2025-03-17@22:07:23 GMT
تلاش کی گنتی: 56
«سے ملاقاتوں کے»:
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست منظور کر لی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات کےساتھ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے ایس اوپیز انٹرا کورٹ اپیل میں طے ہوچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بینچزمیں سماعت کےلئے مقررہیں۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے وکیل کا کہنا تھاکہ ہفتہ میں 5 دن میرے موکل کو اسلام آباد ہائیکورٹ پیش...
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرکے لارجر بینچ بنانے کی ہدایت کردی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی، جس میں عدالت نے کیسز یکجا کرکے لارجر بینچ بنانے کی ہدایت کردی۔ عدالت میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم کی طرف سے نوید ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے ایس او پیز انٹرا کورٹ اپیل میں طے ہو چکے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بینچز میں سماعت کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی اور رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ اسلام تائمز۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور اس حوالے سے لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبد الغفور انجم نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی اور رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کل اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر...
فوٹو فائل کراچی میں شاہراہ فیصل سے متصل علاقے میں بنے گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے پر ورثاء نے شوہر پر قتل کا الزام عائد کردیا۔خاتون کے ورثاء نے لاش کے ہمراہ گورنر ہاؤس جانے والی سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے، اس کی اپنے شوہر سے ناراضی چل رہی تھی۔ورثاء کا کہنا ہے کہ شوہر بہلا پھسلا کر بات کرنے کے بہانے اپنی بیوی کو گیسٹ ہاؤس لے کر گیا، اس نے کیک خرید کر اس میں نشہ آور چیز ملا کر اپنی بیوی کو کھلائی، بےہوشی کے بعد شوہر خنجر سے اسے قتل کر کے فرار ہوگیا۔مقتولہ خاتون کے ورثاء نے پولیس سے...
لاہور: آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جب کہ پنجاب میں خواتین کے قتل کے 2 افسوس ناک واقعات بھی آج ہی کے دن پیش آ گئے۔ پولیس کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو قتل کردیا ۔30 سالہ مقتولہ کی شناخت فروا کے نام سے ہوئی، جو ایک بچی کی ماں تھی۔ اطلاعات کے مطابق شادی شدہ خاتون کے سر میں ڈنڈا مار کر اور اس کا گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ واقعہ بستی شیرازیاں میں پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بخشن خان پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے آنے پر...
ان ملاقاتوں میں علاقائی مسائل بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صوتحال، غزہ سے جبری نقل مکانی کے استعماری منصوبے، لبنان اور شام میں حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" OIC کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعرات کی شام جدہ پہنچے جہاں انہوں نے جمعے کو اس اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے خطے کے دیگر اسلامی ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں۔ جن میں علاقائی مسائل بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صوت حال، غزہ سے جبری نقل مکانی کے استعماری منصوبے، لبنان و شام میں حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ان ملاقاتوں میں انہوں نے مذکورہ مسائل پر ایران کے...
لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون نے سوتن کو قتل کردیا اور لاش بوری میں بند کرکے ساتھ والے کوارٹر میں پھینک دی۔5 دن بعد تعفن پھیلنے پر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے کارروائی کرکے لاش برآمد کرلی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمہ کے شوہر نے 6 ماہ پہلے دوسری شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے سوتن کو سر پر بیلن مارکر زخمی کیا پھر اس کی نبض کاٹ دی اور لاش بوری میں بند کرکے ساتھ والےکوارٹر میں پھینک دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
لاہور میں گھر سے خاتون کے پاؤں میں بجلی کے تار لگی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے کے ایک گھر میں 65 سالہ شکیلہ فضیلت مردہ پائی گئیں۔ خاتون بیوہ تھیں اور گھر پراکیلی تھیں۔ خاتون کرایے پر رہتی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا ہے۔ خاتون کے پاؤں پر بجلی کی تاریں لگی ہوئیں تھیں۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کردی۔ پوسٹمارٹم اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں شہری کو اغوا کرکے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھینے والے گروہ میں شامل خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد تھانہ شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرکےچھینی گئی نقدی اورقیمتی موبائل فون بھی برآمد کرلئے۔ ملزمان کی شناخت زین طاہر ،احسان ، شاہ زیب اور عائشہ بی بی کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔
لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون نے سوتن کو قتل کرکے اس کی لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزمہ سعدیہ نے سوتن کے ساتھ جھگڑے کے دوران سر پر بیلن مار دیا، مقتولہ کی لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔ پولیس کے مطابق 5 دن بعد تعفن پھیلا تو مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی ، ملزمہ سعدیہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
بعض صورتوں میں شہد کی مکھی کے ڈنک مہلک ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کے راجستھان میں حال ہی میں سامنے آیا ہے۔ ایک فیملی پر اچانک شہد کی مکھیوں کے غول نے حملہ کر دیا جس میں تین افراد شدید زخمی اور ایک معمر خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔ زخمیوں کا اس وقت علاج جاری ہے اور یہ حملہ علاقے میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ چتورگڑھ ضلع کے نمبہیرا علاقے میں پیش آیا۔ امری بائی جو کہ ایک 90 سالہ خاتون تھیں، دن کے وقت کھیتوں میں کام کرتی تھیں۔ ان کے اہل خانہ اور دیگر مزدور بھی وہاں موجود تھے جب شہد کی مکھیوں کے جھنڈ نے...
پشاور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کیا دباؤ کے نتیجے میں ڈیل پر مجبور ہو رہے ہیں؟ اس حوالے سے بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی جعلی حکومت کے ہوش و حواس کھونے کا واضح ثبوت ہے۔قید میں موجود ایک شخص نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی اور دیگر سختیوں کا مقصد عمران خان پر دباؤ ڈال کر انہیں کسی ڈیل کے لیے مجبور کرنا ہے، مگر جعلی حکومت یہ بات ذہن نشین کر لے کہ عمران خان، نواز شریف کی طرح...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات کے دوران خاتون سمیت2افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک اسٹار CNG پمپ کے قریب رکشہ اچانک الٹ گیا ھس کے باعث ایک شخص جابحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی ۔لیاقت آباد 4 نمبر سرکاری اسکول نذد فرقانیہ مسجد کے قریب چھت سے گرکر 35 سالہ نازش زوجہ ندیم کو نیم مردہ حالت میں عباسی شہید ااسپتال منتقل کی ا گیا جہاں مضروب خاتون نے دوران علاج دم توڑ دیا ۔ دوسری جانب ڈاکس کے علاقے فشری گیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزما ن کی فائرنگ سے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں آئے روز تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جن میں بااثر افراد کے اہل خانہ غریب افراد پر دن دیہاڑے ظلم ڈھاتے ہیں لیکن ان کیخلاف قانون حرکت میں آنے کی تو دور کی بات ہے ان غریبوں کی تھانے کچہریوں میں فریاد سننے والا بھی کوئی نہیں ایسا ہی واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistan Observer (@pakobserver) تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ٹریک سوٹ میں ملبوس ایک خاتون مسلسل موٹر سائیکل سوار شخص کو نہ صرف غلیظ گالیاں دے...
محمد اویس: اسلام آباد میں بائیکیا رائیڈر پر گالم گلوچ اور تشدد کرنے والی خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ کی شناخت معصومہ کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے، جو بنی گالہ کی رہائشی ہے۔ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے گئے ہیں تاہم ملزمہ روپوش ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز تھانہ ویمن پولیس میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اس نے بائیکیا رائیڈر پر حملہ اور گالم گلوچ کی تھی۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس کو جلد قانون کے...
ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں بننے کی دعویٰ کرنے والی خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیا ہے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق ایشلے سینٹ کلیئر نے اس انٹرویو کے لیے نمائندے کو اپنے لگژری اپارٹمنٹ میں مدعو کیا تھا۔ متنازع موضوعات پر قلم اُٹھانے والی مصنفہ ایشلے سینٹ کلیئر نے انٹرویو میں بتایا کہ ایلون مسک سے پہلی ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی۔ ایشلے نے مزید بتایا کہ ابتدائی جان پہچان ’’ایکس‘‘ پر ہی ہوئی پھر سیٹھ ڈیلن نے مجھے سان فرانسسکو بلا لیا تھا۔ فرانسسکو میں پہلی بار ایلون مسک سے ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات ’’ایکس‘‘ کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی تھی۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کے بعد ہمارے رابطوں میں تیزی آئی اور...
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) بائیکاٹ رائیڈر سے گالم گلوچ اور مار پیٹ کرنے والی خاتون کار ڈرائیور کے خلاف تھانہ وویمن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے اپنے طور پر تحقیقات شروع کی تھیں تاہم اب سید عرفان شکیل کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ مقدمے میں بائیک رائیڈر نے موقف اپنایا کہ وہ دو سال سے بائیکیا چلارہا ہے، 17 فروری کو پولی کلینک ہسپتال اسلام آبادکی طرف جارہا تھا کہ پیچھے سے اسے ایک گاڑی نے ہٹ کیا وہ موٹر سائیکل سے گرا ۔ گاڑی کو روکنے پراس میں سے ایک خاتون باہر نکلی جس نے اسے مارنا شروع کردیا ،منع کرنے پر خاتون بہت...
—فائل فوٹو ملتان کے علاقے دولت گیٹ میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزب پھینک دیا۔ کراچی میں شوہر نے مبینہ طورپر بیوی پر تیزاب پھینک دیاکراچی کے علاقے گلستان جوہر میں شوہر نے مبینہ طور پر... پولیس کے مطابق فوزیہ نامی خاتون کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے خاتون کا چہرہ اور ایک ہاتھ جل گیا۔متاثرہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شوہر موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جا رہی ہے۔

پتوکی ، کھلے مین ہول میں گر کر دو افراد جاں بحق، ورثا کے احتجاج پر بلدیہ کے دو افسران کے خلاف مقدمہ درج
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) پتوکی میں سیوریج کے کھلے مین ہول میں گر کر خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ لواحقین نے میتیں نیشنل ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں سڑک 8 گھنٹے بندرہی۔ بعدازاں پولیس کےساتھ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا جبکہ پولیس نے میونسپل کمیٹی کے دو افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق پتوکی کے علاقے پرانی منڈی امام بارگاہ کے قریب سیوریج کےمین ہول پر ڈھکن نہ ھونے کے باعث زینت نامی خاتون مین ہول میں گر گئی جسے کاشف نامی شہری نے بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی مین ہول...
خاتون کا ایلون مسک کے بچے کی ماں ہونے کا دعوی، سی ای او ٹیسلا نے خاموشی توڑ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے قدامت پسند سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر کے اس دعوے پر کہ ارب پتی امریکی اس کے پانچ ماہ کے بچے کا باپ ہے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ارب پتی ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خاتون کے دعوے سے متعلق ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے واہ کہا۔پوسٹ میں کہا گیاکہ 26سالہ خاتون ایلون مسک کے بچے کی پیدائش کے لیے پانچ سال سے منصوبہ...
لاہور: پولیس نے زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے ریلوے ٹریک پر پھینکنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ایک خاتون کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیے جانے کا کیس انجام کو پہنچا۔ چوکی جیا بگا پولیس نے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے مقتولہ سونیا بی بی کے ساتھ کچھ عرصہ سے تعلقات استوار تھے ۔ مقتولہ نے ملزم سے رقم کا مطالبہ کیا، جس پر ملزم نے قتل کا منصوبہ بنایا اور بہانے سے خاتون کو جودو ڈھیر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ ملزم لاش کے مختلف حصوں کو کاٹ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خاتون جج دھمکی کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف کیس کے جیل ٹرائل کیلئے جج نے ہائیکورٹ کو ایک اور مراسلہ لکھ دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی، عمران خان کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ یہ کیس آج بھی لگا ہوا ہے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ جی آج بھی لگا ہوا ہے۔عدالت نے کہا کہ دو تین تاریخیں پہلے ہائیکورٹ کو لکھا تھا، اس کیس کا جیل ٹرائل...
اسلام آباد: خاتون جج دھمکی کے مقدمے میں عمران خان کیخلاف کیس کے جیل ٹرائل کے لیے جج نے ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی، جس میں انہوں نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کرنے کے لیے ہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔ دورانِ سماعت جج کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ یہ کیس آج لگا ہوا ہے۔ عدالت نے کہا کہ دو تین تاریخیں پہلے ہائیکورٹ کو لکھا تھا، اس کیس کا جیل ٹرائل کیا جائے لیکن ابھی تک ہائیکوٹ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ عدالت...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر مشتعل افراد نے لاش رکھ کر احتجاج کیا، جس میں مظاہرین کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پر قتل کا الزام عائد کیا۔نجی چینل کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف اسمبلی کے باہر خاتون کی لاش رکھ کر احتجاج کے دوران مظاہرین نے خاتون خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ 7 فروری کو قبضہ مافیا کے لیے گھر خالی کراتے وقت اے اے سی نے مبینہ طور پربیوہ خاتون پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی، جس کے بعد کئی دن تک اسپتال میں داخل رہنے کے بعد آج صبح خاتون اسپتال میں انتقال کر گئی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹاؤن کے ایڈیشنل اسسٹنٹ...
کراچی( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں گھر سے خاتون کی چند روز پرانی گلا کٹی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش ملی لاش کے قریب سے ہی پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاون صدیق اکبر محلہ میں گھر سے خاتون کی تعفن زدہ گلا کٹی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جبکہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ایس ایچ او پیر آباد کا کہنا ہے کہ گھر سے تعفن اٹھنے پر مالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی تو گھر کے دروازے پر تالا لگا ہوا تھا جسے توڑ کر پولیس...

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا سلطنت عمان کا کامیاب دورہ ،سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سلطنت عمان کا کامیاب دورہ کیا، سربراہ پاک فضائیہ نے سول اورعسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں اورتفصیلی بات چیت کی۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور فضائیہ کے مابین تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عمان کے دورے کے دوران ملاقاتوں میں سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ عمان کی رائل ایئر فورس کے فضائی عملے کی تربیت اور معاونت کیلئے کوشاں ہے۔ بنگلا دیش بحریہ کے...
---فائل فوٹو کراچی کے لڑکے سے شادی کے لیے پاکستان آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس جناح اسپتال کراچی کے اسپیشل وارڈ میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔’دی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کے علاج کے لیے تشکیل دی گئی ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی خاتون ذہنی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ میں مبتلا ہیں۔ امریکی خاتون کی کبھی واپس جانے کبھی پاکستان میں رہنے کی ضد، جناح اسپتال میں علاج جاری کراچی کراچی کے لڑکے سے شادی کے لئے آئی امریکی... ڈاکٹروں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ طبی ٹیسٹ میں خاتون کو نفسیاتی بیماری بائی پولر ڈس آرڈر (Bipolar Disorder) کی تصدیق ہوئی ہے جس کا...
چین کی خاتون اول کی کرغزستان کے صدر کی اہلیہ سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بیجنگ میں کرغزستان کے صدر کی اہلیہ ژاپارووا سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ پھنگ لی یوان نے جشن بہار کے تہوار کے موقع پر سرکاری دورے پر صدر جاپاروف کے ساتھ ان کی اہلیہ ژاپارووا کا خیر مقدم کیا ۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ چین اور کرغزستان کے درمیان روایتی دوستی ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی تبادلے جاری رہیں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین اور...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کی 8 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اوران دنوں وہ حاملہ تھی، قتل میں ملوث شخص کو فی الفورگرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوموچکو تھانے تھانے کے ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 6 بلاک بی بنگالی پاڑہ میں گھرسے20 سالہ خاتون عائشہ کی لاش ملی تھی۔خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے بعد امانتاً ایدھی سرد خانے منتقل کردی تھی گزشتہ روزمقتولہ خاتون کے اہلخانہ میت وصول کرنے کے لیے ایدھی سردخانے پہنچے، مقتولہ خاتون کے اہلخانہ نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کی آٹھ ماہ قبل محمد تاج سے شادی ہوئی تھی اورعائشہ ان دنوں حاملہ تھی۔...
لاہور: بے اولاد خاتون کے شوہر کی جان بچانے اور اولاد کی خاطر بلانے پر جادو ٹونہ کرنے والا گروہ گھر لوٹ کر فرار ہوگیا۔ ہنجروال کی رہائشی خاتون رابعہ رانی نے اولاد نہ ہونے پر ثریا نامی خاتون سے رابطہ کیا جو علاقے میں جادو ٹونے اور کالے جادو کا کام کرتی تھی۔ اولاد کے حصول اور خاوند کی جان بچانے کے لیے گھر آئی خاتون اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ثریا نے رابعہ کو دیکھ کر اسے کالے جادو کے اثرات کا بتایا اور اس کے خاوند کے جلد مرنے کی پیش گوئی بھی کی، جس پر رابعہ نے اپنے خاوند کی زندگی بچانے کے لیے 7...
ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ مقتولہ کی 8 ماہ شادی ہوئی تھی اوران دنوں حاملہ تھی، قتل میں ملوث شخص کو فل الفورگرفتار کیا جائے۔ ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کے اہلخانہ نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا،مقتولہ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی آٹھ ماہ شادی ہوئی تھی اوران دنوں حاملہ تھی،انھوں نے کہا کہ جو کہ قتل میں ملوث ہے اسے فل الفورگرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوموچکو تھانے تھانے کے ہاکس بے مشرف کالونی سیکٹر 6 بلاک بی بنگالی...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، خاتون کے ابتک لیے گئے ٹیسٹ میں ہیموگلوبن کی کمی آئی ہے۔ امریکی خاتون جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے اسپیشل وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔ اسپتال زرائع کے مطابق خاتون کی رپورٹ میں ہیموگلوبن کی سطح کم آئی ہے، ڈاکٹرز نے خاتون کا بلڈ ٹرانسفیوژن تجویز کیا ہے۔ اسپتال زراٸع کا کہنا ہے کہ خاتون کچھ معاملات میں تعاون کرتی ہیں اور کچھ میں نہیں، میڈیکل ہسٹری دستیاب نہ ہونے کے باعث فوری تشخیص ممکن نہیں ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ ممکنہ نفسیاتی مسائل بھی لگ رہے ہیں، ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ لیپیڈ پروفائل، ایچ...
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر، رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے کہا ہے کہ پہلے ہمیں امید نہیں تھی کہ ہم پر گولیاں چلیں گی، اس دفعہ ہمیں توقع ہے کہ حکومت گولیاں چلاسکتی ہے، اس بار ہم تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر پارٹی عہدہ ملنے کیے بعد پہلی بار پشاور پہنچے تو پی ٹی آئی کے ورکرز نے صوبائی صدر کا استقبال کیا، پشاور سے ارکان اسمبلی بھی استقبالیہ میں موجود تھے۔ اس موقع پر صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے آج اجلاس بلایا ہے، صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ انہوں...
بھارت کے مشہور گلوکار ادت نارائن نے لائیو کنسرٹ کے دوران ایک نوجوان خاتون کو بوسہ دیا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر صارفین کھل کر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادت نارائن کنسرٹ میں اپنا مشہور گانا ’ٹِپ ٹِپ برسا پانی‘ گا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مداح نے درفشاں سلیم کا بوسہ لے لیا، ویڈیو وائرل اس دوران ایک نوجوان خاتون مداح گلوکار کے پاس سیلفی لینے آتی ہیں اور سیلفی لیتے ہوئے ان کے گال پر بوسہ بھی کرلیتی ہیں، جس پر ادت نارائن بھی خاتون کے گال پر بوسہ دیتے ہیں۔ View this post on Instagram...
شہرمیں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 فراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے پیپری نصیرآباد نیو اللہ بخش گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں 30 سالہ کوثر نامی خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ بن قاسم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے جبکہ اسی تھانے کی حدود بن قاسم ٹاؤن کے علاقے مری گوٹھ روٹ ڈی ون بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 22 سالہ محمد عمر زخمی ہوگیا ۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 36 جمعرات بازار کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 25...
اسلام آباد (زمان مغل سے ) خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کے مبینہ ملزم کے نمونے تبدیل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے پمز کے میڈکو لیگل ڈاکٹر حزیفہ طاہراور انکے کار خاص شوکت مسیح اورتھانہ مارگلہ کے تین سے زائد اہلکاروں کے خلاف متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کرا دیا ملزم ڈاکٹر حذیفہ میڈیکو لیگل پمز نے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی ملزم آج ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد شبیر بھٹی کی عدالت میں عبوری ضمانت کی توسیع کے لئے پیش ہو گا خاتون کی جانب سے ڈاکٹرر حذیفہ طاہر اور انکے کار خاص شوکت مسیح پر سیمپل تبدیل کرنے کے الزام میں میبینہ بھاری رشوت کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے...
—فائل فوٹو لاہور کے علاقے چوہنگ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو اسپرٹ چھڑک کر آگ لگا دی۔ گوجرانوالہ، جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دیگوجرانوالہ کے علاقے پھلوکی میں جھگڑے کے نتیجے میں شوہر نے مبینہ طور پر تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق خاتون کو آگ لگانے کا واقعہ بوھڑ والا چرچ محلہ تالاب چوہنگ میں پیش آیا جہاں 25 سالہ عروج کو اس کے شوہر نے آگ لگا دی۔پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون عروج کے بھائی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بہن کو خاوند ناظم نے جھگڑے کے بعد آگ لگائی اور فرار ہو گیا۔پولیس نے متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کر...
نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی تعفن زدہ لاش ملی ہے۔ نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی تعفن زدہ لاش ملی۔مقتولہ کے شوہر نے کچھ روز قبل مذکورہ مکان کرایے پر لیا تھا جبکہ شوہر منظرعام سے غائب ہے۔پولیس نے مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی سلمان وحید اور ایس ایچ او سرسید فرخ ہاشمی نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 28 سالہ ثمینہ کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے جائے وقوعہ سے دستیاب شواہد حاصل کیے گئے...
گزشتہ روز حافظ آباد کی نہر سے مردہ حالت میں برآمد ہونے والی خاتون وکیل کے قتل کی تفیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ اسے گھریلوناچاقی پر شوہر نے سفاکانہ طریقے سے قتل کرکے نہر میں پھینک دیا تھا۔ نواب ٹاؤن سے گزشتہ دنوں لاپتا ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے کل برآمد کی گئی تھی، پولیس کے مطابق سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی جس کی شناخت کرنا بھی مشکل تھی۔ ایڈووکیٹ سائرہ کے لاپتا ہونے کی ایف آئی آر بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاون میں درج کی گئی تھی۔ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے لاش کی تدفین کر دی، مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے...
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی۔ جمعرات کی صبح سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 ای میں گھر سے خاتون کی لاش ملی، جسے اس کے شوہرنے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔ خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کیا۔ بعد ازاں خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 22 سالہ صبا زوجہ عرفان کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ...
اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں خاتون مسافر کو ان کا گمشدہ سامان واپس مل گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ انتظامیہ کو ایمریٹس چیک ان کاؤنٹر زون 01 میں صبح کےوقت ایک براؤن پرس ملا۔ پرس میں ملکی و غیر ملکی کرنسی (£205، 1,500 روپے اور سکے) پائی گئی۔ پرس میں زیورات (ایک سونے کی انگوٹھی، تین بالیاں اور ایک نتھ) بھی موجود تھے۔ اس سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 6 لاکھ روپے تھی۔ ابتدائی طور پر متعدد اعلانات کے باوجود پرس کا مالک سامنے نہ آیا۔ ایئرپورٹ سروسز اورجیریز اسٹاف نے مزید اعلانات کیے جن میں EK613 فلائٹ پر بھی اعلان شامل تھا۔ بالآخر اصل مالکہ سامنے آئیں اور ان کا سامان...
کھڈرو (نمائندہ جسارت) دیھ 15 جمڑاؤ کی رہائشی 20 سالہ عظیماں زوجہ عمر بگٹی کی سر دھڑ سے الگ بوری بند لاش سرسوں کے کھیت سے ملی، سرسوں کے کھیت میں پڑی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی، جسے پولیس کی نگرانی میں میں پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال سنجھورو بھیج دیا گیا ہے۔
علامتی فوٹو انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن غلام فاطمہ نے خود کے اور اپنے بیٹوں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔موریطانیہ کشتی حادثے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گجرات میں بڑی کارروائی کی اور انسانی اسمگلر گینگ کی مبینہ رکن غلام فاطمہ کو گرفتار ی کے بعد تفتیش مکمل کر کے جوڈیشل کردیا گیا۔ کشتی حادثہ، مسافروں کو زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشافکشتی حادثے کے کیس میں تارکین وطن پر انسانی... ذرائع کے مطابق غلام فاطمہ نے تفتیش کے دوران اپنے اور بیٹوں کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اپنے تین بیٹوں کے ساتھ مل کر لوگوں کو بیرون ممالک بھیجنے کا کام کرتی...
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد سخت وقت میں سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دے کر کارکنوں کو ایک ہی صف میں لانے والے علی امین گنڈاپور اور کارکنوں میں دوریاں پیدا ہورہی ہیں، جس کی وجہ وزیراعلیٰ کی سیاسی مخالفین اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملاقاتیں ہیں۔ پارٹی کے نظریاتی و اسٹیبلشمنٹ مخالف رہنماؤں اور علی امین گنڈاپور میں شدید اختلافات اور گروپ بندی کی خبریں بھی آرہی ہیں۔ مخالف گروپ کا خیال ہے کہ ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والے وفادار رہنما شکیل خان کو کابینہ سے علی امین گنڈاپور کی پالیسیوں کے خلاف بولنے اور کابینہ کے ساتھ کور ہیڈکوارٹر جانے کی مخالفت پر نکالا گیا۔ تاہم حکومت کا مؤقف ہے کہ...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدر آباد کے شہری علاقوں میں جہاں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے وہاں اب اسپتال بھی محفوظ نہیں رہے ہیں سندھ کے دوسرے بڑے سول اسپتال حیدرآباد میں بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہفتے کے دوران تین سے چار موٹر سائیکلیں چوری ہونا معمول بن گیا ہے جبکہ اسپتال کا عملہ اور سیکورٹی گارڈز متاثرین سے تعاون کرنے سے انکار کرتے ہوئے متاثرین کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کیلیے پریشان کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے شہری علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ کے بعد اب اسپتال بھی چوروں اور لٹیروں سے محفوظ نہیں رہے،سندھ کے دوسرے بڑے سول اسپتال حیدرآباد...
اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس جسٹس محسن اختر کیانی جوڈیشل کمیشن میں خواتین کو برابر کی نمائندگی نہ ملنے پر بول پڑے، کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن جو بنا ہے اس میں صرف ایک خاتون ہے، کیا وجہ تھی کہ خواتین کو کمیشن میں برابرکی سطح پر نمائندگی نہیں دی گئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے صنفی برابری کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صنفی برابری کو بطور پاکستانی سمجھ نہیں سکے، یہ کانسپٹ ہمارےرویوں میں شامل نہیں ہوسکا، میں یہاں تقریب میں موجود یونیفارمڈ خواتین کو دیکھ کر خوش ہوں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ ایک دن اپنی ماں، بیوی، بیٹی اور...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے چوہنگ میں 25 سالہ خاتون کو ریپ کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔نجی چینل کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی شناخت 25 سالہ ثانیہ کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی شناخت افضل مسیح کے نام سے ہوئی، ملزم نے خاتون سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔گرفتار ملزم نے پولیس حکام کو بتایا کہ مقتولہ سے اس کی دوستی تھی، ملنے کے لیے...
اسلام آباد: پاکستان سے سعودی عرب جانے والی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے. ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں 8 مختلف کارروائیوں میں 4 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے 96 لاکھ سے زائد مالیت کی 19.876 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والی خاتون سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کے پیٹ سے 75 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ اسی طرح آئی جے پی روڈ اسلام آباد پر پل کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی۔ اُدھر جوہر ٹاؤن لاہور کے ایف بلاک...