2025-02-21@13:33:20 GMT
تلاش کی گنتی: 1845

«علی خورشیدی نے کہا»:

(نئی خبر)
    —فائل فوٹو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کر رہی ہے۔سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ حق خود ارادیت کشمریوں کا بنیادی حق ہے، عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھائے۔ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے: ایاز صادقاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے...
    اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ گزشتہ 78 برسوں سے کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس قبضے کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا ہے، جس کے لیے طویل عرصہ تک غزہ امریکا کی ملکیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ کی ترقی کے لیے کام کرے گا اور علاقے کے لوگوں کو ملازمتیں دے گا، اور وہاں شہریوں کو بسایا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے منصوبے کے تحت مصر اور اردن فلسطینیوں...
    پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آستین کے سانپ ہر سیاسی جماعت میں ہوتے ہیں مگر ہماری پارٹی میں زیادہ ہوگئے ہیں۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو خود کو پارٹی سے منسلک کرلیتا ہے اور پھر بیانات دیتا ہے یا ایسی کوئی حرکت کرتا ہے جس سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے تو وہ آستین کا سانپ ہی کہلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پارٹی منشور کے برعکس پروپیگنڈا کررہے ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے خلاف جارہے ہیں، اسی لیے وہ آستین کے سانپ ہیں۔ مذاکرات سے متعلق سوال پر علی امین گنڈاپور نے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ریاستی دہشت گردی اور جبر کے سامنے کشمیری عوام کے عزم و استقلال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ مطابق صدر مملکت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام ہر سال 5 فروری کو اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیری عوام کے ناقابل ِتنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کی تجدید کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں و...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کے دورن جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ کوئی شخص جو فوج کا حصہ نہ ہو صرف جرم کی بنیاد پر فوجی عدالت کے زمرے میں آ سکتا ہے؟ بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ قانون کو اس کے غلط استعمال پر کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا۔سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔سینئر وکیل سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ایف بی علی کیس 1962ء  کے آئین کے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سریشت بونٹی نندنے گورنر ہائوس میں ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافے اور دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ تھائی لینڈ سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں۔ تعلیم ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، ثقافت ، سیاحت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھائی سرمایہ کاری صوبہ کے پرکشش شعبوں سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔ تھائی لینڈ کے قونصل جنرل نے کہا کہ تھائی سرمایہ کار صوبے کے مختلف شعبوں میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔ گورنر اینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے بالخصوص آئی ٹی اور امید کی گھنٹی قابل...
    اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورا سسٹم اور قانون کو بھی بیوروکریسی کے ذریعے چلانا ہے تو نتیجہ تباہی ہے، اس تباہی کا نتیجہ لوڈشیڈنگ، تعلیم، صحت کی صورتحال میں دیکھ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رکن اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے کی زبوں حالی کو دیکھتے ہوئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے، ہمارا سکول سسٹم بہت تشویشناک ہے، جس پر مخصوص دن مختص کر کے اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اور اس سیشن میں غور کیا جائے، منگل کے روز مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بلائے گئے اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے...
    قرارداد میں کہا گیا کہ یہ مقتدر ایوان بھارت اور بین الاقوامی برادری کو بتانا چاہتا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، کوئی بھی قوم اپنی شہ رگ کو کٹتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی، لہٰذا مقبوضہ جموں کشمیر سے بھارت کے ناجائز تسلط کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ منگل کے روز مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلائے گئے اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں صوبائی وزیر قانون غلام محمد نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کو تاریخ کا ایک سیاہ باب قرار...
    اسلام آباد ( نیوز ڈیسک   ) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ منشیات اور سگریٹ سے بچ کر کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے عوام میں آگاہی اور آگاہی ضروری ہے اور پاکستان میں کینسر سے اموات کی شرح تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اور سگریٹ سے بچ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پانچ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ اور ایک سینیئر فلسطینی عہدیدار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ایک مشترکہ خط ارسال کیا ہے، جس میں فلسطینیوں کو غزہ پٹی سے بے دخل کرنے کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کی مخالفت کی گئی ہے۔ یہ خط پیر تین فروری کو بھیجا گیا تھا اور اس پر اردن، مصر، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ فلسطینی صدارتی مشیر حسین الشیخ نے بھی دستخط کیے۔ یہ خبر سب سے پہلے امریکی نیوز ویب سائٹ Axios کی طرف سے شائع کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اعلیٰ...
    اسلام آباد: پارلیمانی سیکریٹری وزارت آئی ٹی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ رواں سال جون تک اسٹارلنک کی سروسز یہاں دستیاب ہوں گی ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا چیئرمین امین الحق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبادی پچیس کروڑ پہنچ چکی اور ٹیلی کام انفرااسٹرکچر وہی ہے ، پی ٹی اے کمپنیوں کو ہدایت کرے کہ انفرااسٹرکچر بہتر کریں ، ٹیلی کام کمپنیوں کو کہیں کہ انٹرنیٹ نہ ہونےسے طلباء کا حرج ہورہا ہے، سٹار لنک والا معاملہ ہوجائے تو بہت بہتر ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ سٹارلنک اور اسپیس ریگولیٹری باڈی کے درمیان...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )رکن قائمہ کمیٹی وسیم قادر پنجاب کی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے، کہا کہ پنجاب میں آئی جی، آر پی او اور ڈی پی او تو دور کی بات ہے، ایس ایچ او بھی بات تک نہیں سنتے۔روز نامہ جنگ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا محمد افضل کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔وسیم قادر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیورو کریسی بااختیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی کوئی نہیں سنتا۔ سندھ اور کے پی کے میں بیوروکریسی ارکان پارلیمنٹ کی کم از کم بات تو عزت سے سنتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رکن رضا حیات ہراج مسلم لیگ ن کے رکن سید سمیع الحسن گیلانی پر برس پڑے۔...
    سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ایم پی اے عبدالباسط اور ڈپٹی اسپیکر انتھونی نوید کے درمیان نوک جھونک ہوگئی۔ایم کیو ایم رکن اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کی نوک جھونک کے دوران انتھونی نوید نے کہا کہ آپ کے سوال کا تحریری جواب دے دیا گیا ہے۔اس پر عبدالباسط نے کہا کہ آپ وزیر کو کھڑا کر کے بتائیں، آپ کو رول پر چلنا ہوگا، بتائیں غیر ملکی سرمایہ کاری کےلیے کیا اقدامات کیے گئےہیں؟ کیا سہولت دی گئی؟اس پر پارلیمانی سیکریٹری یوسف مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ محکمہ سرمایہ کاروں کی مکمل معاونت کرتا ہے، معزز رکن کو سرمایہ کاروں کی سہولت پر جواب پہلے ہی دے چکا ہوں۔اس پر آغا سراج نے کہا...
    پانامہ(نیوز ڈیسک) امریکا نے پاناما کی جانب سے سی پیک بیٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے علیحدگی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک عظیم قدم قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیر کو چین کے سی پیک منصوبے میں اپنی شرکت کی میعاد ختم ہونے پر اس سےعلیحدگی کے پاناما کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یادرہے چینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے علیحدگی کا پاناما کا کوئی بھی اقدام واشنگٹن کی ایک جیت ہے۔ امریکا کا مؤقف تھا کہ بیجنگ اپنے عالمی اثر و رسوخ کو مضبوط کرنے کے لیے “قرض کے جال کی سفارت کاری” کے لیے اسکیم کا استعمال کرتا ہے۔ مارکوروبیو...
    جشن ولادت حضرت عباس (ع) سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ظفر عباس شمسی نے کہا کہ حضرت عباس علیہ السلام کی حیات مبارکہ صبر، استقامت اور دینِ اسلام کی سربلندی کیلئے بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ حضرت عباس ابن علی علیہ السلام شجاعت، وفا اور قربانی کی عظیم مثال ہیں۔ انکی شخصیت ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں جشن ولادت باسعادت حضرت عباس ابن علی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ امام صادق علیہ السلام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حضرت عباس علیہ السلام کی شجاعت، وفاداری...
    جیکب آباد میں علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ نماز جمعہ میں لوگوں کو تقویٰ الٰہی اور کردار سازی کی دعوت کیساتھ ساتھ عصر حاضر میں امت مسلمہ کے مسائل مشکلات سے آگاہ کرنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علماء کرام پیغام انبیاء کے وارث ہیں، اس لئے ان کے اوپر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ علماء کرام اور معلمین قرآن مجید کو اپنے کردار سے لوگوں کو دین کی طرف بلانا چاہئے۔ ان کی سیرت اور کردار سے کردار انبیاء اور آئمہ اہل البیت علیہم السلام کی خوشبو آنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ المصطفی...
    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے ججوں کے تبادلے کے اقدام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ملکی مفاد میں نہیں ہوتے ہماری رائے کو مثبت سمجھا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا بلوچ نشین علاقہ علیحدگی کا اعلان کرنیکی پوزیشن میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی کہہ سکتا ہے فضل الرحمان نے زیادہ بڑی بات کر دی ہے، لیکن یہ ایک حقیقت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت ججوں کے تبادلے سے متعلق آئین میں دی گئی گنجائش کا بھرپور فائدہ اٹھارہی...
    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے ججوں کے تبادلے کے اقدام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ملکی مفاد میں نہیں ہوتے ہماری رائے کو مثبت سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا بلوچ نشین علاقہ علیحدگی کا اعلان کرنیکی پوزیشن میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی کہہ سکتا ہے فضل الرحمان نے زیادہ بڑی بات کر دی ہے، لیکن یہ ایک حقیقت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت ججوں کے تبادلے سے متعلق آئین میں دی گئی گنجائش کا بھرپور فائدہ اٹھارہی...
    پارٹی کا اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ،بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ چاہے ادارہ ہو یا اُس کا سربراہ، فوج ہماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا اس وقت اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اکتوبر میں ضرور ایک ملاقات ہوئی تھی، جس میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر بات چیت ہوئی تھی، تاہم اس میں کوئی سیاسی مطالبہ نہیں رکھا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی، کیونکہ...
    پشاور میں پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے چلینج کیا کہ ہمارے صوبے میں سب سے زیادہ کام اور نفع ہورہا ہے، آپ باقی تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بلا کر کارکردگی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے مسائل پر بات ہوتی ہے کیونکہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہر کام میں شامل ہے، چیف آف آرمی اسٹاف نے این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے اس لیے اب سپریم کورٹ نہیں جارہے۔ پشاور میں پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے...
     پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک  پیچھے کی طرف جارہا ہے،نی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا کیونکہ وہ قومی لیڈر کے طور پر پریشان ہیں انکو ملک کی فکر ہے ۔انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں ڈھائی سال سے عدم استحکام برپا ہے، اس عدم استحکام کی وجہ سے ملک رکا ہوا ہے ، ملک کو کوئی بھی سسٹم آگے لے جاسکتا ہے تو صرف جمہوریت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کو چرایا نہ جائے، سیاسی کیسز کا مقصد لیڈرشپ اور ورکروں کو ہراساں...
    عبدالجلیل جان نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے اور ہم اُن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے ترجمان نے کہا ہے کہ کے پی حکومت فارم 47 سے ہی وجود میں آئی اور علی امین گنڈاپور اس سے بھی آگے کی چیز ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کا بیان ہمارے موقف کی تائید ہے اور ہم اُن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ 2024ء کے انتخابات دھاندلی زدہ ہیں، امید ہے جلد ہی دوسرے صوبوں سے ایسی آوازیں اٹھنا شروع ہوجائیں گی۔ ...
    وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ علی امین گنڈا پور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سنادی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ علی امین گنڈا پور نے  انٹرویو میں کہا افغانستان سے بات چیت کیلئے اسی مہینے وفد بھیجیں گے، تمام معاملات وفاقی حکومت سے ملکر طے ہوں گے اور وفاقی حکومت اور اداروں کی مرضی سے آگے بڑھیں گے۔علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف سے ملاقات کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں کہا سب کو آن بورڈ ہونا ہوگا، ملاقات میں گاڈفادرکاجملہ استعمال کیا۔انھوں نے بتایا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں تمام سیاسی جماعتیں موجود تھیں،آرمی چیف نے کہا وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھیں۔علی امین کا کہنا تھا کہ...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، دیکھتے ہیں کیا جواب آتا ہے۔جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ میری ایک دو دن میں پھر ملاقاتیں ہوں گی، پھر بتاؤں گا کہ معاملات نیچے آئے ہیں یا آگے بڑھے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہیں منتقل کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا، میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بات چیت کیلئے وفد اسی ماہ بھیجیں گے، معاملات وفاقی حکومت اور اداروں کی مرضی سے آگے بڑھیں گے۔
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ سیاسی اشرافیہ عدالتوں کو بھی سیاست کا اکھاڑا بنا رہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں حالیہ تبادلوں کی مذمت کرتے ہیں، اس فیصلے کے خلاف وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بےکار ہوگا، بیرسٹر سیف مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اگر دلوں میں نفرتیں ہیں تو جرگہ بے کار ہوگا۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ججز کے تبادلے نظامِ انصاف کو مفلوج کرنے کے مترادف ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ جعلی حکومت کے...
    پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے کہا ہے کہ آئین میں تمام طبقات کو مساوی حقوق دیے گئے ہیں، میڈیا نے سخت حالات میں اہمیشہ اچھی رپورٹنگ کی ہے، ہمیشہ صحافیوں کے حقوق پر مثبت مؤقف رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی طور پہر یہ ماننے کو تیار نہیں کہ موسم اور جان کی پرواپ کیے بغیر اپنے فرض کی ادائیگی کرنے والے صحافیوں کو وہی حقوق نہ دیے جائیں جو اسمبلی اراکین کو حاصل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب: موٹرسائیکل کی اسپیڈ 60 کلومیٹر فی گھنٹا مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کو جب بھی عوامی مسائل کے حل سے متعلق کوئی بھی تجویز دی، انہوں نے کبھی انکار نہیں...
    بالی ووڈ کے معروف جوڑے سیف علی خان اور کرینا کپور کے گھر پر حالیہ حملے کے بعد ان کی سیکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے۔ اس سلسلے میں اکاشدیپ صابِر اور ان کی بیوی شیبا نے ایک انٹرویو میں تبصرہ کیا کہ کرینا کپور، جن کی فیس 21 کروڑ روپے ہے، وہ رات کو گھر کے باہر سیکیورٹی یا فل ٹائم ڈرائیور کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتیں۔ اکاشدیپ صابِر نے بتایا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیوں کرینا کے گھر باہر سیکیورٹی موجود نہیں ہے، تو انہوں نے مذاق میں جواب دیا، “جب آپ کو 100 کروڑ روپے ملیں تو شاید سیکیورٹی یا ڈرائیور کا بندوبست ہو سکے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس...
    ویب ڈیسک:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کینسر قابل علاج مرض ہے اور مناسب احتیاط سے بچاؤ بھی ممکن ہے۔ کینسر سے بچاؤکے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی اشد ضروری ہے، پاکستان میں کینسر کے باعث ہونے والی شرح اموات تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینسر سے بچاؤ کیلئے ہر سطح پر ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا، کینسر کے باعث اپنی ماں کو کھونے کاغم کبھی نہیں بھول سکتی، کینسر کے علاج کیلئے پاکستان کا پہلا سرکاری ہسپتال لاہور میں زیر تکمیل ہے، نواز شریف کینسر ہسپتال میں ہرسٹیج کے ہر مریض کو مفت...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، دیکھتے ہیں کیا جواب آتا ہے۔ امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میری ایک دو دن میں پھر ملاقاتیں ہوں گی، پھر بتاؤں گا کہ معاملات نیچے آئے ہیں یا آگے بڑھے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کہیں منتقل کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا، میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے بات چیت کے لیے وفد اسی ماہ بھیجیں گے۔ معاملات وفاقی حکومت اور اداروں کی مرضی سے آگے بڑھیں گے۔
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل—فائل فوٹو سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔دورانِ سماعت سزا یافتہ ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی علی کیس کا 1962ء کے آئین کے مطابق فیصلہ ہوا۔جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا کہ آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں؟ فوج سے باہر کا شخص صرف جرم کی بنیاد پر فوجی عدالت کے زمرے میں آسکتا ہے؟ سویلینز کا کورٹ مارشل ممکن ہوتا تو اکیسویں ترمیم نہ کرنا پڑتی: وکیل جسٹس (ر)...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک رکا اور پیچھے کی طرف جارہا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈھائی سال سے عدم استحکام برپا ہے، اس عدم استحکام کی وجہ سے ملک رکا ہوا ہے ، ملک کو کوئی بھی سسٹم آگے لے جاسکتا ہے تو صرف جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کو چرایا نہ جائے، سیاسی کیسز کا مقصد لیڈرشپ اور ورکروں کو ہراساں کرنا ہے ،عمران خان ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت  کے دورن جسٹس جمال مندوخیل  نے سوال اٹھایا کہ کوئی شخص جو فوج کا حصہ نہ ہو صرف جرم کی بنیاد پر فوجی عدالت کے زمرے میں آ سکتا ہے؟ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے۔  سینئر وکیل سلمان اکرم راجا  نے اپنے دلائل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ  ایف بی علی کیس 1962 کے آئین کے مطابق فیصلہ ہوا۔  جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں؟ کوئی شخص جو فوج کا حصہ نہ ہو صرف جرم کی بنیاد پر فوجی عدالت کے زمرے میں آ سکتا ہے؟  سلمان اکرم راجہ نے کہا...
    ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منفرد انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے۔  پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دنیا ویلنٹائن ڈے کو مختلف انداز میں مناتی ہے، لیکن ہم اسے اپنے انداز میں منائیں گے،انہوں نے کہا کہ عام طور پر دو افراد یہ دن مناتے ہیں، مگر ہم پورے صوبے کے عوام کے ساتھ مل کر انہیں ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرکے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔ زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا  وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اچھی مینجمنٹ کے باعث صحت کارڈ پروگرام میں سالانہ 11 ارب روپے کی...
    پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے انکشاف کیا ہے کہ جب پی ٹی آئی کے حکومت سے مذاکرات شروع ہوئے تو عمران خان کو بنی گالہ، نتھیا گلی اور وزیراعلیٰ ہاؤس منتقل کرنے کی آفر ہوئی، تاہم عمران خان نے کہا کہ پہلے پارٹی کے تمام رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔نجی ٹی وی سے انٹرویو کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سوال کیا گیا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں کس نوعیت کی بات چیت ہوئی؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت موجود تھی، یہی بات ہوئی کہ سب نے مل کر ملک کی خاطر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے، یہ واحد ایجنڈا...
    تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ عمران خان کی یہ ایک مثبت سیاسی حکمت عملی ہے۔ انھوں نے خط لکھا ہے، خط لکھ کر انھوں نے ایک ٹینشن تناؤ اور کشیدگی ہے، اس کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگر وہاں سے خط کا جواب بھی مثبت آتا ہے تو یہ اور بھی اچھی بات ہوگی، تناؤ ختم ہونے کا ایک راستہ نکلے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے تو یہ ڈیولپمنٹ لگ رہی ہے، حکومتی حلقے کسی حد تک پریشان بھی ہیں، اگر اس کو فیک نیوز نہ قرار دیا جائے، پیکا قانون مجھ پہ نہ لگے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح کی چیزیں سمپل ہے کہ...
    سابق وزیر نے کشمیر کے مسئلے پر صرف سیاسی مذمت تک محدود رہنے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔  سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام 77 سال سے غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں اور نہ انہیں معاشرتی آزادی حاصل ہے اور نہ ہی مذہبی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہمارے جسم کا حصہ ہیں، انہیں چوٹ پہنچتی ہے تو ہمیں بھی درد ہوتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہا کہ یہ ہمارے حکمرانوں اور پوری دنیا کے لیے شرم کا مقام...
    کراچی (کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ جنوری کے مہینیمیں بھی ٹیکس کے ہدف کے حصول میں ناکامی افسوسناک ہے۔ ٹیکس گزاروں پربوجھ بڑھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی جائیاورنقد لین دین کی حوصلہ شکنی کے لئے ہر قسم کی خرید و فروخت کو ڈیجیٹلائز کیا جائے توصورتحال بہترہوسکتی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوری کے مہینے میں ہدف کے مقابلہ میں ٹیکس کا شارٹ فال 85 ارب روپے رہا ہے جبکہ روان مالی سال کے...
    ٭آئی ایم ایف کو کیا پتہ سندھ میں ہاری کیا ہے اور زمیندار کیا، غلط راستہ دکھایا ٭کابینہ کے بعد سندھ اسمبلی سے بھی ایگریکلچر انکم ٹیکس بل کثرت رائے سے منظور (جرأت نیوز) صوبائی کابینہ کے بعد سندھ اسمبلی نے بھی ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا زرعی ٹیکس پہلے بھی عائد تھا اور لوگ یہ ٹیکس دے رہے ہیں، سندھ ریونیو بورڈ نے ہر سال اپنے اہداف پورے کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف سے بات کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے ، آئی ایم ایف سے بات کرنے میں صوبوں کو شامل نہ کرنا غلط ہے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا ہے کہ جعلی انتخابات، نئی کینال نکالنے، امن و امان کی خراب صورتحال اور پیکا قوانین کے خلاف 8 فروری کو سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ اپنے جاری بیان میں ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے مزید کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کے پریس کلبوں کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، 8 فروری کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا جس میں ریکارڈ دھاندلی کے ذریعے سندھ کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور جی ڈی اے کے امیدواروں کو زبردستی سے شکست دلوائی گئی۔
    راولپنڈی (صباح نیوز) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہے کہ عدلیہ میں ایسے ججز لائے جا رہے ہیں جو عمران خان کو جیل میں رکھیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہخان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ جیسے چیزیں آج کل ہورہی ہیں، اس سے واضح ہوگیا ہے کہ مقصد یہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھو اور دوسرا یہ کہ پی ٹی آئی کو ختم کرو۔ انہوں نے کہا کہ 3سال سے جتنی سازشیں چل رہی تھیں، مقصد یہی تھا کہ بانی کو جیل میں کیسے رکھنا ہے اور پی ٹی آئی کو کیسے ختم کرنا ہے۔ بانی...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری 2025ء) علی امین گنڈاپور کا ویلنٹائن ڈے پر خیبرپختونخواہ میں لائف انشورنس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے کہا ہے کہ دنیا الگ طریقہ سے ویلنٹائن ڈے مناتی ہے لیکن ہم الگ طریقہ سے منائیں گے۔ دنیا میں دو بندے مل کریہ دن مناتے ہیں لیکن ہم پورے صوبہ کی عوام سے مل کرانہیں لائف انشورنس کی سہولت دیتے ہوئے ویلنٹائن ڈے منائیں گے۔ وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ اپنی ٹرانسمیشن لائن شروع کردی، 600 میگاواٹ بجلی دیں گے، ٹرانسمیشن لائن کا 150 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔ 40 ارب روپے کی لاگت سے سولر اسکیم بھی شروع کی ہے، ایک...
    پشاور: جمیعت علما اسلام خیبرپختونخوا کے ترجمان نے کہا ہے کہ کے پی حکومت فارم 47 سے ہی وجود میں آئی اور علی امین گنڈا پور اس سے بھی آگے کی چیز ہیں۔ جمعیت علما اسلام خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے کہا کہ شوکت یوسفزئی کا بیان ہمارے موقف کی تائید  ہے اور ہم اُن کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ ہیں، امید ہے جلد ہی دوسرے صوبوں سے ایسی آوازیں اٹھنا شروع ہوجائیں گی۔ جے یو آئی ترجمان نے کہا کہ کے پی حکومت فارم 47 سے ہی وجود میں آئی جبکہ علی امین گنڈا پور بھی فارم 47 کی پیدوار اور اس...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری 2025ء) خیبرپختونخواہ اپنی بجلی ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ بن گیا، 150 ارب روپے کی لاگت سے صوبائی ٹرانسمیشن لائن بچھائے جانے کے بعد صوبے کی عوام کو 600 میگاواٹ سستی بجلی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ اپنی ٹرانسمیشن لائن شروع کردی، 600 میگاواٹ بجلی دیں گے، ٹرانسمیشن لائن کا 150 ارب روپے کا منصوبہ ہے۔ 40 ارب روپے کی لاگت سے سولر اسکیم بھی شروع کی ہے، ایک سال میں 8 لاکھ کنال بنجرزمین کو سیراب کیا۔ وزیر اعلٰی کا کہنا ہے کہ وفاق کے ذمے ہمارے 2 ہزار ارب روپے سےزیادہ کےبقایاجات ہیں، انضمام کے باوجود ہمارا این...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے انکشاف کیا ہے کہ جب پی ٹی آئی کے حکومت سے مذاکرات شروع ہوئے تو عمران خان کو بنی گالہ، نتھیا گلی اور وزیراعلیٰ ہاؤس منتقل کرنے کی آفز ہوئی، تاہم عمران خان نے کہا کہ پہلے پارٹی کے تمام رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔ نجی ٹی وی سے انٹرویو کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سوال کیا گیا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں کس نوعیت کی بات چیت ہوئی؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات میں صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت موجود تھی، یہی بات ہوئی کہ سب نے مل کر ملک کی خاطر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے، یہ واحد ایجنڈا ہے...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سندھ اسمبلی سے زرعی ٹیکس کے قانون کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس آمد کے موقع پر گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ اب ہم آئی ایم ایف کے ششماہی جائزے میں اچھی پوزیشن میں ہوں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکسوں کا بوجھ صرف تنخواہ داروں اور مینوفیکچرنگ سیکٹرز تک محدود نہیں رکھ سکتے، ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں سب کو اس کی حدود کو سمجھنا ہوگا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب، پختونخوا اور سندھ کے بعد بلوچستان سے بھی زرعی ٹیکس کا قانون منطور کیا جائے گا، بجٹ کی تیاری کیلئے چیمبرز سے مشاورت کا کام شروع کر دیا ہے۔
    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سے بتایا گیا ہے کہ اگر زرعی ٹیکس نہ لگاتے تو آئی ایم ایف کی ٹیم نہ آتی اور پاکستان ڈیفالٹ میں چلا جاتا۔سندھ اسمبلی نے زرعی آمدنی پر انکم ٹیکس اور سپر ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو ان ٹیکسز پر تحفظات ہیں، اراکین اپنی ترامیم پیش کریں، ہم اس پر نظرثانی بھی کر سکتے ہیں۔ زرعی ٹیکس پر وزیرِ اعلیٰ کو سخت مخالفت کا سامنا، کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانیسندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران زرعی ٹیکس نفاذ کی منظوری پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا،...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حکم میرا فیصلہ ہوگا،جب عمران خان چاہیں گے کابینہ میں تبدیلی ہوگی جب کہ وزیروں کی کرپشن کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق علی امین گنڈا پور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے سب سے کم ملاقاتیں میری ہوتی ہیں، 3 وزیروں کی کرپشن کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کا اعتماد ہے جبھی وزیر اعلیٰ بیٹھا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے آئی جی خیبرپختونخوا انتہائی پروفیشنل افسر ہے، پنجاب میں دہشت گردی پر بہت کام کیا ہے، ہمیں ایسے ہی بہترین افسر...
    جیکب آباد میں جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر کی انسانیت کو امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عصر حاضر کے یزیدیوں کو عبرت ناک شکست دینی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حبیب چوک جیکب آباد میں جشن ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام و حضرت ابوالفضل العباس علمدار علیہ السلام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے مسائل پر بات ہوتی ہے کیونکہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہر کام میں شامل ہے، چیف آف آرمی اسٹاف نے این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے اس لیے اب سپریم کورٹ نہیں جارہے۔ پشاور میں پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے چلینج کیا کہ ہمارے صوبے میں سب سے زیادہ کام اور نفع ہورہا ہے، آپ باقی تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو بلا کر کارکردگی کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باقی صوبوں میں وزرائے اعلیٰ کی کرپشن کے حوالے سے بات ہورہی ہے جبکہ...
    آرمی چیف کی یقین دہانی پر این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے سپریم کورٹ نہیں جارہے، وزیراعلی گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے مسائل پر بات ہوتی ہے کیونکہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ ہر کام میں شامل ہے، چیف آف آرمی اسٹاف نے این ایف سی ایوارڈ کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی ہے اس لیے اب سپریم کورٹ نہیں جارہے۔پشاور میں پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے چلینج کیا کہ ہمارے صوبے میں سب سے زیادہ کام اور نفع ہورہا ہے، آپ باقی تین صوبوں کے وزرائے...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم نے حکومتی ریونیو میں 49 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔پشاور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے آنے پہلے امن  و امان کی صورتحال خراب تھی، بقایاجات کا انبار کھڑا ہوگیا تھا۔ بانی کو بتایا جیل جانے سے میری اصلاح ہوئی، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےانکشاف کیا ہے کہ میں جیل جاکر نماز کا پابند ہوا، میں نے بانی کو بتایا تھا کہ جیل جانے سےمیری اصلاح ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ریونیو میں49 فیصد اضافہ کیا، اس اضافے کا مطلب ہے کہ گورننس اچھی ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہمارے آنے...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کہ پاکستان کی حقیقت کو تشدد سے نہیں توڑا جاسکتا، قومی پرچم کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں، تشدد صوبے کے عوام کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ان کیمرہ اجلاس میں گفتگو میں کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی سنگینی پر سنجیدہ رویہ اختیار کرنا ضروری ہے، دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، غیر متوازن ترقی پورے صوبے کا مسئلہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بغاوت کے پیچھے صوبے کی پسماندگی نہیں، سرفراز بگٹی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم بلوچ کو فیصلہ کرنا ہے کہ تشدد کا راستہ لاحاصل ہے، مذاکرات ان سے کیسے کریں جو معصوم نہتے...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے راولپنڈی، اٹک، مری،  چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات  کی۔ پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کام ملاقات میں زیر ، غور آئے، ارکان اسمبلی  نے  وزیراعلی مریم نواز شریف کو  صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف نے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے دور اور کارکردگی کی یاد تازہ کر دی ہے، سیاسی تعصبات سے پاک شفافیت اور میرٹ پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل خوش آئیند اور مثبت سیاسی روایت ہے، سستی...
    سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم عجلت میں زرعی ٹیکس نہیں لگا رہے، وفاقی حکومت نے ہمیں بند گلی میں دھکیل دیا ہے، ہم سے پوچھے بغیر فیصلے کئے لیکن پیپلز پارٹی ملک کو نقصان پہنچانے کے حق میں بھی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کرپشن کا گڑھ ہے، ایف بی آر سے ٹیکسوں کااپنا ہدف پورا نہیں ہورہا، ایف بی آر نے اپنی کوتاہیوں پرپردہ ڈالنے کیلیے کہا کہ زرعی شعبہ ٹیکس نہیں دیتا، ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے کہا کہ زراعت پر ٹیکس لگوا دیں۔ سندھ اسمبلی میں زرعی ٹیکس بل کی منظوری...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ ایم کیو ایم اس وقت فارغ ہے اور وہ کے الیکٹرک کی نجکاری میں شامل تھے، ایم کیو ایم کو کراچی کے اداروں کو بیچنے پر توبہ کرنی چاہیئے، کراچی کے مسائل پر ایم کیو ایم کی سنجیدگی کا اندازہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کے الیکٹرکو پبلک سیکٹرمیں بجلی پیدا کرنے والوں کا سب سے بڑا مافیا قرار دے دیا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ کے الیکٹرک پبلک سیکٹر میں بجلی پیدا کرنے والوں کا سب سے بڑا مافیا ہے، کے الیکٹرک بجلی پیدا نہیں کررہی لیکن حکومت سبسڈی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    علیمہ خان : فوٹو فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان  کا کہنا ہے کہ ہماری فوج ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ہمیں اپنی فوج کو مضبوط دیکھنا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ تین سال سے سازشیں چل رہی تھیں کہ پی ٹی آئی کو ختم کیسے کرنا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرکے لوگوں پر تشدد کیا گیا فالس فلیگ 9 مئی کیا گیا۔علیمہ خان نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اپیل یہ اگلے دو تین سال گھسیٹ سکتے ہیں۔دوسری جانب اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی...
    سندھ اسمبلی نے صوبائی ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025متفقہ طور پر منظور کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سندھ اسمبلی نے سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ اتفاق رائے سے منظور کرلیا جبکہ اس سے قبل سندھ کابینہ نے ایگریکلچرانکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دی تھی۔سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ بل ایوان میں پیش کیا گیا، بل وزیر پارلیمانی امور ضیاالحسن النجار نے پیش کیا، ایوان نے سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔قبل ازیں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دی گئی۔ ایگریکلچر انکم ٹیکس بل جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔اس موقع پر...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کی تنخواہ بڑھانے کی ضرورت نہیں تھی، ایم این ایز غربت کے مارے نہیں، تنخواہ بڑھانی تھی تو 10 فیصد بڑھا دیتے، 300 فیصد تک ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھائیں گے تو پھر چرچہ تو ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سوال کیا ہے کہ کیا ملک کے مسائل حل ہوگئے؟ جو پارلیمنٹرینز کی تنخواہ بڑھا دی، بے حسی کی انتہا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ 300 فیصد تک بڑھانا بے حسی کی انتہا ہے، جو ایم این اے منتخب ہوکر آتے ہیں وہ صاحب ثروت ہوتے ہیں، 10 کروڑ 50 لاکھ لوگ غربت کی...
    چین پر ہندوستانی زمین پر قبضہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نے اسے مسترد کر دیا لیکن فوج نے کہا کہ چین نے 4000 مربع کلومیٹر زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ کے موجودہ بجٹ اجلاس کا آج تیسرا دن ہے۔ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر پارلیمنٹ میں بحث ہو رہی ہے۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے چین سے لے کر آئین تک کئی مسائل پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے پارلیمانی انتخابات سے پہلے دو الیکشن کمشنروں کو لانے پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ یہ ایک حسابی حکمت عملی ہے، الیکشن کمیشن...
    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ 8 فروری کو صوابی میں پاکستان تحریکِ انصاف یومِ سیاہ منائے گی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اس حکومت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں یہ مکمل بے اختیار ہے، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے اس پر ہم بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کا اختیار مجھے دیا ہوا تھا،  حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے فارم 47 کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار تھے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی ہماری جیل میں موجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات...
    راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہے کہ عدلیہ میں ایسے ججز لائے جا رہے ہیں جو عمران خان کو جیل میں رکھیں۔   اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  علیمہ خان نے بتایا کہ  عمران خان نے کہا ہے کہ جیسے چیزیں آج کل ہورہی ہیں، اس سے  واضح ہوگیا ہے کہ مقصد یہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھو اور دوسرا یہ کہ پی ٹی آئی کو ختم کرو۔ انہوں نے کہا کہ 3سال سے جتنی سازشیں چل رہی تھیں،  مقصد یہی تھا کہ بانی کو جیل میں کیسے رکھنا ہے اور پی ٹی آئی کو کیسے ختم کرنا ہے۔...
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے والدین سے پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کی درخواست کر دی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم 3 تا 9 فروری تک جاری رہے گی۔ اور صوبے میں ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلائیں۔ جبکہ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے 21 ہزار 844 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کرپشن کا گڑھ ہے، ایف بی آر سے ٹیکسوں کااپنا ہدف پورا نہیں ہورہا، ایف بی آر نے اپنی کوتاہیوں پرپردہ ڈالنے کے لیے کہا کہ زرعی شعبہ ٹیکس نہیں دیتا، ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے کہا کہ زراعت پر ٹیکس لگوا دیں.(جاری ہے) سندھ اسمبلی میں زرعی ٹیکس بل کی منظوری سے قبل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے ہمیں کہا گیا 2 سے 4 دن میں زرعی ٹیکس نہ لگایا گیا تو آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی، اور ملک دیوالیہ ہوجائے گا،...
    پاکستان مسلم ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ وسابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین سے منتخب ارکان صوبائی اسمبلی نے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کام زیر غور آئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے اور مریم کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آرہی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاو الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کام زیر غور آئے۔ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آپ سب میری...
    صوبائی کابینہ کے بعد سندھ اسمبلی نے بھی ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا زرعی ٹیکس پہلے بھی عائد تھا اور لوگ یہ ٹیکس دے رہے ہیں، سندھ ریونیو بورڈ نے ہر سال اپنے اہداف پورے کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف سے بات کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے، آئی ایم ایف سے بات کرنے میں صوبوں کو شامل نہ کرنا غلط ہے، ہم پہلے ہی زرعی ٹیکس جمع کررہے تھے، پچھلے سال مئی میں وفاق نے کہا کہ یہ ٹیکس ایف بی آر جمع کرےگا، وزیر اعظم خود کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ایف بی آر...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور نے اڑان پاکستان پر بریفنگ طلب کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی کی اقتصادی امور ڈویژن کمیٹی کا اجلاس عاطف خان کی زیر صدارت ہوا،کمیٹی اجلاس میں پراجیکٹ پالیسی اور منصوبوں سے متعلق مسائل زیر بحث آئے ،حکام اقتصادی امور ڈویژن نے بتایا کہ منصوبے کی سب سے پہلے شناخت کا عمل کیا جاتا ہے،دیکھا جاتا ہے کہ یہ منصوبہ معاشی طور پر کتنا فائدہ ہوگا،ایک منصوبہ عملدرآمد کے پانچ مراحل میں سے گزرتا ہے،ایک منصوبے کے پی سی ون سے پی سی پانچ تک ہوتے ہیں،سی ڈی ڈبلیو پی 7.5 ارب روپے تک لاگت کے منصوبوں کی منظوری دیتی ہے،حکام اقتصادی امور کے مطابق 7.5...
    سندھ اسمبلی نے سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ اتفاق رائے سے  منظور کرلیا جب  کہ اس سے قبل سندھ کابینہ نے ایگریکلچرانکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دی تھی۔ سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ بل ایوان میں پیش کیا گیا، بل وزیر پارلیمانی امور ضیاالحسن النجار نے پیش کیا، ایوان نے سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ اتفاق رائے سے  منظور کرلیا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دی گئی۔ ایگریکلچر انکم ٹیکس بل جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس بل منظور،جنوری 2025 سے نافذ العمل اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ کرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے ، کرم میں قیام امن کے لیے حکومت نے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں، امن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں سے حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کرم میں چند جگہوں پر شرپسند ہیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے، شرپسندوں کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے تاکہ مسئلہ جڑ سے ختم کیا جائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ جرگے سے مسائل کا حل نکالا ہے، چیلنجز بہت ہیں تاہم ہر چیلنج...
    سندھ اسمبلی نے سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ اتفاق رائے سے منظور کرلیا جب کہ اس سے قبل سندھ کابینہ نے ایگریکلچرانکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دی تھی۔ سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ بل ایوان میں پیش کیا گیا، بل وزیر پارلیمانی امور ضیاالحسن النجار نے پیش کیا، ایوان نے سندھ ایگریکلچرل انکم ٹیکس ایکٹ اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دی گئی۔ ایگریکلچر انکم ٹیکس بل جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف...
    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  وزیر اعظم نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو  کرپشن کا گڑھ ہے، ایف بی آر نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے کہا زرعی شعبہ ٹیکس نہیں دیتا۔  سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے ایف بی آر کہیں جگہوں پر ناکام رہا، یہاں بھی ناکام رہا،  ایس آر بی نے ہمیشہ اپنا ہدف پورا کیا ہے، زرعی ٹیکس تیس سال سے لگا ہوا ہے، گزشتہ برس مئی میں وفاق نے کہا کہ یہ ٹیکس دیں اور ایف بی آر جمع کرے گی۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ایف بی آر کرپشن کا گڑھ ہے  یہ میں نہیں، وزیراعظم بھی کہہ چکے ہیں، وفاقی ٹیکس میں صوبوں کا بھی...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف منظم سازش ہو رہی ہے، ہمیں چوکنا رہنا ہو گا۔ کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ حالیہ دہشتگردی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قلات واقعہ اندوہناک ہے، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، مسائل کا پائیدار حل ڈائیلاگ سے نکلتا ہے تو اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے: نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوام کے مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کام زیر غور آئے۔ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو صوبے میں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیر آباد، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے اراکین نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور حلقوں میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین اسمبلی نے صوبے میں بہترین طرز حکمرانی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کے ترقیاتی دور کی یاد تازہ کر دی ہے۔ اراکین نے شفافیت اور میرٹ پر مبنی ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے مثبت سیاسی روایت قرار دیا۔ انہوں...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سوال کیا ہے کہ کیا ملک کے مسائل حل ہوگئی جو پارلیمنٹرینز کی تنخواہ بڑھا دی، بے حسی کی انتہا ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ 300 فیصد تک بڑھانا بے حسی کی انتہا ہے، جو ایم این اے منتخب ہوکر آتے ہیں وہ صاحب ثروت ہوتے ہیں، 10 کروڑ 50 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں بیماریاں ہیں اور بچے اسکول سے باہرہیں اور ارکان نے تنخواہ بڑھا دی، 600 سے 700 ارب روپے ارکان کے اسکیموں کے لیے رکھے گئے ہیں، اسکیموں کی مد...
    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم اور پیکا ایکٹ جعلی حکمرانوں کے گلے پڑیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو پیکا ایکٹ اور 26ویں ترمیم سمیت تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔ پیکا ایکٹ اور 26ویں ترمیم 8 فروری کے الیکشن پر ڈاکا ڈالنے کو تحفظ دینے کی کوشش ہے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ 8 فروری کو فارم 47 کا استعمال کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا تھا۔ جعلی حکومت جعلی اور نامکمل پارلیمنٹ سے کالے قوانین پاس کر رہی ہے۔ صحافی برادری سمیت ہر شعبے اور مکتبۂ فکر کو 8 فروری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کُرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے انہوں نے کہا کہ کُرم میں قیام امن کے لیے حکومت نے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں، امن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں سے حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کُرم میں چند جگہوں پر شرپسند ہیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے، شرپسندوں کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے تاکہ مسئلہ جڑ سے ختم کیا جائے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ جرگے سے مسائل کا حل نکالا ہے، چیلنجز بہت ہیں تاہم ہر چیلنج...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے  'ایکس' پر بیان میں کہا ہے اعلی عدلیہ کے تمام جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری اور تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے؟ اگر ہاں تو کیا آرٹیکل 200 آئین پاکستان کا حصہ نہیں جو کہتا ہے کہ"صدر مملکت ہائیکورٹ کے کسی بھی جج کا تبادلہ ایک  ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ میں کر سکتا ہے لیکن اس کے لئے متعلقہ جج کی مرضی نیز چیف جسٹس پاکستان اور دونوں متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت ضروری ہے " اس واضح آئینی شق کو ترجیح دیں یا کسی خط کو؟ اسلام آباد  ( وقائع نگار +نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ...
    سکھر(نمائندہ جسارت)جمعیت علمااسلام ضلع سکھر کے زیر اہتمام پنو عاقل جامعہ معارف القرآن و الحدیث چھائونی روڈ میںدستار فضلیت و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد ہوا تعلیمی کانفرنس میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی و صوبائی قائدین مولانا عبدالغفور حیدری،علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی،حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ ، حضرت مفتی سعود افضل ہالیجوی،مولانا عبد الجبار حیدری،حافظ عبدالحمید مہر، ،مولانا صبغت اللہ جوگی،حاجی امداداللہ پھلپھوٹو،مولانا سائیں عبیداللہ ہالیجوی،سائیں غلام اللہ ہالیجوی،حافظ سراج احمد چنہ،قاری جمیل احمد بندھانی سمیت دیگر علماکرام و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تعلیمی کانفرنس سے خطابات کے دوران جے یو آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ مدرسوں کے خلاف کسی طرح کی بھی کارروائی سے ملک میں منفی اثر پڑے گاکیونکہ پہلے...
    فوٹو: نمائندہ جنگ  پاکستان میں ایک اور برطانوی بورڈ لرننگ ریسورس نیٹ ورک (ایل آر این) کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن میں منعقد ہوئی جس سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مارٹن ڈائوسن، برطانوی ماہر تعلیم اور ایل این آر کی اسسمنٹ منیجر انجیلاکا ڈی پائیوا، ایل آر این کے سربراہ طارق ذوہیب، ضیاالدین یونیورسٹی کی پروچانسلر ڈاکٹر ندا عاصم، برطانوی اسکول کے سربراہ روسیل کولینز، ثمرہ پیران اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔صدر پاکستان کے مشیر اور سابق چیئرمین سندھ ہائی ایجوکیشن ڈاکٹر عاصم حسین اور اینیمل یونیورسٹی سکرنڈ کے وائس ڈاکٹر فاروق حسن اور مختلف اسکولوں کے سربراہان نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر نمایاں تعلیمی...
    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جہاں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ سے بھی ملاقات کی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری بھی موجود تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپٹی اسپیکر کو بیٹے...
    وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد شہزاد نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شا اللہ آج کی یہ قومی تعلیمی کانفرنس فکر و شعور کے نئے دروازے کھولے گی۔ مکالمہ سے مشکلات کا حل نکلے گا، ملک بھر سے بڑی تعداد ماہرین تعلیم کا یہاں جمع ہونا ملکی ترقی اور تعلیمی بہتری کے حوالے سے ان کی فکر مندی واضح ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام قومی تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ موجودہ نظام تعلیم مکمل طور پر فیل ہو چکا ہے، بہتری کی کوششوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے ازسرنوء نیا تعلیمی نظام لایا جائے جو اسلام اور پاکستان سے محبت کرنیوالی نسل پروان چڑھائے۔ منہاج...
    فائل فوٹو۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا ہے، ہم نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے توشہ خانہ سے گھڑیاں چوری کیں، جب بھی ملک میں ترقی ہوئی وہ ن لیگ کے دور میں ہوئی ہے۔ عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں تھا، پی ٹی آئی اپنے دور میں صرف پیسہ کمانے میں لگی ہوئی تھی۔  ’میڈ اِن پاکستان‘ ایجنڈا عوام کیلئے خوشخبریاں لائے گا: عطاء تارڑوفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ...
    بالی ووڈ کے اداکار ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے تعلقات ختم ہونے کے مہینوں بعد اپنی شادی کے منصوبے کے بارے میں اشارہ دے دیا ہے۔ ارجن کپور اس وقت اپنی فلم ’’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، اس دوران انھوں نے میڈیا کو اپنی شادی کے منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ فلم ’’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘‘ کی پروموشن کے دوران بالی ووڈ اداکار سے ان کی اپنی شادی سے متعلق سوال کیا گیا تھا، جس پر جواب دیتے ہوئے ارجن نے کہا کہ ’’جب وقت آئے گا تو آپ سب کو بتاؤں گا‘‘۔         View this post on Instagram                      ...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر سے علیحدہ رہنے کے بیان پر وضاحت پیش کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ دن قبل گووندا کی بیوی سنیتا کا یہ بیان وائرل ہوا تھا کہ وہ اپنے بچوں، ٹینا اور یشوردھن کے ساتھ علیحدہ گھر میں رہتی ہیں۔ تاہم اب انہوں نے اس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اور گووندا کے درمیان کوئی دوری نہیں اور کوئی بھی انہیں جدا نہیں کر سکتا۔ A post common by Ssunita Ahuja (@sunita.ahuja.7583) سنیتا نے انٹرویو میں کہا کہ ان کی اور گووندا کی محبت میں کوئی کمی نہیں آئی اور وہ ایک ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے ان لوگوں پر تنقید...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جس طرح کی باتیں کرتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔ جندید اکبر نے کہا کہ صوابی کا جلسہ خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، صوابی احتجاج سے متعلق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ایک الگ ملاقات ہوگی، انہیں آج کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج کی کال واپس نہ لی تو پھر ایسا ہی ہوگا جیسا پہلے ہوا، محسن نقوی کا انتباہ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر پہلے ہی بہت ذمہ داریاں ہیں،...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ خدا کا خوف کریں، حق اور سچ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا ٹی وی پر بلائے، میں خواجہ آصف کی ہر بات کا جواب دوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت ملنی چاہیے تاکہ عوام کو بتا سکیں کہ ہم حق کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک بھی جاؤں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی جلسے کی اجازت مانگ لی۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو جلسہ عام کرنے کی...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ویٹ لینڈز کا تحفظ ماحولیاتی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔مریم نواز نے ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ویٹ لینڈز ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف دفاع ہیں، یہ زمینی پانی کی سطح کو برقرار رکھتی ہیں اور سیلاب بھی کنٹرول کرتی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار جامع  ’کلائمیٹ پالیسی‘ تشکیل دی، جس کے تحت ویٹ لینڈز اور دیگر قدرتی نظام کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ مریم نواز کا ایکشن! بزرگ پر تشدد کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑ گیاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس افسر کے تشدد کا نوٹس لے لیا اور اسے معطل...
    سیالکوٹ(آئی این پی)پی ٹی آئی نے لاہور کے بعد سیالکوٹ میں بھی جلسے کی اجازت مانگ لی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری کو جلسہ عام کرنے کی اجازت کے حصول کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی گئی ہے۔ یہ درخواست پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار کی جانب سے دی گئی ہے، وہ سٹی صدر میاں اعجاز اور اپنے وکلا کی ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کو درخواست دینے کے لئے پہنچیں۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا خوف کریں، حق اور سچ کا ساتھ دیں، انہوں نے کہا کہ مجھے میڈیا ٹی وی پر بلائے، میں خواجہ آصف کی ہر بات کا جواب دوں گی۔ان...
    مشترکہ پریس کانفرنس میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آصف علی زرداری نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا آغاز کیا تھا، ایران کی طرف سے تو مکمل ہے ہمارے طرف سے تاخیر ہے۔ گورنر مشہد غلام حسین مظفری نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان اور ایران کے 10 ارب ڈالر کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صوبہ مشہد کے گورنر غلام حسین مظفری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تجارتی ہدف 10 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔ لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور ایرانی گورنر مشہد غلام حسین مظفری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے جعلی انقلابیوں کو انقلاب لانے کا شوق تھا تو پرچے بھی بھگتیں۔ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑ رہی اور پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی۔ پنجاب پولیس کسی بے گناہ کو تنگ نہیں کرتی اور کسی ریکارڈ یافتہ مجرم کو چھوڑتی نہیں۔ پنجاب پولیس کی سب سے بڑی کوالٹی یہی ہے ان کا ڈنڈا بہت تگڑا ہے۔ عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتقامی کارروائیوں یا سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ بند ہو چکا ہے۔ جنہوں نے نو مئی کیا، شہداء کے مجسموں کی توہین کی وہ...