کراچی؍ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی کو 38 سے 4 فیصد پر لانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ آئندہ وقت میں اشیاء کی قیمتوں میں ٹھہراؤ آئے گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما مظفر شجرہ کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایٹمی طاقت ملک کی چابیاں ایسے شخص کو دی گئیں جس نے کبھی یونین کونسل بھی نہیں چلائی۔ انہوں نے کہا کہ بدانتظامی اور نااہلی کی بدولت ملک بدترین دلدل میں پھنس گیا، دو سال کی محنت کے بعد دنیا بھر میں معاشی بحالی کے چرچے ہیں، مہنگائی کو ناپنے کا پیمانہ کم ترین سطح ایک اعشاریہ نو فیصد آگیا ہے۔  تحریک انصاف وہ کام کر رہی ہے جو کبھی "را" کو کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ امریکا یورپ میں رائے عامہ کی توجہ فلسطین سے ہٹا کر پی ٹی آئی پر مرکوز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ احسن اقبال نے کراچی کا ایک روزہ دورہ کیا۔ قومی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے اور حال ہی میں شروع کیے گئے اڑان پاکستان – قومی اقتصادی تبدیلی کے منصوبے کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر نے جام ہاؤس میں جام کرم علی اور جام قائم علی سمیت قابل ذکر شخصیات سے ملاقات کی اور معززین، سفارت کاروں اور سندھ کی تاجر برادری کے ارکان کے اجتماع سے خطاب کیا۔ اس تقریب میں سندھ اور بلوچستان کے گورنرز، چین، عمان، متحدہ عرب امارات، روس، ترکیہ، ایران، کوریا اور دیگر دوست ممالک کے سفارت کاروں کے علاوہ ممتاز کاروباری رہنماؤں جیسے دادا بھائے کمپنیز کے چیئرمین فضل دادا بھائے نے بھی شرکت کی۔ ریحان چاولہ، پاکستان کے معروف چاول برآمد کنندہ اور اسد خان، دبئی کے مشہور پراپرٹی ٹائیکون موجود تھے۔ احسن اقبال اور مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل نے مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن  کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔  احسن اقبال نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ کیماڑی، کراچی سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر اختر جدون سے ملاقات کے لیے کیماڑی، کراچی کا دورہ کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: احسن اقبال مسلم لیگ ن

پڑھیں:

مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہونے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا مزید مہنگی ہو گئیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2025ء) مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہونے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا مزید مہنگی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی شرح مزید کم ہو کر 1.16 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0 اعشاریہ 39 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا مہنگی اور 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 3 روپے 89 پیسے مہنگے ہوئے جبکہ اڑھائی کلو کا ڈالڈا گھی کا ٹن 16 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔ایک ہفتے کے دوران جلانے کی لکڑی 13 روپے 14 پیسے من مہنگی ہوئی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات، چینی، دالیں، گڑ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 27 روپے 75 پیسے سستے ہو گئے جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران آلو فی کلو 9 روپے 97 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی فی کلو 9 روپے 87 پیسے سستا ہوئی جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 13 روپے 44 پیسے سستی ہوئی ۔ایل پی جی، دال ماش، لہسن اور انڈے بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔چاول، بریڈ، تازہ دودھ سمیت 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام بھی رہا۔
                                                                   

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہونے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا مزید مہنگی ہو گئیں
  • احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی کو سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان قرار دیدیا
  • عمران خان سے دھوکہ کھانے والے اب ہمارا ساتھ دیں ،احسن اقبال
  • عمران خان سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان ہیں ،برطانوی عدالت سے بھی ان کو سزا مل جائے گی: احسن اقبال
  • احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی کو سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان قرار دیدیا
  • ہفتہ وار مہنگائی میں کمی، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی
  • آرمی چیف‘ بیرسٹر گوہر ملاقات وزیراعظم کی اجازت سے ہوئی ہو گی: احسن اقبال
  • بیانیے کے محاذ پر کمزوری دور نہ کی تو مسلم لیگ ن ناکام ہو جائے گی، چوہدری جعفر اقبال
  • پاکستان نے 3 بار اڑان بھرنے کی کوشش کی، جو کریش ہوئی، احسن اقبال
  • ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے، موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا: وزیر خزانہ