کیا برائلر چکن واقعی قوت مدافعت کم کرتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
مرغی کے گوشت کو پروٹین کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اس لیے برائلر چکن کا استعمال پوری دنیا میں تیزی سے بڑھا ہے، مگر ان برائلر مرغیوں کی نشوونما کے لیے استعمال ہونے والے اینٹی بائیوٹک کے بارے میں مختلف سوالات اور تحفظات پائے جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ مرغیوں کو دی جانے والی اینٹی بائیوٹک کے انسانی صحت پر بھی اثرات ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مکھنی چکن کڑاہی کس کی ایجاد، معاملہ عدالت پہنچ گیا
اس حوالے سے مزید جاننے کے لیے وی نیوز نے چند ماہرین سے بات کی اور اس مسئلے پر ان کی رائے معلوم کی۔
برائلر چکن میں اینٹی بائیوٹک کا استعمال کیسے ہوتا ہے؟برائلر چکن کی افزائش میں اینٹی بائیوٹک کا استعمال عام بات ہے، اس کا مقصد مرغیوں کومختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنا اور ان کی نشوونما میں تیزی سے اضافہ ہے۔
واضح رہے کہ اینٹی بائیوٹک مرغیوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ان کی خوراک میں شامل کیے جاتے ہیں، تاکہ مرغیاں بیماریوں سے بچی رہیں اور جلد سے جلد ان کی افزائش ہو۔
دوسری جانب کچھ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹک کے استعمال سے مرغیوں کی صحت میں فوری طور پر بہتری آتی ہے، لیکن جب تک مرغی کی جسمانی ساخت مکمل نہیں ہوتی، یہ اینٹی بائیوٹک ان کے جسم میں موجود رہ سکتے ہیں۔
اینٹی بائیوٹک کا انسانی جسم پر اثرنیوٹریشنسٹ زین مغل نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وی نیوز کا بتایا کہ مرغیوں کی فیڈ میں 6 مختلف قسم کے اینٹی بائیوٹکس کا استعمال ہوتا ہے، تاکہ وہ تیزی سے نشوونما پا سکیں۔ لیکن جب ان کو اتنی زیادہ مقدار میں اینٹی بائیوٹکس دیے جاتے ہیں کہ اتنی مقدار نہ صرف مرغی کو بلکہ انسانی صحت کو بھی متاثر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سردیوں میں انڈوں اور مرغی کے ریٹ میں بڑی کمی کی وجہ کیا؟
سب سے زیادہ خطرناک اینٹی بائیوٹکان کا مزید کہنا تھا کہ خاص طور پر جو اینٹی بائیوٹک ان کو پولٹری فارم سے دکانوں تک پہنچانے کے لیے دیے جاتے ہیں وہ سب سے زیادہ خطرناک ہوتا ہیں۔ کیونکہ ان اینٹی بائیوٹکس کا سائیکل ختم ہونے سے پہلے ان کو فروخت کرنا شروع کر دیا جاتا ہے۔ اس لیے اس مرغی کے گوشت میں اینٹی بائیوٹکس موجود رہتے ہیں۔ اور جب وہ اینٹی بائیوٹکس ہمارے جسم میں جاتے ہیں۔ تو یہ یقینی سی بات ہے ہمارے جسم میں بھی اینٹی بائیوٹکس کے اثرات خودبخود کم ہو جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اینٹی بائیوٹک کا سائیکل پورا ہو چکا ہو اور پھر برائلر چکن پکایا جائے تو اس میں موجود اینٹی بائیوٹک کی مقدار کافی حد تک نہ ہونے کے برابر رہ جاتے ہیں، کیونکہ پکانے کے دوران زیادہ تر اینٹی بائیوٹک ہیٹ کی وجہ سے غیر فعال ہو جاتے ہیں۔ تاہم، اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کی مقدار مکمل طور پر ختم ہو جاتی ہے۔ بعض صورتوں میں اینٹی بائیوٹک چکن کے گوشت میں موجود رہ سکتے ہیں اور انسانی جسم میں جذب ہو سکتے ہیں، خاص طور پر اس وقت جب چکن کو مکمل طور پر درست طریقے سے نہیں پکایا جاتا۔
بیکٹریا اور قوت مدافعتایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا اینٹی بائیوٹک کی کچھ مقدار چکن میں موجود رہتی ہے اور یہ انسان کے جسم میں جذب ہو سکتی ہے۔ اس کا اثر بہت کم ہوتا ہے، مگر لمبے عرصے تک یہ اینٹی بائیوٹک مزاحمت پیدا کر سکتے ہیں، جو صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ اسی لیے کہا بھی جاتا ہے کہ اینٹی بائیوٹک کا زیادہ استعمال انسانوں میں بیکٹریا کے خلاف مدافعت کم کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں دواؤں کا اثر کم ہو جاتا ہے، اور بیکٹریا اینٹی بائیوٹک کا مقابلہ کرنے کے قابل بن جاتے ہیں۔ اس لیے برائلر مرغی کا زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے مفید نہیں سمجھا جاتا۔
پاکستان میں اینٹی بائیوٹک مزاحمت (Antibiotic Resistance) ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے۔ جب اینٹی بائیوٹک کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، تو بیکٹریا ان ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کر لیتے ہیں، جس کے باعث مستقبل میں ان بیکٹریا کے خلاف علاج کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
عالمی ادارہ صحتواضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (WHO) نے بھی اس مسئلے کو عالمی سطح پر سنگین قرار دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ اینٹی بائیوٹک کا استعمال اعتدال میں ہو اور اس پر قابو پایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:سفید چکن کڑاہی دیکھنے میں مختلف، پر ذائقے میں نہایت لذیذ
ڈاکٹرز کا ذاتی مفادحالیہ رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مریضوں کو اینٹی مائیکروبائل ریزسٹینس (AMR) کے ’سنگین‘ خطرے کا سامنا ہے۔ کیونکہ ڈاکٹرز کی جانب سے ذاتی مفاد کے لیے مریضوں کو اندھا دھند اینٹی بائیوٹکس دیے جاتی ہیں۔
چکن کے زیادہ استعمال کے اثراتماہر غذائیت ڈاکٹر حرمت عامر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ برائلر چکن میں اینٹی بائیوٹک کا مسئلہ صرف ایک پہلو ہے۔ چکن کے زیادہ استعمال کے دیگر پہلو بھی اہم ہیں۔ چکن پروٹین کا اچھا ذریعہ ہے، لیکن اس میں چربی اور کیلوریز کی مقدار بھی کافی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر چکن زیادہ کھایا جائے تو یہ وزن میں اضافے اور دیگر صحت کے مسائل جیسے کہ دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چکن کا استعمال متوازن طریقے سے کرنا چاہیے تاکہ اس کے فوائد حاصل کیے جا سکیں اور نقصان سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:اصلی دیسی انڈے کی پہچان کیا ہے؟
ڈاکٹر حرمت عامر کے مطابق برائلر چکن بہت سے اینٹی بائیوٹکس کے ساتھ پروان چڑھتی ہے۔ اور ان کو یہ دیے ہی اس لیے جاتے ہیں تاکہ پراڈکشن کو تیز کیا جائے۔ اور زیادہ سے زیادہ مرغیوں کی افزائش کر کے انہیں فروخت کیا جائے۔ لیکن وہ اینٹی بائیوٹکس کی کچھ نہ کچھ مقدار ان مرغیوں میں باقی رہتی ہے۔ جس کی وجہ سے اینٹی بائیوٹکس کے اثرات انسانی جسم میں کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چکن کے استعمال کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے۔ سب سے پہلے تو یہ کہ چکن کو اچھی طرح پکایا جائے تاکہ اس میں موجود کسی بھی قسم کے بیکٹریا یا اینٹی بائیوٹک کا اثر ختم ہو جائے۔ اس کے علاوہ، چکن کے بہت زیادہ استعمال سے گریز کرنا اور متوازن غذا کا حصہ بنانا بھی ضروری ہے۔ اگر چکن بہت زیادہ پسند ہے تو خود مرغیاں لے کر پال لینا زیادہ بہتر ہے۔ اس کے علاوہ، بعض فارموں میں مرغیوں کو صرف قدرتی طریقوں سے صحت مند رکھا جاتا ہے اور ان کی افزائش میں اینٹی بائیوٹک کا استعمال بہت کم یا پھر نہیں کیا جاتا۔ جو صحت کے لیے بہترین غذا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اینٹی بائیوٹک برائلس چکن بیکٹریا اور قوت مدافعت ڈاکٹر حرمت عامر نیوٹریشنسٹ زین مغل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اینٹی بائیوٹک برائلس چکن ڈاکٹر حرمت عامر نیوٹریشنسٹ زین مغل ان کا کہنا تھا زیادہ استعمال کہنا تھا کہ استعمال کے برائلر چکن مرغیوں کی کی افزائش مرغیوں کو سکتے ہیں جاتے ہیں حوالے سے کے خلاف جاتا ہے صحت کے چکن کے اور ان اس لیے کے لیے
پڑھیں:
کراچی؛ اینٹی کرپشن کی کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ گرفتار
کراچی:اینٹی کرپشن نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ زین العابدین کو گرفتار کرلیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کروائی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق قانونی تقاضوں کے بعد گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو جمعے کی دوپہر ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔