2025-03-26@08:41:07 GMT
تلاش کی گنتی: 876

«سیاسی سپیس کو»:

(نئی خبر)
    گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کرم میں امن کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کو ایک بار پھر ناکام قرار دے دیا۔پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کیمروں کے سامنے بھاشن دیتی ہے لیکن کرم میں 25 کلومیٹر کی سڑک پر اب تک اپنی رٹ قائم نہیں کر سکی۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جو وزیرِ اعلیٰ 9 مئی میں ملوث ہو، وہ امن کی بات کیسے کرے گا۔مذاکرات پر رائے دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو دوسروں کو این آر او کا طعنہ دیتے تھے، آج خود این آر او مانگ رہے ہیں، ان کے کرتوتوں کا فیصلہ عدالتوں...
    صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ٹانک اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ  دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، قوم کو سکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )غزہ میں فائر بندی کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین کو حتمی مسودہ پیش کیا گیا ہے مذاکرات کار آج منگل کے روز دوبارہ دوحہ میں ملاقات کریں گے تاکہ منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا سکے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مذاکرات کے عمل سے آگاہ ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ روز مذاکرات کے دوران جو نصف شب میں ایک اہم پیش رفت کے بعد ہوئے امریکی صدر کے نمائندوں اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مندوبین کی موجودگی میں اسرائیل اور حماس کو معاہدے کا حتمی مسودہ پیش کیا گیا.(جاری ہے) امریکی صدر جو بائیڈن...
    ریاض میں ہونے والے شام سے متعلق اجلاس کے موقع پر شرکا کا گروپ فوٹو ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیج تعاون کونسل نے شام پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ شام سے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شامی عوام کے لیے عربوں کی حمایت کو مضبوط کرنے کے لیے سعودی دارالحکومت میں عرب ممالک کے وزرائے کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے شام پر سے پابندیاں اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مقبوضہ جولان میں اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے شام پر بار بار اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شام کے تمام علاقوں...
    اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور وکلا کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز،بیرسٹر گوہر،سردار مصروف،سلمان اکرم راجہ،نیازی اللہ نیازی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلاء کی عبوری ضمانتوں میں 25 جنوری تک توسیع کر دی۔   عدالت نے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں 4 مقدمات درج ہیں۔
    اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شیر افضل مروت کی جانب سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کی وجہ سے پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز (اظہارِ وجوہ) نوٹس جاری  کردیا ہے۔نوٹس کے ذریعے شیر افضل مروت سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر جواب طلب کیا گیا ہے  اور جواب دیے جانے تک میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے بھی روک دیا گیا ہے۔شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس سے متعلق ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔بانی چیئرمی پی ٹی...
    اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرلیا۔اسپیکر ہاس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس جمعرات کو صبح ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ میں ہوگا۔پی ٹی آئی اجلاس میں تحریری مطالبات حکومتی نمائندوں کے سامنے پیش کرے گی جبکہ پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم پانچ میں اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔اراکین کے اصرار پر حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے جس کے بعد اجلاس اب پندرہ جنوری کے بجائے سولہ جنوری کودن ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اراکین کے اصرار پر تاریخ تبدیل کی۔ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کا...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہاہے کہ کیسز کے فیصلے عدالتوں نے کرنا ہیں حکومت نے نہیں،پاکستان پر کوئی امریکی پریشر نہیں ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ3مرتبہ ملتوی ہوا ،کیسز کے فیصلے عدالتوں نے کرنا ہیں ، حکومت نے نہیں ،انہیں 9مئی اور 26نومبر کو ملکی مفاد کیوں یاد نہیں تھا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ہم کئی سال سے چارٹر آف ڈیموکریسی کا کہہ رہے ہیں ،ہمیں توقع کرنی چاہیے کہ مذاکرات کامیاب ہوں ،مذاکرات میں کامیابی ملک کے مفاد میں ہے ،ہم آپس میںلڑتے رہے اور بھارت کی معیشت ہم سے 12گنا ہو گئی۔ہم خود بھی چاہتے ہیں مذاکرات میں مثبت بات چیت ہو ،پاکستان نے تو امریکی...
    ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) مارک زکر برگ کی جانب سے نریندرمودی کی موجودہ بھارتی حکومت پر تنقید کرنے پر بھارت نے سخت ناراضی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ’میٹا‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکر گرگ نے ایک پوڈ کاسٹ میں دعویٰ کیا کہ کووڈ 19 کے بعد خصوصاً بھارت سمیت 2024 میں بننے والی تمام موجودہ حکومتیں انتخابات ہار گئی تھیں۔ بھارت نے زکر برگ کے اس تبصرے کو ’مایوس کن‘ قرار دیا اور ٹیکنالوجی کے ارب پتی زکر برگ پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا۔ بھارت کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے پیر کو ’میٹا‘ کے سی ای...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سیاسی مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے اہم رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سیاسی مذاکرات کے لیے جو ماحول چاہیے وہ نہیں مل رہا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی گفتگو سن کر لگ رہا ہے کہ مذاکرات کے لیے جو جو ماحول ہونا چاہیے وہ نہیں مل رہا۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے، مذاکرات کے ڈرامے کو رہنے دیں، وزیر دفاع خواجہ آصف انہوں نے کہاکہ حکومت اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی طرف سے گولہ باری کی جارہی ہے، مذاکرات کا عمل عمران خان کے کہنے پر شروع ہوا...
    اسلام آباد:وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی منافقت کی سیاست کر رہی ہے، کسی کو ہائوس کو ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جس ادارے نے عمر ایوب کو اس قابل کیا کہ وہ ہائوس میں کھڑے ہو کر تقریر کر سکیں، اسی ادارے کے خلاف بات کرتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہئے، ملک میں پری سینسر شپ کا کوئی سسٹم رائج نہیں، پروٹیکشن آف جرنلسٹس بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج اس ہائوس میں ہنگامہ برپا کیا گیا، پی ٹی آئی...
    اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بدھ کی دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس پارلیمنٹ کے کمیٹی روم نمبر 5میں ان کیمرہ ہوگا۔ مذاکرات کے اس تیسرے اہم دور میں پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے فون پر رابطہ کر کے مذاکراتی عمل اور اجلاس کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں اپوزیشن ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد...
    خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں گزشتہ 100 روز سے بند مرکزی شاہراہ کھولنے کے لیے صوبائی حکومت نے مرکزی شاہراہ کے ساتھ قائم نجی بنکرز کو مسمار کرنا شروع کر دیا ہے اور اب تک 2 گاؤں میں کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امدادی سامان بردار گاڑیوں کا پہلا قافلہ پاڑا چنار پہنچ گیا ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ جمعے کے روز ایک حکم نامہ جاری کیا تھا کہ  پاڑاچنار روڈ پر قائم تمام نجی بنکرز کو ہٹایا جائے گا اور یہ کام سرکاری مشینری کے ذریعے ہوگا۔ تاہم اس پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا جو اب مذاکرات کے بعد باقاعدہ شروع کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کرم و پولیس نے کارروائی کی تصدیق کی...
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرلیا۔ اسپیکر ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بدھ کی دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ میں ہوگا۔ پی ٹی آئی اجلاس میں تحریری مطالبات حکومتی نمائندوں کے سامنے پیش کرے گی جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کا مذاکراتی عمل سے متعلق رابطہ ہوا اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اسپیکر اسمبلی سے فونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسد قیصر اور اسپیکر کے درمیان مذاکرتی عمل پر مشاورت ہوئی، اسد قیصر اور اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی نشست کے لئے...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 15 جنوری کو طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 5 میں دن ڈیڑھ بجے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ہوںے والا اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلی بار دیکھا حکمران اور حزب اختلاف ہمارے قصیدے پڑھ رہے تھے، اس بار اس مولوی نے دو کشتیوں پر پاوں رکھا اور پار ہوگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ملتان میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ خیر المدارس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زیادہ تر مصروفیت اس ملک کی سیاست میں ہوتی ہے،ہمارا روزانہ سیاست دانوں سے پالا پڑتا ہے، مسلمان حکمرانوں سے اسلام کا تقاضا کرنا سب سے مشکل کام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پر تو بہت سے سوالات اٹھتے ہیں، ہم نے سیاست سے کیا حاصل کیا پر یہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے سیاسی رابطے ٹوٹ گئے ہیں جس کی وجہ 26 ویں آئینی ترمیم بنی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جے یو آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل سے حکومت کیساتھ کئے جانے والے مذاکرات میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ جے یو آئی کے قائد بیک وقت حکومت اور اپوزیشن میں شامل ہیں کس حیثیت سے ان سے بات کی جائے۔ تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان رابطے قطعی طور پر ختم ہو چکے ہیں اور 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے موقع پر دونوں جماعتوں...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی قیادت نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایک بھونڈا کیس ہے جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا۔ یہ بات سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ عمر ایوب نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف بنا، یہ ایک بھونڈا کیس ہے برطانیہ کی این سی اے ایک طرف اور سپریم کورٹ ایک طرف، این سی اے نے 190 ملین پاؤنڈ برطانیہ سے سپریم کورٹ میں بھیجے اور سپریم کورٹ نے یہ پیسہ حکومت کے خزانے میں جمع کروایا اس...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہدایت پر پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کا نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے۔ شوکاز نوٹس میں شیر افضل مروت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے آپ کے بیانات کے حوالے سے عمران خان کو اگاہ کیا گیا تھا، بانی چیئرمین کی ہدایت کے بعد پارٹی کی جانب سے رویہ بہتر کرنے سے متعلق شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔ شوکاز نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت کو 7 دن کے اندر...
    بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کی وجہ سے ایک بار پھر شو کاز (اظہارِ وجوہ) نوٹس جاری جاری کردیا ہے۔ تحریک انصاف رہنما شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کا نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے،  آپ کے بیانات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو اگاہ کیا گیا تھا،آپ نے پہلے بھی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی کی جانب...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کی جانب سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کی وجہ سے پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز (اظہارِ وجوہ) نوٹس جاری جاری کردیا ہے۔ نوٹس کے ذریعے شیر افضل مروت سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر جواب طلب یا گیا ہے  اور جواب دیے جانے تک میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے بھی روک دیا گیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: میرے خلاف کوئی بولے گا تو خاموش نہیں رہوں گا، شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی رہنماؤں...
    پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کی جانب سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کی وجہ سے پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز (اظہارِ وجوہ) نوٹس جاری جاری کردیا ہے۔ نوٹس کے ذریعے شیر افضل مروت سے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر جواب طلب یا گیا ہے اور جواب دیے جانے تک میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے بھی روک دیا گیا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس حسن اظہر رضوی نے سویلین کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت میں کہا ہے کہ دیکھنا چاہتے ہیں کیا ملزمان کو اپنے دفاع میں گواہان پیش کرنے دیے گئے یا نہیں؟پیش کردہ شواہد کا معیار بھی دیکھنا چاہتے ہیں، کیا آرمی ایکٹ میں بعد میں کی گئی ترامیم کو 9 مئی پرلاگو کیا جاسکتا ہے؟.(جاری ہے) جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل جاری رکھے جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ کونسے مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل ہوئے اور کیوں ہوئے ؟...
    پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت اور تحریک انصاف کے مابین مذاکرات کے حوالے سے  بتایا ہے کہ اس کا دی اینڈ کس صورت میں ہو سکتا ہے؟۔   190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس کا فیصلہ آج تیسری بار مؤخر ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ تیسری مرتبہ مؤخر ہونے پر مایوسی ہوئی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت این ار او لینے کے چکر میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لیکن یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نہ این ار او لیں گے نہ ہی این ار او دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 31 جنوری تک...
    روم(نیوزڈیسک)اٹلی کے قریب غیرقانونی تارکینِ وطن کی کشتی میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، کشتی میں سوار آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دیا۔اسپین کے ایک جزیرے کینرے میں ایک غیر قانونی تارک وطن خاتون نے کشتی پر ہی ایک بچے کو جنم دیا، یہ کشتی اسپین کی طرف جا رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق کشتی میں67 افراد کو لیبیا سے غیرقانونی طور پر اٹلی لے جایا جا رہا تھا، جن میں 14 عورتیں، چار بچے اور پیدا ہونے والا نوزائیدہ بچہ بھی شامل تھا۔رپورٹ کے مطابق تیز ہواں کے باعث کشتی اپنا توازن کھو بیٹھی تھی جس کے باعث کشتی پر سوار افراد کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا، اسی دوران کشتی میں...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنے 9 سالہ کیرئیر کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے حسین لمحات کو یاد کیا ہے۔ انہوں نے لکھا’ آج میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کوئٹہ گلیڈایٹرز کے ساتھ میرا وقت اختتام پذیر ہوا، میں اس بات پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں کہ اس ٹیم کے ساتھ 9 سال کا سفر بہت ہی شاندار اور خوبصورت رہا۔‘   View this post on Instagram   A post shared by Sarfaraz Ahmed (@sarfaraz54) یہ بھی پڑھیے:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو ریلیز کردیا، سابق کپتان کا مستقبل کیا ہوگا؟ انہوں نے کہا ہے کہ میں ندیم عمر کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے سیاسی رابطے ٹوٹ گئے ہیں جس کی وجہ 26 ویں آئینی ترمیم بنی ہے۔جے یو آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل سے حکومت کیساتھ کیے جانے والے مذاکرات میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ جے یو آئی کے قائد بیک وقت حکومت اور اپوزیشن میں شامل ہیں کس حیثیت سے ان سے بات کی جائے۔ تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان رابطے قطعی طور پر ختم ہو چکے ہیں اور 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے موقع پر دونوں جماعتوں کے درمیان ملاقاتوں رابطوں اور سیاسی ہم...
    پشاور:  مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں میں بےحیائی اور بدتمیزی بڑھائی ہے۔ پشاور میں ایم پی اے ملک طارق اعوان کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ پنجاب میں ترقی ہو رہی ہے یہاں(خیبر پختونخوا میں ) کوئی کام نہیں ہو رہا۔ پی ٹی آئی نے ملک طارق کو وزیر بنانے کی پیشکش کی مگر انہوں نے انکار کر دیا۔انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے ابھی تک یہاں کیا کام کیا ہے؟ یہاں کوئی آئی ٹی یونیورسٹی یا کوئی ہسپتال بنایا ہے؟ بانی پی ٹی آئی نے ترسیلات زر روکنے کی کال...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں میں بےحیائی اور بدتمیزی بڑھائی ہے۔ پشاور میں ایم پی اے ملک طارق اعوان کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ پنجاب میں ترقی ہو رہی ہے یہاں کوئی کام نہیں ہو رہا۔ پی ٹی آئی نے ملک طارق کو وزیر بنانے کی پیشکش کی مگر انہوں نے انکار کر دیا۔انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے ابھی تک یہاں کیا کام کیا ہے؟ یہاں کوئی آئی ٹی یونیورسٹی یا کوئی ہسپتال بنایا ہے؟ چین میں حکومت نے سؤر مارنے کیلئے ٹیمیں بھرتی...
    پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت وفاقی وزرا پورا پورا دن عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں لیکن جب عمران خان ایک ٹوئٹ کرتے ہیں تو ان سب کی چیخیں نکل جاتی ہیں کیونکہ ساری حکومت عمران خان کے ایک ٹویٹ کی مار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی کے کہنے اور کسی کے خوف سے مذاکرات نہیں کر رہی ہے یہ مزاکرات بانی چیرمین عمران خان کی ہدایت پر پاکستان کے مفاد میں کیے جارہے ہیں جب کہ وزیر دافع خواجہ اصف مایوسی پھیلا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شوکت...
    حکومت پی ٹی آئی مذاکرات؛ فریقین میں تلخیاں ختم کروانے میں کلیدی کردار کس کا رہا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے دوران فریقین میں تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کا کلیدی کردار رہا۔ ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کے حوالے سے آبزرویشن جاری کر دیں۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے متعدد مواقع پر حکومت اور اپوزیشن کو تعمیری اور مثبت بات چیت کی تجویز دی جبکہ انہوں نے گزشتہ اجلاس میں باقاعدہ رولنگ کے ذریعے اسپیکر آفس کے دروازے تمام اراکین کے لیے کھولنے کا اعلان کیا۔ ایاز صادق نے حکومت سے زیادہ اپوزیشن کو وقت...
    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہو گی یا بری؟ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل بروز سوموار 13 جنوری کو اڈیالہ جیل میں محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل اڈیالہ جیل میں سنائیں گے۔ احتساب عدالت نے 18 دسمبر 2024 کو فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پہلے 23 دسمبر 2024 کو فیصلہ سنانے کی تاریخ دی گئی جو بعد میں 6 جنوری 2025 تک مؤخر کردی گئی تھی۔ بعد ازاں 13 جنوری کو فیصلہ سنانے کا دن مقرر کیا گیا تھا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ریفرنس...
    اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کی ملاقات آج ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات دوپہر کے وقت اڈیالہ جیل میں ہو گی، جہاں پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان سے ملاقات کریں گے۔   گزشتہ روز پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے درمیان رابطہ ہوا تھا، جس کے بعد عمران خان سے ملاقات کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔ اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اسد قیصر اور عمر ایوب سے بات کی، جس میں ملاقات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کروانے کی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی میں اختلافات کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے خلاف باتیں کرے گا تو مجھ سے خاموشی کی توقع نہیں رکھے۔ ایکسپریس کے مطابق رہنما پی  ٹی آئی شیر افضل مروت  نے  پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ معاملے پر میں نے پارٹی  کو کمٹمنٹ دی کہ  مزید تنازع کھڑا نہیں کروں گا  لیکن کسی کو یہ  حق نہیں کہ خامواخواں میرے خلاف میڈیا پر بیٹھ کر بیانات دے، میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو  ایسی صورت میں کوئی یہ توقع نہ رکھے  کہ میں خاموش رہوں  گا، میڈیا پر آکر...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔ شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے، نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔ پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے۔ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ مزید پڑھیں: وہ اہم کھلاڑی جو...
    میرے خلاف کوئی بولے گا تو خاموش نہیں رہوں گا، شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی میں اختلافات کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے خلاف باتیں کرے گا تو مجھ سے خاموشی کی توقع نہیں رکھے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ معاملے پر میں نے پارٹی کو کمٹمنٹ دی کہ مزید تنازع کھڑا نہیں کروں گا لیکن کسی کو یہ حق نہیں کہ خامواخواں میرے خلاف میڈیا پر بیٹھ کر بیانات دے، میرے خلاف کوئی بات کرے...
    عرفان صدیقی : فوٹو فائل حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات ٹریک پر ہیں، کوئی پیچھے نہیں ہٹا، بانی پی ٹی آئی کے بیان میں براہ راست وزیرِاعظم کی ذات پر حملہ کیا گیا، اگلی میٹنگ میں درخواست کریں گے کہ ایسے بیانات نہ آئیں۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات میں جو اس وقت صورتحال ہے اس کی ذمہ داری ن لیگ کی نہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پہلی میٹنگ میں بھی ہم نے کسی سے رابطہ نہیں کیا تھا لیکن وہ چیزیں آگے پہنچ گئیں، دوسری میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ اب رابطہ پی ٹی آئی کی طرف سے...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی میں اختلافات کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے خلاف باتیں کرے گا تو مجھ سے خاموشی کی توقع نہیں رکھے۔ رہنما پی  ٹی آئی شیر افضل مروت  نے  پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ معاملے پر میں نے پارٹی  کو کمٹمنٹ دی کہ  مزید تنازع کھڑا نہیں کروں گا  لیکن کسی کو یہ  حق نہیں کہ خامواخواں میرے خلاف میڈیا پر بیٹھ کر بیانات دے، میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو  ایسی صورت میں کوئی یہ توقع نہ رکھے  کہ میں خاموش رہوں  گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر آکر بات کریں گے...
    اسپیکر ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حامد رضا خان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب خان کی طرف سے آج اسپیکر ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کی کوشش کی گئی مگررابطہ قائم نہ ہوسکا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ میسج آگاہ کردیا گیا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی اتوار 12 جنوری یا سوموار 13 جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے لیے تیار ہے، جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل ہوجائے گا۔ حکومت اور اپوزیشن مذاکرات سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا...
    سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ یا کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی کوئی پیش کش حکومت کی جانب سے نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کی رہائی کے لیے کسی دباؤ کا سامنا ہے۔ سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، اور حکومت کا اس معاملے میں کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے ملک کو نقصان پہنچانے کے حربے ناکام ہو چکے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے...
    رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو  مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کے لیے راضی ہوئی ہے، وفاقی حکومت کو بھی وسیع تر مفاد کو مدِنظر رکھ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر گولیاں چلانا ن لیگ کے ریکارڈ کا حصہ ہے: بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلانا ن لیگ کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء روزانہ پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنسز کر رہے ہیں، وفاقی...
    لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج، مسلم دنیا کو بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسلام آباد میں ’ مسلم معاشروں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع’ کے عنوان پر 2 روزہ عالمی کانفرنس کا افتتاح ہوگیا، کانفرنس میں 47 ممالک کے وزرا اور مختلف اداروں کے نمائندے شریک ہیں، کل کانفرنس کے اختتام پر ’اسلام آباد اعلامیہ‘ پر دستخط کیے جائیں گے۔ تفصیالت کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہے، مسلم دنیا کو اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے بڑے پیمانے...
    کراچی؍ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی کو 38 سے 4 فیصد پر لانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ آئندہ وقت میں اشیاء کی قیمتوں میں ٹھہراؤ آئے گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما مظفر شجرہ کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایٹمی طاقت ملک کی چابیاں ایسے شخص کو دی گئیں جس نے کبھی یونین کونسل بھی نہیں چلائی۔ انہوں نے کہا کہ بدانتظامی اور نااہلی کی بدولت ملک بدترین دلدل میں پھنس گیا، دو سال کی محنت کے بعد دنیا بھر میں معاشی بحالی کے چرچے ہیں، مہنگائی...
     وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی وعوامی امور رانا ثنا نے کہا ہے کہ کسی بات پرسمجھوتہ ہو یا نہ ہو لیکن مذاکرات تو ہونے چاہئیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوری نظام میں ایک جماعت اقتدار میں اور ایک حزب اختلاف ہوتی ہے، پارلیمانی جمہوری نظام ڈائیلاگ سے ہی چل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہو تو لسٹ فراہم کرے دیکھیں گے کون سیاسی قیدی ہے کون نہیں؟
    اسلام آباد (رانا فرخ سعید) پیسوں کے عوض بچیوں کو شادی کیلئے فروخت کرنے کیخلاف درخواست وفاقی محتسب میں دائر،شکریال راولپنڈی کی رہائشی لڑکی نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرے والد قسطوں پر چیزوں کی خریدوفروخت کا کاروبار کرتے ہیں،جن لوگوں سے پیسے لیے ہوتے ہیں ان کے بدلے بیٹی کی شادی اس عمررسیدہ شخص سے کر دیتے ہیں۔میرے والد نے میری دو بہنوں کی پیسے لیکر عمررسیدہ لوگوں کیساتھ شادی کردی میری بہنوں کی بیس لاکھ روپے لیکر شادی کی گئی جس کے بعد اب میری بہن کے دیور کا قرض اتارنے کیلئے میرے والد میری اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں میری عمر چودہ سال ہے اور پچاس سال کے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے رہنماء شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید...
    اپنے بیان میں بی این پی رہنماؤں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ طلباء کی سیاسی سرگرمیوں پر غیرآئینی پابندی کو فوراً واپس لیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے طلباء تنظیموں پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان طبقہ مستقبل میں قومی و سیاسی اداروں میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ طلباء تنظیموں پر پابندی لگانا اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ اپنے بیان میں بی این پی کے رہنماء غلام نبی مری اور انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ نے محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کی جانب سے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں اور طلباء تنظیموں کی سیاست پر پابندی لگانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناروا عمل ناقابل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی نتائج کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔ الیکشن کمیشن میں پی بی 45 کے 15 انتخابی نتائج کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ممبر پنجاب بابر بھروانہ اور ممبر کے پی کے اکرام اللہ خان نے کی۔ کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، انہوں نے پی بی 45 کے پورے حلقہ کا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فارم 48,49 مرتب کیے بغیر نتائج کا اعلان کر دیا۔ اصل فارم 45 میں کے جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پر کانی نے 4503 ووٹ لیے ہیں۔...
    بیجنگ:چین میں حالیہ دنوں میں ہیومن میٹا نمونیا وائرس (ایچ ایم پی وی) کے کیسز میں اضافے کے بعد عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ یہ وائرس عام طور پر زکام یا فلو جیسی علامات پیدا کرتا ہے، جن میں کھانسی، بخار، ناک کا بند ہونا اور سانس میں دشواری شامل ہیں۔ ایچ ایم پی وی سردیوں کے موسم میں زیادہ فعال ہوتا ہے اور متاثرہ شخص کے چھینکنے، کھانسنے یا قریبی رابطے سے دوسرے افراد میں منتقل ہو سکتا ہے۔ چین کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ایچ ایم پی وی کے کیسز خاص طور پر 14 سال سے کم عمر بچوں میں زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں، تاہم انہوں نے اس بات کی تردید کی ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (پی سی اے) ساؤتھ نے دھوکہ دہی سے سولر پینل کی درآمدات کے ذریعے 106 ارب روپے پر مشتمل ایک اور بڑے منی لانڈرنگ اسکینڈل کا پردہ فاش کیا ہے۔ بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر دو بھائیوں کی سربراہی میں اس آپریشن میں، پشاور اور لاہور میں سات شیل کمپنیوں کے ایک جدید ترین نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے اس اسکینڈل کو تیار کیا۔ پی سی اے کے مطابق مجرموں نے سولر پینل کی قیمتوں میں 500 فیصد تک اضافہ کیا، پینلز کو $0.35-0.70 فی واٹ کے حساب سے درآمد کیا جس کی اصل قیمت چین میں صرف $0.15 فی واٹ تھی۔ اس اسکیم میں مختلف کمرشل...
    راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ  بانی پی ٹی آئی کی مسکراہٹ کا سبب بن گئے۔ اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان  کے چہرے پر رانا ثنا اللہ کی وجہ سے نہ صرف مسکراہٹ آئی بلکہ انہوں نے اس سے لطف بھی اٹھایا۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کا پورا پیغام قوم تک پہنچاتے ہیں۔ کوشش ہے ان کی کوئی بات مِس نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس سن کر عمران خان مسکرائے، انہیں بڑا مزہ آیا۔ رانا ثنا اللہ کو بتائیں کہ پاکستان تحریک انصاف سونا نہیں ہیرا ہے۔ رانا ثنا...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء) پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے کہ حکومت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی ممبر جیل اصلاحاتی کمیٹی و پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ۔ہائی کورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو خدیجہ شاہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا ۔ ویوو نے شاندار ڈیزائن، 80W FlashCharge اور جدید ٹیکنالوجی کا حامل Y200 سمارٹ فون پاکستان میں...
    لاہور(نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی‘ کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جیل کے اندر ہی ٹرائل کا فیصلہ بھی بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے سبب کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اور صحت کے سبب خاص انتظام کی بات ہوسکتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں، ڈسٹرکٹ کورٹس یا ہائی کورٹ میں لایا جائے تو یہ سیکیورٹی کے حوالے سے بڑا مسئلہ ہوگا، اس لیے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا، اور اسے کسی نے چیلنج بھی نہیں کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 28 دسمبر کو (ن) لیگ کے رہنما...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے خبردار کیا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا، سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ چکے کہ حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہے، اختیار ہے...
    پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔ اپنے وڈیو بیان میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ میڈیا پر شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا۔ سینئر لیڈرشپ کی ذمے داری ہے کہ وہ پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، کیوں کہ حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے۔ حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے  جب کہ عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں لیکن بہت اچھا ہوا کہ پی...
    کیا حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات ختم ہونے جا رہے ہیں؟ شوکت یوسفزئی نے بتادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس)پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔اپنے وڈیو بیان میں شوکت یوسف زئی نے کہا کہ میڈیا پر شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا۔ سینئر لیڈرشپ کی ذمے داری ہے کہ وہ پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو، کیوں کہ حکومت کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے۔ حکومت اب بیک فٹ پر جا رہی ہے...
    وزیر برائے مذہبی امور آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی پاکستان کے پرچم میں لپٹے تدفین مملکت خداداد کے ساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے مذہبی امور پیر مظہر عبداللہ شاہ نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی اور کشمیر کاز کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی پاکستان کے پرچم میں لپٹے تدفین مملکت خداداد کے ساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر مظہر عبداللہ شاہ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوج ایک قابض فوج کی حیثیت...
    اسداللہ بھٹوکی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد ایس ٹی پی کے مرکزی رہنما قادر چنا کو اے پی سی کا دعوت نامہ دے رہاہے
    لاہو ر( نمائندہ جسارت )نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات غیبی مجبوری کے تحت ہیں،سیاسی استحکام کے لیے سیاسی قومی جمہوری قیادت کیساتھ مذاکرات اور آئینی حدود کی پابندی سے ممکن ہیں۔منصورہ جامع مسجد مرکزی تربیت گاہ میں دیر بالا کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات غیبی مجبوری کے تحت ہیں، دو متحارب فریقین کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں تو معجزہ ہوگا۔ سیاسی بحرانوں کے خاتمہ کے لیے قومی ترجیحات پر قومی ڈائیلاگ ناگزیر ہے۔ سیاسی استحکام کے لیے سیاسی قومی جمہوری قیادت کیساتھ مذاکرات اور آئینی حدود کی پابندی سے ممکن ہیں۔ سیاسی مذاکرات کی کامیابی...
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ایک بار پھر منظر عام پر آگیا، مودی سرکار کے دورحکومت میں بھارتی فضائیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل اے پی سنگھ نے جنگی طیاروں کی کمیشن میں تاخیر پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ تیجس پروجیکٹ کا آغاز 1986ء میں ہوا جبکہ پہلا طیارہ اس کے آغاز کے 17 برس بعد اڑا، ٹیسٹنگ کے 16 سال بعد یہ طیارہ بھارتی فضائیہ میں شامل ہوا۔ سربراہ بھارتی فضائیہ نے کہا کہ اب تک بھارتی فضائیہ میں 40 طیارے بھی شامل نہیں ہوسکے، یہ نااہلی ہماری صلاحیتوں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، وقت...
    کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کی ایک عدالت نے سیاسی اثر و رسوخ کے حامل متنازع بدھ مذہب کے پیشوا کو ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے اور توہین اسلام پر دوسری بار جیل بھیج دیا۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گالاگوڈاٹ ناناسارا کو جمعرات کے روز مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی، انہوں نے اسلام مخالف بیانات 2016 میں دیے تھے۔ خیال رہے کہ انہیں گزشتہ سال سری لنکا کی مسلم اقلیتی کمیونٹی کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا تاہم 4 سالہ قید کی سزا کے خلاف اپیل کرنے کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔ گالاگوڈاٹ ناناسارا سابق صدر گوٹابایا راجا...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے سب انسپکٹرز سے اگلے رینک انسپکٹرز پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید محنت و لگن، دیانتداری اور بردباری سے اپنے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کی ہدایات کی، اپنے ملنے والے نئے منصب کو مظلوموں کی دادرسی کرنے کی تلقین کی۔ آپ نے کہا کہ آپ تمام پر لازم ہے کہ اپنے عہدے اور حلف برداری کی پاسداری کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ اللہ کے نزدیک محنت و لگن اور دیانتداری سے کام کرنے والوں کا ایک علیحدہ مقام ہے، مسائل اور مشکلات میں گھرے لوگوں کے لیے مسیحا بنیں، پختہ ارادے اور یقین محکم کامیابی کی ضمانت ہیں،...
    ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے قید رہنما کو اپنی پارٹی میں تقسیم کا سامنا ہے۔ بڑے اسٹیک ہولڈرز بشمول خاندان، وکلاء، سیاسی قیادت اور مختلف جرائم میں قید افراد ایک دوسرے کے خلاف  صف آرا ہیں۔ علیمہ خان اور بشریٰ بی بی دونوں  پارٹی کی قیادت سنبھالنے کی الگ الگ کوشش کر رہی ہیں اور متضاد بیانات جاری کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ وکلاء برادری بھی دو دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے، ایک کی سربراہی پارٹی کے سینئر رہنما حامد خان اور دوسرے کی قیادت بیرسٹر گوہر خان کر رہے ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک  خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر...
    لاہور: وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام کے بعد سیاست میں استحکام ضروری ہے جس کےلیے بانی پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا ہے کہ سیاسی استحکام ملک کے لیے بہت ضروری ہے، ملک میں مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے، اگرکسی کو کسی کیس میں ریلیف ملنا ہے توعدالتوں سے ملے گا۔ مصدق ملک نے کہا کہ مذاکرات آگے بڑھنے کے لیے ہورہے ہیں، مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ضرور ملاقات ہونی چاہیے، ، امید رکھتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پربے بنیاد کمپین چلائی جارہی ہیں، شائد بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے، عدالت میں...
    پشاور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیئے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا اور ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہیں دینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے حکومت اور اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے ایک دوسرے خلاف بیانات سے گریز کا مشورہ دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی تیسری بیٹھک تک فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیئے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ دکھانا اور ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہیں دینا چاہیئے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ بیانات سے مذاکرات کا ماحول خراب ہوگا،...
    بی ایس پی پروگرام :وظائف کی سہ ماہی رقم کو 10500 روپے سے بڑھا کر 13500 روپے کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ گھرانوں کیلئے نئے سال کا تحفہ کفالت وظائف کی سہ ماہی رقم کو 10500 روپے سے بڑھا کر 13500 روپے کردیا گیا ؛ نئے سال کا عزم بینظیر ہنر مند پروگرام ہے، بی بی شہید کا قول تھا کہ ہنر آپ کا سرمایہ ہے؛ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں اضافے پر صدر اور وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں: چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی نوشہرہ میں بی آئی ایس پی تحصیل آفس پبی دورے...
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 25-2024 کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے۔لہٰذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل...
    عمران خان: فوٹو فائل اڈیالہ جیل میں ڈیڑھ سال میں پہلی مرتبہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کیلئے مقرر دن پر کوئی ملنے نہیں آیا، ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے نہیں آسکا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات کیلئے نہ پہنچ سکا۔مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن بھی اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے نہیں پہنچا، منگل اور جمعرات بانی پی ٹی آئی سے معمول کی ملاقات کا دن مقرر ہے، جیل مینوئل کے مطابق آج ملاقاتوں کا وقت بھی ختم ہوگیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہپاکستان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری  کے اجلاس میں سیکرٹری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے دو وجوہات کی بنیاد پر پی آئی اے نجکاری نہیں ہوئی،بڈرز سیلز ٹیکس چھوٹ اور واجبات بالکل کلیئر چاہتے تھے جس کو نہیں مانا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا،پی آئی اے نجکاری کیلئے دوبارہ اظہاردلچسپی کی درخواست طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سیکرٹری نجکاری کمیشن نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پی آئی اے نجکاری کیلئے درخواستیں رواں ماہ طلب کی جائیں گی،بڈنگ میں حصہ لینے والی 6کمپنیوں بھی دوبارہ حصہ لے سکیں گی۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مشاورتی اجلاس، بزنس...
    عرفان بہادر : فوٹو فائل عرفان بہادر کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلی جنس کا اضافی چارج دے دیا گیا۔عرفان بہادر اس وقت ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشنز تعینات ہیں۔ اس سے قبل راجہ عمر خطاب اس عہدے پر تعینات تھے جنھیں کل عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے راجہ عمر خطاب کی گرفتار اہلکار علی رضا کیخلاف مس کنڈکٹ رپوٹ سامنے آگئی انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب، ڈی ایس پی راجہ فرخ یونس کو ہٹادیا گیا خیال رہے کہ چند روز قبل سی ٹی ڈی سول لائنز کا اہلکار شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں گرفتار ہوا تھا۔ اہلکار عمیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات کو مکافات عمل قرار دے دیا۔سرگودھا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ مکافات عمل ہی ہے جو آج آپ بھگت رہے ہیں۔ جس کے اپنے بچے باہر ہیں وہ دوسروں کے بچوں کو کہتا ہے جلاؤ گھیراؤ کرو، جن بچوں نے بہکاوے میں آکر آگ لگائی حملے کیے آج وہ جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نوجوان کسی کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن نہ بنیں، حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی کا بھانجا ہے، ان کے والد اور والدہ پریشان ہیں۔ اسکالر شپ کسی کی سفارش پر نہیں دی گئی: مریم نوازوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز...