سری لنکا: مذہبی پیشوا کو توہین اسلام پر جیل بھیج دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کی ایک عدالت نے سیاسی اثر و رسوخ کے حامل متنازع بدھ مذہب کے پیشوا کو ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے اور توہین اسلام پر دوسری بار جیل بھیج دیا۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گالاگوڈاٹ ناناسارا کو جمعرات کے روز مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی، انہوں نے اسلام مخالف بیانات 2016 میں دیے تھے۔ خیال رہے کہ انہیں گزشتہ سال سری لنکا کی مسلم اقلیتی کمیونٹی کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا تاہم 4 سالہ قید کی سزا کے خلاف اپیل کرنے کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہوئے تھے۔ گالاگوڈاٹ ناناسارا سابق صدر گوٹابایا راجا پاکسے کے قریبی ساتھی رہے ہیں جنہوں نے 2021 میں انہیں مذہبی ہم آہنگی کیلیے قانونی اصلاحات کے پینل کا سربراہ مقرر کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عازمین حج نے 48 ارب 90 کروڑ روپے جمع کرا دیے
اسلام آباد(آن لائن)سرکاری حج اسکیم کے عازمین نے 48 ارب 90 کروڑ روپے جمع کرا دیے ہیں اوروزارت مذہبی امور کو عازمین حج سے اخراجات کی دوسری قسط بھی موصول ہوگئی ہے۔81 ہزار 500 عازمین حج سے دو اقساط میں مجموعی طور پر 48ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔اخراجات کی آخری قسط حج پیکج کی حتمی تعین کے بعد وصول کی جائے گی ۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق عازمین حج سے درخواستوں کے ہمراہ پہلی قسط کے طور پر دو لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔