2025-02-22@20:17:18 GMT
تلاش کی گنتی: 33

«تندوری چکن»:

    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)مشہور برطانوی شیف گورڈن ریمزی ایک امریکی ریئلٹی شو میں پاکستانی نژاد شیف مریم اشتیاق کے تندوری چکن پر پاکستانی کھانوں کی تعریف میں بول اٹھے۔ ’نیکسٹ لیول شیف سیزن 4‘ کے ججز پینل میں عالمی ایوارڈ یافتہ شیف شامل ہیں اور اس بار مشہور برطانوی شیف گورڈن ریمزی بھی شامل ہیں جو ایک انتہائی درجے کے نقاد ہیں اور ان سے کھانے کی تعریف کروانا ناممکن ہی تصور کیا جاتا ہے۔ مریم اشتیاق نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں’نیکسٹ لیول شیف‘ کے جج اور معروف سلیبریٹی شیف گورڈن ریمزی سے ان کے بنائے ہوئے تندوری چکن پر ایک دلچسپ مکالمہ ہوا۔ ریمزی کے پوچھنے پر مریم نے بتایا کہ وہ تندوری چکن اور اس...
    مشہور برطانوی شیف گورڈن رامسے نے پاکستانی خاتون مریم اشتیاق کی بنائی گئی ’تندوری چکن‘ کی دل کھول کر تعریف کی۔ انہوں نے کھانے بنانے کے مقابلے ’نیکسٹ لیول شیف‘ کے چوتھے سیزن میں پاکستانی نژاد شیف مریم اشتیاق کے پکوان کی تعریف کی۔ اس موقع پر انہوں نے مریم اشتیاق کی بنائی گئی تندوری چکن کا ذائقہ چکتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے بہترین کھانے موجود ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Maryam Ishtiaq (@maryamishtiaq) مریم اشتیاق کی تندوری چکن کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لذیذ ہے، پاکستانی ہونے کے ثبوت اس میں موجود ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
    سرکاری عہدہ جتنا باوقار ہے اتنا ہی خوفناک بھی ہے۔ اختیارات، طاقت اور عہدہ سر چڑھ جائے تو اچھے خاصے سمجھدار انسان کو اوقات بھلا دیتا ہے۔ اسے المیہ نہ کہیں تو کیا کہیں۔ پاکستان میں سرکاری ملازمین فرائض کی آڑ میں جرم کی حد تک پہنچ جاتے ہیں۔ بعض ’’فرض شناس‘‘ ایس ایچ او ایسے بھی ہیں جو جہاں تعینات ہوتے ہیں وہاں موٹرسائیکلوں کے پلگ کی تار کاٹنے کا ’’مشن‘‘ پورا کراتے ہیں۔ ان کے تھانے کا عملہ سرشام گشت کرتا ہے اور اہم مقامات پر کھڑی موٹر سائیکلوں کے پلگ کی تار کاٹتا جاتا ہے، جواز یہ دیا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل چوری ہونے سے بچاتے ہیں۔ انہیں آج تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ کسی...
    کاجو ایک مزیدار گری دار میوہ ہے جس میں بہت سے اہم غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں۔ گو اس کی قیمت تو زیادہ ہوتی ہے لیکن یہ انسانی صحت کے لحاظ سے کئی فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ یہ سلاد، مٹھائیوں اور مختلف پکوانوں کے لیے بھی ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ دل کی صحت تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ عام طور پر گری دار میوے کھانے سے دل کی بیماری کے خطرے میں کمی ہوتی ہے۔ اس کی وجہ ان کی صحت مند چکنائی ہوتی ہے۔ کاجو مونو سیچوریٹڈ اور پولی ان سیچوریٹڈ چکنائی کا ایک اچھا ذریعہ ہیں جو دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: وادی کوئٹہ کے خشک میوہ جات کی خاص...
    بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے سب سے مقبول ترین ’’کپل شرما شو‘‘ کے ساتھ برسوں سے منسلک سمونا چکرورتی نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی، اہداف اور شو کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔ سمونا چکرورتی نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک موقع پر میں نے اپنے والدین سے کہہ دیا تھا کہ اب میں اکیلی رہنا چاہتی ہوں اور ہمیں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا چاہیے۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ بات عجیب لگے گی لیکن میں زندگی کچھ کرنا چاہتی تھی جس سے کے لیے ایسے تلخ فیصلے لینا پڑتے ہیں۔ سمونا چکرورتی نے ممبئی میں اپنا گھر خریدنے سے متعلق بتایا کہ میرے والدین کے لیے بھی یقین کرنا مشکل تھا لیکن میں نے...
    لاہور: دنیا کا سب سے بڑا سمندر بحرالکاہل ہر پانچ تا تین سال میں پانی گرم اور ٹھنڈا ہونے کے ایک آب وہوائی چکر (El Niño Southern Oscillation) سے گذرتا ہے، اس چکر کا گرم دور ’’ال نینو‘‘اور سرد دور ’’لانینا‘‘کہلاتا ہے.  یہ قدرتی چکر عالمی آب و ہوا پہ اثرانداز ہوتا ہے اگر لانینا کی سرد پانی سے لدی ہوائیں گرمیوں میں پاکستان پہنچیں تو موسم ٹھنڈا کرتی اور بارشیں لاتی ہیں، سردیوں میں آئیں تو سردی بڑھاتی اور مناسب بارشیں بھی برساتی ہیں.  اس بار مگر بحرالکاہل کا پانی گلوبل وارمنگ کی وجہ سے قدرتی طور پہ ٹھنڈا نہیں ہو سکا اور اب بھی خاصا گرم ہے، اس لیے’’ کمزور ‘‘لانینا نے جنم لیا پھر یہ...
    کراچی (نیوز ڈیسک) مصطفیٰ قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ قتل کی وجوہات میں مختلف باتیں سامنے آئی ہیں جن میں منشیات کے پیسے پر لڑائی، نیو ایئر کے دوران دونوں میں جھگڑا اور کسی لڑکی کا معاملہ بھی جھگڑے کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شیراز نے دورانِ تفتیش بتایا کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ کو بہانے سے گھر بلوایا اور گھر بلوانے کے بعد لوہے کی راڈ سے اس پر تشدد کیا، مصطفیٰ کو نیم بے ہوش کرنے کے بعد منہ پر ٹیپ باندھ دی گئی۔ مقتول مصطفیٰ کی گاڑی میں شیراز اور ارمغان کیماڑی سے ہمدرد چوکی سے ہوتے ہوئے حب پہنچے، حب میں دھوراجی سے دو کلو...
    بھارت کے مشہور کامیڈی شو “دی کپل شرما شو” کے بارے میں ایک عرصے سے یہ سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ آیا یہ مکمل طور پر سکرپٹڈ ہوتا ہے یا اس میں اداکاروں کو اپنی مرضی سے مکالمے بولنے کی آزادی دی جاتی ہے۔ اب شو کا حصہ رہنے والی اداکارہ سمونا چکرورتی نے اس حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ حالیہ انٹرویو میں سمونا چکرورتی نے بتایا کہ اس شو میں سکرپٹ پر سختی سے عمل کرنا پڑتا تھا اور مکالموں میں تبدیلی یا فی البدیہہ جملے شامل کرنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا “میرے اپنے مزاح کا ایک الگ انداز ہے لیکن وہ اس شو میں کام نہیں کرتا اس لیے میرے لیے یہ...
    راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں 17 سالہ طالبہ کو ہونے والے سسر نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے سید کسراں میں 17 سالہ فرسٹ ایئر کی طالبہ کے قتل کا مقدمہ طالبہ کی والدہ، والد اور چچا کے بیانات قلم بند کرکے درج کرلیا گیا۔ مقدمہ قتل ،جرم کوخھپانے و شہادت ضائع کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق طالبہ کو اسکے ہونے والے سسر نےجو رشتے میں چچا بھی لگتا ہےغیرت کے نام پر قتل کیا۔ طالبہ کہ پراسرار موت اور اچانک تدفین کے معاملے پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے اس کی والدہ عظمی بتول ،والد نعیم رضا اور سگے چچا وسیم رضا...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اسٹار فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تصدیق کی ہے کہ جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے ہیں، جسپریت بمراہ کمر کی انجری کا شکار ہیں اور تاحال فٹ نہیں ہوسکے۔ جسپریت بمراہ کی جگہ 23 سالہ فاسٹ باؤلر ہرشیت رانا کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔سلیکشن میں ایک اور حیران کن تبدیلی کرتے ہوئے نوجوان اوپنر یشسوی جیسوال کو بھی فائنل اسکواڈ سے باہر کرکے ان کی جگہ 33 سالہ اسپنر ورون چکرا ورتھی کو شامل کر لیا گیا۔ بھارتی اسکواڈ ان کھلاڑیوں...
    آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈین اسپنر جومیل واریکن، پاکستان کے نعمان علی اور بھارت کے ورون چکرورتی کے درمیان مقابلہ تھا جو وریکن جیت گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیت لیا جومیل واریکن کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔ انہیں آئی سی سی کی جانب سے یہ اعزاز ماہ جنوری کی کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔جنوری کے اس مقابلے کی دوڑ میں جومیل واریکن کا نعمان علی اور ورون چکرورتی سے مقابلہ تھا۔ جومیل واریکن نے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں 85 رنز دے کر 19 وکٹیں حاصل...
    پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں، جنید خان اور ہم نے برے وقتوں میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ سابق آئی جی نے میرے خلاف 36 مقدمات دائر کیے، عدلیہ بھی پوچھ رہی ہے حکومت کون سے مقدمات واپس لینا چاہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے عدالتوں کا چکر کاٹ رہا ہوں، پی ٹی آئی کی قیادت عدالتوں میں پیش ہو رہی ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے مقدمات سے متعلق تحریری رپورٹ ہی جمع نہیں کی،...
    بالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کی 40 لاکھ روپے نقد رقم چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم ان کے ملازم آشییش سیال نے لوٹ لی تھی۔ پولیس نے 5 فروری 2025 کو سیال کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یہ واقعہ 4 فروری 2025 کو گورے گاؤں کے مغرب میں واقع پریتم کے اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آشییش سیال نے ایک بیگ چوری کیا جس میں پروڈیوسر مدھو منٹینا کی طرف سے پریتم کے لیے بھیجی گئی 40 لاکھ روپے کی نقد رقم رکھی گئی تھی۔ سیال نے بیگ کو چوری کرتے ہوئے چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے دراز میں رکھا...
    (گزشتہ سے پیوستہ) حجرِ اسود کے سامنے پہنچنے پر طواف کا پہلا چکر مکمل ہوا تو اس کی طرف ہاتھوں کا اشارہ کر کے بسم اللہ ، اللہ اکبر کہہ کر اور ہاتھوں کو چوم کر دوسرے چکر کی نیت کی اور آگے چل پڑے۔ رات کے سوا دو ، اڑھائی بجے طواف کرنے والوں کی تعداد میں کچھ کمی نہیں تھی۔ لگتا تھا کہ مدینہ منورہ میں ہمارے آٹھ نو دن گزارنے کے دوران یہاں مکہ مکرمہ میں زائرین ِ عمرہ کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے۔ میں یہ سطور تحریر کر رہا ہوں تو کعبہ مشرفہ کے چاروں طرف مطاف کا پورا نقشہ اور مسجد الحرام کے وسیع و عریض برآمدے اور اوپر بلند و بالا مینار...
    امریکا میں ایک شخص کو اپنے دوست کو قتل کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے جس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ گولیوں سے بچ سکتا ہے۔ امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو حال ہی میں گرفتار کیا گیا ہے جس پر مبینہ طور پر اپنے دوست کو قتل کرنے کا الزام ہے کیونکہ دوست نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ گولیوں سے بچ سکتا ہے۔ 23 سالہ ایشٹن جوناتھن مین کو بندوق اور چرس کے استعمال کیوجہ سے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ دن کے آغاز پر ہی ہیلپ لائن پر کال موصول ہوئی جس میں سیکورٹی اہلکاروں کو گولی چلنے کی اطلاع دی گئی۔ جائے وقوعہ پر پہنچ کر...
    اسلام آباد : ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گھی ، تیل ، چینی، چاول چکن سمیت 9 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.36 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح میں بھی 0.44 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 9 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 16 میں کمی جبکہ 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 4روپے 93پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،چینی کی فی کلو قیمت 150روپے سے تجاوز کرگئی،رپورٹ کے مطابق چکن فی کلو 4 روپے 9 پیسے، کیلے فی...
    کوئٹہ: ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان بہادر خان کاکڑ کی قیادت میں وفد جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ ، امیر صوبہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ سے ملاقات کررہاہے لاہو ر(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے سندھ، بلوچستان کے دورہ اور اسلام آباد میں لاہور میں سیاسی مشاورت اور ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حالات پر وفاقی، صوبائی حکومتیں اور ریاستی سیکورٹی ادارے سنجیدگی کی بجائے مفاداتی اور طاقت و قوت کے استعمال پر انحصار کررہے ہیں۔ریاست کا یہ رویہ بلوچستان میں بڑی بے چینی کا ذریعہ ہے۔فیڈریشن آئین کے مطابق ریاست کی اکائیوں کے حقوق کا تحفظ کرے اور صوبوں کی شکایات کا ازالہ...
    بالی ووڈ فلم ’آزاد‘، جس میں رشا ٹھڈانی (رفیعہ ٹنڈن کی بیٹی) اور آمان دیوگن (اجے دیوگن کے بھتیجے) نے ڈیبیو کیا، باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔ فلم نے پہلے ویک اینڈ میں صرف 4.05 کروڑ روپے کمائے اور پیر کو کمائی 60 لاکھ تک گر گئی۔ رشا اور آمان کی خاندانی شوبز تعلقات کے باوجود، فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ فلمی نقادوں کے مطابق، کہانی کی کمزوری اور بے رنگ اسکرپٹ اس ناکامی کی بنیادی وجہ ہے۔ تجربہ کار فلمی تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی بے جان تھی اور اس میں ڈرامے اور جذبات کی کمی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’پہلا حصہ مکمل طور پر غیر دلچسپ تھا،...
    پاکستان کی مشہور’پاوری گرل‘، اداکارہ دنانیر مبین اور احد رضا میر کے نئے ڈرامے ’م سے محبت‘ کے سیٹ سے ویڈیوز اور تصاویر اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ جس کے بعد دونوں اسٹارز کے درمیان قربتوں کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ کیونکہ احد رضا میر کے ساتھ ساتھ ان کے والدین آصف رضا میر اور والدہ سمرا رضا میر بھی دنانیر کو خاص اہمیت دیتے نظر آرہے ہیں، سمرا رضا میر نے حال ہی میں دنانیر مبین کے لیے اپنے ہاتھوں سے ’دنبہ کڑاہی‘ تیار کی جو کہ دنانیر مبین کی والدہ کی بتائی گئی ترکیب سے تیار کی گئی تھی۔ جس کے بعد صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ...
    اراکین پارلیمنٹ کی عیاشیوں کا ہمیشہ سے چرچا رہتا ہے، تصور یہ کیا جاتا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو ہر ہوٹل، ایئر ٹکٹ سمیت دیگر سہولیات میں خاصی رعایت دی جاتی ہے۔ وی نیوز نے پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا کا دورہ کیا اور معلوم کرنے کی کوشش کی کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین پارلیمنٹ کو کون سی اشیا کن نرخوں پر دستیاب ہیں، اور کیا اراکین پارلیمنٹ اور عام آدمی کو ایک ہی نرخ پر کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جاتی ہیں؟۔ یہ بھی پڑھیں پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ، نیا نام کیا ہو گا؟ وی نیوز کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینیئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کیفے ٹیریا...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت میںسانحہ چکرا گوٹھ کیس ‘ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 13 سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ مؤخر،سانحہ چکرا گوٹھ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی۔سانحہ چکرا گوٹھ کیس کا فیصلہ فروری کے پہلے ہفتے میں سنائے جانے کا امکان ہے وکلا طرفین کی جانب سے حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگئی ،رئیس مما کو ٹرائل کے دوران کسی گواہ نے شناخت نہیں کیا،ملزمان کو مقدمہ سے بری کیا جائے، سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ ملزم رئیس مما نے 2011 ء میں کورنگی میں اپنی دہشت اور...
    لاہوراور ملتان میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت برقرار ہے۔ لاہور میں مرغی کا گوشت 11 روپے کلو سستا ہوا، سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نئے نرخ 584 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 389 جبکہ پرچون ریٹ 403 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ملتان میں مرغی کی قیمت میں آٹھ روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 370 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 384 روپے کلو ہو گیا ہے۔ملتان میں فی درجن انڈے 254 روپے کی سطح پر برقرار ہیں جبکہ لاہور میں انڈوں...
    ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ کوئی بھی بندہ جو اپنی جان چھڑانا چاہتا ہے وہ پاکستان سے جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کے چکر لگاتے رہیں  گے تو مذاکرات کس وقت کریں گے؟۔ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ کوئی بھی بندہ جو اپنی جان چھڑانا چاہتا ہے وہ پاکستان سے جا رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، جب ہم عدالتوں میں چکر لگاتے رہیں گے تو ہم مذاکرات کس ٹائم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف  جسٹس نے بھی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) سوشل میڈیا کی بدولت جہاں ہمیں پوری دنیا کے بدلتے رجحانات، نئی تحقیقات، ان گنت مسائل، تعلیم اور روزگار کے مواقعوں سے آگاہی ملی ہے وہیں ہم پاپولر کلچر، برانڈنگ، لیبلنگ اور ورچول زندگی سے بھی روشناس ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا کے توسط سے آج ہمیں ان باتوں کا علم بھی ہو جاتا ہے جو ہمیں آج سے ڈیڑھ دو دہائی قبل پتا ہی نہ تھیں۔ مثلاً ہم میں سے کتنوں کو یہ معلوم تھا کہ ہم کس جنریشن سے تعلق رکھتے ہیں۔ جبکہ اب حالات یہ ہیں کہ 2025 شروع ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر "جنریشن بیٹا " کا شور برپا ہو چکا تھا۔ 2025 سے 2039...
    سوشل میڈیا پر بہت زیاددہ سرچ کی جانے والی ہندوستانی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو چکن گونیا سے صحت یاب ہو گئیں، ان کی نئی ویڈیو کو فینز نے سراہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو اسٹار سمانتھا روتھ پربھو جو اکثر مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں، خواہ وہ اُن کی صحت سے جڑے معاملات ہی کیوں نہ ہوں، وہ انہیں سوشل میڈیا پر اپنے فینز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اداکارہ کے انسٹاگرام سے جاری ہونے والی نئی ویڈیو جس کا ٹائٹل ہے 2025ء میں تیار ہوں۔ View this post on Instagram A post shared by Samantha (@samantharuthprabhuoffl) اس ویڈیو میں سمانتھا روتھ پربھونے اپنے فیشن کے کچھ اچھے لمحات فینز کے...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالا میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی، جہاں چور ریسٹورینٹ سے ڈیڑھ من چکن پکوڑا اور 25 کلو مچھلی لے گئے۔ چوری کی یہ واردات گوجرانوالا کے علاقے کوٹ اسحاق میں پیش آئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق چکن پکوڑا اور مچھلی مصالحہ لگا کر فریزر میں رکھی گئی تھی، نا معلوم افراد تالے توڑ کر فریزر سے نکال کر تمام سامان لے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق چور 10 کلو رائتہ اور 4 کلو سلاد بھی ساتھ لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
    کینیڈا(نیوز ڈیسک)جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم کے لیے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر بھارتی نژاد انیتا آنند سامنے آئی تھیں جو اس وقت وزیر ٹرانسپورٹ بھی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملنے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی نے جنم لیا تھا۔دونوں مما لک کے درمیان سفارتی تعلقات بھی تقریباً معطل ہیں۔ ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ بھی چلتا رہتا ہے۔ ایسے میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد دنیا کے سامنے لانے والے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مستعفی ہوگئے۔مودی سرکاری کی خوشی اُس وقت دوبالا...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)اسرائیل کا ناجائز صہیونی ریاست کی سرحدوں میں فلسطین، اردن، لبنان اور شام کو شامل کر کے نقشہ جاری کرنا انتہائی تشویش ناک ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمہ پر شام کے مسلمانوں نے یقینا سکھ کا سانس لیا ہے جن کو گزشتہ 54 سالوں سے اسد خاندان کی طرف سے مسلسل ناقابل بیان وحشیانہ ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔اسد خاندان نے مسلمانوں کی بستیوں کی بستیاں مسمار کر دیں اورایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بشار الاسد نے بلا مبالغہ لاکھوں شامی مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ 2.2 کروڑ پر مشتمل اِس ملک میں تقریبا...
۱