بنگلا دیش؛ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کرپشن کیس میں بری
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
بنگلا دیش کی عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو ایک اور کرپشن کیس میں بری کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ڈھاکا میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سنایا۔
سپریم کورٹ نے 2018 کے ہائی کورٹ کی جانب سے خالدہ ضیا کو کرپشن کیس میں سزاؤں کو بھی کالعدم قرار دیدیا۔
بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے کرپشن کیسز میں خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان اور دیگر کو بھی بری کردیا۔
سابق وزیراعظم خالدہ ضیا اور ان کے بیٹے پر 2001 سے 2006 کے دوران غیرملکی عطیات میں 1 لاکھ 73 ہزار ڈالر غبن کا الزام تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی خالدہ ضیا کو 31.
گزشتہ برس اگست میں طلبا تحریک کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کا 15 سالہ اقتدار کا سورج ڈوب گیا تھا جس کے بعد جیل میں قید سیاسی اسیروں کو رہا کردیا گیا تھا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خالدہ ضیا کرپشن کیس
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم
وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹوغزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اور پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور فلسطین بالخصوص غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف جان و مال کا نذرانہ دینے والوں کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن کے لیےقطر، سعودی عرب، امریکا، مصر اور دیگر ممالک کی کوششیں ناقابلِ فراموش ہیں۔
اسرائیل نے حماس کے سامنے جھک کر معاہدہ کیا: حافظ نعیم الرحمٰنغزہ میں جنگی بندی کے معاہدے کے بعد امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے اسرائیلی وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کی خونی جنگ کا آغاز کیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ قیامِ امن کے لیے غزہ اور دیگر جنگ زدہ علاقوں میں انسانی امداد کی ترسیل انتہائی اہم ہے، اُمید ہے کہ اس جنگ بندی کا مکمل طور پر احترام کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ یو این کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے 2 ریاستی حل کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہیں، 1967ء والی حدود پر مبنی القدس شریف بطور دارالحکومت اور آزاد فلسطین ہی مسئلےکا پائیدار حل ہے۔