2025-01-18@13:13:31 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«توانائی کے»:

    اسلام آباد (خبرنگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایران پاکستان کا اہم برادر ہمسایہ ملک ہے اور پاکستان ایران کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مذہب، تاریخ اور ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات کے دوران کیا۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ پارلیمانی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں پارلیمانی رابطے دوطرفہ تعلقات کو...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری فرانس کے سفیر نکولس گیلے سے ملاقات کررہے ہیں
    وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ 28 آئی پی پیز سے مذاکرات کے نتیجے میں قومی سطح پر 1.4 ٹریلین روپے کی بچت ہوگی، اضافی بجلی کی نیلامی کے  منصوبے بھی زیر غور ہیں، حکومتِ پاکستان توانائی کے کاروبار سے علیحدگی اختیار کرے گی۔ اویس لغاری سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلے کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیر توانائی نے الیکٹرک وہیکل ٹرانزیشن کیلئے فرانس کے گرین فنڈ کو معاونت کی دعوت دی۔وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان میں چھوٹی گاڑیوں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا، پاکستان نے حال ہی میں اپنی الیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کروائی ہے، یہ پالیسی سالانہ اربوں ڈالر کے ایندھن کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ میں مدد دے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )جوہری توانائی پاکستان کے توانائی کے چیلنجوں کا ایک قابل عمل اور سرمایہ کاری کا موثر حل پیش کرتی ہے جو توانائی کی حفاظت کو بڑھانے اور اقتصادی ترقی میں معاونت کے ساتھ ساتھ قابل اعتماد اور پائیداری کی پیشکش کرتی ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی توانائی کی ماہر ڈاکٹر عافیہ ملک نے پاکستان کے پاور چیلنجز سے نمٹنے میں جوہری توانائی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی.(جاری ہے) انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کی حفاظت ملک کی اقتصادی، ماحولیاتی اور قومی سلامتی کے لیے بہت ضروری ہے، جو مختلف اقتصادی شعبوں کو جوڑتی ہے انہوںنے دلیل دی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جنوری ۔2025 )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی عوام تک رسائی کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قواعد و ضوابط بنا لیے ہیں، ای وی اسٹیشنز کا بجلی کا ٹیرف 45 فیصد کم کردیا ہے. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ سال 2023 کے 5 ماہ جولائی سے نومبر کے مقابلے سال 2024 میں گردشی قرضے میں کمی آئی اس عرصے کے دوران ہماری کارکردگی بہتر رہی، تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے سال 2023 کے ان مہینوں کے دوران 223 ارب کا نقصان کیا جو سال 2024 کے مذکورہ مہینوں میں 170...
      اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ چارجنگ سٹیشنز کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 45 فیصد کمی کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں کی عوام تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اویس لغاری نے بتایا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور 2023 کے جولائی سے نومبر کے دوران گردشی قرضوں میں کمی دیکھنے کو ملی۔ اس عرصے میں تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے 223 ارب روپے کا نقصان کیا، لیکن 2024 میں اس نقصان کو 170 ارب روپے تک محدود رکھنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔ وفاقی وزیر...
    وزیراعظم شہباز شریف نے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی پر وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اسلام آباد میں الیکٹریکل وہیکلز کے فروغ پر حکومتی پالیسی پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا پریشان ہے، حال ہی میں باکو میں کاپ 29 اجلاس ہوا، اس سے قبل مصر میں اجلاس ہوا، پاکستان میں اس حوالے سے کیے گئے اقدامات حوصلہ افزا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کا مسئلہ حل، مگر کیسے؟ انہوں نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے دنیا بھر میں تیزی سے کام ہورہا ہے اور ای وی کلچر کو...
    وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کا خصوصی رعائتی نرخ موجودہ 71 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 39.70 روپے فی یونٹ کردیا گیا ہے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، حکومتی اصلاحات کے ثمرات مل رہے ہیں، گردشی قرضوں میں 12 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹریبیوشن کمپنیوں نے پچھلے سال 223 ارب روپے کا نقصان کیا، لیکن اب اس میں کمی آئی ہے، جولائی تا نومبر 2024 میں ہماری پرفارمنس 380 ارب روپے بہتر رہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )پاکستان میں کمیونٹی توانائی کے اقدامات اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے، مقامی کمیونٹیز کو بااختیار بنانے اور توانائی تک رسائی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ انٹرپرینیورشپ اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہیں. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے برطانیہ کی یونیورسٹی میں ماڈرن انرجی ککنگ سروسز کے ریسرچ ایسوسی ایٹ ڈاکٹر ریحاب خالد نے روشنی ڈالی کہ پاکستان کو توانائی کے اہم چیلنجز کا سامنا ہے جہاں تقریبا 12 ملین افراد بجلی تک رسائی سے محروم ہیں ملک کی توانائی کی پیداوار جیواشم ایندھن پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے جو بجلی کی کل پیداوار کا تقریبا 62 فیصد ہے.(جاری ہے) انہوں نے اس تبدیلی کے کردار...
    وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں زراعت، شمسی توانائی اور صنعتی انقلاب کے لئے بڑے فیصلے کرتے ہوئے 28فروری تک 10ہزار ٹریکٹرز، مارچ تک مزید 2 ہزارسپرسیڈرز رعایتی قیمت پر کسانوں کو دینے کی ہدایت کردی جب کہ شہریوں کو مفت شمسی توانائی دینے کی اسکیم میں مزید تیزی اور وسعت لانے کا فیصلہ کیا گیا۔  سینئیر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی زیرصدارت زراعت، توانائی، صنعت کی وزارتوں اور ذیلی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت 6ماہ کے دوران وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کے جائزے کے سلسلے میں یہ چھٹا اجلاس تھا۔ اجلاس میں ترقی اور منصوبہ بندی کے چئیرمین نبیل احمد اعوان،آصف طفیل اوردیگر محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی، تمام وزارتوں اور محکموں نے...
    سنگاپور:سائنس دانوں نے ایک نئی پیپر بیٹری تیار کی ہے، جو توانائی کے ذخیرہ اور استعمال کے طریقے میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بیٹری ایک تجزیہ شدہ مواد سے بنی ہے جو ماحول پر کم اثر ڈالتے ہوئے توانائی کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ سنگاپور کی اسٹارٹ اپ کمپنی فلنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کی سب سے پائیدار بیٹری تیار کی ہے، جو نہ صرف توانائی کے ذخیرہ کرنے کے روایتی طریقوں کو چیلنج کرتی ہے بلکہ ماحول کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ بیٹری قابل تجدید مواد سے بنی ہے اور زمین میں جانے کے بعد چھ ہفتوں کے اندر تحلیل ہو سکتی ہے، جس...
۱