مودی سرکار نے اپنے قریبی دوست گوتم اڈانی  کے گروپ کی کرپشن کا پردہ چاک کرنے والی ہنڈ نبرگ ریسرچ تنظیم کو بھی خاموش کرا دیا۔

رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے دور حکومت میں جہاں اقلیتوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے وہاں سچ کی آوازوں کو بھی دبانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مودی کے قریبی دوست اڈانی کے کاروباری کرپشن کو عیاں کرنے پر ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم کو بند ہونے پر مجبور کردیا گیا۔

ہنڈنبرگ ریسرچ کے بانی نیٹ اینڈرسن نے بیان میں کہا کہ سچ کو سامنے لانے کی انہیں اور ان کی تنظیم کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی۔ ہم نے بھارت میں دھوکا دہی، بدعنوانی اور کرپشن کیخلاف لڑائی لڑی۔ ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم نے اڈانی گروپ کی اسٹاک مارکیٹ میں دھاندلی کو بے نقاب کیا تھا۔ اس تحقیقات  کے نتیجے میں اڈانی گروپ کی مارکیٹ ویلو میں 135 بلین ڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوئی تھی۔

مودی سرکار کو اپنے دوست اڈانی کا یہ نقصان برداشت نہ ہوسکا اور اس نے ہنڈنبرنگ ریسرچ تنظیم کیخلاف محاذ کھول دیا۔ مسلسل حکومتی دباؤ کے باعث بالآخر ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم کو انتہا پسند مودی کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے۔ ہنڈنبرگ ریسرچ کی رپورٹس پر سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ نے اڈانی گروپ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ مودی کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے اڈانی گروپ کیخلاف کوئی بڑی کارروائی نہ ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل فروری 2023 ء میں مودی سرکار کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سامنے لانے پر بی بی سی کے دفاتر بھی بند کروائے گئے تھے۔ مودی سرکار کے کارنامے پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکے ہیں۔ مودی کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو بند کرنا اسکی انتہاپسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مودی سرکار تنظیم کو مودی کے

پڑھیں:

گلف جائنٹس کا یواے ای کی معروف کرکٹ اکیڈیمز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان

دبئی:اڈانی اسپورٹس لائن کی ملکیتی گلف جائنٹس نے دبئی کے کرکٹ کے دو تربیتی مراکز سوانٹن کرکٹ اکیڈمی اور اسمیشنگ پوائنٹ اسپورٹس اکیڈمی (ایس پی ایس اے) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اڈانی اسپورٹس لائن نے مشرق وسطی میں کرکٹ اکیڈمیوں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
اس شراکت داری سے اڈانی اسپورٹس لائن کا مقصد اکیڈمیوں میں تربیت یافتہ کھلاڑیوں، ان کے اہل خانہ، کوچز اور دیگر کرکٹ شائقین کے ساتھ مل کر خطے میں گلف جائنٹس کی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے۔ اس تعاون میں خصوصی برانڈنگ اور شائقین کی مصروفیت کی سرگرمیاں، کھلاڑیوں کے دورے شامل ہوں گے، اور ہونہار کھلاڑیوں کو نیٹ پلیئرز کی حیثیت سے گلف جائنٹس کے پریکٹس سیشنز میں حصہ لینے کے مواقع پیدا ہوں گے۔
آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا حصہ رہنے والے گلف جائنٹس کے کھلاڑیوں نے حال ہی میں اکیڈمز کا دورہ کیا اور بچوں سے بات چیت کی۔ انگلش وکٹ کیپر بلے باز اولی رابنسن اور ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے ایس پی ایس اے کا دورہ کیا جبکہ نمیبیا کے آل راؤنڈر گیرہارڈ ایراسمس اور کوچ اوٹس گبسن نے سوانٹنز کرکٹ اکیڈمی میں وقت گزارا۔
جلد ہی اڈانی اسپورٹس لائن “لٹل جائنٹس” کے نام سے ایک ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گی اور متحدہ عرب امارات کے کئی اسکول اس میں حصہ لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد ،معذور افراد کا نوکری نہ دینے کیخلاف احتجاج
  • گلف جائنٹس کا یواے ای کی معروف کرکٹ اکیڈیمز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
  • مودی حکومت سچ کا گلا گھونٹنے کی پالیسی پر گامزن، ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم زیرعتاب
  • 190ملین پاﺅنڈ کیس، القادر یونیورسٹی کو بھی وفاقی حکومت کے حوالے کرنے اور بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
  • چین کی تائیوان کے لیے گروپ ٹور دوبارہ شروع کرنے کی تیاری
  • موریطانیہ سے سپین جانے والی کشتی حادثے کا شکار، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک
  • جائیں تو جائیں کہاں؟
  • روبینہ خالد کا چنیسر گوٹھ میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ
  • مومل شیخ نے شوبز میں سب سے قریبی دوست کا نام بتادیا