City 42:
2025-04-13@15:32:08 GMT

پی ٹی آئی کو مذاکرات کے ذریعے بانی کی جلد رہائی کی آس

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT

ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے قید رہنما کو اپنی پارٹی میں تقسیم کا سامنا ہے۔ بڑے اسٹیک ہولڈرز بشمول خاندان، وکلاء، سیاسی قیادت اور مختلف جرائم میں قید افراد ایک دوسرے کے خلاف  صف آرا ہیں۔

علیمہ خان اور بشریٰ بی بی دونوں  پارٹی کی قیادت سنبھالنے کی الگ الگ کوشش کر رہی ہیں اور متضاد بیانات جاری کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ وکلاء برادری بھی دو دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے، ایک کی سربراہی پارٹی کے سینئر رہنما حامد خان اور دوسرے کی قیادت بیرسٹر گوہر خان کر رہے ہیں۔

مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک

 خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کا الزام ہے۔ تین مواقع پر احتجاجی مظاہرے کے مقامات سے ان کی گمشدگی کو ان کی پارٹی کے رہنماؤں نے پراسرار قرار دیا۔

دوسرے محاذ پر پی ٹی آئی کو بیرونی دنیا بالخصوص امریکہ سے امیدیں کم ہوتی جا رہی ہیں کیونکہ  واشنگٹن میں امریکہ کے محکمہ خارجہ کی تین وقفہ وقفہ سے ہفتہ وار بریفنگ میں امریکی ترجمان نے واضح کیا کہ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا انتظامیہ کی پالیسی نہیں ہے۔ 

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعرات 09جنوری ، 2024

ایک اور موقع پر امریکی ترجمان نے کہا کہ کانگریس اور ایوان نمائندگان کے ارکان کے جاری کردہ بیانات کسی بھی طرح امریکی پالیسی کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک (پاکستان میں)  پی ٹی آئی کے سربراہ کے خلاف مقدمات کا تعلق ہے تو انہیں متعلقہ عدالتیں نمٹائیں گی۔

اس ترجمان نے پی ٹی آئی کے ان تمام رہنماؤں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے، جن میں عمران کے خاندان کے افراد بھی شامل ہیں، جو یہ توقع کر رہے تھے کہ امریکہ کے صدر کے عہدہ کا حلف اٹھانے کے بعدصدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلا کام یہ کریں گے کہ فون اٹھا کر حکومت پاکستان سے عمران خان کو رہا کرنے کے لیے کہیں گے۔

پنجاب میں ترقیاتی سکیموں  و منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے لئے نئی حکمت عملی مرتب

اسی طرح بیرونی ممالک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تھم گیا ہے اور پی ٹی آئی کے پیروکاروں نے پاکستان میں پیسہ کی ترسیل بند کرنے کی کال پر کوئی توجہ نہیں دی۔ اسی طرح بانی نے سول نافرمانی کی تحریک کا مطالبہ کیا اور پارٹی قیادت کو اسے ملتوی کرنے پر مجبور کر دیا۔

پی ٹی آئی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا حشر بھی کچھ مختلف نہیں۔ یہ مذاکرات انتہائی مثبت انداز میں شروع ہوئے اور دونوں فریقوں نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ سنجیدگی سے سیاسی مسائل کو حل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ انتہائی ضروری سیاسی استحکام لایا جا سکے۔

پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ-جمعرات 09 جنوری ، 2024

تاہم اب تک ہونے والے دو سیشن نان اسٹارٹر ثابت ہوئے ہیں۔ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے فریقین سے کہا کہ وہ اپنے بنیادی مطالبات تحریری شکل میں لائیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے شروع میں اصرار کیا تھا کہ ان کے مطالبات میں تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور 9 مئی 2022 کے واقعات اور 24 سے 26 نومبر 2024 کے واقعات پر عدالتی کمیشن کی تشکیل شامل ہے۔



پی ٹی آئی کمیٹی نے" تحریری چارٹر " کے مسودے کی منظوری کے لیے پارٹی کے بانی سے اس وقت اڈیالہ جیل میں مشاورتی ملاقات کا مطالبہ کیا۔ یہ مطالبہ مان لیا گیا لیکن کسی نہ کسی بہانے اس پر عمل نہیں ہوا۔ حکومت کی جانب سے مجوزہ اجلاس کے انتظامات میں ناکامی کا تازہ ترین عذر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی غیر حاضری ہے جو غیر ملکی دورے پر ہیں۔

ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ

حیران کن طور پر پی ٹی آئی کمیٹی اب پارٹی سربراہ سے ملاقات کیے بغیر بھی "چارٹر آف ڈیمانڈ ز" پیش کرنے پر آمادہ ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی پی ٹی آئی نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ مذاکرات کے عمل میں تاخیر کے لیے لنگڑے بہانے استعمال کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، کمیٹی کے ارکان نے 'حکومتی کمیٹی' پربے اختیار ہونے کا لیبل لگایا ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ فیصلہ کہیں اور کیا جائے گا، جو کہ (اسٹیبلشمنٹ) کی طاقت کا واضح حوالہ ہے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دو مواقع پر واضح کیا کہ مسلح افواج ایک سیاسی ادارہ ہے اس لیے وہ کبھی بھی کسی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوں گے۔ اسی طرح، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے تین پریس بریفنگ سے خطاب کرنے کے علاوہ اتنی ہی تعداد میں پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں آنے والے کسی بھی فیصلے کے پیچھے مسلح افواج کھڑی ہوں گی۔

تحریک انصاف، جس نے  8  فروری 2024 کے عام انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے اپنی مقبولیت کا ثبوت دیا تھا، اپنی صفوں میں تقسیم کی وجہ سے طاقت کھوتی دکھائی دے رہی ہے۔

پارٹی کے مختلف گروپوں کو بنیادی ذمہ داری یہ تھی کہ وہ اپنے سابق چیئرمین کی اڈیالہ جیل سے رہائی کو یقینی بنائیں;  پہلا آپشن یہ تھا کہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں۔ اس کے نتیجے میں 9 مئی 2022 کو دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف مواقع پر تین کوششیں کرنے کے علاوہ لاہور میں دو احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

لیکن یہ تمام کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوئیں، جس کے نتیجے میں کئی اعلیٰ رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جنہیں مختلف سطحوں اور مختلف عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنا پڑا۔ 9 مئی کے ملزموں پر فوجی عدالتوں نے مقدمہ چلایا جنہوں نے کچھ کو رہا کیا اور دیگر کو  قید کی مختلف سزائیں سنائیں۔ ان میں سے دو سال کی سزا پانے والوں کو آرمی چیف کے پاس رحم کی اپیلیں جمع کرانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

تاہم سیاسی پنڈتوں کا خیال ہے کہ ان مذاکرات کا نتیجہ کچھ بھی ہو، اسٹیبلشمنٹ کی "منظوری" نہ بھی کہا جائے اس نتیجہ میں ان کی رضامندی شامل ہوگی۔ ان کے خیال میں مذاکرات کی کامیابی کا کسی بھی طرح یہ مطلب نہیں کہ عمران خان اڈیالہ جیل سے باہر نکل کے اپنی معمول کی سیاسی سرگرمیاں سنبھال لیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کو عدالتوں سے ریلیف لینا پڑے گا جیسا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے مقدمات میں تھا۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کے کسی بھی کرنے کے

پڑھیں:

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری عمران خان کی اجازت سے مشروط

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری بانی عمران خان سے مشاورت سے مشروط کردی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مائنزاینڈ منرلز بل پرتحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ علی امین نے مائنز اینڈ منرلز بل کے تمام اہم نکات پرجامع وضاحت پیش کی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی مشاورت کے بعد ہوگی اور بانی پی ٹی آئی کی اجازت اور اعتماد میں لینے کے بعد بل اسمبلی سے منظور کروایا جائے گا۔

اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا

کمیٹی کے مطابق یہ بل بانی پی ٹی آئی کےایجنڈے، منشور، بیانیے اور عوامی امنگوں کےعین مطابق ہوگا، اس بل پرکسی قسم کی جلد بازی نہ کی گئی تھی نہ کی جارہی ہےنہ کی جائے گی، بل میں حقوق ومعدنی وسائل وفاق کو منتقل کرنےکی کوئی شق شامل نہیں۔

پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ بل میں ایس آئی ایف سی یا کسی وفاقی ادارے کو منتقل کرنے کی کوئی شق شامل نہیں، بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مثبت تجاویزکوخوش آمدید کہا جائے گا اور بل منظوری سے  قبل دیگرپارلیمانی جماعتوں سے مشاورت جاری رہےگی۔

سپریم کورٹ میں دو ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب
  • عمران خان سے ملاقات کون کرے گا؟ فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کرے گی
  • تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا نیا لائحہ عمل: عمران خان سے ملاقات صرف منظور شدہ فہرست کے ذریعے ممکن
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • شیخ رشید کا اہم بیان : مذاکرات جاری ہیں مگر تفصیلات سیاسی جماعتیں ہی بتا سکتی ہیں
  • پاکستان نظریاتی پارٹی کے سربراہ شہیر حیدر سیالوی کا غزہ پر خصوصی انٹرویو
  • پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری عمران خان کی اجازت سے مشروط
  • پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری عمران خان کی اجازت سے مشروط کردی
  • سیاسی کمیٹی نے مائنز اینڈ منرلز بل کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے مشاورت سے مشروط کردی
  • یرغمالیوں کی رہائی؛ حماس اور امریکا مذاکرات اسرائیل نے ناکام بنادیئے