2025-01-22@06:48:35 GMT
تلاش کی گنتی: 13
«بنگلا دیش کو»:
بھارت میں انتہاپسند بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مخالفین کی آواز کو دبانے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں، ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم کو کام سے روک دیا گیا ہے، اس تنظیم نے نریندر مودی کے قریبی دوست گوتم اڈانی کے گروپ کی کرپشن بے نقاب کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور حکومت میں سچ کی آواز دبانے کا سلسلہ جاری ہے، مودی کے قریبی دوست اڈانی کے کاروباری کرپشن کو عیاں کرنے پر ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم کو بند کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار اور آدتیہ برلا گروپ کی کرپشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہنڈنبرگ ریسرچ کے بانی نیٹ اینڈرسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے بھارت میں دھوکا دہی،...
چیمپئنزٹرافی2025 سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نک پوٹاس نے استعفیٰ دے دیا۔ تفصٰلات کے مطابق اس حوالے سے سربراہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نک پوٹاس کا کانٹریکٹ 2026 تک تھا اور انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ دوسری جانب نک پوٹاس نے بھی اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اس سفر میں ہم نے کئی ریکارڈز توڑے، تاریخ رقم کی اورکئی یادگارلمحات بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تھوڑا گھرپروقت گزارنے کا ٹائم ہے اور دیکھتے ہیں کہ اگلا چیپٹرکیا ہوگا۔
بنگلا دیش کی عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو ایک اور کرپشن کیس میں بری کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ڈھاکا میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سنایا۔ سپریم کورٹ نے 2018 کے ہائی کورٹ کی جانب سے خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں سزاؤں کو بھی کالعدم قرار دیدیا۔ بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے کرپشن کیسز میں خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان اور دیگر کو بھی بری کردیا۔ سابق وزیراعظم خالدہ ضیا اور ان کے بیٹے پر 2001 سے 2006 کے دوران غیرملکی عطیات میں 1 لاکھ 73 ہزار ڈالر غبن کا الزام تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی خالدہ ضیا کو 31. 5 ملین ٹکا کے کرپشن کیس میں بھی...
لندن: بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی اور برطانیہ میں انسداد بدعنوانی کی وزیر بنگلادیش میں کرپشن کے الزامات پر عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 42سالہ ٹیولپ صدیق برطانوی حکومت میں فنانشل سروسز اور اینٹی کرپشن کی وزیر تھیں جس میں منی لانڈرنگ کےخلاف اقدامات کی ذمہ داری بھی شامل تھی، تاہم بنگلادیش میں جاری کرپشن اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزامات پروہ عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹیولپ صدیق بدعنوانی میں ملوث ہونے سے مسلسل انکار کرتی رہی ہیں جبکہ وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے بھی گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انہیں اپنی وزیر پر مکمل اعتماد ہے،تاہم اب ٹیولپ صدیق نے وزیراعظم کو خط میں...
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں پاکستانی تجارتی وفد نے بنگلا دیش پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی جس کا اہتمام فیڈریشن آف بنگلا دیش چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FBCCI) نے ڈھاکا میں کیا۔ اس فورم میں ایف پی سی سی آئی اور FBCCI کے مابین ایک اعلیٰ سطح کی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے گئے، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بہتر پر سہولت اور قابل عمل بنانے کے لیے پاکستان،بنگلا دیش جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل کی جائے گی۔عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ بزنس فورم میں متنوع صنعتوں اور شعبہ جات...
کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے گلابی رنگ کا ایک کیمیکل استعمال کیا جا رہا ہے تاہم ہر تدبیر ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے آگ سے متاثرہ علاقے میں ہر جانب گلابی رنگ بکھرا ہوا ہے۔ جلے ہوئے مکانات، ویران علاقے اور تباہ حال گاڑیوں، سب ہی نے گلابی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ یہ گلابی رنگ کی چادر دراصل ایک خاص قسم کے مرکب کی ہے جو تیزی سے پھیلتی جنگل کی آگ کی نمو کو روکنے کے کام آتی ہے۔ ایک ہفتے سے لگی آگ کو بجھانے کی کوشش میں لاس اینجلس کے جنگل میں ہزاروں گیلن فائر ریٹارڈنٹ گرائے گئے ہیں۔ جنگل میں...
تصویر سوشل میڈیا۔ پاکستان سے بنگلادیش ایکسپورٹ بڑھنے کے بعد بنگلادیش اور پاکستان کے جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل کےلیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیے گئے۔وفاق ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی تجارتی وفد نے بنگلادیش، پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی۔اس دوران پاک بنگلادیش تجارت کو بہتر اور قابل عمل بنانے کیلئے جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔حالیہ مہینوں میں پاک بنگلادیش تجارت میں تیزی دیکھی گئی، دسمبر میں 800 کنٹینرز پر لدا مال پاکستان سے بنگلادیش گیا ہے۔
اسلام آباد: پاکستان سے بنگلادیش ایکسپورٹ بڑھنے کے بعد بنگلادیش اور پاکستان کے جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل کےلیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیے گئے۔ وفاق ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی تجارتی وفد نے بنگلادیش، پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی۔اس دوران پاک بنگلادیش تجارت کو بہتر اور قابل عمل بنانے کیلئے جوائنٹ بزنس کونسل کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔ حالیہ مہینوں میں پاک بنگلادیش تجارت میں تیزی دیکھی گئی، دسمبر میں 800 کنٹینرز پر لدا مال پاکستان سے بنگلادیش گیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، سابق کپتان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن کا دوسرے بالنگ ایکشن ٹیسٹ میں بھی ناکام ہوگئے۔ انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ کے دوران سابق بنگلادیشی کپتان و آل راؤنڈر شکیب الحسن کے بالنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیدیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ انگلینڈ کی لافبرو یونیورسٹی میں ٹیسٹ کیا گیا اور وہ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے نتیجے میں ان پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بالنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ تاہم شکیب الحسن نے 21 دسمبر کو چنئی میں اپنا دوسرا بولنگ ٹیسٹ دیا تھا، اس ٹیسٹ کو بھی پاس کرنے میں کرکٹر ناکام رہے ہیں...
ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل بڑاجھٹکا، آل راؤنڈر شکیب الحسن بولنگ ٹیسٹ پاس کرنے میں ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔شکیب الحسن پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ پر عائد پابندی برقرار رہےگی۔ شکیب الحسن نے 21 دسمبر کو چنئی میں اپنا دوسرا بولنگ ٹیسٹ دیا تھا۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کے ٹیسٹ میں فیل ہونےکی تصدیق کردی۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ شکیب الحسن ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بطور بیٹرکھیلنے کے اہل رہیں گے۔ بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولنگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے لیے شکیب الحسن کی اسکواڈ میں شمولیت مشکل ہے۔ تمیم اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد بنگلا دیش کا دونوں سینیئر کھلاڑیوں کے بغیر...
نئی دہلی:بھارت نے بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کر دی ہے، جو استعفا دینے کے بعد ملک سے فرار ہوکر اور مقدمات سے بچنے کے لیے بھارت میں مقیم ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے 7 جنوری کو شیخ حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا اور ان کے خلاف متعدد سنگین الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے، جن میں شہریوں کی نسل کشی کے الزامات بھی شامل ہیں۔ ایسے حالات میں بھارت نے حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کر کے توقع کے مطابق ان کی کھلی حمایت کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ وہ بنگلا دیش میں کسی بھی قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔...
لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلادیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزا کے عمل کو سادہ کردیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے بنگلا دیشی ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا کہ بنگلا دیش حکومت نے ویزا کے عمل کو سادہ کرتے ہوئے پاکستانی ہیڈ آف مشنز کے لیے ڈھاکا سے کلیئرنس کی ضرورت ختم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا آئندہ کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے لاہور چیمبر کا تعاون اہم کردار ادا کرے گا۔ اقبال حسین نے کہا کہ بنگلا دیش پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا خواہاں ہے...