پشاور:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کیا دباؤ کے نتیجے میں ڈیل پر مجبور ہو رہے ہیں؟  اس حوالے سے بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے۔
 

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی جعلی حکومت کے ہوش و حواس کھونے کا واضح ثبوت ہے۔قید میں موجود ایک شخص نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی اور دیگر سختیوں کا مقصد عمران خان پر دباؤ ڈال کر انہیں کسی ڈیل کے لیے مجبور کرنا ہے، مگر جعلی حکومت یہ بات ذہن نشین کر لے کہ عمران خان، نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت نہ صرف بنیادی انسانی حقوق پامال کر رہی ہے بلکہ توہینِ عدالت کی بھی مرتکب ہو رہی ہے۔ ملاقاتوں پر پابندی شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے۔  اس سے کارکنوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں پر پابندی فوری طور پر ختم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے قول و فعل میں تضاد واضح ہو چکا ہے۔ روزانہ جلسوں میں عمران خان کو سہولیات دینے کی بات کی جاتی ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان ملاقاتوں پر پابندی

پڑھیں:

وزیر خزانہ نے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی، بیرسٹر سیف

پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ ایک ذمہ دار شخصیت ہیں، جنہوں نے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کے اعترافی بیان پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اورنگزیب کے اعترافی بیان نے جعلی حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے، وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بے قابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے اعترافی بیان کے بعد کم از کم شہباز شریف کی آواز کو رنگ ٹون سے ہٹا دینا چاہیے، عوام نے شہباز شریف کی رنگ ٹون سن کر ایک دوسرے کو کال کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ مارکیٹ میں خریداری کے دوران جب شہباز شریف کی رنگ ٹون بجتی ہے تو عوام آگ بگولہ ہو جاتے ہیں۔

مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت، جعلی دعوؤں کے بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: لانڈھی میں برف کے کارخانے میں گیس لیکج سے دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • اوورسیز پاکستانیوں کے وفود کی بیرسٹر امجد ملک سےاوورسیز کنونشن سینڑ میں ملاقات،پروگرام پر تفصیلی مشاورت
  • اسرائیل طاقت کے ذریعے قیدیوں کو نہیں چھڑا سکتا، حماس
  • حکومت نے بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا
  • وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوں کا پول کھول دیا، بیرسٹر سیف
  • وزیر خزانہ نے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی، بیرسٹر سیف
  • وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا: بیرسٹر سیف
  • محمد اورنگزیب کے اعترافی بیان نے حکومت کے دعووں کا پول کھول دیا، بیرسٹر سیف
  • کرپشن فری بیانیہ والی پی ٹی آئی حکومت نے رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے، رہنما مسلم لیگ(ن)
  • زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں، ترجمان پختونخوا حکومت