سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالہ یا کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی کوئی پیش کش حکومت کی جانب سے نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کی رہائی کے لیے کسی دباؤ کا سامنا ہے۔

سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، اور حکومت کا اس معاملے میں کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے ملک کو نقصان پہنچانے کے حربے ناکام ہو چکے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، اور پی ٹی آئی کے دعوے کہ عمران خان کو ہاؤس اریسٹ کرنے کی پیش کش ہوئی، محض ان کے اپنے خیالات ہیں۔

خواجہ آصف نے قومی ائیرلائن کی چار سال بعد پیرس کے لیے پہلی پرواز کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی دعاؤں کے باعث یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں، اور ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید اعلان کیا کہ جلد ہی پی آئی اے کی پروازیں فرانس کے بعد برطانیہ اور نارتھ امریکا کے لیے بھی شروع کی جائیں گی، اور 19 یورپی شہروں تک پروازوں کا نیٹ ورک بڑھایا جائے گا۔

خواجہ آصف کے مطابق یہ اقدامات قومی ائیرلائن کی بحالی اور اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: خواجہ آصف کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

خواجہ آصف کی لندن میں  نواز شریف سے ملاقات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف گزشتہ روز لندن میں ایون فیلر پہنچے۔ انہوں نے وہاں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے نواز شریف سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ فوجی عدالتوں میں منصفانہ ٹرائل ہوتا ہے،وکیل خواجہ حارث 
  • خواجہ آصف کی لندن میں  نواز شریف سے ملاقات
  • مذاکرات کا اختیارکسی کو نہیں دیا،کوئی بھی رہنما ڈیل کے لیے مذاکرات نہ کرے، عمران خان
  • کوئی بھی رہنما ڈیل کیلئے مذاکرات نہ کرے:عمران خان
  • کوئی بھی رہنما ڈیل کیلیے مذاکرات نہ کرے، عمران خان
  • بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا
  • عمران خان اپنی رہائی میں رکاوٹیں پیدا کرنے میں خود کفیل ہیں: عرفان صدیقی
  • امریکی وفد نے عمران خان سے متعلق بات نہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
  • صیہونی قیدیوں کی ایک مرحلے میں رہائی کیلئے حماس کی شرائط
  • حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا