2025-02-28@12:00:07 GMT
تلاش کی گنتی: 177
«بیٹے ساحر حسن»:
معروف اداکارہ، میزبان و کامیڈین وینا ملک نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے ساتھ بنائی گئی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔ طویل عرصہ میڈیا سے دور رہنے والی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ اداکارہ جہاں اپنی میوزک البم اور ایک مزاحیہ شو کی تیاری میں مصروف ہیں وہیں مختلف پوڈکاسٹ میں انٹرویوز بھی دے رہی ہیں۔ 3 ماہ قبل ایک پوسٹ میں انٹرویو کے دوران وینا ملک نے بتایا تھا کہ ان کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے جن کی عمریں 10 اور 9 سال ہیں۔ اداکارہ نے اس پوڈ کاسٹ میں اپنی سابقہ شادی، علیحدگی، بچوں کی حوالگی سے متعلق پیش آنے والی مشکلات اور بعد ازاں طلاق...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ساجد حسن مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اپنے بیٹے ساحر حسن کے ملوث ہونے پر بول پڑے۔ ساجد حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل ایک دل دہلا دینے والا سانحہ ہے اور میں مصطفیٰ عامر کے گھر والوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ جب سے میں نے مصطفیٰ کی والدہ کا پیغام سنا ہے مجھے نیند نہیں آ رہی، مصطفیٰ میرے اپنے بیٹے جیسا تھا۔ اداکار نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ انصاف ہو، ناصرف میرے بیٹے کے ساتھ بلکہ جتنے بھی خاندان اس کیس سے جڑے ہوئے ہیں ان سب کے ساتھ انصاف ہو۔ اُنہوں نے میڈیا اور لوگوں کی...
قاہرہ: دنیا کے سب سے طویل عرصے تک قید رہنے والے فلسطینی سیاسی قیدی نائل برغوثی کو 44 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا کر دیا گیا، مگر انہیں اپنے وطن جانے کی اجازت نہیں ملی۔ وہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مصر جلاوطن کر دیے گئے ہیں۔ نائل برغوثی کے خاندان نے ان کی رہائی کی تصدیق کی، مگر بتایا کہ اسرائیلی حکام نے انہیں فلسطین واپس جانے سے روک دیا ہے۔ یہاں تک کہ ان کی اہلیہ کو مصر جا کر ملاقات کی اجازت بھی نہیں ملی۔ اپنی رہائی کے بعد الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں نائل برغوثی نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو بدترین تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قیدیوں کی...
معروف اداکار ساجد حسن کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو قتل کیس سے توجہ ہٹانے کےلیے پھنسایا جارہا ہے، اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔بیٹے ساحر حسن کے منشیات کیس میں ملوث ہونے سے متعلق بیان دیتے ہوئے ساجد حسن نے کہا کہ پولیس کے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، ساحر سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی، پولیس کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ ارمغان 1400 گرام منشیات ہر ہفتے یا دو ہفتے میں ملزم ساحر سے خریدتا تھا, انٹیرو گیشن رپورٹ انٹیرو گیشن رپورٹ کے مطابق ملزم ساحر حسن منشیات کی بڑی مقدار میں فروخت پر رقم والد کے منیجر کے اکاؤنٹ میں منگواتا تھا، انہوں نے کہا کہ بغیر وارنٹ گرفتاری پولیس نے غیر قانونی کارروائی...
معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے بیٹے ساحر حسن کے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ہے۔ ساجد حسن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ ساجد حسن نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کا قتل ایک المناک واقعہ ہے، اور مصطفیٰ کی والدہ کا ویڈیو پیغام سن کر وہ رات بھر سو نہیں سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ مصطفیٰ بھی ان کے بیٹے جیسا تھا، اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا منصفانہ ٹرائل ہو تاکہ اصل مجرموں کو سزا مل سکے۔ ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ساتھ ساتھ...
مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ بیٹے کے ملوث ہونے پر اداکار ساجد حسن کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز کراچی :معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے بیٹے ساحر حسن کے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ہے۔ساجد حسن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ساجد حسن نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کا قتل ایک المناک واقعہ ہے، اور مصطفیٰ کی والدہ کا ویڈیو پیغام سن کر وہ رات بھر سو نہیں سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ مصطفیٰ بھی ان کے بیٹے جیسا تھا، اور وہ چاہتے ہیں کہ اس...
عبدل جبار ابڑو: شکارپور کے علاقے سے ایک ماہ قبل ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے باپ بیٹے کی تشدد بھری وڈیو وائرل۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو مغویوں کو ڈنڈوں سے تشدد کر رہے ہیں۔اہلِ خانہ نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شکارپور تھانہ کوٹ شاہو سے ایک ماہ قبل اغوا کئے گئے باپ بیٹے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وڈیو میں مغویوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو مغویوں کو ڈنڈوں سے تشدد کر رہے ہیں، وڈیو میں بے بس باپ بیٹا مدد کی اپیل کر...
گذری پولیس کے اے ایس آئی ندیم پر مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی سہولت کاری کے الزامات سامنے آنے کے بعد سی آئی اے پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی اور چھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اے ایس آئی ندیم نے تفتیش کاروں کو بیان دیا کہ ملزم ارمغان پر مقدمات تھے جن میں وہ ضمانت کروا چکا تھا، ارمغان پر کیسز کی تفتیش کے سلسلے میں اس سے رابطہ ہوا اور بات چیت ہوئی تھی۔ اے ایس آئی ندیم نے کہا کہ میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہا ہوں۔ سی آئی اے پولیس نے کہا کہ دوبارہ اگر ضرورت پڑی تو اے ایس آئی ندیم کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کریں...
اسرائیلی رکن کنیسٹ کی جانب سے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے بیٹے، یائر نیتن یاہو پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ یائر کو بیرون ملک اس لیے ملک بدر کردیا گیا کیونکہ اس نے اپنے والد نیتن یاہو کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیلی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق لازیمی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں نیتن یاہو کے بیٹے نے 300,000 شیکل جو تقریبا 84,000 امریکی ڈالر بنتے کے مالی معاوضے کا مطالبہ کیا۔ لازیمی نے امریکی شہر میامی میں نیتن یاہو کے بیٹے کی رہائش گاہ کو محفوظ بنانے کے اخراجات کے بارے میں بھی استفسار کیا ہے۔ گزشتہ رپورٹس کے مطابق اس کے متعلق 2.5 ملین شیکل سالانہ کا بتایا گیا تھا۔...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اداکار کا بیٹا اشتہار متنازع کیوں پی ٹی آئی ڈیل شاہ محمود قریشی عمار مسعود مریم نواز منشیات کیس وسیم عباسی وی ٹاک وی نیوز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)مصطفی عامر قتل کیس میں ہر روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں، اور اب اس کیس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کا نام بھی شامل ہو چکا ہے۔ کیس کے تفتیشی افسر کے مطابق ساحر حسن نے ارمغان کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا ہے، تاہم ساحر حسن کی جانب سے ان الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ عدالت نے آج ساحر حسن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔ساجد حسن کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس اور منشیات کی فراہمی دو الگ معاملات ہیں اور ان دونوں کو آپس میں جوڑنا اصل کیس سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہے۔اداکار ساجد...
منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ جوڈیشل کمپلکس سینٹرل جیل میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم ساحر حسن کو جوڈیشل کمپلکس پہنچایا گیا، ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ دوران سماعت پولیس نے کہا کہ اتوار کے روز سٹی کورٹ سے ایک روزہ جسمانی راہ داری ریمانڈ لیا تھا، پولیس نے ملزم ساحر خان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے پولیس کی جانب سے کی گئی استدعا کو مسترد کردیا۔ عدالت نے ملزم ساحر حسن خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزم ساحر خان...
مصطفی عامر قتل کیس آئے دن نئی کروٹ لے رہا ہے، کسی کو امید نہیں تھی کہ معروف اداکار ساجد حسن کے فرزند کا نام بھی اس کیس سے جڑ جائے گا۔ ساجد حسن کے بیٹے کا نام سامنے آنے کے بعد مختلف دعوے بھی سامنے آتے رہے ہیں جیسے کہ کیس کے تفتیشی افسر نے دعویٰ کیا کہ ساحر حسن نے ارمغان کو منشیات فراہمی سے متعلق اعتراف کرلیا ہے جبکہ ساحر حسن کی جانب سے اب تک ان دعوؤں کی نفی کی گئی ہے۔ ساجد حسن کے فرزند کو آج عدالتی تحویل پر جیل بھیج دیا ہے اور اب ساجد حسن یا ان کے وکلا کی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ ان کی ضمانت کرائی جائے اور ان...
نیتن یاہو کے بیٹے نے والد پر حملہ کیا؟ اسرائیلی رکنِ پارلیمنٹ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیلی رکنِ پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیٹے، یائیر نیتن یاہو، کو والد پر مبینہ حملے کے بعد میامی، امریکہ بھیج دیا گیا ہے۔یہ الزام لیبر پارٹی کی رکن کنیسٹ (پارلیمنٹ) نعامہ لازیمی نے لگایا، جنہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ یائیر نیتن یاہو کی امریکہ میں قیام کے لیے سیکیورٹی فنڈز جاری رکھنے کا کیا جواز ہے؟نعامہ لازیمی نے کہا کہ یائیر نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے “ریاستی اختیار کی علامت” کی بے حرمتی کی، اس لیے عوامی فنڈز کے ذریعے ان کے میامی قیام...
کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں معروف اداکار کا بیٹا جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے ملزم ساحر حسن کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مصطفی قتل کیس: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار مشہور اداکار کے بیٹے کے اہم انکشافات عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم ساحر حسن کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کے روز سٹی کورٹ سے ملزم کا ایک روزہ جسمانی راہ داری ریمانڈ لیا تھا۔ ملزم ساحر حسن کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار...
عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی پہلی فلم ”لویاپا“ کی باکس آفس پر ناکامی پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت دکھ ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے ذاتی پراجیکٹس سے زیادہ جنید کی فلم کے بارے میں فکر مند تھے۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے حال ہی میں خوشی کپور کے ساتھ اپنی پہلی فلم ”لوویاپا“ کے ذریعے بڑے پردے پر قدم رکھا۔ یہ رومانوی کامیڈی فلم ہونے کے باوجود باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی، جس سے نہ صرف مداحوں بلکہ جنید کے خاندان کو بھی مایوسی ہوئی۔ عامر خان، جو اپنی جذباتی گہرائی کے لیے جانے جاتے ہیں، نے...
کراچی (نیوز ڈیسک) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں سی آئی اے پولیس نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو گزشتہ روز گرفتار کیا، جسکے قبضے سے 50لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔ تفتیش کے دوران ساحر حسن نے گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا اور انکشاف کیا کہ وہ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کو بھی منشیات فراہم کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ساحر حسن کے پاس سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات برآمد ہوئی ہے اور وہ دو سال سے منشیات فروشی میں ملوث تھا۔ اس گرفتاری کے بعد بزنس کمیونٹی، بیوروکریٹس اور شوبز انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلیٹ کلاس...
ایس آئی یو پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کر رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، جس میں مشہور اداکار کے بیٹے کا نام بھی سامنے آگیا۔ پوش علاقے سے گرفتار مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس آئی یو پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کر رہا تھا۔ ملزم ساحر حسن کے قبضے سے 50 لاکھ روپے...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، اور اب اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن نے بھی اہم انکشافات کردیے ہیں۔ ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی کسٹڈی میں موجود ملزم نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر کے ساتھ میری دوستی تھی، ارمغان سے 2016 میں ملاقات ہوئی جب وہ منشیات فروخت کرتا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر 4 جنوری کو آخری بار منشیات لینے میرے گھر آیا، اور اس روز وہ ادھار منشیات لے کر گیا لیکن پھر کبھی واپس نہیں آیا۔ ملزم کے مطابق مصطفیٰ عامر کے لاپتا ہونے کے بعد ارمغان اور شیراز 15 جنوری کو میرے گھر آئے، ارمغان نے مجھ سے ایک لاکھ 33...
کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، اور اب اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن نے بھی اہم انکشافات کردیے ہیں۔ ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی کسٹڈی میں موجود ملزم نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر کے ساتھ میری دوستی تھی، ارمغان سے 2016 میں ملاقات ہوئی جب وہ منشیات فروخت کرتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں مصطفیٰ عامر قتل کیس، اداکار ساجد حسن کے بیٹے کا ارمغان سے کیا تعلق نکلا؟ ملزم نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر 4 جنوری کو آخری بار منشیات لینے میرے گھر آیا، اور اس روز وہ ادھار منشیات لے کر گیا لیکن پھر کبھی واپس نہیں آیا۔ ملزم کے مطابق مصطفیٰ عامر کے لاپتا ہونے کے بعد...
جواد آصف:مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالت نے اداکار ساجد خان کے بیٹے ساحر خان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ کراچی میں اداکار ساجد خان کے بیٹے ساحر خان کو ایس آئی یو نے عدالت میں پیش کیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 500 گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیشی کے دوران اسپیشل مجسٹریٹ نے ساحر حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد ہونے کی تصدیق کی ہے۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو کل...
مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں مشہور اداکار کے بیٹے کا نام بھی سامنے آگیا۔ پوش علاقے سے گرفتار مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس آئی یو پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کررہا تھا۔ ملزم ساحر حسن کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ملی ہے اور وہ ارمغان کو بھی منشیات فروخت کرتا تھا۔ ملزم ساحر حسن نے تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں، ساحر حسن نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے...
مصطفیٰ قتل کیس: اداکار ساجد حسن کے گرفتار بیٹے کے انکشافات نے ایلیٹ کلاس میں کھلبلی مچا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس)مصطفیٰ عامر قتل کیس میں سی آئی اے پولیس نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو گزشتہ روز گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔ تفتیش کے دوران ساحر حسن نے گزشتہ دو سال سے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا اور انکشاف کیا کہ وہ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کو بھی منشیات فراہم کرتا تھا۔پولیس کے مطابق ساحر حسن کے پاس سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات برآمد ہوئی ہے اور وہ دو سال سے منشیات فروشی...
کراچی کے معروف مصطفیٰ عامر قتل کیس کے حوالے سے جیسے جیسے تفتیش کا دائرہ کار بڑھتا جا رہا ہے، ویسے ہی نت نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ اس کیس سے متعلق بعض نئے اور بڑے نام بھی سننے کو مل رہے ہیں جن میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے کا نام بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے ہی مزید کئی نام سامنے آنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو ارمغان کے فون سے ملنے والے ڈیٹا کی وجہ سے حراست میں لیا گیا ہے کیوں کہ اس کا ارمغان سے رابطہ رہا ہے۔ ایس آئی یو نے اسے حراست میں لیا ہے۔ اور اس سے اعلیٰ...
بھارت کے مقتول گلوکار شبھدیب سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کی والدہ نے اپنے بیٹے کے نام کا ٹیٹو بنوالیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سدھو موسے والا کی والدہ چرن کور کلائی سے نیچے ایک ٹیٹو بنوا رہی ہیں۔ جب ٹیٹو مکمل ہوجاتا ہے تو والدہ مداحوں کو اپنا ہاتھ دکھاتی ہیں جس پر سدھو موسے والے کا نام کندہ ہے اور ساتھ ہی ان کی تاریخ پیدائش بھی لکھی ہے۔ اس ٹیٹو میں ایک معصوم بچے کے قدموں کے نشان بھی ہے جس کے ایک اور تاریخ پیدائش لکھی ہے۔ جو سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی ہے جس کی پیدائش گلوکار کے قتل کے 22 ماہ بعد ہوئی تھی۔ سدھو موسے والا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصطفی عامر قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے مشہورٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو حراست میں لے لیا اور منشیات برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، تفتیشی ٹیم نے ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے سمیت 4 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے، ساجد حسن کے بیٹے سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔اعلیٰ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری ہے اور مصطفیٰ اور ارمغان کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔حکام نے کہا کہ ساجد حسن کے بیٹے سے متعلق...
کراچی: کراچی: گارڈن کے علاقے شو مارکیٹ عظیم پلازہ بادشاہی مسجد کے قریب ناحلف بیٹے نے باپ پر تیزاب پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق شو مارکیٹ عظیم پلازہ بادشاہی مسجد کے قریب 55 سالہ محمد علی کو زخمی حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او گارڈن زبیر نواز نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی ہونے والا محمد علی پیشے کے اعتبار سے دھوبی ہے جسے پر بیٹے نے گھریلو تنازعے پر کپڑے دھونے والا تیزاب پھینکا، جس کے نتیجے میں چہرہ، گردن اور بازو متاثر ہوئے۔ پولیس کے مطابق ناحلف بیٹا تیزاب پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جس کی عمر 28 سال اور نام مبشر ہے۔ پولیس نے واقعے...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری 2025ء ) مصطفیٰ عامر قتل کیس، معروف اداکار کے بیٹے کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس کی جانب سے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے سلسلے میں جن 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا بھی شامل ہے۔ جبکہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مارشا اور انجلینا کے بعد تیسری لڑکی کی انٹری ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دفتر کی 145 سال پرانی تاریخی میز کو تبدیل کردیا ہے، اور اس کی وجہ ایلون مسک کے چھوٹے بیٹے کی ایکس ایک شرارت بنی ہے۔ چند روز قبل ایلون مسک اپنے بیٹے کے ساتھ ٹرمپ سے ملاقات کےلیے اوول آفس گئے تھے، جہاں ایکس نے ناک میں انگلی ڈال کر ٹیبل سے ہاتھ صاف کیے تھے، اور اس منظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا تھا۔ اس ملاقات کے دوران ایلون مسک کے بیٹے ایکس نے کئی شرارتیں کیں۔ وہ کبھی اپنے والد کی نقل اتارتے نظر آئے تو کبھی ٹرمپ کے قریب جا کر کچھ کہتے ہوئے دیکھے گئے۔ ایلون مسک کے بیٹے کی یہ حرکتیں کیمرے میں بھی محفوظ ہوگئیں اور...
ایلون مسک کے بیٹے کے ناک پونچھنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی آفس کی میز بدل دی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیر ایلون مسک کے بیٹے کی ایک معصومانہ حرکت کی وجہ سے مبینہ طور پر صدارتی آفس کی میز بدل دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں وائٹ ہاؤس میں ایلون مسک کے 4 سالہ بیٹے کو ڈونلڈ ٹرمپ کی میز کے بالکل نزدیک ناک میں انگلی ڈالتے اور پھر اسے پونچھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ممکنہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایلون مسک کے بیٹے کی اس حرکت کو دیکھا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تاریخی میز 145 سال پرانی تھی۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ...

جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ دھرم شالا لاڑکانہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ہندو نوجوان سنجے کمار کے قتل پر ان کے بیٹے آریان کمار، سالے ساحل سمیت دیگر ورثاء کیساتھ افسوس اور دکھ کا اظہار کرہے ہیں
جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ دھرم شالا لاڑکانہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ہندو نوجوان سنجے کمار کے قتل پر ان کے بیٹے آریان کمار، سالے ساحل سمیت دیگر ورثاء کیساتھ افسوس اور دکھ کا اظہار کرہے ہیں
بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کی فلم ’نادانیاں‘ آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی۔ نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے آج فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ فلم 7 مارچ کو نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگی۔ A post common by Netflix India (@netflix_in) اس فلم کے زریعے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان فلمی دنیا میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں جس کیلئے مداح بےحد پُرجوش ہیں کیونکہ ابراہیم علی خان کو سیف علی خان کی کاربن کاپی کہا جارہا ہے۔ A post common by Sony Music India (@sonymusicindia) فلم نادانیاں میں ماضی کی...
—فائل فوٹو مصطفیٰ عامر کے والد عامر شجاع کا کہنا ہے کہ ارمغان میرے بیٹے کا دوست نہیں تھا، ارمغان نے قتل کے روز مصطفیٰ کو ٹریپ کیا تھا۔جیو نیوز سے گفتگو انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، کسی طور پر ملزم کو سزا دلوائے بغیر نہیں رہ سکتا۔تفتیش سے مطمئن ہوں، آج قبر کشائی کر کے نمونے لے لیے گئے ہیں۔ مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی، لاش سے نمونے حاصل، سرد خانے منتقلنوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی ہے۔ عامر شجاع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کے قاتل کو سزا دلوائی جائے۔واضح رہے کہ نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی ہے جس...
راولپنڈی: تھانہ آر بازار کے علاقے فیصل کالونی میں بیٹے نے والد کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق زخمی باپ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق باپ بیٹے کی بھینسوں کے باڑے کے معاملے پر تکرار ہوئی جس پر بیٹے نے پستول سے فائرنگ شروع کر دی اور والد عبدالقیوم زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ماضی کی معروف فلمی ہیروئن نشو بیگم نےمرحوم اداکار سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان کے ہمراہ وے سب توں سوہنیا پر رقص کیا۔ سدا بہار گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ یہ ایک تقریب کی ویڈیو ہے جو نشو بیگم کی اعزاز میں لاہور میں رکھی گئی تھی۔ اس تقریب میں نشو بیگم نے ستر کی دہائی میں اپنی کامیاب ترین فلم ’رنگیلا‘ کے آل ٹائم فیوریٹ گانے پر رقص کیا۔ نشو نے تقریباً 54 سال بعد دوبارہ اس نغمے پر رقص کرکے ماضی کی یادیں اجاگر کیں۔ انھوں نے اس فلم اور گانے کو سنہری دور کی سب سے حسین یاد قرار دیا۔ اداکارہ نشو نے کہا کہ فلم انڈسٹری اب زوال پذیر نظر نہیں آتا۔ اگر اچھی کہانی پر...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار پرتیک ببر نے حال ہی میں اپنی دیرینہ گرل فرینڈ پریا بینرجی سے دوسری شادی کرلی جس کے چرچے سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی پروقار تقریب ان کی آنجہانی والدہ سمیتا پاٹل کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ تاہم پرتیک کے سوتیلے بھائی آریا ببر نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے والد راج ببر سمیت ان کی دوسری فیملی کو شادی کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ آریا نے مزاحیہ انداز میں اپنے تازہ ترین اسٹینڈ اپ کامیڈی ایکٹ کے دوران ببر خاندان کی متعدد شادیوں کی تاریخ کا حوالہ دیا تھا۔ View this post on Instagram A post shared...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے 9 ماہ کے بیٹے کے اغوا برائے تاوان کا مطالبہ کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ہی بیٹے کے اغوا اور پھر تاوان کا ڈرامہ رچا کر پولیس کو اطلاع دینے والی ملزمہ صوفیہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمہ صوفیہ نے 15پر اطلاع دی تھی کہ اس کے بیٹے کو کسی نے اغواء کرلیا ہے، اس پر رتہ امرال پولیس فوری موقع پر پہنچی ،تحقیقات پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا۔ ملزمہ نے اپنے شوہر سے 15 لاکھ بٹورنے کی خاطر بوگس کال کرنے کا انکشاف کیا۔ رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام...
پاکستانی اداکارہ نشو سلطان راہی کے بیٹے کے ساتھ رقص پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نِشو نے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے کئی یادگار فلموں میں جگہ بنائی، جن میں رنگیلا، جال، ٹائیگر گینگ، بازی، انسان اور گدھا، کبڑا عاشق، بہشت، فرض، شکوہ سمیت دیگر مشہور فلمیں شامل ہیں۔ نِشو کو حالیہ پاکستانی فلم باجی میں بھی دیکھا گیا ہے، وہ اداکارہ صاحبہ افضل کی والدہ ہیں اور ایک خوش مزاج و سماجی شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں، نِشو دوستوں اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کو پسند کرتی ہیں۔ اداکارہ نِشو کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک تقریب کے دوران...
کراچی (صباح نیوز) رینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کے بیٹے کے خلاف وکلا کو دھمکانے کے الزام میں 2مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر پگارا کے بیٹے عثمان شاہ راشدی کے خلاف سٹی کورٹ پولیس نے امتیاز شاہ ایڈووکیٹ کی مدعیت میں جبکہ دوسرا مقدمہ سچل تھانے میں غلام رسول ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔عثمان شاہ پر الزام عائد کیا گیا ہے ان کے زمینوں پر قبضے کے مقدمات بغیر فیس کے لڑنے کا کہا جاتا ہے اور بات نہ ماننے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، عثمان شاہ نے مسلح افراد کے ساتھ گھر پر آکر بھی...
راج ببر اور سمیتا پاٹل کے بیٹے پریتیک نے اپنی دوست پریہ بنرجی کے ساتھ ایک شاندار تقریب میں شادی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی اس لیے بھی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہی ہے کیوں کہ دلہے کے والد اداکار راج ببر کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔ پریتیک کے سوتیلے بھائی نے بتایا کہ جب میں نے ڈیڈی (راج ببر ) سے کہا کہ میڈیا والے پوچھ رہے ہیں کہ آپ لوگوں کو شادی میں کیوں نہیں بلایا گیا تو میرے والد نے جواب دیا کہ کہہ دو مرد تو شادی کرتے رہتے ہیں۔ اس میں ایسا کیا ہے جو نیا ہے۔ آریہ ببر نے بھی مزاحیہ انداز میں کہا کہ میرے والد نے دو بار شادی کی، میری...
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کے بیٹے کے خلاف وکلا کو دھمکانے کے الزام میں 2 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جی ڈی اے دھرنا: ملک میں ایمرجنسی یا مارشل لا لگ سکتا ہے، پیر پگارا میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر پگارا کے بیٹے عثمان شاہ راشدی کے خلاف سٹی کورٹ پولیس نے امتیاز شاہ ایڈووکیٹ کی مدعیت میں جبکہ دوسرا مقدمہ سچل تھانے میں غلام رسول ایڈووکیٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ عثمان شاہ پر الزام عائد کیا گیا ہے ان کے زمینوں پر قبضے کے مقدمات بغیر فیس کے لڑنے کا کہا جاتا ہے اور بات نہ ماننے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی...
کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بیٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردی۔ شاہین آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کو گود میں لی ہوئی تصویر شیئر کی جس میں وہ عالیار کو آسمان کی طرف اچھال کر کھیل رہے تھے۔ اس تصویر میں عالیار کا چہرہ واضح نہیں ہے تاہم باپ بیٹے کی محبت کو دیکھا جاسکتا ہے۔ شاہین آفریدی نے تصویر کے ساتھ کوئی کیپشن تو نہیں لکھا تاہم ایک دل کا ایموجی بناکر محبت کا اظہار کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Shaheen Shah Afridi (@ishaheenafridi10) واضح رہے کہ شاہین شاہ...
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصویر میں شاہین آفریدی کو خوش گوار موڈ میں بیٹے عالیار کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔شاہین آفریدی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سرخ دل کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Shaheen Shah Afridi (@ishaheenafridi10) مذکورہ پوسٹ میں شاہین آفریدی کے ننھے بیٹے عالیار کا چہرہ تو نظر نہیں آ رہا مگر باپ اور بیٹے کے درمیان محبت بھرا رشتہ باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی شادی 2 سال قبل 3 فروری...
بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتک روشن کے بیٹے ردھان روشن کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ردھان گزشتہ روز والد کے ہمراہ ان کی ڈاکیومنٹری سیریز ’دی روشنز‘ کی کامیابی پر دی گئی پارٹی میں شریک ہوئے جہاں مداح انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ ردھان اپنے والد ہریتک سے حیرت انگیز مشابہت رکھتے ہیں۔ اس تقریب سے ردھان اور ہریتک کی ایک ساتھ تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس پر مداحوں نے ردھان کے چہرے کی مشابہت پر تبصرے کرنا شروع کر دیے۔ View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood) ایک مداح نے لکھا، ’ہرتیک...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں رہائشی فلیٹ سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔ پولیس جاں بحق شخص کی وجہ موت جاننے کیلیے بیٹے سے تفتیش کررہی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق ڈیفنس فیز ٹو 13 کمرشل اسٹریٹ کے قریب رہائشی فلیٹ سے ایک شخص کی 7 روز پرانی لاش ملی ہے۔ جاں بحق شخص کی شناخت 55 سالہ آصف رضا ولد یوسف رضا کے نام سے ہوئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او ڈیفنس شاہد تاج نے بتایا کہ فلیٹ میں ملنے والی لاش کی اطلاع جاں بحق شخص کے بیٹے نے پولیس کو دی جس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ، بہن اور وہ بیرون ملک میں مقیم ہیں، ان کے والد موذی...
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سندھ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 روز قبل گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے سندھی زبان کے شاعر و لکھاری آکاش انصاری کو ان کے لے پالک بیٹے نے قتل کیا۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ ان کے گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حیدرآباد فرخ لنجار نے بتایا کہ قاتل شاہ لطیف نے آکاش انصاری کو قتل کرکے ان کی لاش کو جلانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے کو تحویل میں لے کر تفتیش کی گئی، جس دوران انہوں نے شاعر کو قتل کرنے اور بعد ازاں واقعے کو سانحہ قرار دینے کے لیے ان کی...
اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم نوازشریف کو اْس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نکالا اور اْس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا۔ٹی وی انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہاکہ نوازشریف کو غلط نکالا گیا، کسی کو کوئی شک نہیں کہ باجوہ نیثاقب نثارکے ساتھ مل کرنوازشریف کو نکلوایا، نواز شریف کو نکلوانے میں پی ٹی ا?ئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔انہوں نے کہاکہ باجوہ نے نوازشریف کو نکالا اورثاقب نثار کو استعمال کیا گیا، نوازشریف کو جس جرم پر نکالا گیا وہ غلط تھا،...
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف کوریوگرافر اور فلم ساز فرح خان کے ایک مذاق نے سوشل میڈیا کو زعفران زار بنا دیا۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ہیں اور دونوں کا بیٹا اذلان اس وقت اپنی ماں کے ساتھ ہی رہتا ہے۔ فرح خان اور ثانیہ مرزا کی دوستی بھی کافی پُرانی ہیں اور دونوں ملاقات کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ساتھ فرح خان کے گھر دعوت پر مدعو تھیں جہاں کوریو گرافر نے ولاگ بھی بنایا اور مداحوں سے شیئر کیا۔ View this post on Instagram A post shared by DNA...
شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈاکٹر آکاش انصاری کے زیرِ حراست لے پالک بیٹے لطیف آکاش نے والد کے قتل کا اعتراف کر لیا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے ڈاکٹر آکاش کو قتل کرنے کے بعد کمرے میں آگ لگادی تھی، قتل کی واردات کے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آکاش کا بیٹا نشے کا عادی ہے جو آئے دن رقم کا تقاضہ کرتا رہتا تھا۔تفتیشی افسر نے بتایا ہے کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے، فرانزک رپورٹ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ معروف سندھی شاعر آکاش انصاری حیدر آباد...
نامور سندھی شاعر آکاش انصاری کے بیٹے نے والد کے قتل کا اعتراف کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز حیدرآباد:حیدرآباد میں چند روز قبل جھلس کر جاں بحق ہونے والے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کے زیرحراست بیٹے لطیف آکاش نے والد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم نے ڈاکٹر آکاش کو قتل کرنے کے بعد کمرے میں آگ لگائی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کے تمام شواہد اکھٹا کر لیے ہیں، ڈاکٹر آکاش کا بیٹا نشے کا عادی ہے اور آئے روز والد سے رقم کا تقاضہ کرتا رہتا تھا۔تفتیشی افسر کا...
آکاش انصاری—فائل فوٹو شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ڈاکٹر آکاش انصاری کے زیرِ حراست لے پالک بیٹے لطیف آکاش نے والد کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے ڈاکٹر آکاش کو قتل کرنے کے بعد کمرے میں آگ لگادی تھی، قتل کی واردات کے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر آکاش انصاری کی موت حادثاتی نہیں، انہیں قتل کیا گیا ہے، ایس ایس پی حیدرآبادمعروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے جھلس کرجاں بحق ہونے کے معاملے پر ایس ایس پی حیدر آباد ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں ثابت...
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ انسانی اسمگلر کے اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری نصر کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ اپنے بیٹے سے خرچ بھی لیں اور کہیں کہ عاق کر دیا ہے ایسا نہیں ہوتا، شرع میں بھی بیٹا بیٹا ہی رہتا ہے، کارروائی قانون کے مطابق ہو گی۔ باجوڑ: ایف آئی اے کی کارروائی، لیبا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان گرفتارایف آئی اے کوہاٹ زون نے کارروائیوں کے دوران لیبیا کشتی حادثے 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق...
—فائل فوٹو مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ کا کہنا ہے کہ تشدد کر کے میرے بیٹے کو قتل کیا گیا۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ نے کہا کہ اللّٰہ کرے کہ میرے بیٹے کو اور ہمیں انصاف ملے۔ یہ بھی پڑھیے مقتول مصطفیٰ کا لڑکی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، لڑکی بیرون ملک چلی گئی، تفتیشی حکام مقتول مصطفیٰ کی والدہ نے بیٹے کی قبر کشائی کی اجازت کیلئے درخواست دائر کردی انہوں نے کہا کہ پولیس کی تفتیش بہتر چل رہی ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ نے ہماری سنی ہے۔مصطفیٰ عامر کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ارمغان کا دوست نہیں تھا، ارمغان کا کوئی دوست نہیں ہو سکتا...
واشنگٹن: ایکس کے سربراہ ایلون مسک کے بیٹےنے امریکی صدر کو شٹ آپ کال دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ اپنی زبان بند رکھیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کا بیٹا، جسے وہ ایکس کے نام سے پکارتا ہے نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی زبان بند رکھنے کا کہا، جس پر سوشل میڈیا پر یہ بات خوب وائرل ہوگئی۔ وہاں پر موجود ایک صحافی کا کہنا تھا کہ شٹ آپ کی کال ایلون مسک کے بیٹے نے ایک صحافی کو دی تھی لیکن اے آئی کی مدد سے وڈیو میں یہ دکھایا گیا ہے کہ منہ بند کرنے کا امریکی صدر کو کہا گیا ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا...
گزشتہ دنوں حیدر آباد میں سندھی کے معروف شاعر اور دانشور آکاش انصاری کی پراسرار موت کے واقعے نے ایک نیا رخ اختیار کیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ معروف سندھی شاعر اور دانش ور آکاش انصاری کو قتل کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجار نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی نہیں ملی، مگر ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ ان کی موت حادثاتی نہیں تھی بلکہ انھیں قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کو جلایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کی وجہ سامنے آگئی پولیس کی مطابق آکاش انصاری اور ان کے لے پالک بیٹے کے درمیان پہلے بھی مسائل رہے ہیں، پولیس...
نامور سندھی شاعر آکاش انصاری کے جاں بحق ہونے کے کیس میں پیشرفت، بیٹا اور ڈرائیور گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز حیدر آباد (آئی پی ایس )گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق سندھی کے نامور شاعر آکاش انصاری کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہیں۔پولیس کے مطابق آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے لطیف آکاش نے کہا تھا کہ آگ لگنے کا واقعہ صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب پیش آیا، کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو دیکھا کہ ڈاکٹر آکاش بیڈ سے نیچے گرے ہوئے تھے، اندر کمرے میں جانیکی کوشش کی تو اس کے پاں جل گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آکاش انصاری نے اپنے لے پالک بیٹے کے...
سندھی کے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے اور ڈرائیور کو شامل تفتیش کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے لطیف آکاش اور ڈرائیور کو حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے جہاں ان سے واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز ڈاکٹر آکاش انصاری حیدرآباد کی سیٹیزن کالونی میں اپنے گھر پر جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے، ان کی تدفین بدین میں کر دی گئی ہے۔ ورثاء میت کو تدفین کے لیے آبائی شہر لے گئے تھے لیکن پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ کیا اور پانچ رکنی تفتیشی...

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اے کیو خلیل کے انتقال پر ان کے گھر جا کر بیٹے ابراہیم خلیل اور بھائیوں سے اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کر ر ہے ہیں
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اے کیو خلیل کے انتقال پر ان کے گھر جا کر بیٹے ابراہیم خلیل اور بھائیوں سے اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کر ر ہے ہیں
فائل فوٹو سندھی کے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے اور ڈرائیور کو شامل تفتیش کرلیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے لطیف آکاش اور ڈرائیور سے واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔گزشتہ روز ڈاکٹر آکاش انصاری حیدرآباد کی سیٹیزن کالونی میں اپنے گھر پر جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے، ان کی تدفین بدین میں کر دی گئی ہے۔ورثاء میت کو تدفین کے لیے آبائی شہر لے گئے تھے لیکن پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کا فیصلہ کیا اور پانچ رکنی تفتیشی ٹیم بھی تشکیل دی۔ ڈاکٹر آکاش انصاری کے پوسٹ مارٹم میں جسم پر تشدد...
کراچی سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے مقتول نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مارشا نامی لڑکی کی وجہ سے میرے بیٹے اور ارمغان میں چپقلش پیدا ہوئی، اس لڑکی نے ہی ارمغان کو میرے بیٹے کو مروانے کا کہا تھا۔ اغوا کےبعد دوستوں کے ہاتھوں قتل مصطفی عامر کی والدہ نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ہمیں انصاف دلوائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مصطفیٰ کو مارنے کے بعد ارمغان نے مارشا شاہد کو بتایا بھی کہ مصطفی کو مار دیا ،واپس آنے کے بعد لڑکی کی مصطفیٰ سے بہت زیادہ لڑائی شروع ہوگئی تھی سال 22 دسمبر 2025 کو لڑکی امریکہ سے واپس آئی تھی، لڑکی اگست 2024 میں پڑھنے کے لیے امریکہ چلی گئی...
کراچی میں دوست کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کی والدہ اور پولیس نے مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی اجازت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کی وجہ سامنے آگئی ہفتہ کے روز مصطفیٰ عامر کی والدہ نے انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں اپنے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کیس کی سماعت کے دوران قبر کشائی کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی ہے تاہم عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت اور مصطفیٰ عامر کی والدہ کی درخواست پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ قبر کشائی کی درخواست پر آرڈر کا...
مصطفیٰ کی والدہ نے بیٹے کی قبر کشائی کی اجازت کیلئے درخواست دائر کر دی۔ کراچی میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ کی والدہ نے مقتول بیٹے کی قبر کشائی کی اجازت کیلئے درخواست دائر کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت کے دوران مصطفیٰ کی والدہ نے بیٹے کی قبر کشائی کی اجازت کیلئے درخواست دائر کی ہے۔منتظم عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ مصطفیٰ کو بچپن کے دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا، مقدس حیدرڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ ارمغان، شیراز اور مصطفیٰ تینوں دوست ہیں، تینوں پہلی سے ساتویں کلاس تک...
ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے اپنے ارب پتی بیٹے کو برا باپ قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوشوا روبن کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی گفتگو کے دوران ایرول مسک نے ایلون مسک پر الزام لگایا کہ وہ کبھی بھی اپنے بچوں کے قریب نہیں رہے اور انھیں ہمیشہ دیکھ بھال کے لیے نوکرانیوں کے حوالے کیے رکھا۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کا پہلا بچہ جو 10 ماہ کی عمر میں انتقال کر گیا تھا، اس نے بھی ایک آیا کی دیکھ بھال کے دوران ہی دم توڑا۔ روبن نے انسٹاگرام پر پوڈ کاسٹ کے حوالے سے ایک پوسٹ لکھا۔ کیا ایرول مسک کے خیال میں ایلون مسلک...
کراچی: محمودآباد اعظم بستی کی رہائشی تین بچوں کی ماں پراسرار طور پر گھر کی سیڑھی سے اترتے ہوئے گر کر ہلاک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق محمودآباد کے علاقے اعظم بستی گلی نمبر 3 میں واقعے گھر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پراسرار طور پر سیڑھی سے گر کر خاتون ہلاک ہوگئی، متوفیہ کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت 45 سالہ الزبتھ زوجہ یعقوب مسیح کے نام سے کی گئی۔ متوفیہ کے بڑے بیٹے ندیم نے بتایا کہ وہ پاکستان نیوی میں ملازمت کرتا ہے، متوفیہ تین بچوں کی ماں تھی دو بیٹے اور ایک بیٹی جبکہ شوہر کا سال 2002 میں انتقال...
ٹرمپ وائٹ ہاس میں ایلون مسک کے چار سالہ بیٹے کی حرکتوں سے غصہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )اوول آفس میں ایک منفرد اور دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایلون مسک بھی موجود تھے، جن کے ہمراہ ان کا چار سالہ بیٹا بھی تھا، جس نے اپنی معصوم حرکات سے صدر ٹرمپ کو قدرے پریشان کر دیا۔ تقریب کے دوران، جب مسک میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، ان کا بیٹا نہ صرف اپنی ناک صاف کرنے میں مصروف تھا بلکہ صدر ٹرمپ سے بات بھی کر رہا تھا۔ ایک لمحے پر صدر ٹرمپ نے بچے...
بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار جنید خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد، سپر اسٹار عامر خان نے ان کی اداکاری کی تربیت پر "ناقابلِ یقین" رقم خرچ کی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں جنید خان نے بتایا کہ انہیں اداکاری کی پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا، جو کہ ایک بڑی سہولت ہے کیونکہ زیادہ تر اداکار میدان میں سیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا: "مجھے تھیٹر اسکول جانے اور اپنے والدین کا بے تحاشہ پیسہ خرچ کرنے کی سہولت ملی۔ یہ ایک بہت بڑی نعمت ہے، خاص طور پر ایسی فیلڈ میں جس کا مالی فائدہ فوری نظر نہیں آتا۔" انہوں نے اپنے والد عامر خان کی تربیت کے بارے میں بتایا کہ "انہوں نے...
ٹرمپ وائٹ ہاوس میں ایلون مسک کے چار سالہ بیٹے کی حرکتوں سے غصہ،سوشل میڈیا پر بھی ایلون مسک پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد )اوول آفس میں ایک منفرد اور دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایلون مسک بھی موجود تھے، جن کے ہمراہ ان کا چار سالہ بیٹا بھی تھا، جس نے اپنی معصوم حرکات سے صدر ٹرمپ کو قدرے پریشان کر دیا۔تقریب کے دوران، جب مسک میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، ان کا بیٹا نہ صرف اپنی ناک صاف کرنے میں مصروف تھا بلکہ صدر ٹرمپ سے بات بھی کر رہا تھا۔ ایک...
ایلن مسک نے وائٹ ہاؤس میں پہلی بار اپنے ادارے DOGE کی سربراہ کی حیثیت سے مستقبل کے منصوبے پیش کیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر میڈیا نمائندے بھی موجود تھے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اہم پالیسی بیان دیا۔ ٹرمپ نے ایلون مسک کو دعوت دی کہ وہ میڈیا کو اپنے ادارے سے متعلق مختصر سی بریفنگ دی۔ ایلون مسک نے سرکاری اداروں کے اخراجات میں کمی کے منصوبوں کا دفاع کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر بجٹ میں کٹوتی نہیں کی گئی تو امریکا "دیوالیہ" ہو جائے گا۔ وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کے اہم رکن اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ ایلون مسک نے کہا...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نابالغ بیٹے کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا،فوری بازیابی کاحکم
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نابالغ بیٹے کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے والد سے فوری بازیابی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ایس ایچ او گولڑہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 19 فروری کو بچے کو والد کی تحویل سے بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کرے۔ محمد ابراہیم عباسی جسٹس راجہ انعام منہاس نے درخواست پر احکامات جاری کیے۔ درخواست گزار خاتون نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے پہلے بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا، تاہم پولیس رپورٹ کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی گئی تھی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، بچہ دیے گئے پتے پر موجود نہیں تھا، اور مکان گزشتہ دو سے تین دنوں سے بند...
بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے آخرکار اپنے مشہور بیک پیک کا راز کھول دیا اور رکشے کو اپنی پسندیدہ سواری قرار دے دیا۔ فلم ’لوویپا‘ اسٹار اپنی ساتھی اداکارہ خوشی کپور کے ساتھ ہدایت کارہ و کوریوگرافر فرح خان کے یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیے نظر آئے، جہاں انہوں نے اپنے بیگ کے اندر موجود سامان کی جھلک دکھائی۔ جنید خان کے بیگ سے ایک قلم نکالا، جس پر عامر خان کے بیٹے نے انکشاف کیا کہ یہ قلم انہوں نے جاپان کے ’سیون الیون‘ اسٹور سے لیا تھا۔ مزید حیرت تب ہوئی جب خوشی نے ان کے بیگ سے ایک ہیئر ڈرائیر نکالا، جس پر جنید نے وضاحت دی کہ وہ عام...
لاہور(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان شوبز کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ انمول بلوچ جلد پیا گھر سدھارنے والی ہیں۔اگرچہ اداکارہ نے خود اب تک اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے لیکن سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ وہ بھی جلد شادی کرنے والی ہیں۔سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انمول بلوچ رواں سال کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، جبکہ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ ایک سیاستدان کے بیٹے کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی ہیں۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انمول بلوچ اعلیٰ حکومتی عہدوں پر تعینات رہنے والے معروف...
کراچی کلفٹن کے علاقے درخشاں سے 6 جنوری کو اغوا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کے والدین نے بے بسی کا اظہار کردیا۔مصطفیٰ کے والد عامر شجاع اور والدہ نے میڈیا سے گفتگو کی، ان کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ 6 جنوری کو گھر سے گاڑی لے کر نکلا تھا۔والدہ نے کہا کہ مصطفیٰ کے دوست ارمغان سے 4 روز بعد یعنی 10 جنوری کو میں نے رابطہ کیا، بیٹے کے دوست کی باتوں سے مجھے اس پر شک ہوا۔ کراچی: ڈیفنس کے بنگلے میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا 2 روز قبل پولیس بنگلے کے باہر پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کردی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کے دوست سے بات کرنے...
بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی اور ان کی اہلیہ شیتل ٹھاکر نے اپنے بیٹے وردان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اس کا چہرہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا۔ یہ تقریب نیلے رنگ کے تھیم پر رکھی گئی تھی، جس میں وردان نے سفید شرٹ اور براؤن پینٹ زیب تن کی تھی، جبکہ وکرانت بلیزر اور گھنی داڑھی میں نظر آئے۔ شیتل خوبصورت سمر ڈریس میں نہایت دلکش دکھائی دیں۔ اداکار نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا: "کہیے HELLO! ہمارے Onederful وردان کو ❤️????" مداحوں نے فوراً محبت کا اظہار کیا۔ کسی نے کہا، "بہت پیارا! سالگرہ مبارک ????"، جبکہ کسی نے وکرانت کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، "ہمارے ملک کو مزید...
ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ اسٹار سیف علی خان نے خود پر ہونے والے حملے کے بعد پہلی بار میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں بڑے بیٹے ابراہیم علی خان نے نہیں بلکہ تیمور علی خان نے ہسپتال پہنچایا جو کہ بار بار ان سے پوچھتے رہے کہ کیا آپ مر جائیں گے؟ سیف علی خان پر گزشتہ ماہ 16 جنوری کو گھر میں گھسنے والے حملہ آور نے چاقو سے حملہ کیا تھا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے، انہیں ایمرجنسی میں ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں ان کی متعدد سرجریز کی گئی تھیں۔ سیف علی خان کو تقریبا ایک ہفتے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا اور بعد ازاں پولیس نے ان پر حملے...
اداکار سیف علی خان نے گھر میں ہوئے حملے میں زخمی ہونے کے بعد بیٹے تیمور کے ردِ عمل کے بارے میں بتایا ہے کہ جب انہوں نے مجھے زخمی دیکھا تو پوچھنے لگے کہ کیا آپ مر جائیں گے؟ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے گزشتہ مہینے اپنے گھر ہونے والی واردات کا قصہ اور اس میں اپنے معصوم بیٹے کے ردعمل کے حوالے سے ایک انٹرویو میں گفتگو کی ہے۔ اداکار نے بتایا ہے کہ شروع میں مجھے بالکل احساس نہیں ہوا کے مجھے چھری لگی ہے، کچھ تکلیف تو محسوس ہو رہی تھی، جیسے میری کمر میں کچھ مسئلہ ہوا ہے، اس دوران کرینہ مجھے کہنے لگیں کہ آپ اسپتال پہنچیں...
بھارتی ارب پتی شخصیت گوتم ایڈانی نے بیٹے کی شادی پر 10ہزار کروڑ بھارتی روپے عطیہ کردئے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز احمد آباد (آئی پی ایس )بھارت کی ارب پتی شخصیت اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی کے سب سے چھوٹے بیٹے جیت اڈانی ایک سادہ ہی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ مشہور کاروباری شخصیت گوتم اڈانی نے کہا تھا کہ ان کے بیٹے کی شادی سادہ اور روایتی طرز پر مبنی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق گوتم اڈانی نے مختلف سماجی کاموں کی حمایت کے لیے 10 ہزار کروڑ روپے کی بڑی رقم عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اڈانی کے صاحبزادے جیت اڈانی کی...
نیو دہلی: اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اپنے بیٹے جیت اڈانی کی شادی سادگہ سے کرکے مثال قائم کردی۔ گوتم اڈانی نے شادی پر خرچہ کرنے کے بجائے 100 ارب روپے کی خطیر رقم مختلف سماجی منصوبوں کے لیے عطیہ کردی جو صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے بڑے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ جیت اڈانی اور دیوا جیمین شاہ کی شادی احمد آباد کے بیلویڈیر کلب میں سادگی سے انجام پائی جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے۔ سیاستدانوں، کاروباری شخصیات اور فلمی ستاروں سمیت کوئی بڑی شخصیت مدعو نہیں کی گئی۔ شادی سے دو دن قبل گوتم اڈانی نے "منگل سیوا" نامی منصوبہ متعارف کرایا جس کے تحت ہر سال 500 معذور...
لاہور میں برکی کے علاقے میں 2 اوباش نوجوانوں نے ریٹائرڈ پولیس ملازم کے 12سالہ بیٹے کو اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق لاہور۔برکی روڈ کے رہائشی ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل ولائیت کے بیٹے مزمل کو ملزمان سہیل عرف پنوں اور نفیس ورغلا کر ایک فلیٹ میں لے گئے، ملزمان سہیل عرف پنوں اورنفیس نے زبردستی مزمل کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکے مزمل نے اپنے والد کو تمام واقعہ بتایا، تھانہ برکی میں والد ولائیت ریٹائرڈ پولیس ملازم کی مدعیت میں ملزمان سہیل اور نفیس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)نواحی آبادی نوکھر قدیم میں ندیم مغل بھٹہ پر مزدوری کرتا ہے، اس کے دوکمسن بیٹے 2 سالہ اذان علی اور 3 سالہ عفان علی کھیلتے ہوئے کچی اینٹوں کی تیاری کیلئے کھودے گئے پانی کے گڑھے میں گرگئے۔ راہگیروںنے بچوں کو دیکھ کر نکالا تو وہ مردہ حالت میں تھے۔بچوں کے نعشیں پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔ اہل علاقہ نے افسوسناک واقعہ پر ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھٹوں پربنائے گئے تالابوں کے گرد حفاظتی باڑ لگائی جائے۔
گزشتہ روز لانڈھی ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آ کر موت کے منہ میں چلے جانے والے باپ اور 5 سالہ بیٹے سیلفیاں لے رہے تھے۔عینی شاہدین نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ باپ اور بیٹا ریلوے ٹریک پر سیلفیاں لے رہے تھے اور اس دوران ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوئے پولیس نے متوفی جمیل کے موبائل سے آخری لمحات کی تصاویر حاصل کر لیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کے ورثا تاحال سامنے نہ آ سکے۔گزشتہ روز مذکورہ واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد باپ بیٹے کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی تھیں۔ریلوے ٹریک پر سیلفی لینا انتہائی خطرناک عمل ہے۔ ٹرینوں کی رفتار بہت تیز...
کراچی کے علاقے لانڈھی میں بظاہر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص اور اس کا جوان بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا جنون، نوجوان کیسے حوالات تک جا پہنچا؟ ریلوے پولیس کے مطابق واقعہ لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جس میں کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس سے پٹری پر ٹکر لگنے سے باپ بیٹا جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ چھیپا اور ریلوے پولیس کے امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں میں 45 سالہ جمیل اور اس کا 5 سالہ بیٹے صبیح اللہ شامل ہیں۔ مزید پڑھیے: ٹک ٹاک ویڈیوز یا...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقہ پریٹ آباد کی رہائشی مسماۃروبینہ قریشی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مارکیٹ تھانہ پولیس کے خلاف احتجاج کیا ۔اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے معذور بیٹے علی اکبر قریشی کے خلاف مارکیٹ تھانہ کی پولیس نے جھوٹی ایف آئی ار درج کر دی ہے جبکہ 8 مہینہ قبل بھی پھلیلی تھانہ کے ایس ایچ او ایاز بگھیو نے میرے مزدور بیٹے کوبلا جواز گھر سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا اور 50ہزار روپے رشوت طلب کی جبکہ رشوت کی رقم نہ دینے کی صورت میں مذکورہ ایس ایچ او نے میرے بیٹے کی ٹانگ میں گولی مار کر معذور کر دیا جس کا کیس ہم نے حیدرآباد کی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار + نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی+ این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر اسماعیلی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ کریم آغا خان ایک قابل رہنما تھے جن کی زندگی دنیا بھر میں مختلف برادریوں کی فلاح کے لیے وقف تھی۔ انہوں نے غربت کے خاتمے، پسماندہ افراد کی حمایت، صحت اور صنفی...
کراچی: لانڈھی میں ریلوے لائن کے قریب ٹک ٹاک بناتے ہوئے باپ اور بیٹا کراچی آنے والی ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔ لانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے کمسن لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی رمضان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹا ہیں ، متوفی کی شناخت 45 سالہ جمیل اور اس کے بیٹے کی شناخت 5 سالہ صبیح اللہ کے نام سے کی گئی۔ حادثہ کراچی آنے والی رحمٰن...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر ان کے بڑے صاحبزادے پرنس رحیم خان کے نام تعزیتی خط ارسال کیا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خط میں لکھا کہ پرنس کریم آغا خان کی رحلت نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان کی خدمات بالخصوص پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام کے لیے تعلیم، صحت اور سماجی ترقی کے شعبوں میں بے مثال رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے حاجی گلبر نے مزید کہاکہ پرنس کریم آغا خان کی قیادت میں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) نے بلا تفریق عوام کی خدمت کی، جس...
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز کا اعلان کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان کی ہدایت کاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز “دی با***ڈز آف بالی وڈ” کا اعلان “نیکسٹ آن نیٹ فلکس انڈیا 2025۔ایونٹ میں شاہ رخ خان نے خود ایک مزاحیہ پرومو کے ذریعے کیا،اس پرومو میں شاہ رخ مختلف انداز میں اپنے مشہور ڈائیلاگز دہرانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہدایت کار بار بار ری ٹیک کا مطالبہ کرتا ہے،آخرکار شاہ رخ غصے میں کہتے ہیں”باپ کا راج ہے کیا؟‘ جس پر کیمرہ آریان کی طرف مڑتا ہے اور وہ مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں”ہاں” اس کے بعد...
دہشتگردوں کے ساتھ مارے گئے ڈپٹی گورنر کے بیٹے کی لاش آج افغان حکومت کے حوالے کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد (بائیں) اور ان کا بیٹا ہلاک دہشتگرد بدرالدین عرف یوسف (دائیں)جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مارا جانے والے افغان ڈپٹی گورنر کے بیٹے بدر الدین عرف یوسف کی لاش آج افغان حکومت کے حوالے کی جائے گی۔ یہ آپریشن 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں کیا گیا تھا، جس میں فتنتہ الخوارج کے چار دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق بدرالدین عرف یوسف افغانستان کے صوبہ...
نوشہروفیروز(نمائندہ جسارت) وارڈ نمبر 11 کے رہائشی سجاد میمن نے اپنے والد نانا عبدالمجید میمن کے ہمراہ پولیس کیخلاف پریس کلب محراب پور پر احتجاج کیا سجاد میمن کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران میں نے توانتظامیہ سے جھگڑا بھی نہیں کیا اسکے باوجود مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ داخل کردیا گیا جس کے بعد پولیس نے میرے گھر پر دھاوا بولا قیمتی سامان سمیت میری موٹرسائیکل کو اٹھا کر لے گئے جو اب کچھ دن قبل پولیس نے رشوت لے کر ہمیں واپس کی ہے پولیس اہلکار معروف چانگ اور سکندر سومرو میری جان کے دشمن بنے ہوئے ہیں میرے گھر میری والدہ کو دھمکی دے کر آئے ہیں کہ تیرے بیٹے کو ہاف...