کراچی کے گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش برآمد، شوہر پر قتل کا الزام عائد
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
فوٹو فائل
کراچی میں شاہراہ فیصل سے متصل علاقے میں بنے گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے پر ورثاء نے شوہر پر قتل کا الزام عائد کردیا۔
خاتون کے ورثاء نے لاش کے ہمراہ گورنر ہاؤس جانے والی سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کو اس کے شوہر نے قتل کیا ہے، اس کی اپنے شوہر سے ناراضی چل رہی تھی۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ شوہر بہلا پھسلا کر بات کرنے کے بہانے اپنی بیوی کو گیسٹ ہاؤس لے کر گیا، اس نے کیک خرید کر اس میں نشہ آور چیز ملا کر اپنی بیوی کو کھلائی، بےہوشی کے بعد شوہر خنجر سے اسے قتل کر کے فرار ہوگیا۔
مقتولہ خاتون کے ورثاء نے پولیس سے کامیاب مذاکرات اور ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
24اور 26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 209 کارکنوں کی ضمانت منظور
ویب ڈیسک: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 209 کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دیگر گرفتار 615 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر ریکارڈ طلب کرلیا۔ راولپنڈی ڈویژن میں 24 اور 26 نومبراحتجاج کے 29 مقدمات درج ہیں۔
ضمانتیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جہلم، اٹک اور اڈیالہ جیل سے رہائی شروع ہوگئی ہے۔ عدالت نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز میں ضمانت پانے والے پی ٹی آئی کے 209 کارکنوں کو 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔
ٹرمپ سے نیٹو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، روس، یوکرین جنگ بارے تبادلہ خیال
Ansa Awais Content Writer