Express News:
2025-04-30@13:15:22 GMT

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 فراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

شہرمیں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4 فراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے علاقے پیپری نصیرآباد نیو اللہ بخش گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں 30 سالہ کوثر نامی خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

بن قاسم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے جبکہ اسی تھانے کی حدود بن قاسم ٹاؤن کے علاقے مری گوٹھ روٹ ڈی ون بس اسٹاپ کے قریب نامعلوم  ملزمان کی فائرنگ سے 22 سالہ محمد عمر زخمی ہوگیا ۔

سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 36 جمعرات بازار کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 25 سالہ یاسین نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا ۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ نوجوان کو پیٹ پر گولی لگی ہے۔

دریں اثناء محمود آباد کے علاقے اختر کالونی ٹی سی ایف اسکول کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ ڈینیئل زخمی ہوگیا۔محمود آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائرنگ کے کے علاقے

پڑھیں:

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقے کب تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے؟

کراچی:

شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب جبکہ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج اور کل زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50 تا 55 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔

صوبے کے بیشتر علاقے 2 مئی تک گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔

دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، خیرپور، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو کے اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 6 تا 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، مٹیاری، ٹندو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، حیدرآباد اور بدین کے اضلاع میں معمول سے 3 تا 5 ڈگری زیادہ رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: تلخ کلامی پر خاتون نے فائرنگ کرکے 2 خواتین کو زخمی  کردیا
  • کراچی، کلفٹن فیز ون میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
  • کراچی: بھینس کالونی میں ٹرک کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی، ڈرائیور گرفتار
  • کراچی: آپسی جھگڑے کے دوران ڈنڈا لگنے سے بزرگ خاتون جاں بحق
  • کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے دو بچوں سمیت چار افراد زخمی
  • کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
  • کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقے کب تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے؟
  • کراچی، سپر ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، بھانجا زخمی
  • کراچی، ڈیفنس میں فائرنگ کا واقعہ، راہگیر زخمی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد زخمی