موٹر سائیکل چوروں نے شہری علاقوں کے بعد اسپتالوں کا رخ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدر آباد کے شہری علاقوں میں جہاں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے وہاں اب اسپتال بھی محفوظ نہیں رہے ہیں سندھ کے دوسرے بڑے سول اسپتال حیدرآباد میں بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہفتے کے دوران تین سے چار موٹر سائیکلیں چوری ہونا معمول بن گیا ہے جبکہ اسپتال کا عملہ اور سیکورٹی گارڈز متاثرین سے تعاون کرنے سے انکار کرتے ہوئے متاثرین کو واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کیلیے پریشان کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے شہری علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ کے بعد اب اسپتال بھی چوروں اور لٹیروں سے محفوظ نہیں رہے،سندھ کے دوسرے بڑے سول اسپتال حیدرآباد میں پولیس چوکی،درجنوں سیکورٹی گارڈزاور سینکڑوں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونے کے باوجود بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہفتے کے دوران تین سے چار موٹر سائیکلیں چوری ہونا معمول بن چکا ہے ،گزشتہ روز بھی امریکن کوارٹرز پٹھان کالونی کے رہائشی نوجوان عبدالشکور کی موٹر سائیکل اسپتال کے میڈیکل وارڈ کے سامنے سے نامعلوم چور تالا توڑ کرچوری کر کے لے گئے اور اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو فراہم کیے جانے کے باوجود اب تک موٹر سائیکل برآمد نہیں کی گئی جبکہ اس حوالے سے متاثرہ نوجوان عبدالشکور کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چوری ہونے کے بعد ہم نے اسپتال کے سیکورٹی عملے سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم تمہاری گاڑیوں کی چوکیداری کیلییے نہیں بیٹھے ہیں جبکہ چوری واردات کی سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج کے حصول کیلیے بھی اسپتال کے عملے نے صاف انکار کر دیا تھا۔انہوں نے ڈی آئی جی عبدالرزاق دھاریجواور ایس ایس پی حیدر آباد ڈاکٹر فرخ علی لنجار سے مطالبہ کیا کہ سول اسپتال حیدرآباد میں موٹر سائیکلیں چوری ہونے کی وارداتوں میں اضافے کا نوٹس لے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سی سی ٹی
پڑھیں:
آئی پی ایل میں انجری کا سلسلہ جاری، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنے والے کیوی بولر لوکی فرگوسن انجری کے باعث لیگ سے باہر ہوگئے۔ لوکی فرگوسن ہفتے کے روز سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف ہونے والے میچ میں دو گیندیں کرا کر ہی انجرڈ ہوگئے تھے۔
پنجاب کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ جیمز ہوپس نے کولکتہ نائٹ رائڈرز کے خلاف منگل کو ہونے والے میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لوکی فرگوسن غیر معینہ مدت تک کے باہر ہوگئے ہیں اور ٹورنامنٹ کے آخر تک ان کے فٹ ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔
لوکی فرگوسن سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اننگز کے چھٹے اوور کی دوسری گیند کے بعد ہی ٹانگ میں تکلیف کے باعث میدان سے چلے گئے تھے۔ جس کے بعد سن رائزرز حیدرآباد نے آئی پی ایل تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف باآسانی حاصل کر لیا تھا۔
واضح رہے لوکی فرگوسن متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی آئی ایل ٹی 20 میں ہیمسٹرنگ انجری سے صحتیاب ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ چیمپئنز ٹرافی میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔
دوسری جانب سن رائزرز حیدرآباد کے ایڈم زمپا بھی انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں۔