پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، محکمہ صحت نے خبردارکر دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سال 2024 کے دوران 73 پولیو کیسز منظر عام پر آئے۔
رپورٹ کے مطابق قومی ادارہ صحت اسلام آباد کے حکام نے پولیو کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات جاری کر دیں ہیں جس کے مطابق پاکستان میں سال 2024 کے 73 پولیو کیسز سامنے آئے، سال 2024 کے دوران ٹھٹہ کے علاقے سے پولیو کے پہلے کیس کی اطلاع ملی۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیو کیس سیمپلز 10 دسمبر کو لئے گئے، لہٰذا یہ 2024 کے کیسز میں شمار ہو گا۔
طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز
حکام نے یہ بھی کہاہے کہ ملک میں رواں سال کی پہلی پولیو مہم کا انعقاد فروری کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا، والدین اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پولیو کیسز
پڑھیں:
چین کی جہاز سازی کی صنعت مسلسل 15 سالوں سے دنیا میں سرفہرست
چین کی جہاز سازی کی صنعت مسلسل 15 سالوں سے دنیا میں سرفہرست WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کی جہاز سازی کی صنعت کے 2024 کے بارے میں سالانہ اعداد و شمار باضابطہ طور پر جاری کیے گئے ہیں ۔ چین کی جہاز سازی کی صنعت کے تین اہم اشارے لگاتار 15 سالوں تک دنیا میں پہلے نمبر پر رہے ہیں۔ 2024 میں عالمی سطح پر فراہم کیے جانے والے آدھے سے زیادہ جہاز چین میں بنائے گئے۔
چین کو عالمی مارکیٹ میں جہاز سازی کے نئے آرڈرز کا 74.1 فیصد ملا ہے اور سبز توانائی سے چلنے والے جہازوں کے لیے چین کے نئے آرڈرز 2021 کے بین الاقوامی مارکیٹ شیئر کے 31.5 فیصد سے بڑھ کر 2024 میں 78.5 فیصد ہو گئے ہیں ۔
دنیا میں 18 مین اسٹریم جہازوں کی اقسام میں سے 14 اقسام کے نئے آرڈرز میں چین دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ نومبر 2024 تک ، چین کی جہاز سازی کی صنعت کے منافع کا مارجن 7.52 فیصد تک پہنچا اور مجموعی منافع 47.18 بلین یوآن ہے۔