میچ میں فتح کے بعد شاہین آفریدی اور انشا کے بیٹے کی اسٹیڈیم سے پہلی بار تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
15 اپریل منگل کو کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ ہوا جس میں قلندرز نے 65 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر میچ کے بعد اسٹیڈیم کے کچھ مناظر شیئر کیے گئے جس میں شاہین کی گود میں ان کا بیٹا عالیار آفریدی موجود ہے۔
وائرل تصاویر میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کو شاہین کے بیٹے کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ ان تصاویر میں شاہد آفریدی کی دو چھوٹی بیٹیاں بھی موجود ہیں جو گزشتہ رات کراچی اور لاہور کا میچ دیکھنے کراچی کے اسٹیڈیم آئی تھیں۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی بیٹے کے ہمراہ ایسی تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں جس میں عالیار کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا تھا جب کہ اب اسٹیڈیم سے یہ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا آج ہوگا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ساتویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔
میچ آج رات 8 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی سربراہی شاداب خان جبکہ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل سیزن 10 : کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو4 وکٹوں سے شکست دے دی
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دی تھی۔
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے76 اور ڈیرل مچل نے 75 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنائی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان ٹیم پی ایس ایل ملتان سلطانز