UrduPoint:
2025-01-18@13:06:31 GMT

نسلوں کے گھن چکر

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

نسلوں کے گھن چکر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) سوشل میڈیا کی بدولت جہاں ہمیں پوری دنیا کے بدلتے رجحانات، نئی تحقیقات، ان گنت مسائل، تعلیم اور روزگار کے مواقعوں سے آگاہی ملی ہے وہیں ہم پاپولر کلچر، برانڈنگ، لیبلنگ اور ورچول زندگی سے بھی روشناس ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا کے توسط سے آج ہمیں ان باتوں کا علم بھی ہو جاتا ہے جو ہمیں آج سے ڈیڑھ دو دہائی قبل پتا ہی نہ تھیں۔

مثلاً ہم میں سے کتنوں کو یہ معلوم تھا کہ ہم کس جنریشن سے تعلق رکھتے ہیں۔ جبکہ اب حالات یہ ہیں کہ 2025 شروع ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر "جنریشن بیٹا " کا شور برپا ہو چکا تھا۔ 2025 سے 2039 کے درمیان پیدا ہونے والے بچے جنریشن بیٹا کہلائیں گے۔ جب 2013 میں مجھے اپنی بھانجی کی پیدائش پر دبئی جانا ہوا تب میرے فرشتوں کو بھی علم نہ تھا کہ یہ ننھی بچی "الفا نسل" ہے جبکہ میری بیٹیاں جین زی کی فہرست میں آتی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم سوال یہ ہے کہ پوری دنیا کی نسلوں کو لیبل کرنے، انھیں برسوں میں تقسیم اور قید کرنے کی شروعات کب سے، کیوں اور کیسے ہوئی؟
کہا جاتا ہے کہ نسل کا نام اس وقت کے تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی واقعات کی بنیاد پر طے کیا جاتا ہے جبکہ نسل کی شروعات اور اختتام کسی غیر معمولی واقعے سے متاثر ہو کر کیا جاتا ہے۔ اگر ماہرین کی اس دلیل کو مان لیا جائے تو کیا نسلوں کی یہ لیبلنگ پوری دنیا پر لاگو کی جا سکتی ہے یا آیا صرف امریکہ اور مغربی ممالک کے سیاسی، سماجی، اقتصادی اور نفسیاتی مسائل کو مدنظر رکھ کر یہ تقسیم کی جاتی رہی ہے؟
یہ جاننے کے لیے ہمیں ماضی پر ایک نظر ڈالنی پڑے گی کہ "اور بھی ممالک ہیں، مغربی دنیا کے سوا"
نسلوں کو نام دینے کا سلسلہ بیسویں صدی سے شروع ہوا۔

کچھ ماہرین کے مطابق 1901 سے 1927 کے دوران پیدا ہونے والی نسل کو "گریٹیسٹ جنریشن" کہا گیا۔ کیونکہ یہ نسل پہلی عالمی جنگ سے نبرد آزما ہوئی تھی۔ جب کہ دنیا کے مختلف خطوں میں رہنے والی اس وقت کی نسلیں بھی کئی تبدیلیاں رونما ہوتے دیکھ رہی تھیں۔ مثلاً روس جاپان جنگ، بلقان کی جنگ، 1911 کا انقلاب چین، 1912 میں میکسیکو کا انقلاب اور پھر 1918 میں پہلی عالمی جنگ کے نتیجے میں کئی ممالک سے شہنشاہیت کا خاتمہ ہوا جس میں جرمن، رشین، آسٹرو ہنگیرین اور سلطنت عثمانیہ شامل تھیں۔

وہیں برصغیر میں گاندھی کی قیادت میں تحریک آزادی زور پکڑ رہی تھی جس میں جلیاں والا باغ جیسے کئی خونی واقعات وقوع پذیر ہوئے۔

پہلی عالمی جنگ کے بعد عالمی کساد بازاری (گریٹ ڈپریشن) نے امریکہ اور یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس نے تقریباً پوری دنیا کو متاثر کیا۔ کساد بازاری کے اثرات ابھی پوری طرح ماند بھی نہ پڑے تھے کہ دوسری عالمی جنگ میں جانی اور مالی نقصان نے مزید تباہی و بربادی کی داستان رقم کی اور وہیں برطانیہ کا برسوں سے چمکتا سورج بھی غروب ہو گیا اور امریکہ ایک نئی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا۔


1928 سے 1945 کے درمیان پیدا ہونے والی نسل کو "سائیلنٹ جنریشن" کا نام دیا گیا کہ پہلی عالمی جنگ کے سانحہ کے بعد گریٹ ڈپریشن کی تباہی بھی جھیلی۔ جبکہ دوسری جانب جاپان کا منچوریا پر حملہ، چین کے علاقوں پر جاپان کے حملے، برصغیر میں گورنمنٹ آف انڈیا 1935 کا نفاذ، 1933 میں ہٹلر کا جرمنی پر قبضہ، یہودیوں کا قتل عام، مسولینی کا ایتھوپیا پر حملہ، دوسری عالمی جنگ میں کروڑوں افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے باوجود کیا وجہ تھی کہ یہ نسل خاموش تماشائی بنی رہی جبکہ دنیا میں اتنی قتل و غارت ہو رہی تھی؟
دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا میں امریکہ اور سوویت یونین کے بیچ رسہ کشی شروع ہوئی۔

ایک طرف سامراجیت تھی تو دوسری جانب اشتراکیت۔
1946 سے 1964 کے دوران پیدا ہونے والی نسل "بے بی بومرز " کہلائی کیونکہ اس نسل نے دوسری عالمی جنگ اور کساد بازاری کے بعد آبادی میں تیزی سے اضافہ کیا جسے جنگ کے بعد دنیا بھر میں امن، خوشحالی، اور استحکام کی بحالی کے نتیجے سے اخذ کیا گیا۔
جب کہ دنیا کے دیگر خطوں کی نسلیں سنگین حالات سے گزر رہی تھیں۔

مثلاً سرد جنگ کا آغاز ہو چکا تھا جبکہ چین میں ماؤ کی قیادت میں لاکھوں افراد کا لانگ مارچ اور چین کا کمیونسٹ انقلاب، 1947 میں برصغیر کی تقسیم دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا کا سب سے بڑا انسانی المیہ تھا جس میں کروڑوں لوگ بے گھر ہوئے، لاکھوں ہلاکتیں ہوئیں، لاکھوں عورتیں ریپ کا شکار اور دربدر ہوئیں۔ 1948 میں اسرائیل کا قیام عمل میں آیا جس کے نتیجے میں کئی عرب اسرائیل جنگیں ہوئیں۔

ہنگری میں سوویت یونین کی فوج کشی، 1952 میں کوریا کی جنگ کے نتیجے میں کوریا کی تقسیم، 1954 میں فرانس کی ویت نام میں شکست، 1959 میں کیوبا کا کمیونسٹ انقلاب اور امریکہ کی جانب سے کیوبا کی ناکہ بندی، 1962
میں کیوبا کا میزائل بحران، 1966 میں انڈونیشیا میں لاکھوں افراد کا قتل عام " ہونا کیا اس نسل کو بے بی بومرز کہلائے جانے میں حق بجانب ہے؟
اب تک کی نسلوں کا تعین کرتے ہوئے ماہرین نے ان نسلوں میں حب الوطنی اور قوم پرستی کو نمایاں جگہ دی تھی کہ حالات کا یہی تقاضا تھا۔


اب آتے ہیں اگلی نسلوں کی طرف"1965 سے 1980 کی جنریشن ایکس"۔ یہ امریکہ اور مغربی دنیا میں صارف معاشرے کا عروج تھا اور پاپولر کلچر کا فروغ اس کا ایک لازمی جز تھا اس لیے اگلی نسلوں کا تعین صارفین کے طور پر کیا جانے لگا۔
جنریشن ایکس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایم ٹی وی اور ہپ ہاپ نسل تھی جہاں دونوں والدین کام پر اور بچے اسکول سے خود گھر آکر اپنے کھانے پینے کا انتظام کرتے تھے جبکہ طلاق کا تناسب بڑھ چکا تھا۔

اب آتے ہیں دنیا کے دیگر ممالک کی جانب۔
امریکی صدر جانسن کے دور حکومت میں ویت نام کی جنگ میں شدت آئی اور لاکھوں ٹن بم گرائے گئے۔
1968 میں چیک سلکواکیہ پر سوویت یونین کی فوج کشی، 1970 کے عشرے میں چلی اور پاکستان میں فوجی بغاوتیں اور جمہوری حکومتوں کا خاتمہ،
1971 میں مشرقی پاکستان میں بنگالیوں کا قتل عام اور بنگلہ دیش کی جنگ آزادی، 1973 میں عرب اسرائیل جنگ اور عالمی توانائی کا بحران، 1978 میں افغانستان کا انقلاب، 1979 میں ایران میں شہنشاہیت کا خاتمہ اور خمینی کا اقتدار پر قبضہ،
1980 میں روس کا افغانستان پر قبضہ اور ایک لمبی طویل جنگ جبکہ ایران عراق جنگ کا آغاز اور نکاراگوا کا انقلاب بھی اسی سن میں رونما ہوا۔

سوال یہ ہے کہ ان خطوں کی جنریشن ایکس کے مسائل، خامی، خوبیاں بھی وہی تھیں جو کہ مندرجہ بالا بیان کیے گئے ہیں؟
جنریشن وائی یا ملینیلس 1981 سے 1996

ماہرین کے مطابق یہ نسل تعلیم یافتہ، تخلیقی اور روادار ہونے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور ایل جی بی ٹی کی اصطلاحات سے آشنا تھی۔ جبکہ دنیا کے دوسرے علاقوں میں وائی نسل کن حالات سے دوچار تھی آئیں نظر ڈالتے ہیں۔

عراق ایران کی وائی نسل آٹھ سال کی جنگ بھگت رہی تھی۔ افغانستان میں مسلسل خانہ جنگی نے زندہ رہنے کے تمام رستے مسدود کردیے تھے۔ پاکستان میں ضیاآلحق کی آمریت میں جمہوری عناصر کچلے جارہے تھے انسانی حقوق کی پامالی عروج پر تھی۔ عورت دشمن قوانین کا نفاذ ہوا۔ ضیاالحق نے افغان جہاد اور ہیروئن و کلاشنکوف کلچر کو ملک میں فروغ دیا۔
1994 میں روانڈا میں ہوتو قبیلے کا روتستی قبیلے پر حملہ، جس کے نتیجے میں آٹھ لاکھ لوگ ہلاک ہوئے۔


یوگوسلاویہ سے آزادی کے اعلان پر مسلم ریاست بوسنیا ہیرسے گووینا کا طویل محاصرہ اور 1995 میں سربرینتسا میں آٹھ ہزار مسلمانوں کا قتل عام وائی نسل نے اپنے آنکھوں سے ہوتے دیکھا۔

جنریشن زی 1996 سے 2010

ڈیجیٹل اور اسمارٹ فون کے دور کی نسل۔
جبکہ اس دور کی نسل نے عراق اور افغانستان پر قبضہ کرنے کی دوڑ میں کتنے بم دھماکے، خود کش حملے اور جدید ہتھیاروں سے انسانی جانوں کا خون بہتا دیکھا ہے۔

9/11 کے بعد دہشت گردی کی اصطلاح عام ہوئی۔
2002 میں افغانستان پر حملہ،
تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی عراق میں موجودگی کا بہانہ بنا کر 2003 میں عراق پر قبضہ اور طویل جنگ کا آغاز،
2008 میں معاشی کساد بازاری کے باعث نہ صرف غریب ممالک مشکلات کا شکار ہوئے بلکہ ترقی یافتہ ملکوں میں بھی بے روزگاری اور غربت نے جنم لیا۔
جنریشن الفا 2011 سے 2024
یہ نسل بھی سمارٹ فون، ٹیبلٹ اور دیگر ڈیجیٹل آلات کے ساتھ بڑے ہوئے، جس کی وجہ سے ان کی ڈیجیٹل مہارتیں نمایاں ہیں۔

تعلیمی میدان میں یہ نسل آن لائن تعلیم اور ای لرننگ پلیٹ فارم استعمال کرتی ہے۔
شام اور لیبیا کی الفا نسل ان تمام ٹیکنالوجی کے ہوتے ہوئے مسلسل خانہ جنگی کے باعث بھوک اور بموں سے موت کے دہانے پر کھڑی تھی۔ مصر میں ایک اور فوجی آمریت مسلط ہوئی۔ بھارت میں ہندو انتہا پسندی کا فروغ۔ روس کی یوکرین پر چڑھائی، افغانستان میں طالبان کا غلبہ اور انسانی حقوق کی بے دریغ پامالی، فلسطینی الفا بچوں کی ہلاکتیں اور افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور گھر سے نکلنے پر پابندی عائد رہی۔


جنریشن بِیٹا 2025 - 2039

وہ نسل جو اے آئی کے دور میں پیدا ہوئی اور اسی میں پروان چڑھے گی۔
لیکن دنیا کے دوسرے خطوں میں بیٹا نسل بھی اے آئی دور کی نسلیں کہلائی جائیں گی جہاں موت، بھوک، غربت وافلاس، بے روزگاری اور جہالت کا راج ہے۔
یہ نسلوں کی لیبلنگ (Generation cohorts) اسٹیریو ٹائپ سوچ کی عکاس ہونے کے ساتھ پاپولر اور کنزیومر کلچر کو فروغ دینے کا آلہ کار نظر آتی ہیں جب کہ دنیا کی ایک بڑی آبادی کے مسائل کچھ اور ہی ہیں، جن سے مصلحتاً چشم پوشی کی جارہی ہے۔

نوٹ: ڈی ڈبلیو اردو کے کسی بھی بلاگ، تبصرے یا کالم میں ظاہر کی گئی رائے مصنف یا مصنفہ کی ذاتی رائے ہوتی ہے، جس سے متفق ہونا ڈی ڈبلیو کے لیے قطعاﹰ ضروری نہیں ہے۔





.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دوسری عالمی جنگ پہلی عالمی جنگ کے نتیجے میں عالمی جنگ کے امریکہ اور جنگ کے بعد کا قتل عام پیدا ہونے پوری دنیا کا انقلاب کہ دنیا دنیا کے رہی تھی پر حملہ کی نسل کے دور کہ اور یہ نسل

پڑھیں:

ہم دنیا کو بتائیں گے کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں، حماس

غزہ میں حماس اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر خلیل الحیہ نے جنگ بندی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن کی آنکھوں سے آنسو بہے، ہم نہ بھولیں گے نہ معاف کریں گے۔ ہم تمام مزاحمتی گروپس کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں، خاص طور پر القدس بریگیڈ کے مجاہدین کو جو اسلامی جہاد کی صف اول کے ساتھی ہیں۔ یہ تعمیر، دلجوئی اور غزہ کی تعمیر نو کا مرحلہ ہے۔ یہ یکجہتی اور ہم دردی کا مرحلہ ہے، جس کے ذریعے ہم دنیا کو بتائیں گے کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں، جو تعمیر کرتی ہے، تخریب نہیں۔ ہم وہ سب کچھ دوبارہ تعمیر کریں گے جو قابض افواج نے برباد کیا ہے۔

جنگ بندی معاہدے کے بعد غزہ میں حماس اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر خلیل الحیہ نے اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ اس تاریخی لمحے میں، جو ہمارے عوام کی جدو جہد اور مسلسل صبر کا نتیجہ ہے جو دہائیوں سے جاری ہے اور جس کے بعد ایک نیا دور شروع ہوگا، ہم غزہ کے عظیم عوام کو فخر اور عظمت کے تمام الفاظ پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے اہل غزہ، اے عظمت کے حامل لوگو، اے شہدا، زخمیوں، اسیران اور مفقودین کے اہل خانہ، جنہوں نے وعدہ سچ ثابت کیا، صبر کیا، اور وہ تکالیف برداشت کیں جن کا کسی نے بھی پہلے سامنا نہ کیا اور آپ نے وہ سب کچھ جھیلا جو کسی اور نے نہ جھیلا۔ آپ صبر کے ہر موقع پر ثابت قدم رہے، جہاد کے میدان میں لڑے اور اللہ کے حکم سے عظیم ترین عزت حاصل کی۔

مزید پڑھں: حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن

ڈاکٹر خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ آپ کے عزم، جدو جہد، صبر، قربانیوں اور آپ کی بے شمار خدمات کا صلہ ملے گا، ہم اس لمحے میں عظیم شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن میں بچے، خواتین، بزرگ، علما، مجاہدین، ڈاکٹرز، صحافی، دفاعی اہلکار، حکومت اور پولیس کے ارکان، اور قبائلی افراد شامل ہیں۔ ہم ان تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں جو اس عظیم اور مقدس لڑائی میں شریک ہوئے اور ان کو خاص طور پر سلام پیش کرتے ہیں جو ان کے بعد عہد پر ثابت قدم رہے اور اس راہ کو جاری رکھا اور اس پرچم کو ان کے بعد اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان عظیم شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں جن کے جسموں کے ٹکڑے اس معرکہ میں بکھر گئے، جیسے شہید اسماعیل ہنیہ ابو العبد، شہید یحییٰ السنوار ابو ابراہیم، شہید صالح العاروری ابو محمد، اور غزہ میں تحریک کی سیاسی و فوجی قیادت کے دیگر ارکان۔ ہم تمام مزاحمتی اور مجاہدانہ فصائل کے شہدا کے سامنے بھی احترام سے سر جھکاتے ہیں اور ان سے اور ہمارے عوام سے کہتے ہیں کہ ہمارے قائدین اور شہدا کی تجارت اللہ کے ساتھ ہے، یہ تجارت کبھی ضائع نہیں ہوگی۔ ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یا تو فتح پائیں گے یا شہادت کی دولت سے نوازے جائیں گے۔

ڈاکٹر خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ طوفان الاقصیٰ کی جنگ ہمارے مسئلے اور ہمارے عوام کی مزاحمت کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی ہے اور اس جنگ کے اثرات کا تسلسل جاری رہے گا، یہ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی نہیں رکے گی۔7 اکتوبر کو جو معجزہ اور عسکری و سکیورٹی کامیابی عمل میں آئی تھی، جو حماس کی القسام بریگیڈ کے منتخب دستوں نے انجام دی، وہ ہمارے عوام اور ہماری مزاحمت کے لیے ہمیشہ فخر کا باعث رہے گی، جو نسل در نسل منتقل ہوگی۔ یہ حملہ دشمن کے لیے کاری ضرب ثابت ہوا اور یہ قابض دشمن عنقریب ہمارے وطن، قدس اور ہمارے مقدس مقامات سے رخصت ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: حماس اسرائیل معاہدہ نزدیک تر، صیہونی فوج کے حملوں میں بھی شدت

انہوں نے کہا کہ قابض افواج اور ان کے حامیوں کی طرف سے کی گئی وحشیانہ نسل کشی، نازی جنگی جرائم اور انسانیت دشمن اقدامات، جو 467 دنوں تک جاری رہے، ہمیشہ ہمارے عوام اور دنیا کی یادوں میں محفوظ رہیں گے۔ یہ جدید دور کی سب سے بھیانک نسل کشی ہوگی، جس میں تکالیف، اذیتیں اور مصائب کے تمام رنگ شامل تھے۔ نسل کشی کی جنگ کے وہ فصول ہمیشہ انسانیت کے ماتھے پر ایک دھبہ بن کر رہیں گے اور دنیا کے خاموش اور کمزور کردار کی علامت ہوں گے۔ ہمارے عوام کبھی نہیں بھولیں گے کہ کس نے اس نسل کشی میں حصہ لیا، چاہے وہ سیاسی اور میڈیا سطح پر اس کے لیے پردہ ڈالنے والے ہوں، یا وہ جنہوں نے ہزاروں ٹن بموں اور بارودی مواد کو غزہ کے معصوم عوام پر گرا دیا۔ ہم یہ بات یقین سے کہتے ہیں کہ یہ تمام مجرم اپنے کیے کی سزا پائیں گے، چاہے اس میں وقت لگے۔

ڈاکٹر خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ یتیموں، بچوں، بیواؤں، تباہ حال گھروں کے مالکان، شہدا، زخمیوں اور غمزدہ افراد کے نام پر اور ہر اس فرد کی طرف سے جس کا خون بہا، یا جس کی آنکھوں سے آنسو بہے، ہم ان کی طرف سے یہ کہتے ہیں کہ’ ہم نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے، ہاں، ہم نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے’۔

انہوں نے کہا کہ قابض افواج نے حملے کے آغاز سے ہی کئی اہداف حاصل کرنے کی کوشش کی، کچھ کو کھلے عام بیان کیا اور کچھ کو چھپایا۔ انہوں نے صاف طور پر کہا کہ ان کا مقصد مزاحمت کا خاتمہ، حماس کا صفایا، اور اسیران کو فوجی طاقت سے بازیاب کرنا تھا، اور علاقے کی شکل بدلنا تھا۔ ان کا چھپا ہوا مقصد فلسطینی مسئلہ ختم کرنا، غزہ کو تباہ کرنا، غزہ کے عوام سے انتقام لینا، اور ہمارے عوام کی آزادی کی خواہش کو مٹا دینا تھا، ساتھ ہی 7 اکتوبر کی جرات مندانہ کامیابی کے اثرات کو ختم کرنا تھا۔ تاہم، قابض افواج کو ہمارے عوام کی پختہ عزم اور اپنی سرزمین سے محبت کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنے کسی بھی اعلان شدہ یا پوشیدہ مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ہمارے عوام نے اپنی سرزمین پر ڈٹے رہ کر ثابت کر دیا کہ وہ نہ ہجرت کریں گے، نہ پیچھے ہٹیں گے اور انہوں نے مزاحمت کا مضبوط ترین حصار بن کر دشمن کا مقابلہ کیا۔

مزید پڑھیں: حماس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا مسودہ قبول کرلیا؟

ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم ان تمام ممالک کو بھی یاد کرتے ہیں جو مختلف میدانوں میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے: جیسے ترکیہ، جنوبی افریقا، الجزائر، روس، چین، ملیشیا، انڈونیشیا، بیلجیئم، اسپین، آئرلینڈ اور دنیا کے تمام باضمیر انسان، ہم اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری حمایت قلم، تصویر، مظاہروں، بائیکاٹ کے ہتھیار اور سیاسی، سفارتی اور قانونی جدوجہد کے ذریعے کی۔ ان تمام باضمیر انسانوں کا شکریہ جو خاموشی کی سازش کو توڑتے ہوئے قابض دشمن کی انسانیت سوز جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے کھڑے ہوئے۔

ڈاکٹر خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ اے اہلِ غزہ، جس طرح آپ جنگ میں مردانگی اور جرات کا مظاہرہ کر چکے ہیں، اسی طرح جنگ کے بعد بھی اپنے عظیم کردار کو جاری رکھیں گے۔ ہم ایک دوسرے پر رحم کریں گے اور متحد رہیں گے۔ بے شک، جو دکھ اور تکلیف ہم نے جھیلی ہے، وہ بہت بڑی ہے، لیکن اس قوم کی عظمت اور اس کے اخلاق اس سے بھی زیادہ عظیم ہیں۔

واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ کروانے کے لیے قطر، مصر اور امریکا کی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کا اطلاق 19 جنوری سے ہوگا، حماس اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے مراحل پر عمل درآمد کے حوالے سے کام جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل حماس ڈاکٹر خلیل الحیہ قطر وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی

متعلقہ مضامین

  • دوہزار چوبیس چین میں آبادی میں کمی کا مسلسل تیسرا سال
  • عالمی بحری مشق امن 2025 کی غرض و غایت اور افادیت
  • ریا کاری (دکھلاوے ) کی مذمت
  • دیو جانس کا منشور اور نئی دنیا
  • ’دنیا کی  یکجہتی‘میں چین اور امریکہ کا  مثبت کردار ضروری ہے، چینی میڈیا
  • دنیا کی امیر ترین مصنفہ
  • ہائے موت،تجھے موت ہی آئے
  • غزہ جنگ بندی معاہدے کا عالمی سطح پر خیرمقدم
  • غزہ میں فائر بندی کی عالمی سطح پر پذیرائی
  • ہم دنیا کو بتائیں گے کہ ہم ایک آزاد قوم ہیں، حماس