2025-04-15@06:07:22 GMT
تلاش کی گنتی: 9153
«ملازمین کی»:
(نئی خبر)
وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردارہے، اس ملک کو عظیم بنانے کے لیے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔ لاہور کے اپنے حلقے این اے127میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی مشکل اوردرست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی، ارادے مضبوط اور نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش تھے، کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگایا، عوام جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کے لیے خطوط...
مستونگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) مینگل گروپ کا سردار اختر مینگل کی سربراہی میں مستونگ میں لک پاس پر دھرنا 9 ویں روز بھی جاری رہا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومتی وفد اور اختر مینگل کے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی۔ سردار اختر مینگل سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے رابطہ کیا۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل کا کہناتھاکہ ہم نے اپنا مطالبہ ایاز صادق کے سامنے رکھ دیا اور ایاز صادق نے وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھانے کی یقین دھانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین ارکان اسمبلی میرے پاس آئی تھیں، خواتین ارکان کے سامنے گرفتار خواتین کی رہائی کا مطالبہ رکھا ہے۔ان...
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ امریکی تجارتی نمائندے سے ملاقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ تجارتی معاملات مذاکرت کے ذریعے حل ہوں۔ یہ بھی پڑھیں:یورپی یونین بلبلا اٹھی، کیا ٹرمپ ٹیرف امریکا کے گلے پڑجائیگا؟ پاکستانی سفیر نے امریکا میں پاکستانی میڈیا کے نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر چاہتے ہیں کہ امریکا میں زیادہ سے زیادہ نوکریاں پیدا کی جائیں۔ امریکا میں پیداواری صنعت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے، لہٰذا اس سلسلے میں ٹیرف لاگو کیا گیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان سمیت سب ممالک امید رکھتے ہیں کہ امریکا سے گفت و شنید کے ساتھ...
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور غزہ کی صورتحال پر عالمِ اسلام کی دانستہ خاموشی المیہ ہے۔اپنے بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ کہ غزہ خوفناک خونریزی کا شکار ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بے بسی اور بے حسی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے ملک گیر جدوجہد کرے گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے۔
سعید احمد:فلائی جناح کا لاہور سے مسقط فلائٹ آپریشن کاآغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق لاہور ایئرپورٹ مینجر نذیر احمد خان نے افتتاح کیا،چیئرمین ایئرلائنز آپریٹرز کمیٹی ادریس احمد موقع پرموجودتھے۔مینجر فلائی جناح سید عدنان کاشف سمیت ایئرلائنز انتظامیہ موجود تھی،فلائی جناح لاہور سے مسقط کیلئےدوطرفہ ہفتہ وار 3پروازیں آپریٹ کیا کرے گی۔ لاہور سے مسقط کیلئےاتوار، بدھ اور جمعہ کو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
یو اے ای(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ فلکیاتی پیش گوئیوں کے مطابق جمعہ، 6 جون 2025 کو منائی جائے گی۔ یہ پیش گوئی امارات فلکیاتی سوسائٹی نے اس ہفتے جاری کی ہے۔ گلف نیوز کے مطابق ذو الحجہ، جو اسلامی قمری کیلنڈر کا آخری مہینہ ہے، کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کی توقع ہے، 28 مئی سے ذو الحجہ کا آغاز ہو گا۔ یہ اعلان امارات فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ چاند 27 مئی کو صبح 07:02 بجے متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق نظر آئے گا اور غروب آفتاب کے بعد تقریباً 38 منٹ تک نظر آتا رہے گا، جس سے اس شام اس کے دیکھے جانے...
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ملک گیر جدوجہد کرے گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا کردار اتنہائی افسوسناک ہے جبکہ غزہ کے مظلوم مسلمان امت سے مایوس ہو کر اللہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو بہت ہی المناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور غزہ کی صورتحال پر عالمِ اسلام کی دانستہ خاموشی المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ خوفناک خونریزی کا شکار ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بے بسی اور بے حسی کا شکار ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی...
ایلون مسک کی جگہ ٹام ژو ٹیسلا کے سی ای او ہوں گے؟ جاری احتجاج، اسٹاک میں کمی کے درمیان استعفیٰ کے مطالبات بڑھ گئے۔ ٹیسلا سرمایہ کار راس گربر کا کہنا ہے کہ ایلن مسک کو ٹیسلا کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے یا پھر اپنی دیگر ذمہ داریوں کو چھوڑ دینا چاہیے۔ یہ تجویز 2025 کے پہلے تین مہینوں میں ٹیسلا کے حصص میں 36 فیصد کمی کے بعد سامنے آئی، جو کہ 2022 کے بعد سب سے تیز اور تاریخ کی تیسری سب سے بڑی سہ ماہی کمی ہے۔ اسکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے گربر کاواساکی ویلتھ مینجمنٹ کے سی ای او نے کہا کہ ظاہر ہے کہ مسک حکومت میں...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے آذربائیجان کی ملی مجلس (پارلیمنٹ) کی چیئرپرسن صاحبہ غفار ووا سے انٹر پارلیمنٹری یونین کی 150ویں اسمبلی کے موقع پر تاشقند میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کے اعادے اور پارلیمانی، اقتصادی اور سیاسی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے منعقد ہوئی۔ چیئرمین سینٹ نے فروری 2025 میں ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے 15ویں اجلاس کے موقع پر باکو کے اپنے حالیہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے آذربائیجان کی پْرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے باکو میں واقع چودھویں صدی کی ملتان کارواں سرائے کو اس تاریخی رشتے کی علامت قرار دیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اپنی...
حسینہ واجد کو اشتعال انگیز بیانات دینے سے روکنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ بھی کیا بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ڈھاکہ ہندوؤں کی حفاظت کرے، مودی بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ و نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس نے بینکاک میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، اور ڈھاکا کی جانب سے حسینہ واجد کی حوالگی کی درخواست پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا کہ وزیر اعظم (مودی) نے زور دیا کہ ماحول کو خراب کرنے والی کسی بھی بیان بازی سے گریز کیا جانا چاہیے۔ مودی اور یونس کی ملاقات بینکاک میں بمسٹیک یا خلیج بنگال...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے قریب گڑھے میں لگی آگ سے ابلنے والے پانی کے نمونے کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئی۔پی پی ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی میں بینزین، ٹولین، ٹیٹرا کلورو ایتھین کی زائد مقدار پائی گئی ہے۔ابتدائی کیمیائی رپورٹ کے مطابق ٹیٹرا کلورو ایتھین 5 کے بجائے 33 مائیکرو گرام فی لیٹر نکلی ہے جبکہ بینزین کی مقدار 5 مائیکرو گرام کے بجائے 19 مائیکرو گرام فی لیٹر پائی گئی ہے۔ کراچی: کورنگی کریک کے گڑھے میں آگ 7 روز بعد بھی نہ بجھیکراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ ساتویں روز بھی نہ بجھ سکی۔ رپورٹس کے مطابق فی لیٹر پانی میں ٹولین 5 کے...
کراچی کے علاقے کورنگی بلال چورنگی ملنگی ہوٹل کے قریب سڑک پر کی گئی کھدائی سے مٹی میں دبی ہوئی ایک شخص لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچا دیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 36 سالہ کاشف کے نام سے کی گئی جو کہ نشے کا عادی بتایا جاتا ہے۔ اس حوالے ایس ایچ او عوامی کالونی ستار مگسی سے رابطہ کیا تو انہوں نے جائے وقوعہ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود قرار دیا اور جب انسپکٹر محمد علی نیازی سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ واقعہ عوامی کالونی تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے۔
ایک دماغی امپلانٹ نے شدید فالج سے متاثر ایک خاتون کی آواز بحال کر دی۔ یہ کامیابی ان لوگوں کے لیے مواصلات کے حصول میں ایک اہم پیشرفت ہے جو بولنے کی صلاحیت سے محروم ہوگئے ہیں۔ پیر کے روز جرنل نیچر نیوروسائنس میں شائع ہونے والے ایک مطالعے میں تفصیل سے بیان ہونے والے اس امپلانٹ نے بات کرنے کے لیے پروستھیسس استعمال کرنے میں تاخیر کے مسئلے کو حل کیا ہے۔ محققین کی ٹیم (جس میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے کے محققین بھی شامل تھے) نے ایک مصنوعی ذہانت کا نظام تیار کیا ہے جو دماغی اشاروں کو آواز میں ’نیئر-ریئل ٹائم‘ میں تبدیل اور اسٹریم کرتا ہے۔ مطالعے کے مصنف گوپالا انومانچیپلی کا کہنا تھا کہ ہمارا...
سعودی فوج کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیاض الرویلی کی امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا سے ملاقات ہوئی، جس میں دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاض میں ہونیوالی یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے سلسلے میں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو پریسیژن۔گائیڈڈ ویپن سسٹمز فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ سعودی فوج کے سربراہ کی امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں دفاعی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے ہتھیاروں کے فروخت کی منظوری کی بات دفاع پینٹاگون نے صدر ٹرمپ کے...
چولستان کینالز منصوبے کی صدر سے منظوری ڈاکیومنٹیڈ ہے، ان کے دستخط ہیں: وزیراطلاعات پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے دعوی کیا ہے کہ چولستان کینالز کے منصوبے پر سندھ میں صرف سیاست ہورہی ہے، منصوبے کی صدر سے منظوری ڈاکیومنٹیڈ ہے، اس پر ان کے دستخط ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھاکہ بلاول کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتی، کینال منصوبے کا حل جلسوں یا میڈیا پر بیان بازی سے نہیں نکل سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوئی لڑائی نہیں لیکن وہ گولا باری کرتے رہتے ہیں۔ عظمی بخاری نے خیبر پختونخوا حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ...
وزیرِ اعظم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کیخلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیرِاعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کے تاثرات کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے. ان شاء اللہ پاکستان...
عراقی سفیر کے علامہ شیخ حسن جعفری کی صحت و سلامتی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی ملی و دینی خدمات کو بھی سراہا۔ ملاقات میں اہم دینی و اجتماعی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ عراق نے سفیر حامد عباس لفتہ نے اسلام آباد میں شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ تفصیلات کے مطابق عراقی سفیر حامد عباس ہفتہ کے روز شیخ محمد حسن جعفری کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کی عیادت کی۔ عراقی سفیر نے علامہ شیخ حسن جعفری کی صحت و سلامتی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی ملی و دینی خدمات کو بھی سراہا۔ ملاقات میں اہم دینی و اجتماعی...
علامتی فوٹو کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب ٹریلر نے گاڑی کو ٹکر ماری جس میں سوار خاتون نے باہر نکل ٹریلر ڈرائیور پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق خاتون گاڑی سے اتری اور ڈرائیور پر گولیاں چلادیں، ڈرائیور ٹریلر سے اتر کر بھاگا اور پولیس کے پیچھے چھپ گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ڈرائیور اور خاتون زیر حراست ہیں، جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، ایک ہی ایف آئی آر میں دونوں افراد کو نامزد کردیا گیا۔مقدمہ متن کے مطابق عیسیٰ نگری کٹ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، دونوں افراد غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہے تھے۔ ٹریلر نے آگے نکلنے کی کوشش کی تو گاڑی کو سائیڈ...
پاکستان ریلوے نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کر دیا۔ریلوے حکام کے مطابق اپریل کے آخر میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس دوبارہ بحال کی جارہی ہے۔حکام کے مطابق یہ ٹرین مین لائن 2 پر چلنے والی ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے، جو کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس 2020ء میں کرونا وائرس کے دوران بند کی گئی تھی۔ٹرین کراچی سے کوٹری، سیہون، دادو، لاڑکانہ، شکار پور، جیکب آباد، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، کندیاں، میانوالی، اٹک، نوشہرہ سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔
ابوظہبی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ منائی جائے گی۔ یہ پیش گوئی چاند کی متوقع رویت کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق ذو الحجہ کا چاند 27 مئی 2025 کی شام کو نظر آنے کی توقع ہے، جس کے بعد 28 مئی کو ذو الحجہ کا پہلا دن ہوگا۔ چاند 7:02 صبح اماراتی وقت کے مطابق طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا، جس سے چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چاند کی ممکنہ رویت...
وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔اس رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملک میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جواب میں کہا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی ہے۔ عوامی فلاح کا یہ مشن اور پاکستان کی ترقی کا سفرجاری رکھیں گے۔ امریکی ٹیرف عائد ہونے پر پاکستان نے موثر حکمت عملی تیار کرلی وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹیئرنگ کمیٹی اور ورکنگ گروپ قائم کردیا گیا، سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر بین...

رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات،ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال،مختلف منصوبوں پر گفتگو
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات،ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال،مختلف منصوبوں پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر احسن اقبال سے اہم ملاقات رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر چوہدری احسن اقبال سے اسلام آباد میں ایک تفصیلی ملاقات کی جس میں حلقہ این اے 46 اسلام آباد سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران انجم عقیل خان نے اپنے حلقے میں انفراسٹرکچر کی بہتری، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جاری اور مجوزہ منصوبہ جات کے لیے...
راؤ دلشاد : وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزرا اور پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن میں ہوااسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تاڑر اور خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم سے ملاقات کی، وزیراعظم کی ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنماوں سے مشاورت کی ، پارٹی راہنماوں نے بلاول بھٹو کی طرف سے وفاقی حکومت کے نہروں کے فیصلے پر بیان بازی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا خاصا ہے کہ ہم تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کئے جاتے ہیں،اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئیند ہے جعلی ڈاکٹر نے دل...
امیر جماعت اسلامی سے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے، انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔ شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے ان کے پیغام کا خیرمقدم کیا۔ اپنی گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے، انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ دوران گفتگو دونوں راہنماؤں نے غزہ...
غیرت کے نام پر سفاکیت کے نئے واقعے نے انسانیت کو شرمسار کر دیا۔ میرپور خاص کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی 7 ماہ کی حاملہ بیوی اور 2 معصوم بچوں (5 اور 8 سال) کو زندہ جلا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں خاتون کا شوہر ویجھو بھیل اور اس کے 3 بھائی شامل ہیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار شوہر نے پولیس کو غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب میڈیکو لیگل افسر کے مطابق خاتون اور بچوں کے ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگائی گئی، جب کہ ان پر تشدد کے واضح نشانات بھی ملے ہیں۔ پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا...
اسلام آباد:وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کراچی سے پشاورجانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا پانچ سال بعد دوبارہ آغاز ہوگا، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو مارچ 2020 میں کرونا وائرس کے باعث بند کردیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپریل2025 کے آخرمیں خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک بار پھر بحال کیا جائیگا۔ وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے، کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد،کشمور،ڈی جی خان کاروٹ ہے، خوشحال خان خٹک...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا عید کے بعدوزیراعظم نےبجلی کی قیمتوں میں کمی کااعلان کیا، ایک اورخوشخبری آنیوالی ہے جس کاوزیر اعظم اعلان کرینگے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا ریلیف گرمی میں عوام کو فائدہ ہوگا،رمضان سہولت بازار میں 1ارب11کروڑ کی عوام کوچیزوں پربچت ہوئی،3ارب57کروڑروپےکی رمضان بازاروں میں خریداری ہوئی،28ہزارافرادنے3کروڑکی فری ہوم ڈیلیوری اشیاخورونوش منگوائیں۔ صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک اورخوشخبری آنیوالی ہے جس کاوزیر اعظم اعلان کرینگے، نئے 13 سہولت بازار اگست تک بنائیں گے ،69کروڑسےسہولت بازار سولر انرجی پر منتقل ہو رہے ہیں۔ 14مقامات پر پائلٹ سہولت آن دی گو پروگرام شروع کرینگے،اوورچارجنگ پرٹرانسپورٹرزکو22لاکھ کاجرمانہ،11لاکھ مسافروں کوواپس دلوایاگیا۔ مزیدپڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں...

کچھ عناصر ریڈ زون کو یرغمال بنانے پر بضد ہیں‘: بلوچستان حکومت کا بی این پی لانگ مارچ کیخلاف کارروائی کا عندیہ
کوئٹہ : بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ بی این پی (مینگل) کے مجوزہ لانگ مارچ کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات موجود ہیں، جنہیں چند حالیہ واقعات نے مزید تقویت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ کے دوران قیادت کی جانب سے کی گئی تقریر پر بھی حکومت کو تشویش ہے، جس کا جائزہ لیا گیا ہے اور اب قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔ شاہد رند نے ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ حکومت نے اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، اور مارچ کے شرکا سے دو مرتبہ مذاکرات ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں شاہوانی اسٹیڈیم، سریاب روڈ تک آنے کی اجازت دی، لیکن...
اسلام آباد: قومی فضائی کمپنی کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2025ء کے لیے اپنے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے، جو 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔ اس دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے سفر کریں گے۔ عازمین کی روانگی کے لیے بوئنگ 777 اور ائربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے تاکہ سفر کو زیادہ آرام دہ...
تنظیم کے آئندہ مستقبل اور فعالیت کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کئے جائیں گے، اجلاس سے خصوصی خطاب قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے اعلیٰ سطحی ادارے مرکزی مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس جمعہ سے کراچی میں شروع ہوگیا ہے، جس میں ملک بھر سے اراکین مجلس عاملہ شرکت کر رہے ہیں اور ہمہ وقت مرکزی مجلس نظارت جے ایس او پاکستان کا اہم اجلاس بھی منعقد ہوگا، دونوں اجلاسات میں تنظیم کے آئندہ مستقبل اور فعالیت کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کئے جائیں گے، اجلاس سے خصوصی خطاب قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کریں گے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی ریڈزون میں احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ ترجمان نے خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا بھی عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر مینگل کے ساتھ حکومتی کمیٹی نے 2 نشستیں کی ہیں، صوبائی حکومت نے انہیں سریاب روڈ پر جگہ کی پیشکش کی۔ انہوں نے بتایا کہ سردار اخترمینگل کی بی این پی ریڈ زون میں احتجاج پر بضد ہے۔ جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شاہد رند کا کہنا تھا کہ بی این پی نے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دفعہ 144...
احتجاج کے دوران اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے کارکنوں اور جامعہ کے طلباء نے وقف ترمیمی بل کو غیر آئینی اور فرقہ وارانہ قرار دیا اور کہا کہ مودی حکومت اسے مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں دنیا بھر میں اپنے احتجاجی مظاہروں کے ذریعہ سرخیاں میں رہنے والی جامعہ ملیہ اسلامیہ ایک مرتبہ پھر احتجاج کی کمان سنبھالنے کی تیاری کر رہی ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ سے منظور شدہ وقف ترمیمی بل کے خلاف جامعہ کے طلباء نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء اور بائیں بازو کی طلبہ تنظیم آل انڈیا اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن (AISA) کے کارکنوں نے وقف ترمیمی بل...
جیکب آباد کے مختلف علاقوں میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال، عزت آبرو کوئی چیز محفوظ نہیں ہے، جبکہ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ڈاکو راج، بااثر لوگوں کی سرپرستی میں عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ یہ بات انہوں نے جیکب آباد کے علاقوں گوٹھ علی دوست خان گولاٹو، گوٹھ محمد اعظم خان گولاٹو اور گوٹھ حاصل خان ٹالانی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے...
بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے پریس سیکرٹری شفیق العالم کے مطابق جمعہ کو بنکاک میں چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مابین ہوئی دو طرفہ ملاقات میں باہمی احترام کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی رہنما ڈاکٹر یونس اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پہلی ملاقات ہوگئی شفیق العالم اس بات کی تصدیق کی کہ کے باوجود اس کے کہ ڈاکٹر محمد یونس سابقہ وزیراعظم حسینہ واجد کے لیے خیرسگالی کا جذبہ نہیں رکھتے، مودی نے چیف ایڈوائزر سے سفارتی ادب کے مطابق برتاؤ کیا۔ شفیق العالم کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی نے مبینہ طور پر کہا کہ بھارت شیخ حسینہ کے ساتھ مثبت...
280 پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد عازمین حج کی ٹریولنگ،پی آئی اے نے حج آپریشن کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )قومی فضائی کمپنی کی جانب سے قبل از حج آپریشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حج 2025 کے لیے اپنے قبل از حج آپریشن کا اعلان کر دیا ہے، جو 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گا۔ اس دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب پہنچائے گی۔ذرائع کے مطابق رواں سال 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت جب کہ 36 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت پی آئی اے...
صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہبازشریف کا صدر زرداری کو فون، جلد صحتیابی کی دعا نجی ٹیلی ویژن رپورٹ کے مطابق صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ صدر زرداری سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔ صدر کے اہل خانہ کو مکمل آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کورونا کا شکار ہونے کی وجہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے فون پر صدر مملکت کی خیریت دریافت کی تھی، اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ وزیراعظم نے صدر آصف علی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی دھمکی پر ردعمل میں کہا ہے کہ گنڈاپور کے پی حکومت کے گزشتہ 13سال کا حساب دیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر وفاق کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس مہینے میں این ایف سی میں طے شدہ چیزیں نہ ملیں تو خیبر پختونخوا کے عوام، پولیس اور سرکاری افسران سمیت سب کو لے کر نکلیں گے۔جس کے جواب میں جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہاکہ این ایف سی میں وفاق نے خیبر پختونخوا کو اس...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں جدید میچ آفیشلز ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس سے میچز میں شفافیت کو مزید بڑھایا جائے گا اور امپائرز کو فیصلوں میں مدد ملے گی پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی نہ صرف میچ کے دوران فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنائے گی بلکہ شائقین کرکٹ کے لیے بھی ایک نیا تجربہ فراہم کرے گی اس ٹیکنالوجی میں کئی جدید فیچرز شامل ہوں گے جن کی مدد سے نوبال کی نگرانی کی جائے گی جبکہ ڈی آر ایس (ڈیسکشن ریکول سسٹم) کا استعمال بھی ممکن ہو گا اس کے ساتھ ساتھ امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن...
نیوزی لینڈ سے تیسرے میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ جھوٹی امید نہیں دلاؤں گا، ہمیں بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سب چیزوں کو نوٹ کیا ہوا ہے، ہماری جو مینجمنٹ ہے اس پر کام کرے گی۔ کوشش ہوگی کہ ہماری جو کوششیں 35 آوور تک ہوتی ہیں وہ 50 آوور تک ہوں۔ Pakistan Captain Mohammad Rizwan Press Conference | Pakistan vs New Zealand ODIs#NZvPAK pic.twitter.com/Pp0AbjQ8YP — PCB Media (@TheRealPCBMedia) April 5, 2025 محمد رضوان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگررزلٹ نہیں آتا تو تنقید آپ کا حق ہے، ہم میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد کے کی مصروفیات کو منظر عام پرنہ لانےکا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کا کوئی تحریری شیڈول بھی نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی ملاقاتوں کی اطلاعات متعلقہ محکمے کوفون پر ہی دی جائے گی۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا، وفد گڈ گورننس اور کرپشن کے تخلیصی جائزے کے لئے پاکستانی حکام سے بات چیت کرے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف وفد...
بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 4 اپریل کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا اور اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردی کی...
— فائل فوٹو لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی آخری بوگی کوٹری کے قریب پٹری سے اتر گئی۔ کوٹری ریلوے کراسنگ کے قریب ٹرین پٹری سے اتر گئی کراچی اور پنجاب کے درمیان ریلوے ٹریفک جزوی معطلحیدرآباد اتوار کو جامشورو سے کوٹری ریلوے اسٹیشن... حیدرآباد ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی آخری بوگی ٹرین کمپلین ٹوٹنے کے باعث پٹری سے اتری ہے۔مذکورہ بوگی پٹری سے اترنے کے بعد پوری ٹرین سے بھی علیحدہ ہو گئی۔انتظامیہ کی جانب سے بوگی الگ کر کے مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔
نکاح نامے سے متعلق اصلاحات پر مبنی شارٹ فلم ’بول اُٹھو‘ کی خصوصی اسکریننگ کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق خصوصی اسکریننگ تقریب پشاور پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں سابق صوبائی محتسب رخشندہ ناز، وکلا، طلبا، اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ فلم میں خیبرپختونخوا میں نکاح خوانی سے جڑے متعدد مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے، جن میں غیر رجسٹرڈ اور غیر مستند نکاح خواں کا مسئلہ نمایاں ہے۔ اس شارٹ فلم کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر میں یکساں نکاح نامہ جاری کیا جائے تاکہ قانونی اور سماجی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔ فلم میں نکاح سے قبل ایچ آئی وی اور تھیلیسیمیا کے ٹیسٹ کو لازمی قرار...
کراچی میں دوستوں کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے روپوش ذاتی ملازمین کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق رحیم بخش اور عبدالرحیم ارمغان کے ذاتی ملازمین تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ارمغان کے دونوں روپوش ملازمین کا آبائی تعلق بہاولپور سے ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ عبدالرحیم اور رحیم بخش کے نام پر مجموعی طور 6 سمیں رجسٹرڈ ہیں، ملازم رحیم بخش کے نام پر رجسٹرڈ ایک نمبر ارمغان کے زیر استعمال تھا۔ تحقیقات کے مطابق رحیم بخش کے نام پر رجسٹرڈ نمبر کا واٹس ایپ سپریم فنانشل ایسوسی ایٹس کے نام سے بنایا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے کہا کہ ارمغان نے دونوں ملازمین کے نام پر بینک اکاونٹس...
عرفان ملک: افغان باشندوں کے انخلا کی مہم کو ایک بڑا چیلنج درپیش ہے کیونکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہزاروں افغان باشندے روپوش ہو گئے ہیں۔ حکومتی مشینری 67 ہزار 825 افغان باشندوں کی نشاندہی کرنے کیلئے متحرک ہو گئی ہے تاہم کئی اضلاع میں افغان باشندوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ راولپنڈی میں 37 ہزار 577 افغان باشندوں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا جبکہ گوجرانوالہ میں 12 ہزار 438 افغان باشندوں کی نشاندہی نہیں ہو سکی۔ سرگودھا میں 8318 غیر قانونی مقیم افغان باشندے روپوش ہیں جن کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ لاہور میں بھی 7341 افغان باشندے روپوش ہیں۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ پولیس ذرائع کے مطابق...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہم اس ادارے کا حصہ نہیں بن سکتے جو فلسطین کی موجودہ صورتِحال پر محض تماشائی بنا رہے اور کچھ نہ کرے۔ یہ بھی پڑھیں:مائیکروسافٹ کی گولڈن جوبلی تقریب، ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج، ویڈیو وائرل عاصم افتخار نے یہ بات الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے غزہ میں اجتماعی قبر سے امدادی کارکنوں کی 15 لاشوں کی دریافت پر بلائے گئے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا...
قیصر کھوکھر: پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی 113 آسامیاں کے لیے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کامیاب امیدواروں میں علی حسن، محمد عثمان، علی رضا، فاطمہ نور، محمد بلال، زینب فاطمہ، احمد علی، مریم خالد، محمد وقاص، نوشین افتخار، سلمان طاہر، عائشہ یاسر، حسن احمد، سحر اقبال، عبداللہ یونس، عمارہ سعید، وقار احمد، مہوش فاطمہ، تیمور حسن، اور نداء قمر شامل ہیں۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ پی پی ایس سی نے کامیاب 499 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ پی پی ایس سی نے انفورسمنٹ آفیسر اور انویسٹی گیشن آفیسر کی سائیکلوجیکل اسسمنٹ...
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی جلا ئوگھیرا ئو کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ 10 اپریل کو سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹرز کو دلائل دینے کیلئے طلب کررکھا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے ضمانتیں دائر کیں، جناح ہائوس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلا ئوگھیرا سمیت آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
مائیکروسافٹ کے قیام کی گولڈ جوبلی کے سلسلے میں جاری تقریب اس وقت روکنا پڑی ایک کمپنی ملازمہ نے فلسطین کے حق میں احتجاج شروع کر دیا۔ ملازمہ کی جانب سے مقصد اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کی فراہمی پر مائیکروسافٹ کے کردار کو اُجاگر کرنا تھا۔ ????A Microsoft employee disrupted the company’s 50th anniversary event to protest its use of AI.“Shame on you,” said Microsoft employee Ibtihal Aboussad, speaking directly to Microsoft AI CEO Mustafa Suleyman. “You are a war profiteer. Stop using AI for genocide. Stop using AI… pic.twitter.com/PdIqa6TSHo — Ramy Abdu| رامي عبده (@RamAbdu) April 4, 2025 میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ احتجاج اُس وقت شروع ہوا جب مائیکروسافٹ کے AI سی ای او...
ذرائع کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بہنوں سجل علی اور صبور علی نے ملاقات کی ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے یہاں گزشتہ ماہ بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ صبور علی کی بڑی بہن نے اب اپنی بہن اور بھانجی سے ملاقات کی ہے۔ سجل علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر صبور اور بھانجی سے ملاقات کی تصویریں شیئر کی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Sajal Ali (@sajalaly) ان تین تصاویر میں سجل اور صبور کو خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دونوں بہنوں نے نومولود کا چہرہ مداحوں کو دکھانے سے گریز کیا ہے۔ اداکارہ سجل علی نے اپنی پوسٹ...
لاہور: ڈی جی خان میں محکمہ وائلڈ لائف نے 110 زندہ بٹیر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ کارروائی ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ڈی جی خان کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی، بازیاب کیے گئے بٹیر 7 لکڑی کے کریٹس میں غیر قانونی طور پر منتقل کیے جا رہے تھے۔ محکمہ وائلڈ لائف کی بروقت کارروائی سے اسمگلرز کے خواب چکنا چور ہو گئے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بٹیر اسمگلنگ کو ناکام بنا کر جنگلی پرندوں کے تحفظ میں ایک اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریا فارمولا اجلاس میں پاکستان نے دہشتگردگروہوں کے زیر قبضہ ہتھیاروں کیخلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کر دیا۔ اجلاس میں پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد گروہوں، نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کے ذریعے جدید اور مہلک غیر قانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پاکستانی مشن کے قونصلر سید عاطف رضا نے کہا کہ دہشت گرد گروپس کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر مالیت کے غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں، جو پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ انہوں...
بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی اور کہا عاطف خان اور شیر ارباب کو آپ کے کہنے پر ہی عہدوں سے ہٹایا گیا تھا، اب انہیں دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اس معاملہ پر متعلقہ قیادت سے پوچھوں گا۔ وزیراعلیٰ نے دو وزراء کی کارکردگی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو شکایت کی۔ بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو وزراء کے خلاف کارروائی اختیار دے دیا، دونوں وزراء کو کابینہ سے ہٹائے جانے یا قلم دان تبدیل کرنے کا...
سینئر کشمیری رہنما کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کی رہائی صرف انفرادی آزادی کا معاملہ نہیں بلکہ اعتماد کو بحال کرنے اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی طرف بڑھنے کا ایک قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں مقیم سینئر کشمیری رہنما راجہ مظفر نے کہا ہے کہ یاسین ملک ہمیشہ سے عزم و حوصلے کی علامت اور پُرامن مذاکرات کے داعی رہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کو پُرامن طریقوں سے حل کرنے کےلیے پُرعزم ہیں۔ امریکا میں مقیم سینئر کشمیری رہنما راجہ مظفر نے بھارتی سپریم کورٹ میں یاسین ملک کے ویڈیو لنک پر دیے گئے بیان اور عدالتی کارروائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں یاسین ملک کے آج کے بیان سے ظاہر ہے کہ سات...
پشاور کے علاقے میں واقع تھانہ انقلاب پر رات گئے دہشت گردوں نے فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا، تاہم خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے پر اندھا دھند فائرنگ کی اور ایک دستی بم بھی پھینکا جس سے تھانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا اور شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی جس کے باعث حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ تھانے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور جلد انہیں قانون کی گرفت میں لایا...
ملاقات کا بنیادی مقصد ہندوستان میں حجۃ الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور کی شاندار خدمات کو سراہنا اور انکے گرانقدر دینی و سماجی کردار کا اعتراف کرنا تھا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے نو منتخب نمائندے سے ملاقات نئی دہلی میں شیعہ فیڈریشن کے وفد کی مقام معظم رہبری کے...
علی ساہی: غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی حکومتی مہم، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا بارے اہم اجلاس،آئی جی پنجاب نے کہا پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کی حکومتی مہم کے دوران 01 ہزار سے زائد افراد کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا، 2353 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، 203 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے،اداروں سے کوآرڈینیشن جاری، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو مخصوص پوائنٹس سے...
نعتیہ قوالی میں نئی جدتیں متعارف کروانے والے غلام فرید صابری قوال کی 31 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ سن 1930 میں مشرقی پنجاب میں پیدا ہونے والے غلام فرید صابری نے قیام پاکستان کے بعد خاندان سمیت ہجرت کر کے کراچی میں سکونت اختیار کی۔ موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد عنایت حسین صابری سے حاصل کی اور پہلی پرفارمنس پیر مبارک شاہ کے سالانہ عرس میں 11 برس کی عمر میں دی۔ غلام فرید صابری نے پہلی قوالی سن 1958 میں ریکارڈ کروائی۔ بعد میں انکے چھوٹے بھائی بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئے اور صابری برادران کے نام سے اس جوڑی نے 70 اور80 کے عشرے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ صابری...
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے جمعہ کو راولپنڈی کمشنر آفس میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہونے والی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری ، ایم این اے طاہرہ اورنگزیب، پنجاب اسمبلی کے ارکان ضیااللہ شاہ، پارلیمانی سکریٹری شازیہ رضوان، اسمٰاء عباسی، سابق میئرسردارنسیم، کمشنر عامر خٹک ، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ ،ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضی اور دیگر اعلیٰ حکام نے اس اجلاس میں شرکت کی۔میٹنگ کے دوران عیدالفطر کے انتظامات، بجلی کے نرخوں میں کمی، اور عوامی خدمات کی بہتری جیسے اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عید کے موقع پر ٹرانسپورٹ نظام...
لاہور (نیوز رپورٹر) بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خلاف لاہور میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات نے کی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رنگ لانگو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کی آلہء کار ہیں اور غیر ملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دشمنان ارض پاک کو بہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ پاک آرمی لورز موومنٹ کے قائدین نے کہا، "ماہ رنگ لانگو نے نہ صرف پاکستان کے خلاف...
پشاور: پشاور کے علاقے میں واقع تھانہ انقلاب پر رات گئے دہشت گردوں نے فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا، تاہم خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے پر اندھا دھند فائرنگ کی اور ایک دستی بم بھی پھینکا جس سے تھانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا اور شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی جس کے باعث حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ تھانے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور جلد انہیں قانون کی...
کراچی: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو عید کی مبارکباد دی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مہتاب عباسی، مولانا لطف الرحمان، مولانا عبید الرحمان، کفیل نظامی اور اسرار مروت بھی شریک تھے۔ Tagsپاکستان
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تاریخی و عوامی جدوجہد، 14 روزہ پنڈی دھرنے اور حکومت کا مسلسل تعاقب کرتے رہنے کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 7.41 اور 7.69 روپے کمی کا اعلان خوش آئند ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی قیمتوں میں فی یونٹ مزید کمی کی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ناجائز ٹیکسز اور ظالمانہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے، 1994 سے تمام آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اور کیپیسٹی چارجز کے نام...

ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بن سلمان سے ایرانی صدر کی ٹیلی فونک گفتگو
سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر سے گفتگو میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب علاقے میں ہر قسم کی کشیدگی اور بدامنی دور کرنے میں مدد کے لئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے عید الفطر کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کال کی۔ ایرانی صدر نے سعودی ولی عہد سے گفتگو میں کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں اور نہ ہی ایٹمی ہتھیاروں کو اپنے ڈاکٹرائن کا حصہ سمجھتا ہے، لیکن ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جمعرات تین اپریل 2025 کی رات سعودی عرب...
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ملک میں دہشتگردی کے واقعات ہیں اس کا حل ہمارے پاس ہے، ہماری حکومت میں دہشتگردی ختم ہوئی اورپھرحکومت ختم کردی گئی جس طرح بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہٹائی گئی ہمیں اس پر تحفظات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر وفاق کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس مہینے میں این ایف سی میں طے شدہ چیزیں نہ ملیں تو خیبر پختونخوا کے عوام، پولیس اور سرکاری افسران سمیت سب کو لے کر نکلیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ملک...
اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن کے متن کے مطابق امن و امن کی صورتحال، مہنگائی پر بحث، گنے کی قیمت پر بحث کے لئے اجلاس بلایا جائے۔ درخواست کے متن میں سکولوں کی نجکاری، شعبہ صحت کی نجکاری پر بحث کے لئے اجلاس طلب کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کروا دی۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر، فرخ جاوید مون، علی امتیاز وڑائچ، اویس ورک و دیگر نے درخواست جمع کروائی۔ درخواست کے متن کے مطابق امن و امن کی صورتحال، مہنگائی پر بحث، گنے کی قیمت پر بحث کے لئے اجلاس بلایا جائے۔ درخواست کے متن میں سکولوں کی...
قبل ازیں جامعہ شہید مطہری پہنچے تو پرنسپل جامعہ شہید مطہری و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اُن کا استقبال کیا۔ علامہ امین شہیدی نے ورثاء سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ اُمت واحدہ پاکستان معروف عالم دین علامہ محمد امین شہیدی نے ملتان میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی کی وفات پر اُن کے بھائیوں اور بیٹے سے اظہار افسوس کیا۔ قبل ازیں جامعہ شہید مطہری پہنچے تو پرنسپل جامعہ شہید مطہری و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے اُن کا استقبال کیا۔ علامہ امین شہیدی نے ورثاء سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی قبر پر...
ایک انٹرویو میں حبا بخاری اپنے شوہر آریز احمد کا ایک اعتراف سُن کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔ ڈراما انڈسٹری کی معروف زمانہ جوڑی آریز احمد اور حبا بخاری کی محبت اور پھر شادی سے تو سب ہی آگاہ ہیں۔ لیکن نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں جوڑے نے اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی کے بارے میں مزید باتیں بتائیں۔ ایک موقع پر شوہر آریز احمد نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں سے خود آگاہ نہیں تھے اور کامیابی کے لیے ہمیشہ سے شک سا رہتا تھا۔ آریز احمد نے کہا کہ مجھے شدید غصہ بھی آتا تھا، میری ان کمزوریوں کو حبا بخاری نے دور کیا اور سمجھایا کہ میں کتنا اہم ہوں اور کیا کچھ...
اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ ریلوے ٹریک، روڈ راستے سبھی غیر محفوظ بن چکے ہیں۔ آئے روز مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔ بلوچستان میں بدامنی عروج پر ہے، یہاں کوئی شخص محفوظ نہیں ہے۔ بلوچستان کے حالات پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ ریلوے ٹریک، روڈ راستے سبھی غیر محفوظ بن چکے ہیں۔ آئے روز مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے...

’علی امین نے عمران خان سے صوبے میں تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی‘، ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات کی اندونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں پارٹی کی نئی تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عاطف خان اور شیرعلی ارباب کو دوبارہ عہدوں پر رکھنے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ آپ کے کہنے پرعہدوں سے ہٹایا گیا تھا، اب دوبارہ شامل کیا گیا، اس پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ اس معاملے پر متعلقہ قیادت سے...
اداکار شہریار منور کا کہنا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین کی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ وہ اپنی پوری زندگی گزار سکتے ہیں۔ حال ہی میں شہریار منور احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شوبز سمیت نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ دوران گفتگو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے شہریار نے بتایا کہ ان کی ماہین صدیقی سے پہلی ملاقات 4 سے 5 سال قبل ہدایتکار عاصم رضا کے گھر ہوئی تھی جس کے بعد وہ بس دوست تھے۔ شہریار منور کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال قبل وہ ماہین صدیقی کے ساتھ سنڈے کافی پر گئے اور وہ کافی کب ڈنر میں تبدیل...
KETCH: بلوچستان علاقے کیچ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 4 اپریل کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے...
بانی پی ٹی آئی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات کی اندونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں علی امین نے بانی کو صوبے میں تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے دو وزراء کی کارکردگی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو شکایت لگائی، بانی نے علی امین کو وزراء کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا۔دونوں وزراء کو کابینہ سے ہٹائے جانے یا قلم دان تبدیل کرنے کا امکان ہے، دونوں وزراء پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے بھائی ہیں، علی امین نے بابر سلیم سواتی اور اعظم سواتی کے تنازع پر بھی بات چیت کی۔ علی امین کے بیانات پر پی ٹی آئی کور کمیٹی نے سخت ردعمل دے...

معطل ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پرادارے میں بدانتظامی ، افسران کیساتھ بدتمیزی،کام میں غفلت جیسے الزامات عائد،چارج شیٹ پیش
اسلام آباد(رانا فرخ سعید)معطل ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پرادارے میں بدانتظامی ، افسران کیساتھ بدتمیزی،دفتری امور کی انجام دہی میں غفلت جیسے الزامات عائد،چارج شیٹ پیش انکوائری کمیٹی نے انکوائری کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر معطل ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکیشن ایجنسی فرزانہ الطاف شاہ سے دو ہفتوں میں تحریری جواب مانگ لیا گیاہے ، انکوائری افسر کو دو ماہ میں اپنی رپورٹ مکمل کر کے حکام کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تحریری جواب جمع نہ کروانے پر یکطرفہ کارروائی ہوگی ۔ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اسد اسلام مہنی کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ڈپٹی سیکرٹری کو...
اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے 3 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ چینی پاور پلانٹ مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کی بات چیت کر رہے ہیں ، چینی پاور پلانٹ کے قرضے کی ری پروفائلنگ پر بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ گردشی قرض میں 339 ارب روپے کی بہتری لائے ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم کر کے 145ارب روپے کی بہتری لائے ہیں۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری کر رہے ہیں ، ان 3 ڈسکوز...
بیرسٹر گوہر کی علی امین سے ملاقات، پارٹی رہنماں کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )بیرسٹر گوہر کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے علی امین کو پارٹی رہنماں کے خلاف بیانات نہ دینے اور خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا۔دریں اثنا بیرسٹر گوہر خان نے علی امین گنڈاپور سے کے پی کے ہاس اسلام آباد میں ملاقات کی اور علی امین کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے مستقبل میں انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دیا۔ بیرسٹر گوہر نے تیمور جھگڑا کو امریکا میں ٹیلی فونک کال کی، بیرسٹر گوہر خان نے لندن میں موجود اسد...
بلوچستان کی صورتحال پر سینئرسیاستدانوں پر مشتمل بااختیار کمیٹی بنائی جائے، سپریم کورٹ بار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ک صدر میاں رف عطا نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان کی صورت حال پر سینئر سیاست دانوں پر مشتمل بااختیار اور مینڈیٹ کی حامل کمیٹی تشکیل دی جائے اور بلاتاخیر بلوچستان روانہ کردی جائے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رف عطا نے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی سے ملاقات کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر سپریم کورٹ بار نے چیف جسٹس کو بلوچستان کی صورت حال...

جب عمران خان کے دور میں بجلی 15 روپے کی تھی تب پی ڈی ایم ٹولہ مہنگائی مکاؤ مارچ کے نام پر اسلام آباد آ دھمکا تھا
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025) پی ٹی آئی نے بجلی سستی کرنے کے حکومتی اعلان کو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر تحریک انصاف کا ردعمل دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "جب عمران خان کے دور میں بجلی 15 روپے فی یونٹ تھی، تو پی ڈی ایم ٹولہ 'مہنگائی مکاؤ مارچ' کے ٹرک پر سوار ہو کر اسلام آباد آ دھمکا تھا۔ مگر جیسے ہی اقتدار ہاتھ آیا، عوام پر مہنگائی کے ایٹم بم گرا دیے۔ بجلی 50 روپے فی یونٹ پہنچا دی، اور اب 7...
پشاور: بیرسٹر گوہر کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے علی امین کو پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیانات نہ دینے اور خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا۔ دریں اثنا بیرسٹر گوہر خان نے علی امین گنڈاپور سے کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور علی امین کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے مستقبل میں انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دیا۔ بیرسٹر گوہر نے تیمور جھگڑا کو امریکا میں ٹیلی فونک کال کی، بیرسٹر گوہر خان نے لندن میں موجود اسد قیصر سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے علی امین گنڈاپور سے خاموش رہنے کی استدعا کی اور اختلافات کو پارٹی کے اندر ہی رکھنے کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جمعے کے روز بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس سے ملاقات کی، جو اگست 2024 میں ڈھاکہ میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے انقلاب کے بعد دونوں ہمسایہ ممالک کے رہنماؤں کے درمیان پہلی باضابطہ بات چیت تھی۔ اس انقلاب نے بھارت کی دیرینہ اتحادی شیخ حسینہ کو اقتدار سے بے دخل کر دیا تھا، جس کے بعد وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہو گئیں۔ اس واقعے نے دونوں ممالک کے تعلقات کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ بنگلہ دیشی عوام میں بھارت مخالف جذبات میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین تناؤ کا پس منظر 84 سالہ نوبل...
جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں رئیس الوفاق المدارس الشیعہ کا کہنا تھا کہ اجتہاد کی وجہ سے مسلک اہلبیت میں کوئی بھی مسئلہ بند گلی میں نہیں، فقہا و مجتہدین نے ہر جدید مسئلے کو حل کر کے اسلامی نقطہ نظر بیان کیا ہے۔ جبکہ دوسرے مکاتب فکر کے ہاں اجتہاد کا دروازہ بند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علیؑ حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کو چھوڑا تو کچلے جائیں گے۔ قرآن مجید کو سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں، ترجمہ و تفسیر پڑھیں اور اپنی زندگی میں تعلیمات قرآن اور سیرت معصومین پر عمل کریں،...

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کے روز مختلف صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں صوبے کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، بجٹ تیاری اور حکومتی اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی میر ظہور احمد بلیدی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، پارلیمانی سیکرٹریز عبدالصمد گورگیج، حاجی محمد خان لہڑی، میر عبدالمجید بادینی، میر لیاقت علی لہڑی، حاجی ولی محمد نورزئی، سنجے کمار، اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، ملک نعیم خان...
اسلام آباد: غیر ملکیوں کی ملک بدری کے سلسلے میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں 60 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کی ملک بدری کے پلان کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، اس حوالے سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کی مدت ختم ہونے کے بعد ایکشن شروع کردیا گیا ہے۔ جڑواں شہروں (اسلام آباد راولپنڈی) میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیوں میں 60 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ کارروائیاں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر کی ہیں۔ اسلام آباد کے علاقوں ترنول، بہارہ کہو، غوری ٹاؤن اور میرآبادی میں سرچ آپریشن کیا گیا جہاں سے افغان سٹیزن کارڈ...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے کہا کہ ناجائز ٹیکسز اور ظالمانہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے، 1994ء سے تمام آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اور کیپیسٹی چارجز کے نام پر اربوں روپے وصول کرکے جن لوگوں نے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، ان کو بے نقاب کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تاریخی و عوامی جدوجہد، 14 روزہ پنڈی دھرنے اور حکومت کا مسلسل تعاقب کرتے رہنے کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ جمعہ کو ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب...

پاکستان میں ٹریکٹر پلانٹ لگانے کے لئے بیلاروس کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے، وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی بیلاروس کے وزراء سے ملاقاتیں، ٹریکٹر پلانٹ کا دورہ
منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے دورہ بیلاروس میں وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات الیگزسی لیخنووچ سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور اہم اقتصادی و تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین زمینی رابطوں پر پہلے سے جاری معاملات میں پیشرفت کی ضرورت ہے، کیونکہ شاہراہوں کے ذریعے نہ صرف باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے، بلکہ وسط ایشیا اور یورپ تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ تجارتی اعتبار سے بیلا روس کو خطے میں اہم جغرافیائی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان بالخصوص مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون میں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)لاہور میں8سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا دکاندار گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق نواب ٹائون کے علاقے میں 8سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے) میرب نامی بچی گھر سے دکان پر چیز لینے گئی تھی ، جہاں ملزم نے دکان کے اندر بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جسے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے تلاش کرکے اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم راجو کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 7 اپریل کو شام 5 بجے ہوگا۔ سپیکر سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سپیکر نے اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔ ہاوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر 7 اپریل کو سہ پہر 4 بجے سپیکر لاونج میں ہوگا۔ اجلاس میں سنی اتحاد کونسل سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ مزید :