پنے ایکس اکاونٹ پر اس بارے میں پروفیسر ڈیوڈ ملر نے لکھا کہ مجھے پیر کی رات ہیتھرو ایئرپورٹ پر پوچھ گچھ کے بعد دہشت گردی ایکٹ کے باب 7 کے تحت گرفتار کیا گیا، برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس نے صہیونیوں کے ساتھ مل کر میرے بیروت کے سفر کے بعد مجھے گرفتار کرنے کی سازش کی۔ اسلام ٹائمز۔ معروف انگریز ماہر سماجیات پروفیسر ڈیوڈ ملر نے شہید سید حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ میں شرکت سے واپسی کے بعد اس ملک کی پولیس کے ہاتھوں اپنی گرفتاری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاونٹ پر اس بارے میں لکھا کہ مجھے پیر کی رات ہیتھرو ایئرپورٹ پر پوچھ گچھ کے بعد دہشت گردی ایکٹ کے باب 7 کے تحت گرفتار کیا گیا۔ پروفیسر ڈیوڈ ملر نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس نے صہیونیوں کے ساتھ مل کر میرے بیروت کے سفر کے بعد مجھے گرفتار کرنے کی سازش کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

ایسی قبر کھودیں گے کہ دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سر نہیں اٹھائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج 2025 کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 40 لاکھ گھرانوں (تقریباً 2 کروڑ پاکستانیوں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی پہلے سے کم ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کا قلع قمع کیا جائے گا، اس ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا، ایسی قبر کھو دیں گے دوبارہ اس ناسور کا نکلنا ممکن نہیں ہوگا، ہب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک اس ناسور کو دفن نہیں کر دیتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے میں مولانا حامد الحق کی شہادت اور دیگر پاکستانیوں کی شہادت المناک واقعہ ہے، یہ قدیم جامعہ ہے، جہاں اسلامی و عصری تعلیم فراہم کی جاتی ہے، یہ سچے پاکستانی ہیں، اس واقعے پر قوم افسردہ ہے، ہم اس دھماکے کی مذمت کرتے ہیں، امید ہے خیبرپختونخوا حکومت ان قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے گی۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا تھا، اس امن کے لیے 80 ہزار پاکستانیوں نے جانوں کی قربانیاں دیں، امن لانے کے لیے افواج پاکستان کے افسران و جوانوں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، تاہم ایک بار پھر دہشت گردی سر اٹھاچکی ہے، اس کی وجوہات ہم سب جانتے ہیں، لیکن اس وقت میں اس کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ

وزیراعظم نے کہا کہ اس سال 20 ارب روپے کی خطیر رقم رمضان پیکیج کے لیے مختص کی گئی ہے، جس کے ذریعے 40 لاکھ پاکستانی خاندان مستفید ہوں گے، پچھلے سال یہ رقم 7 ارب روپے تھی، اس بار تقریباً رقم میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ رمضان پیکیج پورے پاکستان کے لیے بلاتفریق متعارف کروایا گیا ہے، کراچی سے گلگت تک تمام صوبوں کے شہروں، آزاد جموں و کشمیر کے مستحق خاندانوں کو اس پیکیج میں شامل کیا گیا ہے، اس پیکیج کو شفاف بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک، نادرا، ٹیک اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، میں ان تمام اداروں کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے محنت کرکے رمضان پیکیج مستحق لوگوں تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جب تک سیاسی استحکام نہ ہو ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا، علی محمد خان
  • پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، بم ناکارہ بنادیا گیا
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کا 20 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اجراء
  • ایسی قبر کھودیں گے کہ دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سر نہیں اٹھائے گا، وزیراعظم
  • کراچی، سرعام غنڈہ گردی کرنیوالا بااثر شخص گرفتار کیوں نہیں ہوسکا؟
  • دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکا، صدر و وزیراعظم کا اظہار مذمت، رپورٹ طلب
  • ٹوکیو: پاک جاپان انسداد دہشت گردی مشاورت کا چوتھا دور
  • لگتا ہے انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ججز کو انگریزی کے کافی مسائل ہیں، سپریم کورٹ
  • چیمپئنز ٹرافی: بھارت کو دھچکا، روہت شرما کی میچ میں شرکت مشکوک