بربریت کے خلاف اپنی کمزوریوں سے قطع نظر استقامت کے ساتھ کھڑے رہنے ہی سے حق حاصل کیا جا سکتا ہے ۔وادی کشمیر کی ریاستی تاریخ مسلمانوں کی حق تلفیوں سے عبارت ہے۔ یہ پاکستان کی لائف لائن ہے ۔جذبہ جہاد اور شوق شہادت مومن کی میراث ہے ۔جب تک ہمارے نوجوان میں یہ جذبہ موجزن ہے دشمن کی بڑی سے بڑی عددی قوت ،جدید ترین آلات حرب اور اعلی ترین ٹیکنالوجی ربانی مدد سے بے اثر رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز...
٭صوفی غلام مصطفی نے اعلی تعلیم کے حصول کے بعد تدریس کا پیشہ اپنایا اور لاہور کے تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے ٭ٹوٹ بٹوٹ ان کا ہی تخلیق کردہ کردار ہے جو آج بھی ہمارے ذہن پر نقش ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو ادب کے ممتاز شاعر و ادیب صوفی غلام مصطفی تبسم کو مداحوں سے بچھڑے 47 برس بیت گئے۔ بچوں کے لئے ان کی تخلیقات کو بے حد مقبولیت ملی، ٹوٹ بٹوٹ ان کا ہی تخلیق کردہ کردار ہے جو آج بھی ہمارے ذہن پر نقش ہے، ٹوٹ بٹوٹ کے خالق صوفی غلام مصطفی تبسم 4 اگست 1899 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ صوفی غلام مصطفی نے اعلی تعلیم کے حصول کے بعد تدریس کا پیشہ اپنایا اور لاہور کے...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر و بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر الطاف حسین لنگڑیال نے کہا ہے کہ اے آئی جیسے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں استاد کی حیثیت ختم کر کے بے جان روبوٹک کے ذریعے تعلیم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں نہ اخلاق ہے نہ کردار نہ انسان جب کہ ایک جاندار آدمی ہی آدمی کو انسان بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایک استاد ہی قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے آئے روز مختلف پروگرامات اور ترامیم کے ذریعے نظام تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا گیا ہے ۔وہ اپنے دورہ میرپورخاص کے موقع پر دی ایسٹرن پبلک اسکول میں تنظیم اساتذہ ضلع میرپورخاص کے زیر اہتمام استقبالیہ...

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹاکرمیرٹ بنیادپر پروفیشنل وقابل آفیسرزتعینات کرنے کی ہدایت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ صحت کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مشیر صحت اختشام علی، سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اغراض و مقاصد ، ذمہ داریوں، کارکردگی، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔(جاری...

ہنر مند نرسنگ پروفیشنلز کو امریکا بھیجنے کے سلسلے میں اہم پیش رفت،پاکستانی طبی عملے کی امریکا میں ملازمتوں کے امکانات روشن
اسلام آباد (آئی این پی )امریکا کو نرسوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے دیگر کارکنوں کی کمی کا سامنا ہے اور اس خلا کو پر کرنے کے لیے پاکستان سے افرادی قوت کو بھیجے جانے کے امکانات روشن ہو گئے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان سے ہنر مند نرسنگ پروفیشنلز کو امریکا بھیجنے کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے اس ضمن میں حال ہی میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے، امریکی ڈپلومیٹس، نیویارک اسٹیٹ اسمبلی اور امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی اراکین کی ایک مشترکہ آن لائن میٹنگ میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور نیویارک قونصلیٹ میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی...
فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور آئی پی پیزکے دھندے کے خلاف حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک گیراحتجاج کے سلسلہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے صوبائی نائب امیررانا عبدالوحید ، ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ، صدرکسان بورڈ سردارظفرحسین، یاسرکھارا ،افضال شاہین ،شیخ مشتاق ، راناعدنان کی قیادت میںضلع کونسل چوک میںمیں احتجاج اور کچہری چوک تک مارچ کیا۔ کارکنوں نے شدیدنعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ آئی پی پیز مافیا سے بچت کا فائدہ عوام کو دیا جائے اوربجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی کے سوا کسی پارٹی نے آئی پی پیزکے خلاف آواز نہیں...
ملک اشرف : پاکستان کالج آف لاء میں 12 ویں بین الاقوامی موٹ کورٹ کے مقابلوں میں سٹوڈنٹس نے بھرپور حصہ لیا، ججز کی جانب سے نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان ، جسٹس عاصم حفیظ ،وفاقی محتسب برائےحراسگی تحفظ خواتین ، فوزیہ وقار کی بطور ججز شرکت کی۔ پاکستان کالج آف لاء گارڈن ٹاؤن میں قانون کے طلبہ کے لئے وکالت پریکٹس کے عملی مظاہرے کئے گئے۔ پاکستان کالج آف لاء میں فرضی عدالت میں قانون کے طلبہ نے وکیل بن کر بھرپور دلائل دئیے ۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز دو روزہ موٹ کورٹ مقابلوں...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال، صدر صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ لغاری، سیکرٹری پروفیسر عبدالحفیظ احمدانی، جوائنٹ سیکرٹری شبیر احمد میرانی، مالیات عبدالستار انصاری، سیکرٹری نشرواشاعت مشرف کریم، صدر تنظیم اساتذہ حیدرآباد جاوید اخلاق و دیگر نے جماعت اسلامی حیدرآباد کے سابق امیر، سابقہ ایم پی اے، حیدرآباد کی ممتاز دینی، سیاسی سماجی شخصیت عبد الوحید قریشی کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم عبدالوحید قریشی اقامت دین اور حیدرآباد کی خدمت کرنے، پوری زندگی غلبہ اسلام کی جدوجہد کرنے، پوری زندگی تعلیم کی فروغ اور اصلاح کے لیے کوشش کرتے رہے حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے ان...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) معاشرے میں تعلیم و تحقیق کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ جامعات کو تعلیم دوست افراد کے حوالے اور ان کے مسائل حل کیے جائیں سندھ حکومت کو جامعات کے متعلق اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری نے فپواسا سندھ کے صدر ڈاکٹر کامران زکریا اور شعبہ اعلیٰ تعلیم تنظیم اساتذہ پاکستان کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معروف بن رؤف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مذکورہ ذمہ داران نے آگاہ کیا کہ شیخ الجامعہ کے لیے بیوروکریٹس کا تقرر، نئے اور پرانے اساتذہ کو ریگولر ہونے سے روکنا، گریڈنگ سسٹم کا خاتمہ، الاونسز سے محرومی، اسی طرح انہیں...
کراچی: امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا طبی معائنہ کرنے والے پاکستانی پروفیسر اقبال آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے جبکہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار بھی ہیں۔ پاکستان کے ذہنی امراض کے ماہر میری ٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی نے پاکستان پہنچنے پر ایکسپریس ٹربیون سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی آئندہ چند روز میں رہائی کا امکان ہے لیکن امریکا میں 16 سال سے قید پاکستانی ڈاکٹر کو صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی نے کہا کہ امید ہے امریکی صدر جوبائیڈن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی باقی سزا معاف کرکے انھیں 20 جنوری تک رہا...
لاہور: معروف صوفی شاعر واصف علی واصف کو ہم سے جدا ہوئے 32 برس گزر چکے ہیں۔ واصف علی واصف کی شاعری، تصنیفات اور اقوال آج بھی انسانوں کے دلوں کو سکون اور ہدایت فراہم کرتے ہیں۔ ان کی تخلیقات نے زندگی کے پیچیدہ سوالات کے جواب دئیے اور انسانوں کو اپنی اصل حقیقت سے آگاہ کیا۔ واصف علی واصف نے نہ صرف تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائی بلکہ وہ سکول اور کالج میں ہاکی کے بہترین کھلاڑی بھی رہے۔ ان کا روحانیت سے تعلق بہت گہرا تھا، اور انہوں نے اپنے وعظ و تدریس کے ذریعے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں تبدیلی لائی۔ ان کی مشہور تصانیف میں ’’کرن کرن سورج‘‘، ’’قطرہ قطرہ قلزم‘‘، ’’حرف حرف حقیقت‘‘،...
کراچی: میٹرک و انٹر بورڈز کے چیئرمین پروفیسر شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء میں مثبت رجحانات کو جنم دیتی ہیں۔ پروفیسر شرف علی شاہ کا کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے نہ صرف جسمانی و ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ طلباء میں خود اعتمادی، نظم و ضبط اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دار ارقم اسکول فیڈرل بی ایریا برانچ کے سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر دار ارقم اسکول کے پرنسپل سید ساجد احمد، موئے تھائے کک باکسنگ کے ورلڈ چیمپئن آغاکلیم، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حامد الرحمٰن اور اے آر وائے نیوز...
فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ، میاں طاہرایوب،یاسرکھاراایڈووکیٹ نے ادویات کی قیمتوں میں ایک بارپھر300 فیصد اضافہ کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی کم کرنے کی دعویدار حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور تباہ کن بم گرا دیا۔مہنگائی کی شرح کئی سالوں کی کم ترین سطح پر لے آنے کے دعوے کرنے والی حکومت کے اس اقدام کی وجہ سے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ادویات کے نرخ عام آدمی کی پہنچ سے دورگئے ہیں۔رہنمائوں نے کہاکہ قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کے باوجود ادویات مارکیٹ سے غائب کی جارہی ہیں۔ ٹی بی، بلڈپریشر ،شوگر، دل کے امراض،انسولین سمیت 55 فیصد سے زائد ادویات مارکیٹ سے غائب ہو چکی ہیں...