بنگلا دیشی طلبہ نے اپنی سیاسی جماعت لانچ کردی
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
ڈھاکا:
بنگلا دیش میں گزشتہ سال حکومت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والے طلبہ نے ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھ دی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اس جماعت میں اگست میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف بغاوت کی قیادت کرنے والے طالبعلم رہنما شامل ہیں۔
جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے سامنے اس نئی جماعت، "نیشنل سٹیزن پارٹی" یا "نئی جاتیہ شہری پارٹی" کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر ہزاروں افراد نے بنگلادیشی پرچم پر مشتمل سبز اور سرخ رنگ کے نشانات پہن کر اپنی حمایت کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: بنگلا دیشی طلبہ نے اپنی سیاسی جماعت لانچ کردی
اس جماعت کی قیادت عبوری حکومت کے سابق مشیر ناہید اسلام کر رہے ہیں، جو کنوینر کے طور پر خدمات انجام دیں گے، جبکہ اختر حسین کو سیکریٹری نامزد کیا گیا ہے۔ ناہید اسلام کا کہنا ہے کہ نئی پارٹی جمہوری اصولوں، برابری اور عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک نئی جمہوریہ کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے سب سے پہلے ایک دستور ساز اسمبلی کے انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی نصابی کتب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کافی حد تک ختم
اختر حسین کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت سماجی انصاف اور انسانی وقار کے قیام کے لیے جدوجہد کرے گی، جبکہ نوجوان ایک نئے آئین کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس کا خاکہ پہلے ہی تیار ہو چکا ہے۔
تقریب کے دوران ان واقعات پر مبنی دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں، جن کی وجہ سے شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سینیئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سیاسی صورتحال پر خصوصی انٹرویو
اپنے خصوصی انٹرویو میں سینیئر سیاستدان نے کہا کہ موجودہ دور آمرانہ دور کی بدترین مثال ہے، الیکشن چھیننے سے لیکر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں تک ہر میدان میں نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے، اپوزیشن کی آواز کو سننا ہوگا، اگر یہ حکومت اپوزیشن کی ایک کانفرنس بھی برداشت نہیں کرسکتی تو اس کیوجہ اسکے مینڈیٹ پر سوالیہ نشان ہونا ہے۔ متعلقہ فائیلیںمصطفیٰ نواز کھوکھر پاکستانی سیاستدان، وکیل اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ہیں۔ وہ مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ کھوکھر اپنی بے باک رائے اور آزادانہ سیاسی مؤقف کے باعث مشہور ہیں۔ وہ انسانی حقوق، جمہوری اقدار اور آئینی بالادستی کے حوالے سے متحرک رہے ہیں اور اکثر سیاسی و سماجی معاملات پر کھل کر اظہار خیال کرتے ہیں۔ اپنی وکالت کے پس منظر کیوجہ سے وہ قانونی اور آئینی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنی جماعتی وابستگی سے ہٹ کر ایک آزاد سیاسی تجزیہ کار کے طور پر شہرت حاصل کی ہے اور وہ مختلف ٹی وی پروگراموں اور سوشل میڈیا پر اپنے مؤقف کا برملا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے ان سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial