کینیڈا(نیوز ڈیسک)جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم کے لیے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر بھارتی نژاد انیتا آنند سامنے آئی تھیں جو اس وقت وزیر ٹرانسپورٹ بھی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملنے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی نے جنم لیا تھا۔دونوں مما لک کے درمیان سفارتی تعلقات بھی تقریباً معطل ہیں۔ ایک دوسرے کے سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ بھی چلتا رہتا ہے۔

ایسے میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد دنیا کے سامنے لانے والے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مستعفی ہوگئے۔مودی سرکاری کی خوشی اُس وقت دوبالا ہوگئی جب ایک بھارتی نژاد خاتون انیتا آنند جو وزیر ٹرانسپورٹ بھی ہیں اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئیں۔بھارتی وزیراعظم نے امیدیں باندھ لی تھیں کہ انیتا آنند کے وزیراعظم بن جانے سے سکھ رہنما کے قتل کیس دب جائے گا اور کینیڈا کے ساتھ تعلقات دوبارہ بحال ہوجائیں گے۔تاہم انیتا آنند نے وزارت عظمٰی کی دوڑ سے باہر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے مودی کی امیدوں پر پھیر دیا۔

انیتا آنند نے کہا کہ وہ ایم پی کے طور پر دوبارہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی اورساری توجہ اپنی پیشے درس و تدریس پر مرکوز رکھیں گی۔اپنے بیان میں انیتا آنند نے مستعفی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ٹیم میں جگہ دینا اور اہم ذمہ داریاں سونپنا مجھ پر اعتماد ہے۔انتیا آنند نے اپنے حلقے کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دو بار کینیڈا کے ہاؤس آف کامنز کے لیے رکن منتخب کیا۔بھارتی نژاد انہوں نے کہا کہ وہ اگلے انتخابات تک بطور وزیر اپنے فرائض سرانجام دیتی رہیں گی تاہم آئندہ الیکشن میں حصہ لیا۔خیال رہے کہ انیتا آنند نے 2019 میں سیاست میں قدم رکھا تھا اور وہ جسٹن ٹروڈو کی کابینہ میں دفاع، خزانہ، عوامی خدمات اور ٹرانسپورٹ کی وزیر رہی ہیں۔ انیتا آنند سیاست میں آنے سے قبل وکیل اور یونیورسٹی میں استاد رہ چکی ہیں۔

علی امین گنڈا پور سلمان اکرم راجا اور شیر افضل کے درمیان اختلافات ختم کرانے کے لیے سرگرم

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ زخمی ہوگئے

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے، دوران میچ کہنی پر زخم لگنے کے باعث انہیں گرائونڈ سے باہر آنا پڑا۔ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔32 سال کے بائیں ہاتھ کے تیز بولر میر حمزہ غنی گلاس کے لیے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ایچ پی سی اوول گرئونڈ پر میچ کے دوسرے دن میر حمزہ ڈائیو لگا کر کیچ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے، بائیں ہاتھ کے تیز بولر کی کہنی زخمی ہوئی جس کے سبب ان کو گرائونڈ سے باہر آنا پڑا۔ کامران اکمل نے میر حمزہ کے زخمی ہونے کو افسوسناک صورتحال قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • اوشا وینس پہلی بھارتی نژاد، امریکی خاتونِ دوئم بن رہی ہیں
  • طلبہ کے خواب پورے کرنے کیلئے وسائل مہیا کروں گی، پہلا وزیراعظم چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا: مریم نواز
  • تجارتی مراکز پر عالمی معیار کا کارگو نگرانی نظام بنایاجائے، وزیراعظم
  • صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، شاہد آفریدی کا انکشاف
  • وزیر اعظم کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا خیر مقدم 
  • ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ زخمی ہوگئے
  • وزیراعظم کی محصولات سے متعلق کیسز کا فارنزک آڈٹ کروانے کی ہدایت
  • وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے مطالبات کے جواب میں کمیٹی بنادی: رانا ثناء اللّٰہ
  • خواب نے امریکی خاتون کو لاکھوں کا مالک بنا دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم