اینٹی کرپشن حرکت میں ، محکمہ توانائی سندھ کے افسران کے خلاف تحقیقات
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
٭بجٹ اور اخراجات، سولر سسٹم کے ٹھیکوں ، اشتہارات کی تفصیلات طلب
٭محکمہ توانائی کے ڈائریکٹر متبادل کو خط لکھ کر چھ فروری کو طلب کرلیا گیا
کراچی میں اینٹی کرپشن سندھ نے محکمہ توانائی کے افسران کیخلاف تحقیقات شروع کردیں۔ اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر ٹو نے محکمہ توانائی کے ڈائریکٹر متبادل کو خط لکھ کر چھ فروری کو طلب کرلیا۔ڈائریکٹر ٹو اینٹی کرپشن کی جانب سے ڈائریکٹر متبادل محکمہ توانائی کو خط میں کہا گیا کہ گزشتہ پانچ سال کے بجٹ اور اخراجات۔ سولر سسٹم کے ٹھیکوں اور اخبارات میں اشتہارات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔۔ ٹینڈر اور حصوں میں ٹینڈر کرنے کی تفصیلات بھی دی جائیں۔ خط میں سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے خریداری اور متبادل سولر سسٹم کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ چھ فروری کو ریکارڈ فراہم اور بیان قلمبند کروایا جائے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
سی ڈی اے ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء باری نے تمام پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ، کون کون سے آفیسرز پولنگ کے عمل کو مکمل کروائیں گے ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر
سی ڈی اے ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء باری نے تمام پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ، کون کون سے آفیسرز پولنگ کے عمل کو مکمل کروائیں گے ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے میں ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ،، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ریلیشن عطاء باری ارشد نے تمام 34 پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ، ہر پولنگ اسٹیشن پر سی ڈی اے کی جانب سے آفیسر اور باقی عملے کی تعیناتی اور انتظامات کا جائزہ لیا ،، اس موقعہ پر عطاء باری نے پولنگ کے عمل کو شفاف اور پر امن بنانے کے حوالے سے پولنگ اسٹیشنز میں عملے کو ہدیات بھی جاری کی گئی ہیں