2025-02-22@09:21:16 GMT
تلاش کی گنتی: 7226

«اسعد الشیبانی»:

    وزیراعلیٰ جی بی، سیکرٹری امور کشمیر، چیئرمین واپڈا، چیف سیکرٹری جی بی کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ  ضرورت پر ساتویں رکن کے طور پر کسی بھی متعلقہ شخص کو شامل کیا جا سکے گا، وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کمیٹی کو سیکرٹریٹ کی معاونت فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم پاکستان میان شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مطالبات پر غور کرنے اور ان کی حقیقی شکایات کے ازالے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وزارت امور کشمیر و سیفران سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کمیٹی کے چیئرمین، وزیر برائے آبی وسائل شریک چیئرمین ہوں گے، وزیراعلیٰ جی بی، سیکرٹری امور کشمیر،...
    پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان میں رواں سال کا پولیو کا تیسرا کیس لاڑکانہ سے رپورٹ ہوا ہے۔ ترجمان نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال کا سندھ سے یہ دوسرا پولیو کیس سامنے آیا ہے جس میں لاڑکانہ کی ساڑھے 4 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 74 کیسز سامنے آئے تھے۔ان کیسز میں بلوچستان سے 27، خیبرپختون خوا سے 22 اور سندھ سے 23 پولیوکیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ان کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد سے گزشتہ سال پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔ قومی ادارہ صحت کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نےملک بھر...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف سے کرم کے اہلسنت اور اہل تشیع وفود نے الگ الگ ملاقات کی جس میں کرم میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وفود نے بیرسٹر سیف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ، فریقین نے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائیوں کی استدعا کی ، دونوں فریقین نے امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز اور حکومت سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفود کے شرکا نے کہا کہ شرپسند عناصر ضلع کرم کے امن کے دشمن ہیں، حکومت پائیدار امن کے لیے شرپسند عناصر کا قلع قمع کرے، بدامنی کے باعث علاقے میں...
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)دلہن کا رشتہ نہ ملنے پر گاڑی سواروں نے خالہ کی شادی پر آئے 6 سالہ بچے کو اغوا کر لیا اور فرار ہوگئے پولیس نے مغوی کے والد کی مدعیت میں 5 اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور بچے کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ چک میانہ کا الطاف حسین اپنے بیوی اور چار بچوں کے ہمراہ اپنی سالی کی شادی میں شریک تھا جہاں دلہن کا رشتہ لالیاں کا اصغر مانگتا لیکن والدین نے انکار کر کے دوسری جگہ دے کر شادی رکھ لی کہ شادی سے قبل دلہن کا رشتہ نہ ملنے پر اصغر نے اپنے بھائیوں اور...
    آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: آئندہ مالی سال26-2025 کیلئے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔آئی ایم ایف وفد کیساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران ابتدائی مسودے پر بات ہو گی، کاربن لیوی عائد کرنے کیلئے آئی ایم ایف کیجانب سے تجاویز فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 24 سے 28 فروری تک آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد وفاق اور صوبوں کیساتھ مذاکرات کرے گا، آئی ایم ایف وفد اور حکومت کے درمیان گرین بجٹنگ، کلائمیٹ سپینڈنگ، ٹیگنگ، ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر مذاکرات ہوں گے۔ وزارت خزانہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات میں...
    مشہور برطانوی شیف گورڈن رامسے نے پاکستانی خاتون مریم اشتیاق کی بنائی گئی ’تندوری چکن‘ کی دل کھول کر تعریف کی۔ انہوں نے کھانے بنانے کے مقابلے ’نیکسٹ لیول شیف‘ کے چوتھے سیزن میں پاکستانی نژاد شیف مریم اشتیاق کے پکوان کی تعریف کی۔ اس موقع پر انہوں نے مریم اشتیاق کی بنائی گئی تندوری چکن کا ذائقہ چکتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دنیا کے بہترین کھانے موجود ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Maryam Ishtiaq (@maryamishtiaq) مریم اشتیاق کی تندوری چکن کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لذیذ ہے، پاکستانی ہونے کے ثبوت اس میں موجود ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
    تعزیتی ملاقات میں علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس نجفی اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ رہنماؤں نے شہید زین ترابی کی ناگہانی شہادت کو ملتِ تشیع کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ شہداء کا مشن ہمیشہ زندہ رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے صوبہ سندھ اور کراچی ڈویژن کے وفد کے ہمراہ شہید علامہ حسن ترابی کی رہائش گاہ پر حاضری دی اور گزشتہ دنوں روڈ حادثے میں شہید ہونے والے زین ترابی کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید زین ترابی کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی...
    جنوبی وزیرستان: گزشتہ روز اغوا ہونے والے چیمبر آف کامرس کے صدر بازیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز جنوبی وزیرستان (آئی پی ایس)آٹھ روز قبل اغوا ہونے والے جنوبی وزیرستان میں چیمبر آف کامرس ساؤتھ وزیرستان اپر کے صدر سیف الرحمٰن وزیر رہا ہوگئے ہیں، جس پر تاجر برادری نے مسرت کا اظہار کیا۔ ان کی رہائی کو کاروباری طبقے کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ8روز قبل 14 فروری کو انگور اڈہ سے واپسی پر سیف الرحمٰن وزیر کو دو کسٹم اہلکاروں سمیت نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے بتایا کہ ڈبلیو سی سی آئی کے صدر سیف الرحمٰن، کسٹم سپرنٹنڈنٹ نثار عباسی اور انسپکٹر...
    مولانا نے اپنے مطالبات میں اپوزیشن اتحاد کی سربراہی، کے پی حکومت میں شمولیت اور مائنس پی ٹی ایم کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے دو بار بانی سے ملاقاتوں میں مشاورت کی، چند رہنماؤں نے 26 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ دینے پر عمران خان کو جے یو آئی پر اعتبار نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپوزیشن اتحاد کیلئے مولانا فضل الرحمن کے تین مطالبات بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچا دیئے اور جے یو آئی پر اعتبار نہ کرنے کا مشورہ بھی دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن اتحاد کیلئے مولانا فضل الرحمان کے مطالبات پر تحفظات...
    خبر غم !سی ڈی اے ڈائریکٹر پلاننگ توقیر نواز اعوان انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد( سب نیوز) خبر غم ! سی ڈی اے ڈائریکٹر پلاننگ توقیر نواز اعوان انتقال کر گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق سی ڈی اے پلاننگ ونگ کے ڈائریکٹر توقیر نواز اعوان وفات پا گئے۔توقیر نواز اعوان کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ،، جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ  ایکس (ٹوئٹر) پر پابندی کو ایک سال ہوچکا ہے اور ہر کوئی اسے وی پی این کے ذریعے استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، لہٰذا اس پابندی کو اب ہٹا دینا چاہیے۔ واضح رہے کہ ملک میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پابندی کو ایک سال ہوگیا ہے، تاہم اس دوران اس کے صارفین وی پی این کے ذریعے  سوشل...
    یوم تجدید عہد کی مناسبت سے لاہور میں خصوصی بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بائیک ریلی شام چار بجے مسلم ٹاون موڑ سے شروع ہو گی۔ جو براستہ فیروز پور روڈ اچھرہ سے ہوتی ہوئی شمع سٹاپ پر پہنچے گی، جہاں سے شادمان کی جانب سے ہوتے ہوئے شادمان گول چکر، شادمان انڈر پاس، چائنہ چوک اور مال روڈ سے ہوتی ہوئی باغ جناح اور مال روڈ سے ایجرٹن روڈ پہنچے گی جہاں سے امریکی قونصلیٹ کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 23 فروری کو یوم تجدید عہد کے عنوان سے منا رہی ہے۔ اس حوالے سے لاہور میں خصوصی بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بائیک ریلی شام چار...
    راولپنڈی میں سکیورٹی آپریشن؛ اہم کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: سکیورٹی آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے۔تفصیلات کےمطابق تھانہ مورگاہ کے علاقے میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں اہم افغان کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا گیا۔آپریشن کے دوران مزید 16 افغان باشندے بھی گرفتار کرلیے گئے، جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔ گرفتار کمانڈر عبدالمالک،اشرف غنی کے دورِ حکومت میں بطور کمانڈر افغانستان کام کرتا رہا اور اشرف غنی کے دورِ حکومت کے بعد عبدالمالک افغانستان سے غائب ہو گیا تھا۔ افغان کمانڈر عبدالمالک سمیت گرفتار کیے گئے تمام افغان...
    آئی سی سی امپائر اور سابق سری لنکن کرکٹر کمارا دھرما سینا قذافی سٹیڈیم پہنچ کر ماضی کی حسین یادوں میں کھو گئے۔دھرما سینا کا سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم لاہور کے ساتھ میری سری لنکن کرکٹ کی حسین یادیں وابستہ ہیں، اسی تاریخی میدان پر29سال پہلے سری لنکا نے ورلڈکپ جیتا تھا۔ کمارا دھرما سینانے کہا کہ 29سال قبل بطور کھلاڑی اور آج بطور امپائر آکر بہت خوشی ہے ، قذافی سٹیڈیم کو جدید شکل میں دیکھ کر خوشی ہورہی ہے،مجھے بطور امپائر دوبارہ قذافی سٹیڈیم آنے پر بے حد خوشی ہے،پاکستان کرکٹ اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے میری نیک خواہشات ہیں ۔    
    راولپنڈی: سیکورٹی آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے۔ تھانہ مورگاہ کے علاقے میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں  کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا،  جس میں اہم افغان کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا گیا۔  ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 16 افغان باشندے بھی گرفتار کرلیے گئے، جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔ گرفتار کمانڈر عبدالمالک،اشرف غنی کے  دورِ حکومت میں بطور کمانڈر افغانستان کام کرتا رہا اور اشرف غنی کے دورِ حکومت کے بعد عبدالمالک افغانستان سے غائب ہو گیا تھا۔ افغان کمانڈر عبدالمالک سمیت گرفتار کیے گئے تمام افغان باشندوں کو حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا  ہے۔ گرفتار افراد کے پاس پاکستان...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ محفوظ اور ترقی یافتہ دنیا کی تعمیر کے لیے فرد سے شروعات کرنا چاہیے۔   اسکاؤٹس کے عالمی دن پربیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر کے اسکاؤٹس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ آج کے دن ہم قیادت، برادری اور خدمت کے جذبے کو منا رہے ہیں جو اس پوری تحریک کی بنیاد ہے۔  ہر سال 22 فروری کو، دنیا بھر میں اسکاؤٹس، اسکاؤٹنگ کی تحریک کے بانی لارڈ رابرٹ سٹیفنسن سمتھ بیڈن پاول کی میراث کو عقیدت سے یاد کرتے ہیں۔  پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی تاریخ میں نمایاں کارکرگی، بالخصوص جب یہ اپریل 2025 میں 15 ویں نیشنل جمبوری کی...
     ویب ڈیسک:اوکاڑہ میں اڈہ گیمبر پھاٹک کے قریب مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی۔ مال گاڑی پٹڑی سے اترنے کے باعث ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مال گاڑی بریک نہ لگنے سے پٹڑی سے اتری ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ ٹریک کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔
    —فائل فوٹو اوکاڑہ میں اڈہ گیمبر پھاٹک کے قریب مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی۔مال گاڑی پٹڑی سے اترنے کے باعث ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ گھوٹکی: ساہیوال سے کراچی آنیوالی مال گاڑی کا ایکسل ٹوٹ گیا، 5بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں گھوٹکیساہیوال سے کراچی آنے والی مال گاڑی کا... ریسکیو حکام کے مطابق مال گاڑی بریک نہ لگنے سے پٹڑی سے اتری ہے۔حکام نے کہا ہے کہ ٹریک کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔
    اداکار آدر جین اور الیکھا ایڈوانی کی شادی کی تقریبات کپور فیملی میں دھوم دھام سے جاری ہیں لیکن دلہے میاں چرب زبانی نے انھیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ انگوٹھی پہنانے کی رسم میں مہمانوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے آدر جین اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ سے الیکھا سے محبت کرتے تھے اور ان ہی کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔ آدر جین نے مزاحیہ اندازمیں کہا کہ الیکھا نے مجھے ٹائم پاس کرنے کے لیے بیس سال کے طویل سفر پر بھیج دیا تھا۔ اداکار نے مزید کہا کہ لیکن اس کے بعد اب آخر کار وہ وقت آگیا جب ہم ایک دوسرے کے ہونے جا رہے ہیں۔ آدر جین نے کہا کہ 20 سال کا یہ...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر فلم ساز یحییٰ صدیقی کے انتقال کے بعد انہیں ذہنی امراض کے ڈاکٹر سے مدد لینی پڑی۔ حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے اپنے ویلاگ میں شوہر کے انتقال کے بعد اپنی ذہنی صحت اور اس سے جڑی مشکلات پر بات کی ہے۔ اداکارہ نے شوہر کے انتقال کے پانچ ماہ بعد یوٹیوب پر ایک وی لاگ شیئر کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ یحییٰ صدیقی کی وفات کے بعد ان کی ذہنی حالت متاثر ہوئی تھی اور انہیں اس صدمے کو قبول کرنے میں کافی وقت لگا۔ شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ انہوں نے وقت لیا اور اب ایک مرتبہ پھر...
    بھارتی لیگ اسپنر یزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں لیکن جمعرات کو ممبئی کی ایک فیملی کورٹ میں دونوں حاضری نے افواہوں کو حقیقت کا رنگ دینا شروع کر دیا ہے۔ پھیلی ہوئی ان خبروں میں سے کچھ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اہلیہ دھناشری (جو کہ مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں) نے یزویندر چہل سے نان نفقے کی مد میں 1 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے (60 کروڑ بھارتی روپے) کا تقاضہ کیا ہے۔ تاہم، دھناشری کے گھر والوں نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کو خبردار کیا ہے۔ دھناشری کے گھروالوں کی...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور اسپنر یوزویندر چہل کی اہلیہ اور ڈانسر دھناشری ورما کے درمیان 4 سالہ شادی اختتام پذیر ہوگئی اور دونوں نے ایک دوسرے کیساتھ علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی اسپنر یوزویندر چہل نے اپنے چاہنے والوں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تحریر کردہ بیان میں لکھا کہ خدا نے مجھے اتنی بار بچایا ہے کہ میں گن بھی نہیں سکتا۔ تو میں صرف تصور ہی کر سکتا ہوں کہ کتنی بار میں بچا ہوں اور مجھے معلوم بھی نہیں ہوا۔ شکریہ خدا، ہمیشہ میرے ساتھ رہنے کے لیے۔ ادھر دھنشری ورما نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایمان اور...
    اوکاڑہ میں گمبر پھاٹک کے قریب ایک مال بردار ٹرین کا انجن اور پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بروقت بریک نہ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق مال گاڑی لاہور سے کراچی جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گیا جبکہ ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سکاؤٹس کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا تھا کہ سکاؤٹس کے اس عالمی دن پر میں پاکستان اور دنیا بھر کے سکاؤٹس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ آج کے دن ہم قیادت، برادری اور خدمت کے جذبے کو منا رہے ہیں جو اس پوری تحریک کی بنیاد ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہر سال 22فروری کو دنیا بھر میں سکاؤٹس،سکاؤٹنگ کی تحریک کے بانی لارڈ رابرٹ سٹیفنسن سمتھ بیڈن پاول کی میراث کو عقیدت سے یاد کرتے ہیں، پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی تاریخ میں نمایاں کارکرگی، بالخصوص جب یہ اپریل 2025 میں 15 ویں نیشنل جمبوری کی تیاری کر رہی ہے باعث مسرت ہے۔ اپنے ویژن 2030اور ورلڈ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹر شبلی فراز نے سٹیٹ بینک بل کے نتائج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بل پر ووٹنگ ہوئی لیکن نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا، بل خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حقوق سے متعلق تھا، ڈپٹی چیئرمین کا سٹیٹ بینک بل پر رویہ بدنیتی پر مبنی تھا، ہمارے 3 سینیٹرز کو معطل کر دیا گیا۔ شبلی فراز نے مزید کہا کہ اس جگہ پر کسی نے مستقل نہیں رہنا، کیا ایسے ایوان چلے گا؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ایوان سے معافی مانگیں۔
    کراچی(نیوزڈیسک)نیپال میں ایک تقریب کے دوران نائب وزیراعظم پر مبینہ حملے کے الزام میں بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا ، غباروں میں ہائیڈروجن گیس بھری گئی تھی۔ انڈین شہری کمیشن کمار سے مزید تفتیش جاری ، غبارہ دھماکے سے ڈپٹی وزیراعظم بال بال بچ گئے تھے تاہم انھیں شدید چوٹیں آئی ہیں ۔ غباروں میں ہائیڈروجن گیس بھری گئی تھی جس کے الزام میں بھارتی شہری کمیش کمار کو گرفتار کرلیا گیا۔
    اس وقت دنیا ایک بحرانی دور سے گزر رہی ہے جہاں سماجی، معاشی اور معاشرتی بحران آج سے کچھ سال پہلے مستحکم سمجھنے جانے والے ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں۔ اِس وقت دنیا کو امن و امان کا مسئلہ پہلے سے زیادہ درپیش ہے۔ جنگی جنون لاکھوں انسانوں کی زندگیاں نگل چُکا ہے۔ ان حالات میں سعودی عرب دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور اس کے لیے مذاکرات کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم ملک بنتا جا رہا ہے۔ دنیا سعودی عرب کے اِس کردار کی تعریف کر رہی ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب معاشی اور سیاسی اعتبار سے عالمی اہمیت...
    ویب ڈیسک —  امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کی رات اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ طالبان کے کنٹرول کے افغانستان میں ایسے علاقے موجود ہیں جو انتہاپسند گروپوں کو اپنی سرگرمیوں کے لیے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سی بی ایس نیٹ ورک کی ایک سابق صحافی کیتھرین ہیریج کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ روبیو سے پوچھا گیا تھا کہ آیا انٹیلی جینس رپورٹس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ( داعش) نے افغانستان میں اپنے محفوظ ٹھکانے بنا لیے ہیں اور وہ 11 ستمبر 2001 سے پہلے جیسے خطرے کا سبب بن سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا...
    دہلی(نیوزڈیسک) سابق کپتان سارو گنگولی ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ مغربی بنگال کے ضلع ہردوان میں دُرگاپور ایکسپریس وے پر پیش آیا جہاں سارو گنگولی سفر کر رہے تھے۔ سڑک پر اچانک ٹرک سامنے آنے کے بعد بریک لگانے سے پیچھے کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ان گاڑیوں میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی کار بھی شامل تھی۔ سابق کرکٹر ایک پروگرام میں شرکت کے لیے ٹیم کے ہمراہ وہاں سے گزر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں سارو گنگولی سمیت ان کے کسی ساتھی کو کوئی چوٹ نہیں آئی اور وہ سب محفوظ رہے تاہم ان کے قافلے میں شامل دو گاڑیاں شدید متاثر ہوئیں۔ حادثے...
    ویب ڈیسک:  دی ہیگ راجہ فاروق حیدر سلسلہ عظیمیہ کے مرشد شمس الدین عظیمی رحلت فرما گئے، مرحوم حضرت محمد عظیم برخیا کے شاگرد اور جانشین تھے۔ مراقبہ ہال ہالینڈ کے سر پرست اعلیٰ حاجی جاوید عظیمی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم و ادب روحانیت کا ایک اور چراغ گل ہو گیا۔ انہوں نے ان کی علمی، ادبی، دینی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور دعائے مغفرت کی۔ سینئر صحافی سیکرٹری جنرل پاکستان ویلفیئر، سیکرٹری جنرل کشمیر پیس فورم نیدر لینڈز راجہ فاروق حیدر، میاں عاصم محمود، معروف صحافی جاوید اقبال کھوکھر، ملک مسعود احمد، چوہدری محمد اقبال قاضیاں، میاں عمران میاں، آفتاب احمد اور دیگر متعدد شخصیات نے بھی گہرے غم کا اظہار...
    بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت کی تاریخی بدلی جاتی ہیں،عدالتوں کی اجازت کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، نہ ہی ان کی بچوں سے بات کروائی جاتی ہے ۔ جیل مینوئل کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات میں ججز کے خط اور خفیہ اداروں کے منفی کردار کا نکتہ بھی اُٹھایا گیا،سیاسی مقدمات، دھمکیاں، عمران خان کو سہولیات کی عدم فراہمی، لاپتا افراد کیسز سمیت کئی معاملات پر تفصیلی گفتگو چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، شبلی فراز، سلمان اکرم راجا اور دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس سے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسلام اباد تھیٹر
    اسلام آباد: جامعہ حفصہ کی طالبات پرنسپل سمیت دیگر افراد پر مقدمے کے اندراج کیخلاف احتجاج کررہی ہیں
    نہ معلوم یہ شخص اللہ کے نام سے جھوٹ گھڑتا ہے ہے یا اسے جنون لاحق ہے‘‘ نہیں، بلکہ جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے وہ عذاب میں مبتلا ہونے والے ہیں اور و ہی بری طرح بہکے ہوئے ہیں۔ کیا اِنہوں نے کبھی اْس آسمان و زمین کو نہیں دیکھا جو اِنہیں آگے اور پیچھے سے گھیرے ہوئے ہے؟ ہم چاہیں تو اِنہیں زمین میں دھسا دیں، یا آسمان کے کچھ ٹکڑے اِن پر گرا دیں در حقیقت اس میں ایک نشانی ہے ہر اْس بندے کے لیے جو خدا کی طرف رجوع کرنے والا ہو۔ (سورۃ سباء:8تا9) سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سات تباہ کن گناہوں سے بچو۔...
    کراچی(کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر،کے سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر اور پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن(پائما) کے سابق چیئرمین حنیف لاکھانی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چیمبرز،ایسوسی ایشنز اور دیگر تمام ٹریڈباڈیز کی دو سال کی مدت کوبرقرار رکھے کیونکہ ملک بھر کی تمام تجارتی انجمنوں بشمول چیمبرز آف کامرس،درآمدی وبرآمدی ایسوسی ایشنز،اسمال اورویمن چیمبرز آف کامرس نے متفقہ طور پرٹریڈ ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم کو مسترد کردیا ہے۔حنیف لاکھانی نے کہا کہ منتخب باڈیز کی مدت باقاعدہ ایکٹ کی منظوری سے ہی دو سال کی گئی تھی اور اس کی منظورہ سینٹ آف پاکستان نے بھی کی تھی، اب یہ مدت کم کر کے دو بارہ...
    کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن(پی پی ڈی اے)کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے پیٹرولیم ڈی ریگولیشن فارمولے پر گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بانی وائس چیئرمین ملک خدا بخش اوردیگر اراکین سے مشاورت کے بعد وفاقی وزیر مصدق ملک کو لیٹر لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی لیگولیٹ کرنے کا عمل فوری طور سے روکا جائے ۔پی پی ڈی اے کے چیئرمین عبدالسمیع خان کی ہدایت پر جمعہ کو ملک بھر کے پیٹرول پمپس پر احتجاجی بینرز آویزاں کردیئے۔پی پی ڈی اے کی جانب سے وفاقی وزیرکو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیلرز کا مارجن کم از کم 4فیصد بڑھا کرفی لیٹر پر13روپے کیا...
    چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواداحمد اے کے خان پارک میں 5روزہ پھولوں کی نمائش میں پھولوں کا معائنہ کررہے ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کی جانب سے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) اے کے خان پارک میں جاری پانچ روزہ پھولوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ یہ رنگا رنگ نمائش 20 فروری سے 24 فروری تک جاری رہے گی، جہاں عوام کے لیے ہزاروں اقسام کے خوبصورت پھولوں اور دیگر تفریحی سہولیات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان و دیگر شریک اہم شخصیات، باغبانی کے ماہرین اور شائقین سے ملاقات کی۔ نمائش کے دوران چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن نے مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات سے ملاقات کی اور ان کی...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے کو تاریخ، تہذیب اور سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے صوبے کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیارکے سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تمام مجوزہ منصوبوں کی منظوری دے دی جس کے تحت پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاریخ، ورثہ اور سیاحت سے متعلق تمام ادارے اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے جبکہ اتھارٹی کی منظوری کے لیے سمری کابینہ کو بھجوادی گئی ہے، پنجاب کی پہلی جامع ٹورسٹ پالیسی بھی تیار کرلی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاریخی مقامات کی 3 مراحل میں بحالی کا منصوبہ...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مدارس پالیسی کے مطابق داڑھی نہ رکھنے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاق المدارس عربیہ کے امتحانات میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وفاق المدارس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وفاق المدارس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟ بنیادی سوال یہ ہے کہ بچہ جو ڈگری وفاق المدارس سے حاصل کرے گا...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) سلسلہ عظیمیہ کے مرشد اور معروف روحانی اسکالر خواجہ شمس الدین عظیمی 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرکزی مراقبہ ہال کی جانب سے جاری اعلامیے میں خواجہ شمس الدین عظیمی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ خواجہ شمس الدین عظیمی 17 اکتوبر 1927 کو سہارنپور، ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔خواجہ شمس الدین عظیمی ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کراچی کے بانی مدیر،ماہ نامہ قلندر شعور کے مدیر اعلیٰ بھی تھے۔آپ سیرت طیبہ پر تین جلدوں پر مشتمل کتاب محمد رسول اللہ،احسان و تصوف،مراقبہ،روحٖانی نماز،روحانی علاج،نظریہ رنگ و نور،تجلیات سمیت درجنوں کتب کے مصنف تھے،روزنامہ جسارت،روز نامہ جنگ سمیت متعدد اخبارات میں روحانی ڈاک اور کالم بھی لکھا کرتے تھے۔آپ کی کتابیں، جامعہ الازہر مصر...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کسی ملک کی سرزمین دہشت گردی کے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے،افغان عبوری حکومت سے کہا ہے کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔
    پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے انتظامی افسران تبدیل کر دیے۔اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے اس ضمن میں گریڈ 17 اور گریڈ 18 کے 7 افسران جن میں اسسنٹ کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شامل ہیں، کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شہر میں ہیوی ٹریفک سے حادثات و اموات اور سندھ حکومت کی نااہلی و کرپشن اور مجرمانہ غفلت کے خلاف لیاقت آباد نمبر 10 میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں۔ دوسری تصویر میں رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان اور سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت و محکمہ پولیس کی نااہلی و کرپشن اور مجرمانہ غفلت کے باعث شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات بالخصوص ڈمپر اور ٹینکرزکی ٹکر سے شہریوں کی اموات ،ہیوی ٹریفک کی نقل وحرکت کے اوقات کی خلاف ورزی اور ٹریفک کے پورے نظام کی تباہی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت جمعہ کو شہر بھر میں...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن گوجرانوالہ میں بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں گوجرانوالہ /لاہو ر (نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے گوجرانوالہ میں بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام اور خصوصی طور پر نوجوانوں کی اجتماعی قوت سے وہ انقلاب برپا کرے گی جس میں وسائل پر چند لوگ قابض نہ ہوں۔ انھوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ مایوس نہ ہوں بلکہ ناامیدی پھیلانے والوں کو مایوس کریں، جماعت اسلامی نے ایک پرامن مزاحمتی، سیاسی، قلم اور کتاب کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ بنوقابل کے ذریعے ملک کے طول و عرض میں 10 لاکھ بچوں اور بچیوں کو فری آئی...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں مسلسل 2 ماہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.27 فیصد کی سطح پر آگئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 1.21فیصد کی سطح پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11 اشیا مہنگی، 16 سستی ہوئیں جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے کے دوران کیلے کی قیمتوں میں 11.89 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں7.80 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 4.47 فیصد، لہسن کی قیمت میں1.08 فیصد، چینی کی قیمت میں0.65 فیصد،...
    القرآن
    کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ تمباکو استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ 14 فیصد لڑکے اور 7 فیصد لڑکیاں (جن کی عمر 15 سال سے کم ہے) تمباکو استعمال کرتی ہیں۔ یومیہ تقریباً 470 اور سالانہ تقریباً ایک لاکھ 71 ہزار سے زیادہ افراد سگریٹ نوشی کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔روزانہ تقریباً 1200 سے زاید بچے سگریٹ نوشی کا آغاز کر رہے ہیں۔ قومی سطح پر قانون کی سر عام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور کوئی روک نہیں رہا ہے حکومت اور سگریٹ کمپنیاں مبینہ طور پر آپس میں ملی ہوئی ہیں اور یہ سب حکومت کی سرپرستی میں ہو رہا ہے۔ نوجوانوں میں عام سگریٹ...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) بادشاہی مسجد لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ماہ رمضان المبارک نزول قرآن، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں لوٹنے اور قرب الٰہی کو حاصل کرنے کا مہینہ ہے۔ اس ماہ مبارک کی ستائیسویں شب کو اللہ تعالیٰ نے وطن عزیز پاکستان عطا فرمایا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بڑھ چڑھ کر غرباء و مساکین اور دکھی انسانیت کے ساتھ تعاون کا ذریعہ بنیں، دکھی انسانیت کی خدمت خدا کی خوشنودی کا ذریعہ ہے۔
    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ویزا پالیسی میں تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ یو اے ای سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق ویزا فیس فی کس 69 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے اور تمام ویزوں کے لیے درخواست آن لائن جمع کرانا لازمی ہوگا۔ درخواست جمع کرانے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور درخواست دہندگان کو ضروری دستاویزات اپنے ساتھ رکھنی ہوں گی۔ بینک اسٹیٹمنٹ میں کم از کم 5 ہزار امریکی ڈالر یا مساوی رقم ہونا ضروری ہے۔ سفارتخانے میں درخواست جمع کراتے وقت ہوٹل یا رہائش کا ثبوت اور کنفرم ریٹرن ٹکٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔ ویزا کے لیے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہونی چاہیے اور...
    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پر بھی قیمت ہوگئی۔  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار930 ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے کی کمی سے 3ل اکھ 7 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔  اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے کی سطح پر آگئی۔  فی تولہ چاندی کی قیمت 38 روپے کی کمی سے 3 ہزار 430 روپے اور10 گرام چاندی کی قیمت 33 روپے کی...
    اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، شبلی فراز، سلمان اکرم راجا اور دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔   پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ  میں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی اور ان سے چیف جسٹس سے ملنے کی منظوری لی تھی، جس میں عمارن خان نے کہا کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کا مؤقف سامنے رکھا جائے۔ ہم نے چیف جسٹس کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کی سماعت کی تاریخی بدلی جاتی ہیں۔ عدالتوں کی اجازت کے باوجود عمران خان سے...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی حکومت کے پہلے سال کے مکمل ہونے پر اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔ میرے نزدیک یہ اچھی روایت ہے ہر حکومت کو اپنی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنی چاہیے تا کہ عوام کو یہ احساس ہو کہ انھوں نے بیانیہ پر نہیں بلکہ کارکردگی پر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہے۔ کارکردگی رپورٹ کو مریم نواز کی حکومت کے پہلے 365دن کا عنوان دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر اس رپورٹ میں نوے ایسے منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے جو ایک سال میں مریم نواز نے شروع کیے ہیں۔ جن پر کام شروع ہو چکا ہے اور جو تکمیل کے قریب ہیں۔ میں نے اس کارکردگی رپورٹ کا عمومی جائزہ...
    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے مطالبات کی تکمیل کی یقین دہانی کے بعد وفاقی سرکاری ملازمین نے  احتجاج ختم کردیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین نے سینیئر لیگی رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کے خطاب کے بعد دو روز سے جاری احتجاج ختم کردیا۔ سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سے واپس روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کی نفری،قیدی وینز،اور واٹر کینن بھی واپس روانہ ہوگئی ہیں۔ ملازمین مطالبہ کررہے تھے کہ وفاقی سرکاری اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کی جائے اور صوبائی طرز پر تمام وفاقی ملازمین کی اَپ گریڈیشن مع مراعات کی جائے، لیو انکیشمنٹ اور وفاقی ملازمین کی پینشن اصلاحات واپس لی جائیں۔ اس کے...
    غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، افغان عبوری حکومت سے کہا ہے کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کسی ملک کی سرزمین دہشت گردی کے لیئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، افغان عبوری حکومت سے کہا ہے کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت کے...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 21 فروری 2025ء ) ترکیہ کے پاکستان میں سفیرعرفان نذیراولو نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کا باہمی تعاون مسلم ممالک کے لئے مثال بن سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کے دوران شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے وفد کاپرتباک استقبال کیا۔ ملاقات میں ترک قونصل جنرل درمش باشتو،پرو وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز یامینہ سلمان، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام اور ترک قونصل خانے کے افسران بھی موجود تھے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ترک سفیر عرفان نذیر اولو نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان ایک دوسرے کے...
    اپنے ایک جاری بیان میں شامی وزارت خارجہ کے انفارمیشن ڈیسک کا کہنا تھا کہ اب اس سفر کے زمان کا تعین ٹیکنیکل مشاورت اور ضروری اقدامات کے بعد کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عرب ویب‌ نیوز بغداد الیوم نے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ شامی باغیوں کے وزیر خارجہ "اسعد الشیبانی" کا دورہ عراق تا اطلاع ثانوی ملتوی ہو گیا۔ اسعد الشیبانی کا یہ دورہ رواں اسنیچر کو انجام پانا تھا جو کسی اور وقت کے لئے ملتوی ہو گیا۔ یہ سفر سکیورٹی کے مسائل کی وجہ سے منسوخ ہوا۔ واضح رہے کہ شامی باغیوں کے وزیر خارجہ کا دورہ عراق تیسری بار ملتوی ہوا ہے۔ دوسری جانب شام کی وزارت خارجہ کے انفارمیشن آفس...
    آدار جین اور الیکھا ایڈوانی کی شادی کی تقریبات کپور فیملی میں دھوم دھام سے جاری ہیں لیکن دلہے میاں چرب زبانی نے انھیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ انگوٹھی پہنانے کی رسم میں مہمانوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے آدار جین اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ سے الیکھا سے محبت کرتے تھے اور ان ہی کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔ آدر جین نے مزاحیہ اندازمیں کہا کہ لیکن الیکھا نے نے مجھے ٹائم پاس کرنے کے لیے بیس سال کے طویل سفر پر بھیج دیا تھا۔ اداکار نے مزید کہا کہ لیکن اس کے بعد اب آخر کار وہ وقت آگیا جب ہم ایک دوسرے کے ہونے جا رہے ہیں۔ آدر جین نے کہا کہ 20 سال کا یہ طویل انتظار اس قابل کا...
    کراچی: اینٹی کرپشن نے پولیس کے ہمراہ  بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ زین العابدین کو گلستانِ جوہر سے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اینٹی کرپشن سرکل کی ٹیم نے نوشہرو سے کراچی پہنچ کر اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ کی گرفتاری عمل میں لائی،  قواعد و ضوابط کے تحت اینٹی کرپشن حکام نے پہلے متعلقہ تھانے میں انٹری کروائی، جس کے بعد قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار اسسٹنٹ کمشنر زین العابدین کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان کے خلاف کیس کی مزید سماعت ہوگی۔ واضح رہے کہ زین العابدین کو ان کی گرفتاری سے قبل ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، ان پر...
     کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ تمباکو استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔ 14 فیصد لڑکے اور 7 فیصد لڑکیاں (جن کی عمر 15 سال سے کم ہے) تمباکو استعمال کرتی ہیں۔ یومیہ تقریباً 470 اور سالانہ تقریباً ایک لاکھ 71 ہزار سے زیادہ افراد سگریٹ نوشی کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ پاکستان میں روزانہ تقریباً 1200 سے زاید بچے سگریٹ نوشی کا آغاز کر رہے ہیں، قومی سطح پر قانون کی سر عام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور کوئی روک نہیں رہا ہے حکومت اور سگریٹ کمپنیاں مبینہ طور پر آپس میں ملی ہوئی ہیں اور یہ سب حکومت کی سرپرستی میں ہو رہا ہے۔ نوجوانوں...
    ای سی سی نے چیمپئنز ٹرافی میں آئی سی سی کیلئے انکم ٹیکس سے استثنیٰ کی منظوری دیدی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں آئی سی سی کیلئے انکم ٹیکس سے استثنیٰ کی منظوری دیدی ۔وزارت خزانہ  کے مطابق یہ فیصلہ کھیلوں کے عالمی  مقابلوں کی میزبانی کے عالمی طریقہ کار کےتحت کیا گیا،آئی سی سی سے منسلک ادارے، آفیشلز اور غیر مقامی وفود کسی بھی قسم کے ٹیکس یا کٹوتی سےمستثنیٰ ہوں گے، طے شدہ معاہدے کے تحت آئی سی سی اور ذیلی کمپنیوں کو ٹیکس چھوٹ ہوگی، فیصلہ کھیلوں کے عالمی  مقابلوں کی میزبانی کے عالمی طریقہ کار کےتحت کیا گیا۔ اسی اجلاس...
    مادری زبانوں کا عالمی دن، پاکستان میں کون کون سی زبانیں بولی جاتی ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان اور دنیا بھر میں آج مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا۔ملک خداداد پاکستان کے طول و عرض میں 2 کروڑ 22 لاکھ سے زائد افراد کی مادری زبان اردو ہے جو عوام الناس کے درمیان رابطے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ ملک میں 8 کروڑ 89 لاکھ افراد کی مادری زبان پنجابی ہے جو پانچ دریاں کے دیس میں سب سے زیادہ بولی جاتی ہے۔ صوفیا کے دیس وادی مہران میں 3 کروڑ 44 لاکھ افراد سندھی بولتے ہیں جبکہ چار کروڑ 36 لاکھ افراد کی مادری زبان پشتو ہے۔81 لاکھ...
    اسلام آباد : وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران چینی 30 روپے کلو میں فروخت ہوگی ، چینی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں،27 رمضان تک اسٹالز پر چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس میں کیا،  اجلاس میں چینی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور عوام تک اس کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کئے گئے۔تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی کہ وہ میونسپل سطح پر چینی کے سٹالز قائم کریں تاکہ عوام کو آسانی...
    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی جانب سے کیے گئے دعوے کے بعد تحقیقات کرتے ہوئے کہا ہےکہ صیہونی فورسز نے غزہ میں اس قدر وحشیانہ بمباری کی ہےکہ اس غلطی کا ذمہ دار خود اسرائیل ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپوٹس کےمطابق حماس کے ترجمان نے کہاکہ یہ ممکنہ غلطی اسرائیلی افواج کی بمباری کے نتیجے میں ہوئی ہو، جب اسرائیل نے اس جگہ کو نشانہ بنایا جہاں بیباس خاندان دیگر فلسطینیوں کے ساتھ موجود تھا۔ حماس نے مزید کہاکہ “ہم نے قابض اسرائیل کے الزامات اور دعوے ثالث ممالک کے ذریعے موصول کیے ہیں اور ہم ان الزامات کی مکمل سنجیدگی سے مزید جانچ کر رہے ہیں۔ جیسے ہی تحقیقات مکمل ہوں گی، ہم اس کے نتائج...
      اسلام آباد : وفاقی حکومت نے چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں توسیع دے دی۔ چیئرمین اوگرا مسرور خان کو ایک سال کی مدت ملازمت میں توسیع دی گئی، مسرور خان کو فروری 2026تک اسی عہدے پر کام کرسکیں گے۔ خیال رہے وفاقی حکومت نے ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
    رمضان المبارک میں سستا بازار کے قیام سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری کسی طور قابل قبول نہیں ہوگی، جو بھی دکاندار ناجائز منافع خوری کریگا اسکے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد کی زیر صدارت رمضان المبارک میں سستے بازار کے انعقاد اور بازار میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ انڈسٹری، ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹی، محکمہ لیبر و دیگر محکموں کے نمائندوں، انجمن تاجران رحیم آغا گروپ، انجمن تاجران رحیم کاکڑ گروپ، انجمن ملک شاپ ایسوسی ایشن، ڈیری فارم ایسوسی...
    بیجنگ:چین کے ایک سیاحتی گاؤں میں نقلی برف استعمال کرنے پر سیاحوں کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا گیا ہے، جس کے بعد انتظامیہ کو باقاعدہ معافی مانگنی پڑی۔ چینگڈو اسنو ولیج پروجیکٹ نے گزشتہ ماہ (جنوری) کے آخر میں گرم موسم کی وجہ سے نقلی برف دکھا کر سیاحتی مقام کی جانب راغب کرنے کے لیے کاٹن اور صابن کے پانی کا استعمال کیا تھا لیکن یہ اقدام سیاحوں کو پسند نہیں آیا۔ چینگڈو کے مضافاتی علاقے میں واقع اس سیاحتی مقام کو نئے قمری سال کی چھٹیوں کے دوران کھولا گیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گرم موسم کی وجہ سے قدرتی برف باری ممکن نہیں تھی اس لیے انہوں نے نقلی برف کے لیے کاٹن...
    مولانا فضل الرحمان جے یو آئی رہنماء مولانا واسع کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے کوئٹہ پہنچے، تاہم موسم کی خرابی کی باعث واپس نہ جا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا فضل الرحمان آج جے یو آئی کے رہنماء مولانا عبدالواسع کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے۔ وہ مولانا واسع کی والدہ کے ایصال ثواب اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لئے پہنچے۔ بعد ازاں کوئٹہ میں موسم کی خرابی کے باعث واپس نہ جا سکے۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کا کوئٹہ سے ایک مضبوط تعلق ہے۔...
    بال گرنا ایک عمومی مسئلہ ہے جو تقریباً ہر شخص کو زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے میں درپیش ہوتا ہے اور اوسطاً ہر شخص روزانہ 100 بالوں سے محروم ہوتا ہے جو کہ ایک قدرتی عمل ہے۔ دوسری جانب اگر بالوں کا گرنا معمول سے زیادہ ہو تو یہ پریشانی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اگر آپ نے بالوں سے گرنے کی الجھن سے بچنے کے لیے دوائیں، گھریلو علاج اور دیگر تمام طریقے آزما لیے ہیں اور پھر بھی بال گرنے کا مسئلہ برقرار ہے تو اس کی کچھ ممکنہ وجوہات درج ذیل ہو سکتی ہیں: 1۔ غذائی اجزا کی کمی بالوں کی صحت کے لیے مناسب غذائیت انتہائی ضروری ہے۔ اگر آپ کے جسم میں پروٹین،...
    رمضان المبارک سے قبل ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ افراط زر کی سالانہ شرح 1.21 فیصد پر آگئی۔ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی شرح کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 1.21 فیصد ہوگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے 11.89 فیصد اور انڈے 7.8 فیصد، چکن 4.47 فیصد اور لہسن 1.08 فیصد مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 0.65 فیصد...
    اسلام آباد:  ترجمان جمعیت علما اسلام پاکستان اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ جن کو تکلیف ہے وہی بے بنیاد خبریں چلوا رہے ہیں، بغیر سربراہی کے ہی مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا قائدانہ کردار اب کسی عہدے کا محتاج نہیں، مولانا فضل الرحمان کی اتحاد میں شمولیت سے اپوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہہم آہستہ آہستہ گرینڈ الائنس کی طرف بڑھ رہے ہیں، اس طرح کے بیانات اپوزیشن کے درمیان فاصلے کم کر رہے...
    ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل نے بتایا ہے کہ خستہ حال لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پچیس بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میٹیننس کا خیال نہ رکھنے والی بسز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل نے بتایا ہے کہ خستہ حال لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پچیس بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف مستقبل میں بھی کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین آر ٹی اے کی جانب سے 197 کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کئے گئے ہیں، ان میں...
    جج نے کہا کہ وفاقی المدارس کے ڈگری ہولڈر بچوں اور دیگر تعلیمی اداروں سے پاس بچوں کو ایک ہی جیسی سہولیات میسر ہوں گی؟ عدالت وفاق المدارس کس قانون کے تحت دوسرے اداروں کو اپنے پاس رجسٹرڈ کرتی ہے؟ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، کسی بچے کو دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ مدارس پالیسی کے مطابق داڑھی نہ رکھنے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاق المدارس عربیہ کے امتحانات میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت...
    سندھ میں مارچ سے ہونے والے میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے منگل کو محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کیا گیا جس میں امتحانات کے شیڈول سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ تجویز ہے کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز منعقد کروائیں جائیں جب کہ بقیہ امتحانات عید کے بعد منعقد کروانے کی تجویز زیرِغور ہے۔ فیڈرل بورڈ فیڈرل بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت امتحانات 18مارچ سے شروع ہوں گے، جبکہ 28 مارچ سے 3 اپریل تک امتحانات کی تعطیلات ہوں گی۔ عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی ، عید کے بعد...
    اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس نے 4 لاشوں میں ایک شیری بیباس کی لاش کی جگہ کسی اور خاتون کی لاش بھیج دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے اس الزام پر حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس غلطی کا ذمہ دار خود اسرائیل ہے۔ ترجمان حماس نے بتایا کہ خاتون کی لاش جہاں محفوظ طریقے سے رکھی گئی تھی وہاں بھی اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی تھی۔ بیان میں بتایا گیا اس بمباری کے نتیجے میں وہاں لاشوں کی باقیات آپس میں مل گئی تھیں۔ لاشوں کے ٹکڑوں کو پلاسٹک کی تھیلیوں میں رکھا گیا تھا۔ حماس نے کہا کہ اسی وجہ سے لاش کی باقیات اِدھر اُدھر ہوگئیں اور یہ واقعہ رونما ہوا۔ اس...
    رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے قبل ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں کے خلاف سرگرم عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میریامین کی گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی۔ گرانفروشی میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر کہ مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا ۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے قبل گراں فروشوں پر ضلعی انتظامیہ نے اپنی گرفت مضبوط کرتے ہویے اشیا خوردونوش کی وافر مقدار اور سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کو یعنی بنانے کے لیے مارکیٹوں میں چیک پرتال شروع کی ہوئی ہے۔
    جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں خطبہ جمعہ ہمارے بچے سب کچھ پڑھ لیتے ہیں، لیکن قرآن مجید کا ترجمہ نہیں پڑھتے، علمی تبلیغی مجالس دین محمدی کے فروغ کا بہترین پلیٹ فارم، صرف فضائل مصائب تک محدود کیوں ہماری مجالس میں قرآن مجید برائے نام پڑھا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ہم بحیثیت مسلمان چاہے سنی ہوں یا شیعہ قرآن سے دور ہو گئے ہیں۔ ہمارے بچے سب کچھ پڑھ لیتے ہیں لیکن قرآن مجید کا ترجمہ نہیں پڑھتے۔ قرآن مجید سے دور ہونے کی وجہ سے ہم بحیثیت امت کمزور ہو گئے ہیں۔ سب سے اہم چیز قرآن ہے، خدارا اہل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختوانخوا میں سکیورٹی فورسز نے آج بروز جمعہ ضلع کرک میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے چھ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ بیان میں اس کارروائی کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ یہ چھاپہ افغانستان کی سرحد سے متصل صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں مارا گیا۔ فوج نے اس آپریشن میں مارے گئے عسکریت پسندوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن...
    راؤ دلشاد: سربراہ ن لیگ نواز شریف سے اراکین قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز ملک کی ملاقات ہوئی جاتی امرا میں نواز شریف سے  شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز ملک  کی  ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی،لیگی رہنماؤں کی پارٹی قائد سے ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ،علی پرویز ملک نے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور محصولات کی بہتری کے اقدامات پر بریفنگ دی۔نواز شریف نے معیشت کے استحکام پر علی پرویز ملک اور وزارت خزانہ حکام کی خدمات کو سراہا اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چھوٹی داڑھی رکھنے پر مدرسے کے طالب علم کو امتحان دینے سے روکنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مدرسے کے طالب علم کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس نے جامعہ الاسلامیہ سے درجہ اوّل کا امتحان پاس کیا، وفاق المدارس کے امتحانی قواعد و ضوابط کی غلط تشریح کرتے ہوئے اسے داڑھی چھوٹی ہونے پر درجہ ثانوی میں امتحان دینے سے روک دیا گیا۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہاکہ کسی بچے کو دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روکا جا سکتا، کیا...
    حماس کل 10 سال سے قید 2 اسرائیلوں سمیت 6 یرغمالیوں کو رہا کرے گی بدلے میں 600 فلسطینی رہا ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز غزہ(آئی پی ایس )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت کل رہا ہونے والے اسرائیلی یر غمالیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت کل 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا جائے گا۔کل رہا کیے جانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں ایلیا کوہن، عمر شیم توف، عومر ونرت اور تال شوہام شامل ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق کل رہا ہونے والے یرغمالیوں میں اویرا منجستو اور ہشام السید بھی...
    خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکول کے بچوں کے مطالعاتی دوروں اور پکنک پر پابندی عائد کردی گئی۔ پشاور سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے ضم شدہ اضلاع سمیت تمام ڈی ای اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلے کے مطابق بچوں کو مطالعاتی دوروں اور دیگر ٹورز پر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ محکمہ تعلیم کے مراسلے کے مطابق تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی پر سختی سے عمل کریں۔ 
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مدارس پالیسی کے مطابق داڑھی نہ رکھنے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاق المدارس عربیہ کے امتحانات میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے وفاق المدارس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وفاق المدارس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟بنیادی سوال یہ ہے کہ بچہ جو ڈگری وفاق المدارس سے حاصل...
    ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو 28 فروری تک تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے محکموں اوراداروں کے سربراہان کومراسلہ بھیج دیا، جس کے مطابق رمضان المبارک کیلئے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن 28 فروری کودی جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یکم اور2 مارچ کو سرکاری چھٹی کے باعث تنخواہیں ایک روز قبل جاری کی جائیں۔ دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے، ماہرین فلکیات پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آئے گا، اس طرح یکم رمضان المبارک یکم مارچ یا 2 مارچ کو ہوگا۔  اسرائیل...
    افغان عبوری حکومت سے کہا ہے اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، اسحق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ کسی ملک کی سرزمین دہشت گردی کے استعمال نہیں ہونی چاہیے، افغان عبوری حکومت سے کہا ہے کہ اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح اسٹرٹیجک اجلاس کی پاک-ترکیہ قیادت...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق المدارس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے چھوٹی داڑھی رکھنے پر مدرسے کے طالب علم کو امتحان دینے سے روکنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے وفاق المدارس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا تے ہوئے ریمارکس دیے بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، کسی بچے کو دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روکا جا سکتا، وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مدرسے کے طالب علم کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مقف اختیار کیا گیا...
    لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21 فروری 2025ء ) رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کی اونچی اڑان شروع، ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے سے ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار پر مبنی ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 1.21فیصد ہوگئی۔ جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا...
    رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.27 فیصد مزید بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی شرح کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 1.21 فیصد ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق بے لگام چینی کی قیمتوں میں مسلسل بارہویں ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا ہے، ایک ہفتے میں چینی ایک روپے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 155 روپے 27 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ...
    لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21 فروری 2025ء ) 33 سال بعد اس سال رمضان المبارک میں کیا خاص واقعہ رونما ہو گا؟ رمضان المبارک 1446 ہجری کے آغاز کے حوالے سے ماہرین فلکیات نے دلچسپ انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں اب صرف ایک ہفتہ باقی ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی جانب سے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس سال رمضان المبارک میں ایک ایسا واقعہ رونما ہو گا، جو 33 سال میں نہیں ہوا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق رواں سال دنیا کے کئی ممالک میں یکم مارچ کو رمضان المبارک کے آغاز کا قوی امکان ہے۔ یوں 33...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے امتحان سے روکنے کے خلاف طالبعلم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست گزار کے مطابق اسے داڑھی چھوٹی ہونے پر درجہ ثانوی کے امتحان سے روک دیا گیا۔ درخواست گزار نے مزید موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد جامعہ الاسلامیہ سے درجہ اوّل کا امتحان پاس کیا، وفاق المدارس کے قواعد و ضوابط کی غلط تشریح کرتے ہوئے امتحان سے روکا گیا۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پوچھا کہ وفاق المدارس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟ عدالت نے پوچھا کہ بنیادی سوال...
    سلسلۂ عظیمیہ کے مرشد خواجہ شمس الدین عظیمی 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مراقبہ ہال کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خواجہ شمس الدین عظیمی کا انتقال کراچی میں ہوا ہے۔ انتظامیہ سلسلۂ عظیمی نے بتایا کہ خواجہ شمس الدین عظیمی کی نمازِ جنازہ اور تدفین کا اعلان آج رات تک کیا جائے گا۔  خاندانی ذرائع کے مطابق خواجہ شمس الدین عظیمی فالج اور ہارٹ اٹیک کے باعث 10 روز زیرِ علاج رہے۔ خواجہ شمس الدین عظیمی 17 اکتوبر 1927ء کو سہارنپور، ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔