اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی میں اختلافات کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے خلاف باتیں کرے گا تو مجھ سے خاموشی کی توقع نہیں رکھے۔

رہنما پی  ٹی آئی شیر افضل مروت  نے  پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ معاملے پر میں نے پارٹی  کو کمٹمنٹ دی کہ  مزید تنازع کھڑا نہیں کروں گا  لیکن کسی کو یہ  حق نہیں کہ خامواخواں میرے خلاف میڈیا پر بیٹھ کر بیانات دے، میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو  ایسی صورت میں کوئی یہ توقع نہ رکھے  کہ میں خاموش رہوں  گا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر آکر بات کریں گے تو ایشو بنیں گے،  چاہے وہ جو بھی ہو میرے  حوالےسے بات کرے گا تو جواب ضرور دوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو میرے حوالے سے لوگوں کی محبت برداشت نہیں ہو رہی ہے، ہماری پارٹی میں پریشرگروپس ہیں، بانی پی ٹی آئی کے کان بھرے جاتے ہیں لیکن میں کبھی بانی پی ٹی آئی  کے پاس گروپنگ  کرنے کے لیے نہیں گیا، میرے پاس صرف عزت ہے براہ مہربانی اس کو مت چھیڑو۔  

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے حکومت اور پی ٹی آئی دونوں جانب سے صرف کریکر فائر ہو رہے ہیں لیکن مذاکرات کا عمل جاری  رہے گا، بات چیت  کے حوالے سے  بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہہ دیا کہ مطالبات  لکھ کر دے دیں تو معاملہ آگے بڑھ جانا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانا کوئی اتنا سنجیدہ مسئلہ نہیں ہے، عمران خان نے کہا کہ ملاقات نہیں  بھی کراتے تو مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  کا آج بیان دیکھا  لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہ کنوینئر ہیں، ان کو  تاریخ رکھ کر اجلاس بلانا چاہیے تھا، ہم نے ان کے سامنے وہ مطالبات  نہیں رکھے جو یہ پورے نہیں کر سکتے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی بڑے تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے، حکومت کی طرف سے بد مزگی  پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن جب  مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھیں گے تو ماحول بہتر ہو جائے گا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ22 سے 25 نومبر کی رات تک کیا ملاقاتیں ہو رہی تھیں؟ ظاہر ہے ہمیں آفرز ہوئی ، یہ غلط ہے کہ ہمیں کوئی آفر نہیں ہوئی۔ مجھے  ذاتی طور پر  نہیں معلوم کے  کسی کے  ساتھ بیک ڈور رابطہ ہوا  لیکن جس نے ماضی میں بیک ڈور رابطہ کیا وہ تو مذاکراتی ٹیم میں ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت میرے خلاف نے کہا کہ

پڑھیں:

وزرا کی پریس کانفرنس مضحکہ خیز، آرمی چیف سے ہمارے رہنماؤں کی ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا نے پریس کانفرنس میں مضحکہ خیز باتیں کیں، آرمی چیف سے ہمارے رہنماؤں کی ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پشاور میں آج مذاکرات کی تیسری نشست تھی، جس میں ہم نے مطالبات تحریری طور پر پیش کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آرمی چیف سے علی امین اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، سیکیورٹی ذرائع

انہوں نے کہاکہ 9 مئی سے لے کر اب تک پی ٹی آئی میں کوئی گروپ نہیں بن سکا نہ ہی کوئی ممبر ٹوٹا، تحریک انصاف ابھی تک اپنے ایک مطالبے سے بھی پیچھے نہیں ہٹی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ وفاقی وزرا کو جو لکھ کردیا جاتا ہے وہی پڑھ لیتے ہیں، پی ٹی آئی آئین کی بالادستی، جمہوریت کی بحالی اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو ہفتوں سے ہمارے دو مطالبات جو عمران خان نے دیے وہی ہیں، ہم 26 مئی پر جوڈیشل کمیشن اور ناحق سیاسی قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ اسلام آباد کے 6 ججز نے خط لکھا کہ ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے، ہم مینڈیٹ چوری کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے، حکومت مذاکرات کے نام پر قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کہہ رہی ہے 26 نومبر کو کوئی شہادت نہیں ہوئی، وفاقی وزرا کو 13 جنازے نظر کیوں نہیں آرہے۔ اربوں روپے کے اشتہارت حکومت میڈیا کو دیتی ہے اور کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب سے مذاکرات شروع ہوئے ہیں عمران خان کی اہلیہ کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ مذاکرات میں ہم اپنے مرضی سے گئے کوئی زبردستی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند اور پاکستان کے لیے نیک شگون ہے، عمران خان

انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی، ہمارے رہنماؤں نے اپنے آرمی چیف سے ملاقات کی ہے کسی دشمن سے نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی چیف ملاقات پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم عمران خان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ، پی ٹی آئی نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا
  • شوکاز نوٹسز سے تنگ آگیا ہوں، بانی نے نکالنا ہے تو نکال دیں ، شیر افضل مروت کا بیان
  • روزانہ شوکاز سے تنگ آگیا ہوں بانی نے نکالنا ہے تو نکال دیں، شیر افضل مروت
  • ’عمران خان نے پارٹی سے نکالنا ہے تو بے شک نکال دیں‘ شیر افضل مروت
  • نکالنے کا فیصلہ ہو گیا تو شوکاز فارمیلٹی  روزانہ ملنے سے تنگ: شیر افضل
  • کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالبؔ
  • شوکاز نوٹسز سے تنگ آگیا، نکالنا ہے تو نکال دیں ، شیر افضل مروت
  • وزرا کی پریس کانفرنس مضحکہ خیز، آرمی چیف سے ہمارے رہنماؤں کی ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی، پی ٹی آئی
  • شوکاز نوٹسز سے تنگ آگیا ہوں، بانی نے نکالنا ہے تو نکال دیں ، شیر افضل مروت کا بیان
  • روزانہ کے شوکاز سے تنگ آگیا ہوں، بانی نے نکالنا ہے تو نکال دیں، شیر افضل مروت