کراچی: محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی تعفن زدہ لاش ملی ہے۔
نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی تعفن زدہ لاش ملی۔مقتولہ کے شوہر نے کچھ روز قبل مذکورہ مکان کرایے پر لیا تھا جبکہ شوہر منظرعام سے غائب ہے۔پولیس نے مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی سلمان وحید اور ایس ایچ او سرسید فرخ ہاشمی نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 28 سالہ ثمینہ کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے جائے وقوعہ سے دستیاب شواہد حاصل کیے گئے ہیں۔
مقتولہ کی لاش تقریباً 5 دن پرانی ہونے کی وجہ تعفن زدہ ہوگئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں نے پولیس کو بتایا اور جب پولیس مکان میں گئی تو خاتون کی لاش پڑی ملی۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ کے پہلے شوہر ایاز کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد مقتولہ نے طارق نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی۔نارتھ کراچی بلال کالونی سکیٹر سیون اے میں جس مکان سے مقتولہ کی لاش ملی ہے وہ کچھ روز قبل ہی اس کے شوہر نے کرایے پر لیا تھا جبکہ واقعے کے بعد شوہر منظرعام سے غائب ہے اور اس کے سامنے آنے کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی۔
پولیس کا مقتولہ کے بھائی سے رابطہ ہوا ہے جس نے بتایا ہے کہ ان کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے ہے مقتولہ ثمینہ نے 2 ماہ قبل طارق نامی شخص سے گاؤں میں شادی کی تھی جس کا انہیں بھی علم نہیں تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مکان مالک سے بھی پولیس اس حوالے سے معلومات حاصل کر رہی ہے جبکہ مقتولہ کے شوہر کا موبائل فون بھی مسلسل بند جا رہا ہے۔
مقتولہ کے ملنے والے شناخت کارڈ پر اس کا موجودہ اور مستقل پتہ نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے کا درج ہے اور پولیس اس حوالے سے بھی معلومات حاصل کر رہی ہے۔
پولیس نے عباسی شہید اسپتال میں مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کرایا جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نارتھ کراچی مقتولہ کے مقتولہ کی خاتون کی کی لاش کے بعد
پڑھیں:
کراچی، سخی حسن کے قریب واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی گئی
کراچی:سخی حسن کے علاقے میں ایک واٹر ٹینکر کو موٹر سائیکل سوار افراد نے مبینہ طور پر آگ لگا دی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ ٹینکر نے ناظم آباد کے علاقے میں ایک شہری کو ٹکر مار دی۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد چند موٹر سائیکل سوار افراد نے ٹینکر کا تعاقب کیا، جو تیز رفتاری کے باعث سخی حسن کے قریب الٹ گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے متعدد موٹر سائیکل افراد کو روند ڈالا، تین افراد زخمی، 5 ڈمپرز نذر آتش
اسی دوران موٹر سائیکل سواروں نے نہ صرف الٹے ہوئے ٹینکر کو آگ لگائی بلکہ قریب موجود ایک اور واٹر ٹینکر کے شیشے بھی توڑ دیے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔