دی کپل شرما شوسے متعلق اداکارہ سمونا چکرورتی کا حیران کن انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
بھارت کے مشہور کامیڈی شو “دی کپل شرما شو” کے بارے میں ایک عرصے سے یہ سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ آیا یہ مکمل طور پر سکرپٹڈ ہوتا ہے یا اس میں اداکاروں کو اپنی مرضی سے مکالمے بولنے کی آزادی دی جاتی ہے۔ اب شو کا حصہ رہنے والی اداکارہ سمونا چکرورتی نے اس حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں سمونا چکرورتی نے بتایا کہ اس شو میں سکرپٹ پر سختی سے عمل کرنا پڑتا تھا اور مکالموں میں تبدیلی یا فی البدیہہ جملے شامل کرنے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا “میرے اپنے مزاح کا ایک الگ انداز ہے لیکن وہ اس شو میں کام نہیں کرتا اس لیے میرے لیے یہ خالص اداکاری تھی۔”
سمونا نے مزید کہا “جب ہمیں سکرپٹ ملتا تھا تو میں قلم اور کاغذ لے کر بیٹھتی، تمام جملوں کو ہائی لائٹ کرتی، انہیں لفظ بہ لفظ یاد کرتی، کیونکہ پنچ لائنز بہت اہم ہوتی تھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ میں کپل شرما کے مکالمے بھی یاد رکھتی تھی تاکہ مزاح کی صحیح ٹائمنگ برقرار رہے۔” انہوں نے تصدیق کی کہ شو کے فارمیٹ میں کسی قسم کی فی البدیہہ مزاحیہ گفتگو (Improv) کی اجازت نہیں تھی، اور تمام فنکاروں کو مخصوص مکالمے اور ایپی سوڈ کے بہاؤ کے مطابق چلنا ہوتا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف سے خاص طور پر چین نہیں بچے گا، جو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر منصفانہ تجارتی توازن پر کوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف سے خاص طور پر چین نہیں بچے گا، جو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیرف کا اعلان جلد کریں گے لیکن اس میں تھوڑی لچک ہوگی۔ امریکی صدر کا مزید کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹر ٹیرف پر کچھ کمپنیوں کے لیے لچک ہوگی، لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیمی کنڈکٹرز پر ٹیرف کی شرح کا اعلان اگلے ہفتے کریں گے۔