2025-01-18@10:10:42 GMT
تلاش کی گنتی: 4126
«کی طرف سے»:
(نئی خبر)
190 ملین پاؤڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، 7 دن میں کمیشن پر پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: دعا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو کل ہی سزا ہوجائے، علیمہ خان بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ متنازع فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا، ہمارے ساتھ امتیازی اور غیرمنصفانہ رویہ رہا ہے، پی ٹی آئی فیصلے کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراطلاعات عطاء اللہ تاڑر نے کہا ہے کہ انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن سکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ کیرٹ کی انگوٹھیاں لی گئیں، زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا، قوم کو 80 ارب روپے کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) پاکستان کی ایک عدالت نے جمعے کے روز ملک کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بدعنوانی کے ایک تاریخی مقدمے میں مجرم قرار دے دیا۔ انسداد بدعنوانی کی عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے القادر ٹرسٹ کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ استغاثہ نے اپنا "مقدمہ ثابت کر دیا ہے" اور انہوں نے عمران خان کو چودہ برس جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سات برس قید کی سزا سنائی۔ القادر ٹرسٹ کیس سے عمران خان اور ملک ریاض کا کیا تعلق ہے؟ اڈیالہ جیل میں عارضی کمرہ عدالت میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جنوری 2025ء) بیجنگ کی وزارت ثقافت اور سیاحت نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ چین مستقبل قریب میں تائیوان کے لیے بعض گروپ ٹور دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ تائیوان سے دوبارہ اتحاد کو کوئی نہیں روک سکتا، چینی صدر اس اقدام پر عمل درآمد سے آبنائے تائیوان کے اس پار تائیوان کے قریب ترین چینی صوبے شنگھائی اور جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے رہائشیوں کو خود مختار جزیرے تائیوان کا سفر کرنے کا موقع ملے گا۔ البتہ چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت نے گروپ ٹورز کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوئی مخصوص ٹائم لائن مقرر نہیں کی ہے۔ چین نے نئی طرز کا جنگی بحری جہاز...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ سیاسی انتقام ہے جس سے آئین، انصاف اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، آج کا دن سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما نے کہا کہ فیصلے میں حکومت کی بدنیتی بھی عیاں ہیں، فیصلے سے ملک میں جاری سیاسی استحکام کی کوششوں کو دھچکا لگے گا، پوری قوم کو فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔ انشاءاللہ اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ ...
ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے آئندہ لائحہ عمل بتا دیا اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بھی وضاحت کردی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، 7 دن میں کمیشن پر پیشرفت نہیں ہوتی تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز بیرسٹر گوہر نے کہا کہ متنازع فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا، ہمارے ساتھ امتیازی اور غیرمنصفانہ رویہ رہا ہے، پی...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس میں 7سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14سال ،10لاکھ روپے جرمانہ جبکہ بشریٰ بی بی کو 7سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، سزاسنانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں جیل عملے نے تحویل میں لے لیا۔ سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کا سامان اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا دیا گیا،سامان میں کمبل، کھانے پینے کی اشیا، کپڑے اور ادویات شامل ہیں،جیل حکام نے بشریٰ بی بی کا سامان اندر لانے کی...
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوگا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں معیشت اور مالیاتی امور سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اسٹیل مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری پرغور اور پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی سال 2024-25 کی تنخواہوں کے لیے فنڈز کی منظوری کا امکان ہے۔ فرنٹیئر کور کے لیے بھی سال 2024-25 کے فنڈز کی منظوری زیر غور آئے گی۔ اجلاس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی کی واپسی کے معاملے پر بھی غور کیا...
مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں کے بعد دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں پر بےجا پابندیاں عائد کرنے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی دوروں پر بیویوں اور گرل فرینڈز سمیت اہلخانہ پر پابندی کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سینئر کرکٹرز کیلئے ایک نئی پالیسی وضع کی ہے جس پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کے بیرون ملک دوروں کے دوران ذاتی شوٹ یا انڈوورسمنٹ سے روک دے گی جبکہ عملدرآمد نہ کرنے والے کرکٹر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید پڑھیں: "پرفارم نہ کیا تو تنخواہ سے کٹوتی ہوگی" بھارتی بورڈ کا بڑا فیصلہ بی سی سی آئی...
اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹرانزٹ اور دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی۔ ایف بی آر نے آذربائیجان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ 2024 اور ٹرانزٹ ٹریڈ رولز 2024 کے تحت ایس آر او جاری کردیا ہے جو کراچی پورٹ، پورٹ محمد بن قاسم اور گوادر پورٹ کے ذریعے درآمد کیے جانے والے آذربائیجان کے کارگو کا احاطہ کرے گا۔ حکم نامے کے مطابق کسٹمز کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے تحت مخصوص بندرگاہوں کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو کی پروسیسنگ کی جائے گی، آذربائیجان کی رجسٹرڈ گاڑیاں باہمی تعاون کی بنیاد پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے لئے کسی مالی تحفظ کی ضرورت کے بغیر پاکستان میں داخل ہوں گی۔ تمام...
راولپنڈی(نیوزڈیسک) القادر ٹرسٹ کیس میں سزا کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار ہی گرفتار کرلیا۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کی زمین بھی سرکاری تحویل میں لینے کا حکم دی دیا جبکہ جج ناصر جاوید رانا کے سزا سنانے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ فیصلے کے مطابق جرمانہ نہ دینے پر عمران خان کو مزید 6 ماہ اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ مزید قید ہوگی۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا
ویب ڈیسک: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر 190 ملین پاؤنڈز کیس میں جرم کس طرح ثابت ہوا ؟ عدالتی فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 10-اے کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی پر جرم ثابت ہوتا ہے۔ فیصلے کے مطابق عمران خان کرپشن میں ملوث پائے گئے۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاتا ہے جب کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں بانی پی ٹی آئی کو مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز اسی...
پاکستان تحریک انصاف کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ سے جڑے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے کرپٹ پریکٹس پر عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ عدالت نے عمران خان کو 10 لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی جبکہ احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا۔ اس تناظر میں پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان...
ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سیل پہلے سے ہی اڈیالہ جیل میں تیار کر لیا گیا تھا۔ آج راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ علاوہ ازیں بانیٔ پی ٹی آئی کو 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا ہے۔ فیصلہ سناتے وقت بانیٔ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کیا ردعمل تھا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فیصلےپر ہمیں کوئی حیرانی نہیں ہوئی،بانی پی ٹی آئی احتساب عدالت کے فیصلےپر ہنس پڑے،بشریٰ بی بی بھی فیصلہ سن کر مسکرائیں۔ ان کاکہناتھا کہ متنازعہ فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا ہے،بانی پی ٹی آئی سرخرو ہوں گے،بانی پی ٹی آئی پر سیاسی بنیادوں پر کیسز بنائے گئے،بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت کریں گے،بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بانی پی...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ تین بار القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونے سے پہلے ہی شکوک و شبہات نے جنم لیا ہے، تاہم آج کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا۔ اپنے بیان میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس جعلی حکومت کا جعلی مقدمہ ہے، عمران خان یا بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم منتقل نہیں ہوئی، القادر ٹرسٹ میں پیسہ بیرونِ ملک سے آیا اور فلاحی منصوبے پر خرچ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات کی حقیقت عدالتوں میں بے نقاب ہو رہی ہے، انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں، واشنگٹن میں 8 ہزارفوجی 20 ہزارپولیس اہلکار حفاظت پرمامورہوں گے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ایونٹ کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی جبکہ کیپیٹل ہل اور وائٹ ہاس کے اطراف میں دوکلومیٹر تک راستوں کو بند کردیا جا ئیگا۔30 میل طویل حفاظتی باڑ لگا کر پورے علاقہ کو چھانی میں تبدیل کردیا جائیگا۔ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کوکیپیٹل ہل میں حلف اٹھائیں گے، تقریب میں دنیا بھرسے سربراہان مملکت اور اہم شخصیات شریک ہوں گی۔واضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ٹرمپ 20 جنوری کو وائٹ ہاس آنے کے بعد تقریبا...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل تو بہت اہم جگہ ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 13 لاپتا افراد کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عبید اللہ انور عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت 3 لاپتا افراد کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی جب کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وسیم اللہ کی گرفتاری مردان سینٹرل جیل میں ظاہر کی گئی اور محمد سلیم کی گرفتاری اڈیالہ جیل میں ظاہر کی گئی۔اس پر چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے...
لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے سکولز بسوں کے حوالے سے مجوزہ قواعد عدالت میں پیش کیے۔ جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی جس میں شہری ہارون فاروق اور دیگر کی سموگ تدارک سے متعلق شکایات شامل تھیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت گلی محلوں میں سکولز کو بسوں سے استثنیٰ دینے پر غور کر رہی ہے، اور 4 ہزار روپے سے کم فیس والے سکولز کو بھی بسوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، جو سکول اس حوالے سے قواعد کی خلاف ورزی کریں گے، ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے نے عدلیہ کی ساکھ کوخراب کردیا ہے اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس کیس میں نہ مجھے فائدہ ہوا ہے اور نہ حکومت کو کوئی نقصان ہوا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی ریلیف نہیں چاہیے، تمام کیسز کا سامنا کروں گا، ایک آمراپنی ذات کے لیے یہ سب کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاردیواری کا تقدس پامال کرنے والے پولیس والوں کوپلاٹ دیے گئے،...
لاہور میں اسلحہ سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس نے 2 ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو لبرٹی گول چکر کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش پر تعاقب کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان حضر حیات اور نعیم نے اعتراف کیا کہ کبوتر پورہ میں رائفل سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ ملزمان سے 3 رائفلز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش کرنے...
راولپنڈی: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں مجرم قرار دی گئی بشریٰ بی بی کی سزا پر عمل درآمد کا وارنٹ جیل انتظامیہ کو بھجوا دیا گیا۔ واضح رہے کہ 30 دن سے محفوظ عدالت نے جاری کردیا ہے، جس کے مطابق القادر یونیورسٹی سرکاری کنٹرول میں دے دی گئی ہے جب کہ القادر ٹرسٹ بھی سرکاری...
اسلام آباد: پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی عدالتی تاریخ میں سیاہ دن ہے، پیسہ پاکستان کی سپریم کورٹ میں آیا، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا اس پیسے سے کیا تعلق ہے؟۔ عمرایوب نے کہا کہ سوال تو حسن نواز سے پوچھنا چاہئے تھا کہ وہ یہ پیسہ باہر کیسے لے گئے، ہم اس فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ اس کیس میں نا بانی پی ٹی آئی...
پارا چنار میں امن وامان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والے شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا،بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارا چنار میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی تاک میں بیٹھے شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے 3 ڈرائیورز اور 2 اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں ملوث مجرموں کو فوری طور پرقانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کئی ہفتے گزرنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پارا چنار میں حالات کو معمول پر لانے میں ناکامی پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف نے 190ملین پاﺅنڈ کیس کافیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا، القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم اس فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج بھی کریں گے،پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلے آنے کے بعد وکلاءکی مشاورت سے اس فیصلے کو چیلنج کیاجائیگا۔ سوال تو پوچھنا چاہیے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز سے کہ تم نے جس پیسے سے لندن میں ون ہائیڈ پارک کی عمارت خریدی وہ پیسہ کس طرح باہر لیکر گئے اور آگے پھر بیچی۔ اس رقم کا...
یواےای(نیوز ڈیسک )متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ہونے والی انٹرنیشنل لیگ میں فخر زمان نے شاندار بیٹنگ سے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل لیگ فخر زمان نے اپنی ٹیم ڈیزرٹ وائپرز کو ایم آئی امارات کے خلاف فتح دلوا دی، ایم آئی امارات کو پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز انٹرنیشنل لیگ میں ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی امارات کے درمیان میچ میں ایم آئی امارات نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے ڈیزرٹ وائپرز نے مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا، ڈیزرٹ وائپرز کی طرف سے فخر زمان نے شاندار 67 رنز...
(گزشتہ سے پیوستہ) 1991 ء میں مالی مشکلات کو دور کرنے کے لئے انہوں نے پرتگال کا سفر کیا، جہاں ان کی ملاقات ایک مقامی صحافی، جارج اریانتس سے ہوئی۔ بعد میں اس سے ان کی شادی ہو گئی۔ لیکن رولنگ کے مطابق، یہ شادی ان کے لئے ایک ڈرائونا خواب ثابت ہوئی۔ رولنگ کو اس وقت طلاق ہوئی جب چند ماہ قبل انہوں نے ایک بچی کو جنم دیا تھا۔ ان کا شوہر ایک سخت گیر آدمی تھا جو انہیں اکثر تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ یوں، شوہر کی بے وفائی، نومولود بچی، اور شدید مالی مشکلات کے ساتھ، رولنگ 1993 ء میں واپس برطانیہ آ گئیں۔ انہوں نے فلاحی امداد پر گزارا کیا اور بے شمار سماجی و...
ایف او ڈی پی کی بانی سفینا فیصل نے پاکستان میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ذمہ دار ٹھہرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں سیاسی ورکرز، صحافیوں، خواتین، غیر قانونی گرفتاریوں اور ناروا سلوک کا سامنے کرنے والے افراد کی حالت زار بیان کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سیاسی بحران اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے برطانوی پارلیمانی اراکین کی جانب سے پارلیمنٹ میں ایک بریفنگ منعقد کی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کا اہتمام حال ہی میں تشکیل دی جانے والی فرینڈ ڈیموکریٹک پاکستان-یوکے (ایف او ڈی پی) نے کیا۔ بریفنگ کے...
— فائل فوٹو سپریم کورٹ میں سویلین کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ 9 مئی کا جرم تو ہوا ہے، عدالتی فیصلے میں 9 مئی کے جرم پر کلین چٹ نہیں دی گئی، سوال ٹرائل کا ہے کہ ٹرائل کہاں پر ہو گا؟انہوں نے کہا کہ 21 ویں ترمیم میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے کیسز آرمی کورٹ میں نہیں چلیں گے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جرائم قانون کی کتاب میں لکھے ہیں، اگر جرم آرمی ایکٹ میں فٹ ہو گا تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہو گا۔اس موقع پر وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ احتجاج...
اویس کیانی : 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلہ سے قبل بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی عدالت میں پر جوش انداز میں انٹری،فیصلے کے بعد عمران خان نےبھرپورغصے کا اظہار کر دیا۔ یہ فیصلہ غلط ہے مجھے پہلے سے ہی اس کا پتہ تھا،میری بیوی پر جھوٹے الزامات لگا کر 7 سال کی سزا سنائی گئی۔عمران خان نے فیصلے کے بعد الزامات لگانا شروع کر د ئیے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملک کو ختم کرنا ہو تو اس کے عدالتی نظام کو ختم کیا جاتا ہے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز کوئی ڈیل نہیں کروں گا ،کوئی ریلیف نہیں لوں گا۔
مولانا قاری محمد سلمان عثمانی ٭جس میں اللہ جل شانہُ کی رضا نہ ہو اس کا کوئی فائدہ نہیں،محض دنیا کو دکھانے کیلئے کام کرنا وبال بن جا تا ہے ٭ارشاد باری تعالیٰ ہے ‘‘بے شک منافق اللہ سے دھوکا کررہے ہیں اور وہ انہیں اس دھوکے کا بدلہ دینے والا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ریاکاری (دکھلاوے )ایک ایسا فعل ہے جو خالق کائنات کو کسی بھی صورت پسند نہیں،ایسا کام جس میں اللہ جل شانہُ کی رضا نہ ہو اس کا کوئی فائدہ نہیں،محض دنیا کو دکھانے کیلئے کام کرنا وبال بن جا تا ہے،جو اللہ کو نا پسند عمل ہے،اللہ تعالیٰ نے اس کی مذمت فرمائی ہے، کوئی بھی کام کیا جا ئے تواس میں اللہ کی رضا شامل ہو...
ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سہولیات کے حوالے سے نظرثانی درخواست پر اعتراض دور کر دیا اور پیر کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے رجسٹرار آفس اعتراض کے ساتھ درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے چیلنج کیا کیا ہوا ہے جس پر فیصل چودھری نے کہا کہ ہم نے اس میں ٹرائل کورٹ آرڈر چیلنج کیا ہوا ہے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض...
عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت نے 05 اگست 2019ء کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کر کے کشمیریوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت حاصل تمام بنیادی حقوق سے محروم کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی بھارتی حکومت نے 05 اگست 2019ء کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کر کے کشمیریوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت...
راولپنڈی: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو 14 سال قید بامشقت اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے عمران خان پر 10 لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا، جہاں کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کو جیل سے کمرہ عدالت لایا گیا اور بشریٰ بی بی بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔ فیصلہ سناتے ہوئے جج نے کہا کہ اگر عمران خان جرمانہ ادا نہیں کرتے تو انہیں مزید 6 ماہ قید کی سزا...
اسلام آباد:190ملین پاونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سزا پر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا رد عمل سامنے آگیا۔ اپنے ایک بیان میں سینئر رہنما ا ستحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ القادر ٹرسٹ میں بانی پی ٹی آئی کو 14سال قید کی سزا قانون کی حکمرانی کا مظہر ہے، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی نے اختیارات سے تجاوز اور قومی خزانے میں خرد برد کا خمیازہ بھگتا ہے، القادر ٹرسٹ ریفرنس کے فیصلے نے بانی پی ٹی آئی کی کرپشن کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوڑ دی: ۔ ان کے چہرے پر چڑھا ہوا ایمانداری کا مصنوعی خول اترگیا،یقیناً لوگ اب حقیقت جان گئے ہیں: انہوں نے...
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آگیا،بانی پی ٹی آئی کو 10سال اور بشری بی بی کو 7سال قید کی سزا ،جرمانہ بھی عائد
بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنادیا گیا۔ روالپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق جرمانہ نہ دینے پر عمران خان کو مزید 6 ماہ اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ مزید قید ہوگی۔
کراچی میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق حساس ادرے اور اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کیماڑی کی پولیس پارٹی نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب مشترکہ کارروائی کے دوران اتحاد ٹاؤن کے علاقے سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر اللہ خان کو گرفتار کر کے اسلحہ ، موبائل فون ، نقد رقم اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کر لیے۔ گرفتار ملزم تربیت یافتہ ہے جبکہ وہ مختلف سیاسی اور کاروباری شخصیات کی ریکی ، قتل ، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتو میں ملوث رہا ہے۔ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں ۔...
اسلام آباد: عمران خان کو جیل میں سہولیات سے متعلق نظرثانی درخواست کو عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل سہولیات کے حوالے سے نظر ثانی درخواست پر اعتراض دُور کردیا گیا، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض دُورکرتے ہوئے پیر کو درخواست مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ درخواست پر سماعت کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے کیا چیلنج کیا ہوا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ ہم نے اس میں ٹرائل...
ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس: عمران خان کو 14 اور اہلیہ کو 7 سال قید کی سزا، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار
ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس: عمران خان کو 14 اور اہلیہ کو 7 سال قید کی سزا، بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی :اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 14 سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال سزا سنا دی، جس کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانے کی...
عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق جرمانہ نہ دینے پر عمران خان کو مزید 6 ماہ اور بشریٰ بی بی کو 3 ماہ مزید قید ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنادیا گیا۔ روالپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی شادی کی نئی تصاویر جاری کردیں۔شعیب اور ثنا کی شادی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی جس کا اعلان دونوں نے مشترکہ پوسٹ کے ذریعے 20 جنوری کو کیا۔جوڑے نے دو تصاویر شیئر کیں اور پوسٹ کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی۔ اب اپنی شادی کو ایک سال مکمل ہونے پر ثنا جاوید نے شادی کی تقریبات کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ‘شادی کا ایک سال مبارک ہو میری محبت، زندگی آپ کے ساتھ انتہائی خوبصورت ہے۔ان تصاویر میں نکاح کی تقریب کے علاوہ مایوں کی تقریب کی تصویر بھی...
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال قید اور بشریٰ بی بی کو 7 سال سزا سنا دی۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سنایا۔
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) بشری بی بی کو سزا سنانے کے بعد جیل عملے نے حراست میں لے لیا ہے۔ بشری بی بی کے لئے اڈیالہ جیل میں خصوصی سیل بھی پہلے ہی سے تیار تھا 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ بشری بی بی کو 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سنا دی گئی ہے القادر یونیورسٹی کی زمین ضبط کرنے کا حکم دیا گیا اڈیالہ جیل میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنایا اس دوران عمران خان انکی اہلیہ بشری بی بی...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری 2025)190ملین پاﺅنڈ کیس میں احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو14سال کی سزاجبکہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7سال کی سزا سنا دی ،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو10لاکھ اوربشریٰ بی بی کو 5لاکھ جرمانے بھی عائد کیا،جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا،فیصلے سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیاگیا۔جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید 6، 6 ماہ کی قید بھگتنا ہوگی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی بھی عدالت میں پہنچے جبکہ نیب پراسیکیوشن ٹیم کے 3 ارکان عرفان احمد،سہیل عارف،اویس ارشد اڈیالہ جیل پہنچنے اس کے علاوہ...
راولپنڈی (صغیر چوہدری) 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ بشری بی بی کو 7 سال قید سنا دی گئی اڈیالہ جیل میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنایا اس دوران عمران خان انکی اہلیہ بشری بی بی اور انکے وکلا بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔عمران خان کی بہن علیمہ خان اور بیرسٹر گوہر بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ 13 جنوری کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کی عدم موجودگی کے باعث کیس کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا تھا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 13 جنوری کو ملزمان کی عدم پیشی پر فیصلہ سنانے...
ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس ، عمران خان کو14اوربشریٰ بی بی کو 7سال قید کی سزا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 14 سال قید اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال سزا سنا دی۔بانی پی ٹی آئی کو 14سال سزا سنادی گئی اور بشریٰ بی بی کو سات سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ دس لاکھ روپے جرمانے جمع کروانے کا حکم پانچ لاکھ روپے بشریٰ بی بی کو جرمانے کو جمع کروانے کا حکم القادر یونیورسٹی کو سرکاری تعویل میں...
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال کی سزا سنا دی گئی۔ عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی جیل پہنچ گئے ہیں جبکہ شعیب شاہین، سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلا بھی اڈیالا جیل میں موجود ہیں۔ اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظا مات کیے گئے ہیں، امن و عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے خواتین پولیس اہلکاروں کے علاوہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار...
ویب ڈیسک: ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے درج مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے عمر ایوب پر درج مقدمات پرعبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عمر ایوب اپنے وکلاء بابر اعوان، مرتضیٰ طوری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 27 جنوری تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ عمر ایوب کے خلاف تھانہ...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے ، امید ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کا تین بار فیصلہ موخر ہونے سے شکوک و شبہات نے جنم لے لیا ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے، القادر ٹرسٹ کیس حکومت کا جعلی مقدمہ ہے، القادر کیس میں پیسہ بیرون ملک سے آیا، ریاست کے فلاحی منصوبے پر خرچ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سیرت النبیۖ سے روشناس کرانے پر حکومت بانی پی ٹی آئی کو سزا دینے کی کوشش کر رہی ہے، نوجوانوں کو سیرت النبیۖ سے روشناس کرانا جرم ہے تو یہ...
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پراجیکٹس کے لیے ریولوِنگ فنڈ اکاؤنٹس کھولنے کے لیے بجٹ یا روپے کی گارنٹی کی شرط ختم کر دی ہے۔ وزارت خزانہ نے 4 اگست 2022 کے جاری کردہ آفس میمورنڈم میں ترمیم کر دیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پیراگراف 1 (1) بی سے پراجیکٹ کے لیے بجٹ کوور اور روپے کی گارنٹی کا تعین ہونا ضروری ہے، کے الفاظ حذف کر دیے گئے ہیں۔ اسی طرح دوسرے پیراگراف 1 (جے) سے یہ عبارت کہ ’’بجٹ تخمینے (BOs/NISs) میں بجٹ مختص ہونا اور متعلقہ دستاویزات کی نقول فراہم کرنا لازم ہے، یہ بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ایک نیا پیراگراف 1(ڈی) شامل کیا گیا ہے جس...
پشاور: ملٹری کورٹ سے سزاؤں کے خلاف 27 ملزمان نے اپیلیں دائر کردیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 مئی واقعات میں نامزد خیبر پختونخوا سے 27 ملزمان نے ملٹری کورٹس سے سزاؤں کے کے خلاف کورٹ آف اپیل میں قاضی انور ایڈووکیٹ اور بیرسٹر سرور مظفر شاہ کی وساطت سے اپیلیں دائر کی ہیں۔ کورٹ آف اپیل میں دائر کی گئی اپیلوں میں ملزمان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں اپیل کنندگان گرفتار ہوئے اور ان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں چلا۔ 4جنوری کو ملٹری کورٹ نے ملزمان کو سزائیں سنادیں۔ اپیل میں کہا گیا کہ ملزمان کو پوری صفائی کا موقع نہیں دیا گیا اور نہ ہی ٹرائل کے دیگر...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کو اپنے پیسوں اور اجارہ داری کے بَل پر ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانے والا بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اب افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کے پیچھے پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 19 فروری سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنی ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی، ایک سیمی فائنل بھی وہیں پر ہی ہوگا، اگر بلو شرٹس فائنل میں پہنچے تو معرکہ دبئی میں ہوگا۔ بھارت نے پہلے ہٹ دھرمی سے اپنے میچز دبئی منتقل کروائے اور اب وہ پاکستان میں چیمپئینز ٹرافی کے افتتاح اور کپتانوں کی ٹرافی شوٹ و پریس کانفرنس کے انعقاد کے پیچھے پڑ گیا ہے۔ مزید پڑھیں: "صائم ایوب...
برطانیہ سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ شخص 80 کروڑ روپے کی لاٹری جیتنے کے باوجود نالیوں کی صفائی کے کام پر جاکر سب کو حیران کردیا ہے۔ کارئل سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ ٹرینی گیس انجینئر جیمز کلارکسن نے 7.5 ملین پاؤنڈ (تقریباً 80 کروڑ روپے) کا جیک پاٹ جیت کر سب کو دنگ کردیا۔ جیمز کی یہ جیت کافی شاندار تھی کیونکہ اس نے کرسمس پر نیشنل لاٹری میں 120 پاؤنڈز (تقریباً 12 ہزار 676 روپے) جیتے تھے اور اپنی انعامی رقم کو مزید ٹکٹوں کی خریداری میں لگادیا تھا۔ جیمز کلارکسن کی قسمت کا ستارہ اس وقت بہت فعال ہے کیونکہ اس کے خریدے ہوئے ٹکٹ پر 7.5 ملین پاؤنڈز کا انعامی جیک پاٹ نکل آیا۔...
کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے اور خلیج ہو۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات ہوئی جو صرف امن و امان کے حوالے سے تھی۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے اور خلیج ہو۔چیئرمین پی ٹی آئی نے رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے...
---فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے 3 بار فیصلہ مؤخر ہونے سے پہلے ہی شکوک و شبہات نے جنم لیا ہے، تاہم آج القادر کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس جعلی حکومت کا جعلی مقدمہ ہے، القادر ٹرسٹ میں پیسہ بیرونِ ملک سے آیا اور فلاحی منصوبے پر خرچ کیا گیا۔ القادر ٹرسٹ کیلئے پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے: بیرسٹر سیفخیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایسا کیس ہے جس میں پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان...
— فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکانمحکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں چلنے والی ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے...
پرتگال یورپ کا ایک خوبصورت اور تاریخی اعتبار سے اہم ملک ہے جو حالیہ چند برسوں کے دوران انڈین، بنگالی، برازیلین، نیپالی اور پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ پرتگال آنے والے غیرملکیوں کو چند ہی برسوں میں پی آر مل جانا ہے۔ کچھ عرصہ قبل پرتگال کی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے ویزوں کا اجرا کم کردیا تھا لیکن اب ایک بار پھر سے پرتگال نے ویزا کے عمل کو ہموار بنانے اور غیرملکی تارکین وطن کو ایک ماہ کے اندر ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پرتگال میں کس قسم کے مواقع موجود ہیں اور یہ ملک پاکستانیوں سمیت دیگر غیرملکیوں کی توجہ...
ذرائع کے مطابق جبری گمشدگیوں کے بارے میں جنیوا میں 15جنوری کو دو روزہ عالمی کانگریس منعقد کی گئی۔ کانگریس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو رکوانے کے لیے عالمی عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ماہرین اور انسانی حقوق کے علمبرداروں نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر جبری گمشدگیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جبری گمشدگیوں کے بارے میں جنیوا میں 15جنوری کو دو روزہ عالمی کانگریس منعقد کی گئی۔ کانگریس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو رکوانے کے لیے عالمی عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس دوران جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق...
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ فیصلہ سنانے کے لیے روالپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف کی نگرانی ایس پی صدر نیبل کھوکھر کریں گے۔ ایس ڈی پی او صدر دانیال رانا کو سیکیورٹی انچارج جبکہ ایس ایچ او صدر اعزاز عظیم سیکیورٹی انتظامات کے سب انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ چونترہ ثاقب عباسی، انسپکٹر محمد سلیم انچارج چوکی اڈیالہ کے فرائض انجام دیں گے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف میں...
ویب ڈٰسک: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں جبکہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث دلائل دے رہے ہیں۔ دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آرمی ایکٹ اور رولز میں فیئرٹرائل کا مکمل پروسیجر فراہم کیا گیا ہے جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ ملٹری ٹرائل کے کس فیصلہ سے اتفاق کرتے...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج انصاف ہوا تو بانی پی ٹی آئی کیس سے بری ہوکر رہا ہوں گے، 2سال سے جس طرح کی ہمارے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں، اس کا آپ اندازہ کر سکتے ہیں، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ آج ملتوی نہیں ہوگا، ہم تیار ہو کر آئے ہیں۔ فیصلہ سننے کیلئے ہم آئے ہیں۔ جو بھی فیصلہ آئے۔انصاف کا فیصلہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل سے بری ہوکر رہا ہوں گے۔اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190...
اسلام ٹائمز: درحقیقت گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران دہشتگردی کی کارروائیوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے، بالخصوص قبائلی ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر ہے، ریاست کا یہ دعویٰ کہ ملک میں ایسا کوئی علاقہ نہیں، جہاں دہشتگردوں کی عملدراری ہے اور ریاستی رٹ نہیں، درست نہیں۔ کیونکہ گذشتہ روز کرم کے علاقہ بگن میں مقامی دہشتگردوں نے ریاستی رٹ کو سرعام چیلنج کرتے ہوئے سامان سے بھرے ٹرکوں پر حملہ کیا اور فورسز کی موجودگی میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کیساتھ ساتھ لوٹ مار کرتے ہوئے متعدد ٹرکوں کو نذر آتش کر دیا۔ رپورٹ: سید عدیل زیدی صوبہ خیبر پختونخوا میں جاری دہشتگردی اور بدامنی دن بدن ریاستی کنٹرول سے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سامنے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری ہیں۔ وکیل وزارت دفاع خواجہ حارث نے دلائل میں کہا کہ آرمی ایکٹ اور رولز میں فیئر ٹرائل کا مکمل پروسیجر فراہم کیا گیا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ ملٹری ٹرائل کے کس فیصلے سے اتفاق کرتے ہیں؟ وزارت دفاع کے وکیل نے کہا کہ میں کسی فیصلے کے ساتھ اتفاق نہیں کرتا۔ جسٹس عائشہ ملک نے سیکشن 2 ون ڈی ون کو فیئر ٹرائل...
پاکستان نے اپنا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ تیار کیا ہے جسے آج لانچ کیا جائے گا۔ سپارکو کی جانب سے پاکستان کا پہلا مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1 آج دوپہر کو لانچ کیا جائے گا۔ پاکستان میں بنائی گئی اس الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کو چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ تاہم لانچ کی تقریب سپارکو کمپلیکس کراچی میں منعقد کی جائیگی سپارکو کے ماہرین سائنسدانوں اور انجینئروں کی محنت اور لگن نے پاکستان کے اس قابل فخر مشن کو کامیابی سے ممکن بنایا ہے۔ درج ذیل سیٹلائٹ EO-1 کی چند تصاویر ناظرین کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔
لاہور : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی ایک مرتبہ پھر پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق، ورلڈ ٹور کے بعد یہ ٹرافی رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی اور لاہور میں مختلف مقامات پر اس کی نمائش کی جائے گی۔ مزید یہ کہ چیمپئنز ٹرافی کو پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی لے جانے کا ارادہ ہے، اور اس سلسلے میں آئی سی سی اور پی سی بی کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ ٹرافی کے ٹور کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس ٹرافی کا گزشتہ سال نومبر میں بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں دورہ ہوا تھا، جن میں اسلام آباد، مری، نتھیا گلی، ٹیکسلا، ایبٹ آباد اور کراچی شامل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کیا21ویں ترمیم کیس میں کسی جج نے ایف بی علی کیس پر جوڈیشل نظرثانی کی رائے دی،خواجہ حارث نے کہاکہ کسی جج نے نہیں کہا کہ ایف بی علی فیصلے پر جوڈیشل ریویو ہونا چاہئے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے رائے دی آرمی ایکٹ کی شقوں پر فیڈریشن کو مکمل سنا ہی نہیں گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائلز کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی لارجر بنچ سماعت کررہا ہے،جسٹس جمال...
اسلام آباد : ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج سپریم کورٹ میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے۔ اجلاس میں اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر بات چیت کی جائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 20 امیدواروں کے نام زیر غور ہیں، جب کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کے لیے 11 ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔
مودی سرکار نے اپنے قریبی دوست گوتم اڈانی کے گروپ کی کرپشن کا پردہ چاک کرنے والی ہنڈ نبرگ ریسرچ تنظیم کو بھی خاموش کرا دیا۔ رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے دور حکومت میں جہاں اقلیتوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے وہاں سچ کی آوازوں کو بھی دبانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مودی کے قریبی دوست اڈانی کے کاروباری کرپشن کو عیاں کرنے پر ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم کو بند ہونے پر مجبور کردیا گیا۔ ہنڈنبرگ ریسرچ کے بانی نیٹ اینڈرسن نے بیان میں کہا کہ سچ کو سامنے لانے کی انہیں اور ان کی تنظیم کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی۔ ہم نے بھارت میں دھوکا دہی، بدعنوانی اور کرپشن کیخلاف لڑائی لڑی۔ ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم نے اڈانی...
اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان ایف آٗئی کے مطابق معراج خان، عثمان خان، اسد علی، مرتضیٰ علی اور 16 سالہ کم عمر بچے سمیت 5 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جو عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور بعد ازاں سمندر کے راستے اٹلی جانے کی کوشش کرنی تھی۔ ملزمان نے واجد خان اور فیصل خان نامی ایجنٹس سے معاہدے کیے تھے جبکہ ایجنٹوں کو فی کس 39 لاکھ روپے بھی ادا کیے گئے۔ تلاشی کے دوران ملزمان سے 2 مصری ویزے بھی برآمد ہوئے۔...
راولپنڈی: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ اہم کیس کی سماعت کے موقع پر نیب پراسیکیوشن ٹیم کے 3 ارکان عرفان احمد،سہیل عارف،اویس ارشد اڈیالہ جیل پہنچنے جب کہ وکیل صفائی سلمان اکرم راجا اور ملزمہ بشریٰ بی بی کے بیٹی اور داماد بھی عدالت پہنچے۔ واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن ریفرنس کا فیصلہ گزشتہ 30 روز سے محفوظ ہے اور اسے 4 بار مؤخر کیا جا چکا ہے۔ عدالت نے آج فیصلہ سنانے کے لیے بشریٰ بی بی کو بھی جیل عدالت پیش ہونے کا حکم دیا تھا، جب کہ عمران...
برف کی معیشت سے چینی لوگوں کی فلاح و بہبود میں بہتری آئی ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : رواں موسم سرما میں ہاربن کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چین کے اس برف پوش شمالی شہر کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آتے ہیں۔ مقامی کلچر اینڈ ٹورازم بیورو کے انچارج نے بتایا کہ ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ کے آغاز کے تقریباً پندرہ دنوں میں شہر میں سیاحوں کی مجموعی تعداد میں سال بہ سال 21.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2024 میں ،ہاربن میں مجموعی طور پر 179 ملین سیاحتی ٹرپس دیکھے گئے ہیں ، جس سے 231.42 بلین یوآن کی سیاحتی آمدنی حاصل ہوئی ، جو سال...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 جنوری 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا بھر میں طبی بحرانوں پر قابو پانے کے لیے 1.5 ارب ڈالر کے امدادی وسائل کی اپیل کی ہے جن سے 30 کروڑ 50 لاکھ لوگوں کو ضروری طبی مدد مہیا کی جائے گی۔'ڈبلیو ایچ او' کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس نے یہ اپیل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دنیا میں 42 مقامات پر صحت کے حوالے سے ہنگامی حالات درپیش ہیں جن میں سے 17 جگہوں پر فوری اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ جنگیں، وبائیں، موسمیاتی حوادث اور دیگر ہنگامی حالات الگ تھلگ یا اکا دکا واقعات نہیں ہوتے بلکہ یہ تواتر سے پیش آتے اور ایک دوسرے سے...
امریکی انٹرنیٹ صارفین میں چینی ایپ’’ ریڈ نوٹ ‘‘کی مقبولیت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ:حالیہ دنوں چین کی ایک سوشل ایپ “شیاؤہونگ شو،’یعنی ‘ریڈ نوٹ‘شمالی امریکہ میں ایپل ایپ اسٹور سے مفت سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 8 سے 14 جنوری تک امریکہ میں موبائل ایپ ڈاؤن لوڈز میں نوٹ” کی ڈاوئن لوڈنگ میں گزشتہ سات دنوں کے مقابلے میں 20 گنا سے زائد کا اضافہ ہوا اور 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ اضافہ 30 گنا سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں “ریڈ نوٹ ” کی اس اچانک مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟ اس کی براہ راست وجہ یہ ہے کہ 19 تاریخ کے بعد...
کراچی(نیوز ڈیسک)آج بروزجمعۃ المبارک،17جنوری 2025 ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 286,020.00 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 245,220.25 روپے ہے۔ سونا سونا فی گرام سونا فی 10 گرام سونا فی تولہ سونا فی ترے اونس سونا فی کلو گرام 24K 24,522.00 245,220.00 286,020.00 313,804.00 24,522,025.00 22K 22,479.00 224,785.00 262,185.00 287,653.00 22,478,500.00 21K ...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے جیولین تھرو کی ٹریننگ لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔اگرچہ شاہد آفریدی کو کرکٹ کے میدان کو الوداع کہے ہوئے خاصہ عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کی شہرت میں کوئی فرق نہیں آیا، ان کے مداح آج بھی ان کے دیوانے ہیں۔دوسری جانب اگر بات کی جائے ارشد ندیم کی تو وہ پاکستان کے واحد ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے اولمپک گیمز کے انفرادی مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا اور ایک مثال بن گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 8 اگست کو پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے بھارت کے نیرج چوپڑہ کو...
— فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔فیصلہ سنانے کے لیے روالپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف کی نگرانی ایس پی صدر نیبل کھوکھر کریں گے۔ایس ڈی پی او صدر دانیال رانا کو سیکیورٹی انچارج جبکہ ایس ایچ او صدر اعزاز عظیم سیکیورٹی انتظامات کے سب انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ چونترہ ثاقب عباسی، انسپکٹر محمد سلیم انچارج چوکی اڈیالہ کے فرائض انجام دیں گے۔اڈیالہ جیل کے اطراف میں 6 تھانوں...
واشنگٹن:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکا کے 46 ویں صدر جو بائیڈن کی اقتدار سے دستبرداری کے بعد دوسری مدت کے لیے حلف اٹھائیں گے۔ تقریب حلف برداری امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے یو ایس کیپیوٹل کی سیڑھیوں پر منعقد ہو گی، جہاں وہ باضابطہ طور پر کانگریس کے ارکان، سپریم کورٹ کے ججز، اپنی آنے والی انتظامیہ اور ہزاروں شرکاء کے سامنے حلف اٹھائیں گے۔ اس اہم موقع کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ 48 کلومیٹر طویل سیاہ حفاظتی باڑ لگائی جا رہی ہے، جبکہ 25 ہزار پولیس افسران کو تعینات کیا گیا...
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کررہا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسثس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آج اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ اور رولز میں فیئر ٹرائل کا مکمل پروسیجر فراہم کیا گیا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ان سے پوچھا کہ جسٹس منیب، جسٹس عائشہ اور جسٹس آفریدی کے الگ الگ فیصلے ہیں، آپ ملٹری ٹرائل کے کس فیصلہ سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ بھی...
پشاور:گزشتہ روز کرم میں قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2ہو گئی۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوئے جبکہ 5 ڈرائیور تاحال لاپتا ہیں اور 5 اہلکار زخمی ہیں۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حملے کے بعد ٹرکوں کو لوٹنے کے بعد جلایا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کرم جانے والے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوا تھا جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت علی کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال بردار گاڑیاں روانہ کی...
بالی ووڈ انڈسٹری میں 13 سال کا عرصہ گزارنے والے اداکار نیل نیتن مکیش، جو اپنی فلموں کی ناکامیوں کے باعث شہرت حاصل نہیں کر سکے تھے، اب کروڑوں کما رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ نیل نیتن مکیش نے 2007ء میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس دوران 13 سال میں 11 فلاپ فلمیں دیں۔ مشہور گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود وہ اپنی اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ نیل نے کترینہ کیف کے جیسی بڑی اسٹار فلم نیویارک، پربھاس کے ساتھ ساہو، اور سلمان خان کے ساتھ پریم رتن دھن پایو میں کام کیا مگر پھر بھی ادکاری کی دنیا میں نام کمانے میں ناکام رہے۔ ...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں خدمات کی برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومتی کاوشوں کے باعث آئی ٹی کے شعبے میں بہتری کی بدولت نومبر میں درآمدات میں 13 فیصد کمی ہوئی، 170 ممالک کو آئی ٹی خدمات برآمد کر کے پاکستان دنیا میں فری لانسرز کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ فری لانسرز فریم ورک کے تحت بینک اکاؤنٹس کھولنے میں آسانی ہوگی۔ آئی ٹی برآمدات کا آئندہ 5 سال میں 15 بلین ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں؛ خدمات کے شعبے میں برآمدات، 6.51 فیصد اضافہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ملک کے خدماتی شعبے میں مثبت رجحان...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل آپ کو جن لوگوں سے تھوڑا سا بھی خطرہ ہے۔ ان سے دور ہو جائیں اور خود کو مضبوط کر لیں۔ اس وقت صدقہ بھی دنیا ضروری ہے اور اپنی عزت کی حفاظت بھی۔ ثور: 22 اپریل تا 20 مئی اچھا اور مہربان دن ہے بحکم اللہ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں اور ایک طرف سے پیسوں کا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔ جوزا: 21 مئی تا 21 جون پریشانی جو بھی ہے وہ عارضی ہے۔ اللہ نے چاہا تو آپ کو آج شام ہی بہتری مل جائے گی اور جس شخص نے تنگ کر رکھا تھا۔ وہ خود بخود دور...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنائیں گے جبکہ 13 جنوری کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کی عدم موجودگی کے باعث کیس کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 13 جنوری کو ملزمان کی عدم پیشی پر فیصلہ سنانے کی اگلی تاریخ 17 جنوری مقرر کی تھی جبکہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ فیصلہ سنانے کے بجائے مؤخر کردیا گیا...
آج بروزجمعہ،17 جنوری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل آپ جوش اور توانائی کے ساتھ کام کریں گے۔ دوستوں کی مدد سے آپ کی کامیابی کے امکانات قوی رہیں گے۔ پیار و محبت کے معاملات کامیاب ہوں گے۔ ذاتی تعلقات آپ کے حق میں بدل جائیں گے۔ مسابقتی سرگرمیوں میں آپ کی بااثر موجودگی ہوگی۔ جذباتی معاملات میں مثبت رہیں۔ دوستی بڑھے گی۔ عزیز و اقارب سے اختلافات دور ہو جائیں گے۔ خاندان میں سکون اور ہم آہنگی بڑھے گی۔ آپ بڑوں کی فرمانبرداری برقرار...
لاہور(نیوزڈیسک ڈیسک)حکومت کی جانب سے جنوری 2025 کیلئے 750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 750 روپے والے بانڈز کے لیے سال کی پہلی قرعہ اندازی حال ہی میں ہوئی۔ ٹیکس برھنے کے بادجود بہت سے لوگ اب بھی یہ بانڈز خرید رہے ہیں،آفیشل قرعہ اندازی کے مطابق بانڈ نمبر 271541 والے خوش قسمت فاتح کو 1500000 روپے کا بڑا انعام حاصل ہوا ہے جبکہ بانڈ نمبر 317904، 496553، اور 800663 کے ساتھ تین دیگر فاتحین کو 5 لاکھ روپے ملیں گے۔ تیسرے انعام کے زمرے میں 1696 خوش قسمت فاتحین شامل ہیں جس میں ہر شخص کو 9 ہزار 3 سو روپے دیئے جائیں گے۔ 750 روپے کے انعامی بانڈز کی...
ویب ڈیسک: پاراچنار جانیوالے امدادی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوگئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق کرم سے بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ کی تھی جس کےنتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 جبکہ 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوگئے ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز اس سے قبل کرم کے لیے تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال...
ویب ڈیسک: قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سال 2024 کے دوران 73 پولیو کیسز منظر عام پر آئے۔ رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ صحت اسلام آباد کے حکام نے پولیو کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات جاری کر دیں ہیں جس کے مطابق پاکستان میں سال 2024 کے 73 پولیو کیسز سامنے آئے، سال 2024 کے دوران ٹھٹہ کے علاقے سے پولیو کے پہلے کیس کی اطلاع ملی۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیو کیس سیمپلز 10 دسمبر کو لئے گئے، لہٰذا یہ 2024 کے کیسز میں شمار ہو گا۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم...