پاک بنگلا دوستی کو مزید مستحکم کرنے کیلیے کامران سعید عثمانی کا تاریخی اقدامات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پاک بنگلا دوستی الائنس کے چئیرمین کامران سعید عثمانی نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے اس اہم بیان میں کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات کے نئے باب کا آغاز کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مندرجہ ذیل اقدامات کا اعلان کیا۔
بنگلا دیشی طالبعلموں کو تعلیمی اسکالرشپ دینے کا اعلان
کامران سعید عثمانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بنگلا دیشی طالبعلموں کو تعلیمی اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا، تاکہ نوجوان نسل کے درمیان ہم آہنگی بڑھائی جا سکے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ویزہ پالیسی ختم کرنے کی تجویز
پاک بنگلا دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کامران سعید عثمانی نے دونوں ممالک کے درمیان ویزہ پالیسی ختم کرنے کی تجویز پیش کی، تاکہ دونوں ممالک کے شہریوں کی آزادی کے ساتھ آمد و رفت ممکن ہو سکے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان بس سروس کے آغاز کا فیصلہ
کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان بذریعہ روڈ بس سروس شروع کرنے کا اہم فیصلہ کیا، جو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرے گا۔
پاکستان بنگلا دیش ملٹری الائنس کے قیام کی ضرورت پر زور
کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ملٹری الائنس کے قیام کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
قیام پاکستان میں بنگالیوں کے کردار کو سراہا
کامران سعید عثمانی نے پاکستان کی تشکیل میں بنگالیوں کے کردار کو سراہا اور ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کامران سعید عثمانی نے پاکستان پاکستان اور بنگلا دونوں ممالک کے دیش کے درمیان کا اعلان کو مزید کرنے کی
پڑھیں:
چین۔بھارت تعلقات کو مستحکم ترقی کے راستے پر جلد از جلد واپس آنا چاہیئے ، چینی وزارت خارجہ
چین۔بھارت تعلقات کو مستحکم ترقی کے راستے پر جلد از جلد واپس آنا چاہیئے ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بھارت کے سیکرٹری خارجہ کے دورہ چین کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال اکتوبر میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کازان میں برکس سربراہی اجلاس کے دوران بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور چین۔بھارت تعلقات کی بہتری اور ترقی کے حوالے سے اہم اتفاق رائے حاصل ہوا ۔ حالیہ دنوں میں چین اور بھارت دونوں ممالک کے سربراہان کے اہم اتفاق رائے پر عمل کیا جا رہا ہے۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع نے کثیر الجہتی مواقع پر ملاقاتیں کی ہیں۔ چین-بھارت سرحدی امور کے خصوصی نمائندوں کے 23ویں اجلاس کے انعقاد سے مثبت نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔ دونوں فریقوں نے تبادلوں کو بہتر اور مضبوط بنانے، میکانزم پر مبنی بات چیت اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو بحال کرنے اور چین-بھارت تعلقات کو جلد از جلد صحت مند اور مستحکم ترقی کے راستے پر واپس لانے پر اتفاق کیا ہے۔