ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس میں کہا کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی خواہش "شاید" روس کیساتھ جنگ کی وجہ تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت ناممکن ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ہاتھوں پر کیچڑ ملتے ہوئے کہا کہ نیٹو میں شمولیت، "آپ اسے بھول سکتے ہیں"۔ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس میں کہا کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی خواہش "شاید" روس کیساتھ جنگ کی وجہ تھی۔ واضح رہے یوکرائنی جنگ مارچ 2017 میں امریکی پروپیگنڈے اور یوکرین کو نیٹو میں شامل ہونے کی دعوت دینے کے وعدوں کے بعد شروع ہوئی تھی۔

روس نے ان وعدوں کو اس وقت کے امریکہ اور سوویت رہنماؤں کے درمیان 1990 کے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا تھا، جس میں ماسکو کو ضمانت دی گئی تھی کہ نیٹو "مشرق کی طرف ایک انچ بھی نہیں بڑھے گا۔" اسی لئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن سے پہلے کہا تھا کہ امریکی رویہ اب ظاہر کرتا ہے کہ وہ تمام ضمانتیں "فراموش کر دی گئی ہیں۔" ٹرمپ نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ اگر پیوٹن منتخب صدر نہ ہوتے تو یوکرین میں پیش قدمی جاری رکھتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکہ روس اور یوکرین کے ساتھ "بہت کامیاب" بات چیت کر رہا ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ قریب ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

امریکہ نے پاکستانی نژاد شہری کو اندیا کے حوالے کر دیا

سٹی42: امریکہ نے 2008 کے حملوں کے الزام میں انڈیا کو مطلوب 64 سالہ پاکستانی نژاد  کو بھارت کے حوالے کردیا۔

پاکستانی نژاد کینیڈین تہور حسین رانا کو  امریکہ سے سپیشل فلائت میں بٹھا کر  بھارت پہنچایا گیا، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی اور خفیہ ایجنسی را کے اہلکار تہور رانا کے ساتھ بھارت گئے۔

انڈین میڈیا کے مطابق تہور حسین رانا کو دہلی کی پٹیالا ہاؤس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

چین پر نافذ ٹرمپ ٹیرف آج  145 فیصد ہو گیا

بھارت کا دعویٰ ہے کہ تہور حسین رانا لشکرِ طیبہ کے رکن ہیں اور ان کا بھی 2008 کے بمبئی حملوں کی منصوبہ بندی میں کردار تھا۔

 امریکی سپریم کورٹ نے رواں ماہ تہور حسین کی  امریکہ میں قیام کی درخواست مسترد کر دی تھی جہاں وہ لشکرِ طیبہ سے منسلک ایک اور حملے کی منصوبہ بندی میں کردار ادا کرنے کے جرم میں سزا کاٹ رہے تھے۔ اس سزا کے خاتمے کے بعد امریکی حکام نے انہیں بھارتی ایجنسی کے ایجنٹوں کے حوالے کر دیا۔

ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوئے تو جنگ ہو گی، لیڈ اسرائیل کرے گا، ٹرمپ کا انکشاف

صدر ٹرمپ نےفروری میں تہور  حسین رانا کو بھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • امریکہ سے مکالمت صرف جوہری پروگرام اور پابندیوں سے متعلق، ایران
  • روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائل حملہ، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • ایران امریکہ مذاکرات
  • فیکٹ چیک: محصولات کے بارے میں صدر ٹرمپ کے جھوٹے دعوے
  • گہرے سمندر میں رہائش کا خواب حقیقت کے قریب، برطانوی سائنسدانوں نے بڑا منصوبہ تیار کرلیا
  • ٹرمپ کا اصل ہدف کمزور قوموں کے معدنی ذخائر پہ قبضہ ہے، علامہ جواد نقوی
  • صدر ٹرمپ امریکہ کو دوبارہ دولت مند بنانے کے اپنے مشن میں غیرمتزلزل ہیں .وائٹ ہاﺅس
  • سفارت کاری کو ایک حقیقی موقع دینا چاہتے ہیں، ایران
  • امریکہ نے پاکستانی نژاد شہری کو اندیا کے حوالے کر دیا
  • ہمارے خلاف لڑنے والی روسی فوج میں 155 کرائے کے چینی فوجی بھی شامل ہیں، یوکرین