ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بنگلا دیش واپس آنے اور مارے گئے پولیس اہلکاروں کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے ایک وڈیو کال میں ان پولیس افسران کی بیواؤں سے بات کرتے ہوئے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کو “مافیا سرغنہ” قرار دیا اور کہا کہ وہ جلد واپس آ کر انصاف دلائیں گی۔شیخ حسینہ نے الزام لگایا کہ عبوری حکومت نے”دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ” دے رکھی ہے، جو بنگلا دیش میں تباہی پھیلا رہے ہیں‘ ’’یہ سب کچھ مجھے اقتدار سے ہٹانے کی سازش کے تحت کیا گیا مگر میں زندہ بچ گئی اور خدا نے مجھے موقع دیا کہ میں انصاف دلا سکوں۔ میں ضرور واپس آؤں گی اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچاؤں گی۔”یہ پولیس اہلکار 2024ء میں ہونے والے طلبہ مظاہروں کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔ یہ احتجاج ابتدا میں متنازع کوٹا سسٹم کے خلاف شروع ہوا لیکن بعد میں شیخ حسینہ کی برطرفی کا مطالبہ زور پکڑ گیا، جس کے بعد انہیں 5 اگست 2024ء کو اقتدار سے بے دخل کر دیا گیا۔بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا ہے کہ بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی ہماری اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: واپس ا

پڑھیں:

شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے شبلی فرازکی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر آئندہ سماعت 12 مارچ کو ہوگی۔شبلی فراز اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ شبلی فراز کے خلاف تھانہ کوہسار میں 2مقدمات درج ہیں۔انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب اور عمیر نیازی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر بھی سماعت کی۔ کنول شوزب اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جبکہ عمیر نیازی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔عدالت نے دونوں رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • حکومت ٹریڈ باڈیز عہدیداران کی مدت سے متعلق قانون سازی واپس لے، عاطف اکرام شیخ
  • چیمپئنز ٹرافی:بنگلادیش کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست
  • اسلام آباد میں پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپیں
  • بنگلادیش : یونیورسٹی میں مسلح تصادم‘ 150 افراد زخمی
  • حسینہ واجد کی حکومت کو دھمکی:بنگلادیش آکربدلہ لینے کا اعلان
  • شیخ حسینہ کا بنگلہ دیش واپسی کا عزم؛ ‘اقتدار پر قبضہ کرنے والی حکومت کو جانا ہو گا’
  • عبوری سربراہ دہشتگردی اور لاقانونیت کو فروغ دے رہے ہیں، حسینہ واجد