اسلام آباد: پاکستان سے سعودی عرب جانے والی خاتون کے پیٹ سے درجنوں ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے.

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں  8 مختلف کارروائیوں میں 4 خواتین سمیت 12 ملزمان  کو گرفتار کرکے 96 لاکھ سے زائد مالیت کی  19.

876 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والی خاتون سمیت  ملزم کو گرفتار کرلیا، جن کے پیٹ سے 75 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ اسی طرح آئی جے پی روڈ اسلام آباد پر پل کے قریب ملزم کے قبضے سے  6 کلو چرس برآمد ہوئی۔

اُدھر جوہر ٹاؤن لاہور کے ایف بلاک کے قریب 3 ملزمان کے قبضے سے  3.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ جی 10 اسلام آباد میں بیلا روڈ کے قریب گاڑی سے 2.670 کلو گرام چرس برآمد کرکے  2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ  حیدرآباد میں ہوٹل کے قریب خاتون سے 2.5 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔

علاوہ ازیں ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ پر الآصف بس ٹرمینل کے قریب خاتون کے قبضے سے  2 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ پشاور میں کوریئر آفس کے ذریعے لاہور اور کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے 1.280 کلو گرام چرس برآمد ہوئی  جب کہ کاک پل اسٹاپ ایکسپریس وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 1.3 کلو آئس برآمد کرکے خاتون سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام آباد کو گرفتار کے قریب

پڑھیں:

کراچی سے لاپتا بچے صارم کی لاش گھر کے قریب زیرزمین ٹینک سے برآمد

کراچی:

گیارہ دن سے لاپتا بچے صارم  کی لاش گھر کے قریب زیر زمین ٹینک سے برآمد ہو گئی۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے پراسرار طور پر لاپتا بچے صارم کی لاش مل گئی۔  بچے کی لاش گھر کے قریب زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی؛ ایک ہفتہ قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بچے کا تاحال سراغ نہ مل سکا

واضح رہے کہ 7 سالہ صارم 11 روز قبل پراسرار طور پر لاپتا ہوا تھا، جس کے بعد سے پولیس اور اہل خانہ اس کی بازیابی کے لیے کوششیں کررہے تھے۔

ننھے صارم کی لاش کو زیرزمین ٹینک سے نکال لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واٹر ٹینک پر ڈھکن کی جگہ گتے کا ٹکڑا رکھا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی: 5 مبینہ لاپتہ بچوں میں سے 2 بازیاب، 3 تاحال لاپتہ

لخت جگر کی لاش دیکھ کر والدہ شدت غم سے نڈھال ہو گئی۔

7 سالہ صارم حادثاتی طور پر ٹینک میں گرا یا پھر کسی نے گرایا، پولیس نے اس حوالے سے تمام پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ٹینک کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 2 بار چیک کیا تھا، اہل محلہ

نارتھ کراچی میں زیر زمین  ٹینک سے بچے کی لاش ملنے کے معاملے  پر اہل محلہ کا کہنا ہے کہ پانی کے ٹینک کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2 بار چیک کیا تھا۔   اہل  محلہ کے مطابق عین ممکن ہے کہ جب پانی کے ٹینک کو چیک کیا گیا ہو، اس وقت بچے کی لاش نیچے ہی موجود ہو اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ باڈی پانی کے اوپر آ گئی ہو۔ بظاہر بچے کے ساتھ کوئی زیادتی نظر نہیں  آرہی۔   اہل محلہ کا کہنا ہے کہ بچہ جیسے کپڑے پہنے ہوا تھا ویسے ہی پانی کے ٹینک سے مردہ حالت میں برآمد ہوا ہے۔بچے صارم کی لاش کو پولیس کارروائی کے بعد عباسی شہید اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی سے لاپتا بچے صارم کی لاش گھر کے قریب زیرزمین ٹینک سے برآمد
  • بھائی بہن اور کبھی میاں بیوی بن کر منشیات فروخت کرنیوالے مرد و خاتون گرفتار
  • ڈی چوک احتجاج: گرفتار 30 ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام
  • منشیات کیخلاف کارروائیاں: 174 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد؛ خود کو سعودی کمپنیوں کا نمائندہ ظاہر کرکے ویزا فراڈ میں ملوث 3ملزمان گرفتار
  • عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام، 16سالہ بچے سمیت 5مسافر آف لوڈ
  • لیڈیز کپڑوں کے پارسل میں چھپائی گئی 6 کلو سے زائد آئس برآمد
  • مریم نواز کی فیک تصاویر؛ ملزمان سے شہباز گل اور عمران ریاض کا بھیجا گیا مواد برآمد ہوا،ایف آئی اے
  • ٹریفک حادثات ،تین افراد جاں بحق،خاتون منشیات فروش سمیت3 گرفتار