چکن سستا ،انڈوں کی قیمت کیا؟ جانیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
لاہوراور ملتان میں مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا، سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت برقرار ہے۔
لاہور میں مرغی کا گوشت 11 روپے کلو سستا ہوا، سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نئے نرخ 584 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 389 جبکہ پرچون ریٹ 403 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
ملتان میں مرغی کی قیمت میں آٹھ روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 370 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 384 روپے کلو ہو گیا ہے۔ملتان میں فی درجن انڈے 254 روپے کی سطح پر برقرار ہیں جبکہ لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 270 روپے مقرر کی گئی ہے۔ملک کے دیگر شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمتیں مختلف ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کرم میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان پر، شہری پریشان
ضلع کرم میں اشیائے خورونوش مہنگے داموں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاراچنار میں ٹماٹر 700 روپے، گوبھی اور پیاز 500 روپے، جبکہ ہری مرچ 800 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ چینی 200 اور چائے 2200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف 25 ٹرک سامان لایا گیا جو ناکافی ہے۔ عوام نے اپر کرم کے لیے 500 ٹرکوں کا قافلہ بھیجنے اور مریضوں کی مدد کے لیے ہیلی سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق راستے کھولنے اور سامان کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاہم لوئر کرم کے مندوری دھرنے کے باعث ٹل-پاراچنار شاہراہ بدستور بند ہے۔
واضح رہے کہ تین ماہ سے جاری راستوں کی بندش کے سبب عوام کو روزمرہ اشیا، پیٹرول اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ میڈیکل اسٹور اور اسپتال بند ہیں، جبکہ تاجر بھی ہڑتال پر ہیں۔