پیسوں کے بدلے بچیوں کی شادیاں: وفاقی محتسب نے مستقبل میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کیس کو ملتوی کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد (رانا فرخ سعید) پیسوں کے عوض بچیوں کو شادی کیلئے فروخت کرنے کیخلاف درخواست وفاقی محتسب میں دائر،شکریال راولپنڈی کی رہائشی لڑکی نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرے والد قسطوں پر چیزوں کی خریدوفروخت کا کاروبار کرتے ہیں،جن لوگوں سے پیسے لیے ہوتے ہیں ان کے بدلے بیٹی کی شادی اس عمررسیدہ شخص سے کر دیتے ہیں۔میرے والد نے میری دو بہنوں کی پیسے لیکر عمررسیدہ لوگوں کیساتھ شادی کردی میری بہنوں کی بیس لاکھ روپے لیکر شادی کی گئی جس کے بعد اب میری بہن کے دیور کا قرض اتارنے کیلئے میرے والد میری اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں میری عمر چودہ سال ہے اور پچاس سال کے آدمی سے شادی کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے۔میرے والد اور بھائی ہم بہنوں اور ماں پر بدترین تشدد کرتے ہیں،ہماری کوئی پرائیویسی نہیں ہے ہمارے کمرے اور واشرومز میں بھی سوراخ کر رکھے ہیں تاکہ ہم پر نظر رکھی جا سکے ہماری جان کو خطرہ ہے ہمیں انصاف دلوایا جائے۔وفاقی محتسب نے بچیوں کے والد اور بھائی کو طلب کرلیا جس پر پہلے تو انہوں نے عدالت کے سامنے اپنے بیوی اور بچوں پر الزامات لگائے اور دھمکیاں دیں مگر بعد میں صلح کرتے ہوئے آئندہ ایسا کچھ بھی نا کرنے کو حلف نامہ جمع کروادیا۔محتسب نے مستقبل میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کیس کو ملتوی کر دیا۔
مزیدپڑھیں:گورنر اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وفاقی محتسب میرے والد
پڑھیں:
سوات؛کم سن طالبات اسکول کے گہرے کنویں میں گر گئیں، ویڈیو سامنے آ گئی
سوات:خیبر پختونخوا میں کم سن طالبات اسکول کے گہرے کنویں میں گر کر زخمی ہو گئیں، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات میں بلوگرام گرلز اسکول میں 2 کم سن طالبات 60 فٹ گہرے کنویں میں گر گئیں، جس کی اطلاع ریسکیو 1122 کو دی گئی، جس پر امدادی اہل کاروں نے دونوں بچیوں کو کنویں سے زخمی حالت میں نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
گہرے کنویں میں گرنے والی بچیوں کی شناخت مرجان، عمر 12 سال اور جویریہ عمر 7 سال کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمی بچیوں کو فوری طور پر سیدو سینٹرل اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔