حیدرآباد ، پرائمری اساتذہ کو فوری سروس اسٹر کچر دیا جائے، تنظیم اساتذہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری، نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ لغاری، سیکرٹری پروفیسر عبدالحفیظ احمدانی، سیکرٹری نشر واشاعت سندھ مشرف کریم و دیگر نے کہا ہے کہ اساتذہ جو قوم کے معمار ہوتے ہیں جو کہ اپنے بنیادی جائز حقوق کیلئے گذشتہ کئی روز سے پریس کلب کراچی پر سراپا احتجاج ہیں۔ تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ پرائمری اساتذہ کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ پرائمری اساتذہ کو فوری طور پر سروس اسٹرکچر دیا جائے۔ پرائمری اساتذہ کا سب سے بڑا مسئلہ ان کا سروس اسٹرکچر ہے۔ ایک استاد پوری زندگی بچوں کو تعلیم دینے میں گزار دیتا ہے مگر ترقی اور استحکام سے محروم رہتا ہے۔ رہنماؤں نے مزید کہا پرائمری اساتذہ کے ساتھ ناانصافی تعلیم دشمنی کے مترادف ہے اساتذہ کی آواز کو دبانے کے بجائے حکومت کو ان کے مسائل حل کرے۔ تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ پرائمری اساتذہ کو فوری سروس اسٹرکچر دے اور پروموشن کا نظام شفاف بنایا جائے سروس اسٹرکچر کے مطابق پرائمری اساتذہ کو گریڈ 17 دیا جائے اور جو بھی پرائمری اساتذہ کے جائز مطالبات ہیں انہیں تسلیم کیاجائے نیز تنظیم اساتذہ پاکستان اساتذہ کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہی ہے اور آواز اٹھاتی رہے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تنظیم اساتذہ پاکستان پرائمری اساتذہ کو سروس اسٹرکچر اساتذہ کے
پڑھیں: