وفاقی حکومت کو بانی پی ٹی آئی کے بیان سے تکلیف مگر اپنی زبان نظر نہیں آ رہی: بیرسٹر محمد علی سیف
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کے لیے راضی ہوئی ہے، وفاقی حکومت کو بھی وسیع تر مفاد کو مدِنظر رکھ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر گولیاں چلانا ن لیگ کے ریکارڈ کا حصہ ہے: بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلانا ن لیگ کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء روزانہ پی ٹی آئی کے خلاف پریس کانفرنسز کر رہے ہیں، وفاقی حکومت کو بانیٔ پی ٹی آئی کے بیان سے تکلیف ہے مگر اپنی زبان نظر نہیں آ رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات شروع ہونے کے بعد مریم نواز پی ٹی آئی کے خلاف روزانہ بیان دے رہی ہیں، وفاق اور پنجاب کے وزراء نے بھی مذاکرات کے بعد بیانات دیے ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات آئین اور جمہوریت کی بالادستی پر مبنی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی کے
پڑھیں:
وفاقی حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں، اس کا علم نہیں، بس دعا کریں، خورشید شاہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں، اس کا علم نہیں، بس دعا کریں۔ڈان نیوز کے مطابق سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نہیں ہٹانا چاہیے تھا، ان کی حکومت مدت پوری کرتی تو آج عمران خان کی 4 سیٹیں بھی نہ ہوتیں۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع حالات کی ضرورت تھی، پارلیمنٹ تکلیف دہ فیصلے بھی کرتی ہے، یہی پارلیمنٹ کی بالادستی ہے۔پی پی پی کے سینئر رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت مدت پوری کرے گی یا نہیں، اس کا علم نہیں، دعا کریں۔قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے وزرا اور ایم این ایز اپنی پنجاب حکومت سے بہت پریشان ہیں،خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اپنے ارکان اسمبلی اور وزرا سے ملنے کے لیے تیار نہیں، مجھے وزرا نے بتایا کہ ہم آج تک وزیر اعلیٰ پنجاب سے نہیں ملاقات کر سکے ہیں۔
بائیڈن کی جاتے جاتے ریکارڈ معافی، ایک دن میں 2500 مجرموں کی سزائیں معاف