نئی دہلی:بھارت نے بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کر دی ہے، جو استعفا دینے کے بعد ملک سے فرار ہوکر اور مقدمات سے بچنے کے لیے بھارت میں مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے 7 جنوری کو شیخ حسینہ واجد کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا اور ان کے خلاف متعدد سنگین الزامات کے تحت گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے، جن میں شہریوں کی نسل کشی کے الزامات بھی شامل ہیں۔

ایسے حالات میں بھارت نے حسینہ واجد کے ویزے میں توسیع کر کے توقع کے مطابق ان کی کھلی حمایت کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ وہ بنگلا دیش میں کسی بھی قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔ حسینہ واجد فرار کے بعد سے بھارت میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

شیخ حسینہ واجد پر قتل، کرپشن اور بدعنوانی کے متعدد مقدمات ہیں، جن میں 26 قتل اور 4 نسل کشی کے مقدمات بھی شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف سخت اقدامات کیے اور اپنے اقتدار کے دوران کئی بار ان کی حکومت نے اقلیتی جماعتوں کو نشانہ بنایا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حسینہ واجد

پڑھیں:

جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر امریکی ویزے کے خواہشمند گرفتار

کینسر مریض ہونے کے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس و دستاویزات پر امریکی ویزا حصول کا خواہشمند سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا گیا۔امریکی قونصلیٹ کی تحریری شکایت پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کی کراچی نے کینسر مریض ہونے کے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس و دستاویزات پر امریکی ویزا حصول کا خواہشمند سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزمان میں سیالکوٹ کا رہائشی رضا عباس اور سہولت کار مبینہ ٹریول ایجنٹ امیر حمزہ شامل ہیں۔ رضا عباس نے ایک کروڑ روپے کے مساوی جعلی بینک اسٹیٹمنٹ قونصلیٹ میں پیش کیں۔ ملزم نے ٹریول ایجنسی کا جعلی مالک ہونے کی دستاویزات بھی قونصلیٹ میں جمع کرائیں۔

ملزم کو لیبارٹری رپورٹس اور ایک اسپتال کے سرٹیفکیٹس حافظ نامی لیب ریسپیشنسٹ نے 30 ہزار روپے میں فراہم کیں۔رضا عباس کی امریکی ویزے کے لئے درخواست پہلے بھی امریکی سفارتخانہ مسترد کر چکا ہے۔ملزمان کو گرفتار کئے جانے کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور مشعال یوسفزئی کی عبوری ضمانت میں  توسیع
  • 9 مئی مقدمات میں علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع
  • جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر امریکی ویزے کے خواہشمند گرفتار
  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا
  • عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام
  • انصاف ہوا تو بانی پی ٹی آئی کیس سے بری ہوکر رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر
  • ڈی چوک احتجاج؛ عمر ایوب کی ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع
  • بھارت: ڈاکو اے ٹی ایم میں رقم بھرنے والوں کو لوٹ کر فرار
  • شیخ حسینہ کی سخت حریف، اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے الیکشن میں حصہ لینے کی راہ ہموار
  • مہنگائی کم ہوکر 3 فیصد تک آگئی،آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہے،وزیر خزانہ