وقاص عظیم :وفاقی حکومت کےتحت تعینات پروفشنلز کو 4920روپے تک ڈیلی الاونس ملے گا

وزارت خزانہ نےاسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون سےلیکرفورتک ڈیلی الاونس ریٹ مقررکردیا،وزارت خزانہ نےمراسلہ عمل درآمد کے لیےتمام وزارتوں،ڈویژنزاورمتعلقہ اداروں کو بھجوادیا،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون،ٹو کا اسپیشل اسٹیشنزکے لیےڈیلی الاونس ریٹ 4920روپے ہوگا،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون،ٹوکا آرڈنری اسٹیشنز کےلیےڈیلی الاونس ریٹ3720 روپے ہوگا،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل تھری،فورکااسپیشل اسٹیشنزکے لیے ڈیلی الاونس ریٹ3840روپے ہوگا،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل تھری،فورکاآرڈنری اسٹیشنزکے لیےڈیلی الاونس ریٹ3ہزارروپے ہوگا،کراچی،حیدر آباد،سکھرکو ڈیلی الاونس کےاسپیشل ریٹس کے لیے اسٹیشنزڈکلیرڈکردیاگیا ،بہاولپور،راولپنڈی،ملتان کوڈیلی الاونس کےاسپیشل ریٹس کے لیےاسٹیشنزڈکلیرڈکیاگیا ہے

سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

ڈی جی خان، کوئٹہ،سرگودھا،سیالکوٹ،لاہور،گوجرانوالہ،اسلام آباد، فیصل آباد کواسٹیشنزڈکلیرڈکیاگیا ہے ،پشاور،گوادر،شمالی علاقہ جات، مظفرآباد، میرپورڈیلی الاونس کے اسپیشل ریٹس کےلیے اسٹیشنز ڈکلیرڈ کیا گیا ، ڈیلی الاونس آوٹ اسٹیشن اصل راتوں کے قیام کےحساب سےکلیم کیا جا سکے گا،رات کاقیام نہ ہونے،ہیڈکوارٹرزسے 4گھنٹےسےزیادہ غیرموجودگی پرآدھےدن کے الاونس کی اجازت ہوگی،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون سےفورتک آفیشل ڈیوٹی کےلیے اکانومی کلاس پرہوائی سفر کےحقدار ہوں گے،وفاقی حکومت نےاسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون کاپے پیکج 15لاکھ سے20 لاکھ روپےمقررکررکھا ہے،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل ٹوکا پےپیکج 10لاکھ سے14لاکھ 90 ہزار روپے مقرر ہے،اسپیشل پروفشنل پےاسکیل تھری کا پے پیکج 5لاکھ سے9لاکھ 90 ہزار روپے مقرر ہے،وفاقی حکومت نےاسپیشل پروفشنل پےاسکیل فور کا پے پیکج 5 لاکھ روپے تک مقررکررکھا ہے

Currency Exchange Rate Monday March 24, 2025

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وفاقی حکومت روپے ہوگا

پڑھیں:

شمسی توانائی سے متعلق پالیسی تبدیلی نہیں آئی، بجلی قیمت میں کمی کے پیکج کا اعلان جلد ہوگا، وزیراعظم

شمسی توانائی سے متعلق پالیسی تبدیلی نہیں آئی، بجلی قیمت میں کمی کے پیکج کا اعلان جلد ہوگا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر اہم جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سولرآئزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے تمام ابہام کو حقائق اور اعدادوشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جینریشن کمپنیوں کے خاتمے (liquidation) کے حوالے سے تمام تر قانونی اور دیگر امور جلد از جلد طے کئے جائیں۔

وزیراعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز تر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف فراہم کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہن توانائی کے شعبے کے حوالے جامع حکمت عملی کے لئے وزیراعظم نے پاور ڈویژن ، آبی وسائل ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن میں ہم آہنگی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • اسپیشل ایتھلیٹس نے سبز ہلالی پرچم سربلند کردیا
  • آئی ایم ایف کا ’انکار‘ لیکن وفاقی وزیر پریقین، کیا بجلی سستی ہوجائے گی؟
  • ڈیلی ویجرز کی ہڑتال پر کشمیر اسمبلی میں سخت بحث اور تلخ کلامی
  • وفاقی حکومت کے تحت تعینات پروفیشنلز کو کتنا ڈیلی الاؤنس ملے گا؟ اہم فیصلہ کر لیا گیا
  • امریکا میں ملازمتیں کھونے والے ہزاروں وفاقی ملازمین کے جاسوس بھرتی ہونے کا خطرہ
  • حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا
  • عارضی این او سی ملنے کے بعد پاکستان میں اسٹارلنک کی سروس کب سے شروع ہورہی ہے اور پیکج کیا ہوگا؟
  • بجلی کی قیمت میں کمی کے جامع پیکج کااعلان جلد ہوگا، وزیراعظم
  • شمسی توانائی سے متعلق پالیسی تبدیلی نہیں آئی، بجلی قیمت میں کمی کے پیکج کا اعلان جلد ہوگا، وزیراعظم