Jang News:
2025-04-04@06:25:27 GMT

ماہرِ نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

ماہرِ نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد انتقال کر گئے

ماہرِ نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد — فائل فوٹو

پاکستان کے معروف ماہرِ نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد آج کراچی میں انتقال کر گئے۔

ان کی نمازِ جنازہ کل 4 اپریل 2025ء بروز جمعہ بعد نمازِ جمعہ مسجدِ ابوبکر صدیق، بلاول چورنگی نزدیک شیل پیٹرول پمپ، بلاک 2 کلفٹن، کراچی میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم پروفیسر سید ہارون احمد کی تدفین کورنگی کریک کے قریب واقع کورنگی نمبر 1.

5 قبرستان، چکرا گوٹھ میں کی جائے گی۔

ملک میں 8 کروڑ سے زائد لوگ نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگئے

اسلام آ باد پاکستان میں ذہنی امراض میں تشویش ناک...

پروفیسر ہارون نے پسماندگان میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 1 بیٹی چھوڑی ہے۔

پروفیسر سید ہارون احمد نے ملک میں ذہنی صحت کی امداد کی بنیاد رکھی اور سماجی اور سیاسی تحریکوں میں فعال کردار ادا کیا۔

وہ انسانی حقوق، اقلیتی حقوق اور سیکولر ازم کے لیے کی جانے والی جدوجہد کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔

انہوں نے تقریباً 6 دہائیوں تک طب کے شعبے میں خدمات انجام دیں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پروفیسر سید ہارون احمد

پڑھیں:

پشتو زبان کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس انتقال کر گئے

فوٹو: فائل

پشتو زبان کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس 70 برس کی عمر میں چارسدہ میں انتقال کر گئے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ میراوس شوگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

ان کے بیٹے شاہ فہد نے بتایا کہ والد کی نماز جنازہ کل صبح ساڑھے 10 بجے چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔ 

میرا وس نے ٹی وی اور اسٹیج پر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

مشیر ثقافت زاہد چن زیب نے معروف پشتو کامیڈین میراوس کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ میراوس جیسے اداکار کا خلا کبھی پر نہیں ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ میراوس نے 800 سے زائد پشتو کامیڈی البمز میں اپنے فن کا لوہا منوایا، میراوس کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی : کورنگی کریک میں گڑھے میں لگی آگ ساتویں روز بھی بے قابو
  • معروف ماہرِ نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد انتقال کر گئے
  • کراچی کورنگی کریک میں گیس پاکٹ دریافت
  • کراچی: کورنگی کریک میں گیس پاکٹ دریافت
  • پشتو زبان کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس انتقال کر گئے
  • سندھ: تمام تعلیمی بورڈز میں مقرر چیئرمین حضرات کو فوری عہدوں کا چارج لینے کی ہدایت
  • دین اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار
  • کراچی: کورنگی کریک کے گڑھے میں لگی آگ 6 روز بعد بھی نہ بجھ سکی
  • جیکولین فرنینڈس کی والدہ انتقال کرگئیں