کاجو کے صحت پر حیرت انگیز اثرات
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کاجو ایک مزیدار گری دار میوہ ہے جس میں بہت سے اہم غذائی اجزا شامل ہوتے ہیں۔ گو اس کی قیمت تو زیادہ ہوتی ہے لیکن یہ انسانی صحت کے لحاظ سے کئی فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔
یہ سلاد، مٹھائیوں اور مختلف پکوانوں کے لیے بھی ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔
دل کی صحتتحقیق سے پتا چلتا ہے کہ عام طور پر گری دار میوے کھانے سے دل کی بیماری کے خطرے میں کمی ہوتی ہے۔ اس کی وجہ ان کی صحت مند چکنائی ہوتی ہے۔ کاجو مونو سیچوریٹڈ اور پولی ان سیچوریٹڈ چکنائی کا ایک اچھا ذریعہ ہیں جو دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: وادی کوئٹہ کے خشک میوہ جات کی خاص بات کیا ہے؟
غذائیت کے ماہرین کے مطابق کاجو صحت مند چکنائی کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
انہیں سیر شدہ چکنائی والی غذاؤں جیسے گوشت اور مکھن کا متبادل سمجھا جاتا ہے۔
بلڈ شوگر کی سطح کنٹرول کرنے میں معاونعام طور پر گری دار میوے ذیابیطس کی روک تھام اور انتظام میں فائدہ مند ہیں۔ کاجو اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں کیونکہ کاجو میں کاربوہائیڈریٹ (تقریباً 9 گرام فی اونس) کے ساتھ ساتھ پروٹین، فائبر اور صحت مند چکنائی بھی ہوتی ہے۔ یہ خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
مزید پڑھیے: جنگلی ڈرائی فروٹ جو صرف بلوچستان میں کھایا جاتا ہے
بہتر کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذاؤں کو کاجو سے تبدیل کرنا انسولین کی سطح کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ خاص طور پر ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ بہتر خوراک ہے۔
ہڈیوں کی صحتکاجو کے فوائد صرف دل اور وزن کے لیے ان کی صحت تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ یہ ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں کیونکہ کاجو میں وٹامن کے، میگنیشیم اور فاسفورس جیسے ضروری غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط اور صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹسکاجو میں اینٹی آکسیڈنٹس جیسے پولیفینول اور فلیوونائڈز کا قدرتی مرکب ہوتا ہے جو انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں اور جسم کو آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچاتے ہیں جو دل کی بیماری اور کینسر جیسی دائمی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ زنک کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے، جو مدافعتی نظام کو سپورٹ کرتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈرائی فروٹس کاجو کاجو اور صحت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈرائی فروٹس کاجو کاجو اور صحت ہوتی ہے کے لیے کی صحت کی سطح
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولتوں کیلئے درخواست، فریقین سے جواب طلب
بشریٰ بی بی---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالتِ عالیہ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی نے خاوند کی طرح جیل میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔
بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جیل میں بہتر سہولتوں کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔